Author: وقاص صفدر

  • ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف کون سی ویکسین انتہائی مؤثر، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف کون سی ویکسین انتہائی مؤثر، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    روسی اکیڈمی آف سائنسز کے رکن اور نوووسی برک یونیورسٹی لیبارٹری کے سربراہ سرگئی نیتی ‏سووف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین مہلک ترین ڈیلٹا ویرینٹ کے ‏خلاف 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

    سرگئی نیتی سووف کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے اعدادوشمار کے مطابق ‏اسپوتنک وی سمیت میسنجر آر این اے اور کیرئر ویکسین وائرس کے خلاف انتہائی کارگر ہیں اور ‏ڈیلیٹ ویرینٹ کے خلاف 90 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    عالمی سطح پر استعمال کی جانے والی اس ویکسین کو کوویڈ 19 کی ابتدائی اقسام کے خلاف 92 ‏‏فیصد تک نتیجہ خیز اور کارگر قرار دیا گیا تھا۔

    گمالیہ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈینس لوگنوو نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف اسپوتنک وی کے ‏‏نتائج کو ڈیجیٹل میڈیکل ویکسین ریکارڈ کی بنیاد پر اخذ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گمالیہ انسٹیٹیوٹ ریسرچ سینٹر کی لیبارٹری کے سربراہ ولادی ‏میرگوشین کی جانب سے ‏‏دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین کوویڈ 19 کی نئی مہلک اقسام کے ‏‏خلاف بھی انتہائی ‏کارگر ثابت ہوئی ہے۔

    ولادی میرگوشین کے مطابق اسپوتنک وی ویکسین کا استعمال چھ ماہ تک وبا سے محفوظ ہونے کی ‏‏‏ضمانت دیتا ہے۔
    ماہرین کا ماننا ہے کی اسپوتنک وی ویکسین کورونا کی انتہائی مہلک اقسام، وبا کے سنگین خطرات ‏‏‏اور ان سے نمٹنے میں صد فیصد گارنٹی دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی طبی جریدے دی لانسیٹ نے روسی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ‏‏‏کلینکل ٹرائلز کی رپورٹ شائع کی ہے۔

  • گورنر سندھ کے بیان پر ناصر حسین شاہ کا ردعمل

    گورنر سندھ کے بیان پر ناصر حسین شاہ کا ردعمل

    وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب جیالہ ہے یہ بات گورنرکو بری لگ ‏رہی ہے مرتضیٰ وہاب کراچی کےعوام کی خدمت کریں گے۔

    گورنرسندھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصرحسین شاہ نے کہا کہ عمران اسماعیل وفاق کےنہیں ‏سندھ کے گورنر ہیں مرتضیٰ وہاب جیالہ ہے یہ بات گورنرکو بری لگ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی کی وجہ سے عوام کی زندگی مشکل میں ہے ہم نہیں چاہتے یہ حکومت ‏ایک دن بھی چلے وفاقی حکومت کوہٹاناہے یہ کام کرکےرہیں گے۔

    “کراچی کسی کی خالہ کا گھر نہیں ہے جو فیصلےمسلط کیے جائیں “

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے صحافیوں کیخلاف ‏جہاں ایکشن ہو گا اختلاف کریں گے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سرسبزپروگرام کوزیادہ سےزیادہ فروغ دیں گے صفائی کی صورتحال میں ‏بہتری آئے گی جہاں قبضےتھےوہ ختم کر دئیےگئےہیں۔

  • پلے آف مرحلہ کل سے؛ یونائیٹڈ اور سلطانز آمنے سامنے ‏

    پلے آف مرحلہ کل سے؛ یونائیٹڈ اور سلطانز آمنے سامنے ‏

    پاکستان سپر لیگ 6 ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں لیگ ‏میچز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

    گزشتہ شب مکمل ہونے والے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل ‏کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں ملتان سلطان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ میچ ‏دونوں ٹیموں کے لیے کوالفائینگ مرحلے سے قبل ریہرسل کی سی حیثیت رکھتا تھا۔ ‏

    اب یہی دونوں ٹیمیں 21 جون بروز پیر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پہلے کوالیفائر میں ‏مدمقابل آئیں گی۔

    ایونٹ کے 30 لیگ میچز میں سے 14 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے گئے تھے، کوویڈ ‏‏19 کے سبب4مارچ کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ ‏

    تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز ایمرٹیس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی کے کرکٹ حکام کی مشترکہ ‏کوششوں کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز دوبارہ سے 9 جون سے کروانے کا اعلان کیا۔

    لیگ مرحلے کے بقیہ 16 میچز 9 سے 19 جون تک ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے ‏گئے۔ جہاں دو مرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی ‏پوزیشن حاصل کی۔

    کراچی میں کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ‏براجمان تھی تاہم ملتان سطانز نے ابوظہبی میں کھیلے گے میچز میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ ‏کیا اور پانچ میں سے چار میچ جیت کر دس پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری نمبر جگہ ‏حاصل کرلی۔

    لاہور قلندرز یہاں دباؤ کا شکار نظر آئی، لاہور قلندرز لیگ مرحلے میں پانچ میچز جیت کر پوائنٹس ‏ٹیبل میں ٹاپ پر موجود تھی، اسے ابوظہبی میں مسلسل چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ‏ اب لاہور قلندرز پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکے ہیں. یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ قلندرزپلے آف ‏مرحلے تک رسائی حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔

    ‏2019کے ایڈیشن کی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری پوزیشن پر ‏موجود ہےگلیڈی ایٹرز نے دس میچز میں سے دو جیتے جبکہ آٹھ میچز میں انہیں شکست کا سامنا ‏کرنا پڑا۔

    کوالیفائیر۔اسلام آباد یونائیٹڈ بامقابلہ ملتان سلطانز۔

    ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ میچز کے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے میچ شکست کا ‏سامنا کرنا پڑا تھا۔ شاداب خان کی قیادت میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پھر مسلسل پانچ ‏میچز میں فتوحات حاصل کیں، اس طرح ان کی ٹیم دس میں سے آٹھ میچز جیت گئی۔ کراچی میں ‏کھیلے گئے لیگ مرحلے میں انہوں نے چار میں سے تین میچز جیت رکھے تھے۔

    غیر ملکی کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ اور کولن منرو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں اہم ‏کردار ادا کیا۔ عثمان خواجہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابوظہبی میں جاری حالیہ میچز میں ‏سنچری اسکور کی، اس ہائی اسکورنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی زیرقیادت پشاور زلمی ‏کے خلاف فتح حاصل کی۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے پانچ میچوں میں عثمان خواجہ اور کولن منرو نے بالترتیب 175 اور 241 ‏رنز بنائے۔ آصف علی اور افتخار احمد نے مڈل آرڈر میں اپنی پرفارمنس سے جیت میں اہم کردار ‏ادا کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹد کے باؤلرز میں حسن علی آٹھ میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، ابھرتے ‏ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں اپنے ڈبیو سیزن میں نو ‏میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    ‏ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں. سلطانز کا سیزن میں آغاز خاصہ مایوس کن رہا ‏وہ پانچویں پوزیشن پر موجود تھے مگر ابوظہبی میں لیگ مرحلے کے اختیام پر ان کی ٹیم ‏دوسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔محمد رضوان چار نصف سنچریوں کی بدولت ‏‏470 رنز بنا کر اپنی سائیڈ میں لیڈ کر رہے ہیں۔ صہیب مقصود دس میچوں میں 304 رنز بنا چکے ‏ہیں۔

    سلطانز کے ایمرجنگ کھلاڑی شاہنواز دھانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نو میچوں ‏ں میں 20 وکٹیں حاصل کیں ہیں، چھٹے ایڈیشن میں اب تک وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ‏باؤلر ہیں۔دھانی کو دو مرتبہ پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
    پشاور زلمی بامقابلہ کراچی کنگز
    ‏ پشاور زلمی کے شعیب ملک روان سیزن میں اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ‏کھلاڑی ہیں. انہوں نے دس میچوں میں 244 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے قلندرز اور اسلام آباد ‏یونائیٹڈ کے خلاف ہاف سنچریاں اسکور کر کے اپنی ٹیم کے نیٹ ریٹ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ‏ادا کیا۔

    وہاب ریاض نے اپنی ٹیم کی طرف سے نو میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔

    دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کو ابوظہبی میں جاری رواں ایڈیشن کے پہلے تین میچوں میں شکست ‏کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز نے نویں میچ میں قلندرز کے خلاف آخری اوور میں فتح حاصل کی۔ ‏

    ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ سے پہلے وہ چوتھی پوزیشن پر موجود تھے ‏اگر وہ یہ میچ ہار جاتے تو ان کی روایتی حریف لاہور قلندرز پلے آف مرحلے میں پہنچ جاتی۔

    کراچی کنگز کے بابر اعظم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 501 رنز بنا کر ‏پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بابر اعظم نے چھ ہاف سنچریاں بنائیں بابر اعظم کے اوپننگ پارٹنر ‏شرجیل خان نے 312 رنز بنائے۔

    ایمرجنگ کھلاڑی ارشد اقبال کراچی کی طرف سے آٹھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

  • گوادر پورٹ پر بیرونی جہازوں اور اشیا کی آمد شروع

    گوادر پورٹ پر بیرونی جہازوں اور اشیا کی آمد شروع

    آسٹریلیا سے ایک بحری جہاز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت 21 ہزارٹن یوریا کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا ‏اور گوادر بندر گاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے جس کے بعد گوادر بندر گاہ مکمل طور پر فعال ہوگئی ‏ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا سے بحری جہاز ‏MV-KEN SEA‏ کی آمد سے گوادر بندر گاہ پر ‏بیرونی بحری جہازوں کی آمد اور ایشاء کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز 2020ء میں شروع ہوگیا تھا اور افغان ‏ٹرانزٹ کے تحت گوادر پورٹ سے اب تک لاکھوں یوریا کھاد لائی جاچکی ہے۔

    افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں باقاعدگی اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت سے گوادر بندر گاہ سے بڑے ‏پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں کے تیز ھونے سے روزگار کے مواقع ‏میں اضافہ ہوگا.

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر بندر گاہ کے فعال ہونے سے شپنگ انڈسٹری کو بھی ‏فائدا ہو گا اور ایکو سسٹم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • برطانیہ کا بڑا اقدام، سنگل ڈوز ویکسین کی منظوری

    برطانیہ کا بڑا اقدام، سنگل ڈوز ویکسین کی منظوری

    برطانوی حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کو تیز کرتے ہوئے ایک اور ویکسین ‏کے استعمال کی اجازت دے دی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں کورونا ویکسینز کی بڑے پیمانے پر دستیابی اور جلد از ‏جلد ویکسینیشن کی پالیسی کے تحت سنگل ڈوز ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔

    برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے جانس اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز جانسین ویکسین کے استعمال ‏کی اجازت دی ہے۔ یہ ویکسین سال کے آخر میں میسر ہو گی۔

    اس منظوری کے بعد برطانیہ میں استعمال ہونے والی جانسین چوتھی ویکسین ہوگی، اس سے قبل ‏فائزر بائیواین ٹیک، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایسٹرازینیکا اور امریکا کی موڈرنا ویکسین استعمال کی ‏جارہی ہے۔

    ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جانسین کی منظوری سے ویکسینیشن عمل میں تیزی کے ‏ساتھ ساتھ ہر ایک کو جلد از جلد ویکسین کی فراہمی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

    ایک کروڑ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہونے کے بعد اب پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ تمام ‏بزنس سینٹر کھول دیے گئے ہیں، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور سنیما کھولے گئے ہیں۔

    برطانوی حکومت نے اسکولوں کو پکنک منانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم میں ملوث‌ چار مطلوب گینگ ممبران گرفتار

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث‌ چار مطلوب گینگ ممبران گرفتار

    کراچی : سندھ پولیس نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی انتہائی مطلوب گینگ گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ملزمان کو مہران ہائی وے کے قریب خفیہ معلومات پر گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ریاض، حمید، امروز اور سیف اللہ شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے، مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں۔

  • ‘سندھ میں 5سال گزرنے کے باوجود سینئر سٹیزنز ایکٹ نافذ نہ ہوسکا’

    ‘سندھ میں 5سال گزرنے کے باوجود سینئر سٹیزنز ایکٹ نافذ نہ ہوسکا’

    صوبہ سندھ میں 5سال گذر جانے کے باوجود سندھ سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ نافذ نہ ہو سکا۔

    ساٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے شیلٹر ہومز کے قیام،معمر افراد کیلئے ہیلپ لائن ‏سروس اور آزاد کارڈ کے ذریعے رعایتی علاج معالجے، ادویات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ‏بنیادی ضروریات میں مراعات فراہم کرنا تھا مگر کونسل اور کمیٹی کے ذریعہ بزرگ شہریوں کی ‏فلاح بہبود کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

    May be an image of 20 people, including Muneer Aqeel Ansari and Waqas Safdar, people standing, people sitting and indoor

    سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن اور ہیلپ ایج انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ورکشاپ میں مقررین کا کہنا ‏تھا کہ 2017ء میں پاکستان میں بزرگ شہریوں کی آبادی 6.5فیصد تھی جس میں 2050تک 12فیصد ‏اضا فہ ہونے کا امکان ہےصوبہ کے بزرگ شہریوں کے لیے شناختی کارڈ کی طرز پر آزادی کارڈ کے ‏اجراء پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

    عروسہ کھٹی نے سینئر سٹیز نز ویلفیئر ایکٹ 2014ء کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ‏نے بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے2014 ء میں قانون سازی کی اور 2016ء میں اسے ‏سندھ اسمبلی منظور کیا تاہم ابھی تک اس ایکٹ کا نفاذ نہیں کیا جاسکا ہے۔

    May be an image of 1 person, sitting, standing and indoor

    عروسہ کھٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بزرگ شہریوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے یہ ‏مختیار کپری نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی صوبہ کے ‏سماجی مسائل کے حل اور بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیل سے ‏روشنی ڈالی اور بزرگ شہریوں کے انسانی حقو ق کے حوالے سے میڈیا کے کردار کی اہمیت کو ‏واضح کیا۔

    May be an image of 1 person, standing and indoor

    علاوہ ازیں ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے ٹیکنیکل پرسن سید سجاد علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان میں بزرگ ‏شہری کل آبادی کا 6.5فیصدہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم بزرگ شہریوں کے حقوق کے لیے عوامی ‏آگاہی مہم چلائیں تاکہ لوگوں میں سینئر سٹیزنز کی بہبود کے لیے جذبہ پیدا کیا جاسکے۔

  • امریکا: کمیکل پلانٹ میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، متعدد متاثر

    امریکا: کمیکل پلانٹ میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، متعدد متاثر

    واشنگٹن: امریکی شہر اٹلانٹا میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 130سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گینزول میں واقع فوڈ پروسیسنگ پلانٹ میں مائع نائٹروجن لیک ہونے کے باعث چھ افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہال کنٹری کے قریب واقع پرائم پاک فوڈ کے پولٹری پروسیسنگ پلانٹ میں رونما ہوا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کمیکل دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرہ عمارت کے اطراف تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کو بند کردیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پلانٹ میں کام کرنے والے 130 افراد کو پلانٹ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جس میں سے کئی افراد کو علاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جائے حادثے پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے بھی گیس لیکج کے باعث سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔

  • عمان کا سرحدوں کی بندش سے متعلق اہم اعلان

    عمان کا سرحدوں کی بندش سے متعلق اہم اعلان

    عمان نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر زمینی سرحدوں کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔

    عمانی میڈیا کے مطابق کورونا انسداد کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے گزشتہ اتوار کو فیصلہ کیا تھا کہ ایک ہفتے کے لیے زمینی سرحدوں کو بند کیا جائے گا۔

    فیصلہ پر عملدرآمد پیر 18 جنوری کی صبح سے شروع ہوا جو پورے ایک ہفتے تک برقرار رہا، اب کمیٹی نے سرحدوں کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

    توسیع کے بعد عمان کی بری سرحدیں یکم فروری تک بند رہیں گی۔
    یہ فیصلہ کمیٹی نے تکنیکی ماہرین کی مشاورت سے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے اور اقدام کا مقصد سماجی تحفظ ہے۔

    کمیٹی نے شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کیے جانے سے بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزاوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

    سپریم کمیٹی نے زور دیا کہ شہری وبا سے بچاو کے لیے پابندیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس جدوجہد میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

  • عالمی ادارہ صحت نے”مدینہ منورہ” کو دنیا کا صحت مند شہر قرار دے دیا

    عالمی ادارہ صحت نے”مدینہ منورہ” کو دنیا کا صحت مند شہر قرار دے دیا

    مدینہ منورہ: سعودی عرب کے دوسرے مقدس ترین شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت نے بڑے اعزاز سے نوازا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو انسانی صحت کے لیے دنیا کے شفاف اور بہترین شہروں کی صف میں شامل کر لیا ہے، شہر نبیﷺ کے حصے میں یہ اعزاز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں آیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے مدینہ منورہ کے دورے اور تفصیلی جائزے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے اہلکاروں کے مطابق مقدس شہر صحت افزاء مقام کے وہ تمام عالمی معیارات پر پورا اترتا ہے جو دنیا میں ایسی درجہ بندی کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، بیس لاکھ کی آبادی والے شہروں میں مدینہ پہلا شہر ہے جسے عالمی ادارے نے اپنے صحت افزاء شہروں کے پروگرام میں شامل کیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت افزاء شہروں کے تعین کرنے والی کمیٹی میں بائیس حکومتی، کمیونٹی اور رضاکار تنظیموں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں جو عالمی ادارے کی ایکریڈیشن تیار کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔