Author: وقاص صفدر

  • بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    اس دوران، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    Image

    قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ:

    بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب)
    شاداب خان (نائب کپتان، ناردرن)
    آصف علی (ناردرن)
    فخر زمان (خیبر پختونخوا)
    حیدر علی (ناردرن)
    حارث رؤف (ناردرن)
    حسن علی (سینٹرل پنجاب)
    افتخار احمد (خیبر پختونخوا)
    عماد وسیم (ناردرن)
    خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)
    محمد نواز (ناردرن)
    محمد رضوان (وکٹ کیپر، خیبرپختونخوا)
    محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)
    سرفراز احمد (وکٹ کیپر، سندھ)
    شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)
    شاہنواز دہانی (سندھ)
    شعیب ملک (سینٹرل پنجاب)
    عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

    اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر)

  • مسجدالحرام کو مکمل طور پر کھول دیا گیا، نمازیوں میں فاصلہ بھی ختم

    مسجدالحرام کو مکمل طور پر کھول دیا گیا، نمازیوں میں فاصلہ بھی ختم

    مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کو زائرین کےلئےمکمل طور پر کھول دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل ‏کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکمل ویکسی نیٹڈافراد ‏حرمین شریفین میں داخل ہوسکتےہیں۔

    حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور ‏‏زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا ہو گا۔

    عبادات کےدوران سماجی فاصلہ رکھنےکی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ پہلےمسجدالحرام میں مخصوص تعداد ‏میں نمازیوں کو آنےکی اجازت تھی۔

    شہری اب آزادی کےساتھ پبلک مقامات پرجاسکیں گے۔ عوامی مقامات، ہوٹلز اور ریستورانوں میں کورونا پابندیاں ‏ختم کر دی گئی ہیں۔ پابندیاں کوروناویکسی نیشن کی کامیاب مہم کےبعدختم کی گئیں۔

    احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات میں شرکاء کی کسی بھی تعداد کی اجازت ہو گی تاہم ‏‏لازمی ہے کہ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئےقواعدوضوابط کا اطلاق 17 اکتوبر سے ہو گا۔

  • ‏’شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا یا بنایا جا رہا ہے‘‏

    ‏’شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا یا بنایا جا رہا ہے‘‏

    مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ ن لیگ والےدستاویزات لہراکرچلےجاتےہیں شیئربھی کردیں ‏شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا ہے یا ماموں بنایا جا رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے ‏مختلف چیزوں کو ٹکڑوں میں پیش کرتے ہیں ہمارےپاس مجسٹریٹ کےآرڈرکےعلاوہ کوئی دستاویزات نہیں ہے ‏مجسٹریٹ کےآرڈر میں سلیمان شہزاد اور ان کے اکاؤنٹس کا ذکر ہے ن لیگ والےدستاویزات لہراکرچلےجاتےہیں ‏شیئر بھی کر دیں۔

    شہزاداکبر نے کہا کہ شہبازشریف کو ماموں بنا دیا گیا ہے یا ماموں بنایا جا رہا ہے 2018میں برطانیہ میں اکاؤنٹس ‏سلیمان شہباز کے منجمد ہوئے تھے شہبازشریف نےتوبرطانیہ میں اپنےاکاؤنٹس بندکرادیئےتھے لندن میں مشکوک ‏ٹرانزیکشن پربھجوانےوالےسےبھی سوال ہوتا ہے  شہبازشریف نےبیٹےکوپیسےبھجوائےتوان سےبھی سوال کیا گیا ہو ‏گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہبازشریف کیخلاف کیس کااین سی اےسےتعلق نہیں ڈی جی نیب خصوصی طور ‏پر شہبازشریف کےکیس کیلئےنہیں گیاتھا ڈی جی نیب سمیت ایک پوراوفدبرطانوی حکومت کی درخواست پر گیا ‏تھا این سی اےنےتفصیلات شیئرکرنےکی درخواست کی تھی جوشیئرکی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ این سی اےکی اپنی انکوائری تھی وہ ہمیں بتانےکےپابندنہیں ہیں شہبازشریف کیخلاف نیب ‏رپورٹ کو شیئرکرنےکی درخواست کی گئی تھی پوری دنیامیں قانون ہےتفتیش میں معلومات شیئرکی جاتی ہیں، ‏شہبازشریف کیخلاف ٹی ٹی، منی لانڈرنگ، اختیارات سےتجاوز کے کیسز ہیں۔

  • فیصلے پر غصہ کرنا اعظم خان اور شاہین کو مہنگا پڑ گیا

    فیصلے پر غصہ کرنا اعظم خان اور شاہین کو مہنگا پڑ گیا

    راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواکو ‏بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کیے۔ اسی ‏طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے۔

    ان دونوں ٹیموں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو ‏امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا چالیس اور پچیس فیصد ‏جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

  • چین کا افغانستان سے متعلق امریکا سے بڑا مطالبہ

    چین کا افغانستان سے متعلق امریکا سے بڑا مطالبہ

    چین نے افغانستان پر پابندیاں ختم کرنےاور فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

    چینی وزیرخارجہ نےجی 20 وزرائےخارجہ سے خطاب میں مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ افغانستان کوامدادکی ‏فراہمی دنگی اور تیز کرنی چاہیے تاخیر کے بغیر افغانستان کو انسانی امدادکی فوری فراہمی کی جائے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکاجنگ زدہ ملک کے منجمد اثاثےکو سودے بازی کیلئےاستعمال نہ کرے۔

    انہوں نے چین کی جانب سے 200 ملین یوآن (31 ملین ڈالر) امداد فراہم کرنے کے فیصلے کو اجاگر کیا جس میں ‏تین ملین کورونا ویکسین بھی شامل ہیں۔

    وزیرخارجہ وانگ نے امریکا سے کہا کہ وہ افغانستان کے منجمد غیر ملکی ذخائر جاری کرے اور ہر قسم کی ‏اقتصادی پابندیوں کو روکنا چاہیے ساتھ ہی افغانوں پر عائد یکطرفہ پابندیاں ہٹانی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کو افغانستان میں غربت کو کم کرنے، معمولات زندگی اور انفراسٹرکچر کی ‏بحالی کے لیے جاری منصوبوں کے لیے بھی تعاون کرنا چاہیے۔

  • امن مشن کے عنوان سے فوجی مشقوں کا آغاز

    امن مشن کے عنوان سے فوجی مشقوں کا آغاز

    ایس سی او کے پلیٹ فارم کے تحت امن مشن کے عنوان سےفوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے لیے روس کےعلاقےاورن برگ میں ڈونگز تربیتی ایریا میں افتتاحی تقریب ‏منعقد کی گئی۔

    روسی مسلح افواج کےکمانڈرکرنل جنرل الیگزینڈرپاولوسچ مہمان خصوصی تھے شنگھائی تعاون تنظیم کےتمام رکن ‏ممالک کےفوجی دستےمشقوں میں شریک ہیں۔

    دوسری جانب آذربائیجان میں کثیرالملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ 3بھائیوں کےعنوان سےمشقوں میں ‏پاکستان، ترکی، آذربائیجان نے شرکت کی۔

    مشقوں میں انسداددہشتگردی، خطرات، ہائبرڈ صورتحال کی ڈرلز کی گئیں۔ 2ہفتےجاری رہنےوالی مشقوں میں ‏کمبائنڈ آپریشنز کیے گئے۔

    اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیردفاع ذاکرحسنوف مہمان خصوصی تھے جب کہ پاکستان سےمیجرجنرل ‏ممتاز حسین نےنمائندگی کی۔ تقریب میں مختلف ہتھیاروں سےفائرنگ کامظاہرہ کیاگیا۔ ‏

    ڈرون، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیاگیا مشقوں میں سمندری آپریشن اورفضائی ‏پہلو بھی شامل تھے۔

  • وزیراعظم ‌‌‌عمران خان  طالبان اورتاجک باشندوں  کو قریب لانے کیلئے سرگرم

    وزیراعظم ‌‌‌عمران خان طالبان اورتاجک باشندوں کو قریب لانے کیلئے سرگرم

    دوشنبے : تاجک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے طالبان اور تاجک باشندوں کوقریب لانے کے مؤقف کی تائید کردی اور کہا افغان صورتحال کی بہتری کیلئے تاجک رہنما سے بات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان طالبان اورتاجک باشندوں کوقریب لانے کیلئے سرگرم ہیں ، اس سلسلے میں تاجک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف تائید کردی۔

    عمران خان اور تاجک صدرطالبان اورتاجک باشندوں کوقریب لانے کیلئے متفق ہوگئے ، تاجک صدر نے کہا کہ افغان صورتحال کی بہتری کیلئے تاجک رہنماسےبات کروں گا۔

    تاجک صدرنے افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے وژن پراتفاق کیا اور تجویز دی کہ پاکستان طالبان سےتاجک رہنماؤں کوحکومت میں شامل کرنےپرزور دے گا۔

    تاجک صدر کا کہنا تھا کہ افغان مسائل کے پائیدارحل کیلئے دونوں کوساتھ لانا ضروری ہے۔

  • ورلڈکپ کیلیے بھارتی ٹیم کا اعلان ‏

    ورلڈکپ کیلیے بھارتی ٹیم کا اعلان ‏

    ممبئی: آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کیلئے بھارت کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے ویرات کوہلی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت ‏سونپی ہے جب کہ روہت شرمان نائب کپتان ہوں گے۔

    ٹیم میں لوکیش راہول، سوریاکماریادیو، ریشبھ پنٹ، ایشان کشن، ہاردیک پانڈیا، رویندراجڈیجا، اکشرپٹیل، راہول ‏چاہار،ایشون اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

    فاسٹ بولرز میں جسپریت بمراہ، بھوانیشورکمار اور محمد شامی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    2011ورلڈکپ ٹیم کے فاتح مہندرا سنگھ دھونی کو ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر چکا ہے۔ قومی اسکواڈ کی کپتانی کا سہرا بابر اعظم کے سر ہوگا جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شاداب خان سنبھالیں گے۔

    آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔

    ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

  • طالبان حکومت کے اعلان پر اشرف غنی بول پڑے

    طالبان حکومت کے اعلان پر اشرف غنی بول پڑے

    ملک سے فرار اشرف غنی نے طالبان کی حکومت کے بعد ٹوئٹر پر بیان جاری کر دیا۔

    بیان میں اشرف غنی نے لکھا کہ 15 اگست کو غیرمتوقع طور پر طالبان کے دارالحکومت کابل میں داخلے اور ‏افغانستان چھوڑنےپرافغان عوام کووضاحت دینےکاپابندہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کابل چھوڑنامیری زندگی کاسب سےمشکل فیصلہ تھا میں نےصدارتی محل کی سیکیورٹی ٹیم ‏کےکہنےپرافغانستان چھوڑا سیکیورٹی ٹیم نےکہاآپ نہیں نکلےتوسڑکوں پرخون خرابہ ہوگا۔

    اشرف غنی نے کہا کہ اپنےلوگوں کوتنہاچھوڑنےکاکبھی کوئی ارادہ نہیں تھا مجھ پرلاکھوں ڈالرز لے کر بھاگنے کے ‏الزامات بےبنیادہیں کرپشن نےہمارےملک کی جڑیں کھوکھلی کیں بحیثیت صدر کرپشن کیخلاف جنگ میری ‏ترجیح تھی۔

    گزشتہ دنوں غیرملکی خبررساں ادارے کے صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی صدارتی محل سے فرار ہوتے وقت ہیلی کاپٹر میں امریکی ڈالرز بھر کر اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔

    اشرف غنی نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے اس طرح کا بے بنیاد الزام عائد کیا جارہا ہے۔
    ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط تحریر کیا جس میں افغان صدر اشرف غنی کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اراکین کانگریس نے اپنے خط میں لکھا کہ ’اشرف غنی 15اگست کو ملک (افغانستان) چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انہوں نے راہِ فرار اختیار کر کے کابل حکومت کےخاتمے اور طالبان کے داخلےکی راہ ہموار کی‘۔

  • کابل میں صدارتی محل پر راکٹ حملہ؛ طالبان کا بڑا بیان آگیا

    کابل میں صدارتی محل پر راکٹ حملہ؛ طالبان کا بڑا بیان آگیا

    طالبان نےنمازعید کےدوران افغان صدارتی محل پر ہونے والے راکٹ حملوں سے اظہار لاتعلقی کر ‏دیا۔

    ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہےکہ صدارتی محل کےقریب راکٹ حملوں میں ہمارا ہاتھ ‏نہیں ہم مسئلےکاسیاسی حل چاہتےہیں۔

    سہیل شاہین نے کہا کہ افغان فورسز کے اہلکار ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں جب کہ افغان مذاکرات ‏کار نےطالبان کا دعوی غلط قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغان فورسز کے ساتھ والی شدید جھڑپوں میں بھارتی صحافی ‏دانش صدیقی کے قتل سے بھی اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

    طالبان کے اہم کمانڈر مولانا یوسف احمد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بھارتی میڈیا نے لکھا کہ ‏طالبان نے دانش صدیقی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ‏صحافی کو قتل نہیں کیا وہ ہمارے دشمنوں کی طرف تھا اور جب کوئی بھی صحافی آتا ہے تو وہ ‏ہم سے بات کرتا ہے اور ہم مسلسل صحافیوں سے رابطوں میں رہتے ہیں۔

    کابل میں نمازِ عید کے دوران صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کیے گئے، منگل کی صبح ہونے ‏والے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

    افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزئی نے کہا کہ راکٹ محل کے باہر گرین زون ‏میں تین مختلف مقامات پر گرے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔