Author: وقاص صفدر

  • ‘پی ڈی ایم اسلام آباد یا پنڈی آئے انہیں چائے پانی پلایا جائے گا’

    ‘پی ڈی ایم اسلام آباد یا پنڈی آئے انہیں چائے پانی پلایا جائے گا’

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسلام آباد یا پنڈی آئےانہیں چائےپانی پلایا جائے گا۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنےمفاد کےلیےبیانات دیئے جارہےہوتےہیں، اداروں کیخلاف کسی بھی قسم کی گفتگوبرداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک اورسانحہ ماڈل ٹاؤن چاہتےہیں مگر ایسا ہو گا نہیں، فضل الرحمان چاہتےہیں کسی بھی طرح حکومت چلی جائے آج دیکھیں اےآروائی نیوزکی گاڑی پرحملہ کیاگیا، میڈیاحقیقت دکھارہاہےتوانہیں وہ بھی برداشت نہیں ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ لوگ آرمی چیف نام لےکران پرتنقیدکررہےہوتےہیں، اداروں کےسربراہوں کانام لے کر تنقید کون سی جمہوریت ہے، اپنےمفادکیلئےاداروں کواستعمال کیاجاتاتھالیکن اب ایسانہیں ہے پاک فوج سرحدوں پردہشت گردی کامقابلہ کررہی ہے۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ اے آر وائی نیوزکی گاڑی پرحملےکی مذمت کرتا ہوں، اے آر وائی نیوز کی گاڑی پرحملہ سیاسی کارکنوں کاکام نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ اب تک نہیں ہورہا، کیسز کے فیصلے نہیں ہوں گےتوشکوک وشبہات پید اہوں گے، فارن فنڈنگ کاپی ٹی آئی کےحق میں فیصلہ ہولیکن فیصلہ توہو، اداروں کی جانب سےمداخلت نہ ہو تو کوئی بھی تنقیدنہیں کرے گاماضی میں ہم نےبہت ظلم و جبر دیکھا ہےآئندہ بھی دیکھ لیں گے۔

  • پاکستان کے سابق کوچ کو ایک اور ٹیم کی کوچنگ مل گئی

    پاکستان کے سابق کوچ کو ایک اور ٹیم کی کوچنگ مل گئی

    پاکستان کے سابق غیرملکی کوچ ڈیو واٹمور کو نیپال کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا۔

    پاکستان، بنگلادیش، زمبابوے اور سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھنے والے ڈیو واٹمور کو نیپالی ٹیم کی کوچنگ کا چیلنج مل گیا۔

    ان کا سب سے بڑا امتحان نیپالی ٹیم کو 2022 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کروانا ہے، یہ ایشیائی ٹیم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی میں ناکام رہی ہے۔

    Dav Whatmore to leave Pakistan role | Cricket – Gulf News

    66سالہ واٹمور امیش پٹوال کی جگہ لیں گے جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں ٹیم کو الوداع کہہ دیا تھا۔

    Dav Whatmore to leave Pakistan coach role next year - Mirror Online

    واٹمور مارچ 2012 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر کیے گئے تھے لیکن ان کے ہوتے ہوئے پاکستانی ٹیم کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکی۔اس نے دس میں سے صرف دو ٹیسٹ میچ جیتے۔

    Whatmore keen to end Pakistan stint with a win - Sport - DAWN.COM

  • شاداب خان سے متعلق اہم خبر

    شاداب خان سے متعلق اہم خبر

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلا ف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔

    اس دوران شاداب خان کا ری ہیب جاری رہے گا اور دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

  • ‘ن لیگ اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کوچکمہ دیں گی’

    ‘ن لیگ اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کوچکمہ دیں گی’

    تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی دوسری جماعتیں چھوڑدیں گی۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام’آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسےہی ایک اتحاد بنا تھا نوازشریف نےچکمہ دےدیا، ماضی میں بھی کہاتھاالیکشن کابائیکاٹ کریں گے پھرخودالیکشن لڑلیا۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نےپہلےبھی دھرنادیاپی پی اورن لیگ نےتنہاچھوڑدیا اور اب بھی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی دوسری جماعتیں چھوڑدیں گی۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں حکومت کرتی رہیں انہوں نےکیاحالات بدلے، قرضےکی قسطیں ہم اداکررہےہیں مہنگائی وقتی طورپرہے، پی پی ن لیگ نےجودستاویزات دی مان گئےتوتحریک ختم ہوجائےگی۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے گفتگو بند کر دی،پارلیمان میں بھی بات نہیں ہوتی، ہمارےپاس سڑک پرآنےکےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں ہےہم جب بھی کوئی بات کرتےہیں توکہتےہیں این آراومانگاجارہاہے۔

  • کراچی؛ کے فور منصوبے سے متعلق اہم پیش رفت

    کراچی؛ کے فور منصوبے سے متعلق اہم پیش رفت

    گریٹرکراچی سپلائی اسکیم کے پہلےمرحلے کی منظوری ایکنک نےدی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ و ترقی اسدعمر کی زیر صدارت کراچی کےفور منصوبے سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین سمیت دیگر نےشرکت کی۔

    اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گریٹرکراچی سپلائی اسکیم کے پہلےمرحلے کی منظوری ایکنک نےدی ہے، پہلےمرحلےمیں کراچی میٹروپولیٹن کو250ایم جی ڈی پانی فراہم کیاجائےگا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کےکراچی پیکیج کےتحت رقم کا50فیصدوفاق فراہم کرےگا، کےفورمنصوبہ صوبائی حکومت نےشروع کیاتھاوفاق نے اپناحصہ بھی ڈالا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی اس ضمن میں خط لکھا، خط میں وفاقی حکومت نےکےفورمنصوبےمیں اپنی شراکت کی حامی بھری۔

    وزیرمنصوبہ بندی نے واپڈا کو منصوبے پر عملدرآمدکی ذمہ داری سنبھالنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبےکومقررہ وقت سےپہلےمکمل کیاجاناضروری ہے۔

    اسدعمر نے کہا کہ اس منصوبےکی تکمیل کی تاریخ واضح طور پردی جائے اور مقررہ تاریخ پر منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

  • نواز شریف کی ضمانت منسوخ ہو گی یانہیں،فیصلہ کل متوقع

    نواز شریف کی ضمانت منسوخ ہو گی یانہیں،فیصلہ کل متوقع

    اسلام آباد: ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت منسوخ ہو گی یا نہیں؟ اس کا فیصلہ کل متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سے متعلق کل فیصلہ کرے گی۔

    ایون فیلڈریفرنس میں مریم نواز اور صفدرکا مستقبل کیا ہو گا، فیصلہ کل ہوگا جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اشتہاری ہوں گے یا نہیں،اس کا بھی فیصلہ کل متوقع ہے۔

    جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں وقت کےتعین پر رپورٹ طلب کرچکی ہےھ۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق گرفتاری سےمتعلق احکامات کی تعمیل کی گئی، حسن نوازنےوارنٹ کےعدالتی احکامات وصول کیے۔

    آج سماعت کے دوران اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ نوازشریف کو وفاقی حکومت نے باہر بھیجا، وفاقی حکومت ہی نوازشریف کی حاضری یقینی بنائے۔

  • بنگلادیش نے سری لنکا کی شرائط ماننے سے انکار کردیا

    بنگلادیش نے سری لنکا کی شرائط ماننے سے انکار کردیا

    بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا۔

    بنگلادیش کا دورہ سری لنکا ایک بار پھر مشکوک ہوگا، دورے پر خطرات منڈلانے لگے، بنگلادیش نے 14 روز قرنطینہ کی مدت ماننے سے انکار کردیا۔

    بی سی بی حکام قرنطینہ کو سات دن تک محدود کرناچاہتےہیں جب کہ میزبان ملک 14 روز قرنطینہ کی شرط عائد کیے ہوئے ہے۔

    سری لنکن بورڈ کاکہنا ہےکہ بنگلا دیشی بورڈ کو ہیلتھ گائیڈ لائن ارسال کردی ہیں اور جواب کے منتظرہیں جس کے بعد دورے کیلئےانتظامات کوحتمی شکل دی جائےگی۔

    بنگلہ دیشی ٹیم کو ستمبرکےآخری ہفتے میں سری لنکا پہنچنا ہے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں اکتوبر میں میچز کھیلے جانے ہیں۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کے قواعد و شرائط کے تحت دورہ نہیں کر سکتے البتہ ایک ہفتہ قرنطینہ ممکن ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشیں، ایک اور الرٹ جاری

    کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشیں، ایک اور الرٹ جاری

    کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے موسم کی ایک اور وارننگ جاری کر دی۔

    کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین، دادو میر پور خاص، شہید بے نظیر آباد، تھر پارکر اور حیدرآباد میں تیز بارش کا امکان ہے، بارشوں کے پیش نظر فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے بارش کی تباہ کاریوں اور لوگوں کی زندگیوں اور پراپرٹیز کو بچایا جا سکے، اس مقصد کے لیے تمام مشینری اور عملے کو متحرک رکھا جائے۔

    آئندہ 48 گھنٹوں میں کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون 185 ملی لیٹر، نارتھ کراچی اور ناطم آباد میں 106 ملی میٹر، گلشن حدید میں 84، مسرور بیس میں 54 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 36 ملی میٹر، گلستان جوہر میں 28 ملی میٹر، لانڈھی میں 25 ملی میٹر، شارع فیصل پر 22 ملی میٹر، جناح ٹرمینل اور صدر میں 20 ملی میٹر، حیدرآباد میں 18 ملی میٹر، ٹھٹہ میں 30 ملی میٹر، ٹنڈو جام میں 28 ملی میٹر، بدین میں 28 ملی میٹر اور مٹھی میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان کیخلاف انگلینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    پاکستان کیخلاف انگلینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    مانچسٹر: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

    ہوم ٹیم نے 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔جوئے روٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ جیمز اینڈرسن، آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، برنس، بٹلر، کراولے، کوران، پوپ، سبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

    جیمز بریسے، بین فوکس، جیک لیچ اور ڈان لارنس کو ریزور کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

    انگلش کنڈیشن میں مضبوط انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کا چیلنج لیے پاکستان بھی 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ اظہر علی کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود اور عابد علی بطور اوپنر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ اسد شفیق، فواد عالم اور محمد رضوان مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔

    بولرز میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عباس، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، سہیل خان، عمران خان سینئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان آل راؤنڈر کے فرائض انجام دیں گے۔

  • بجٹ پاس ہوگا اور اپوزیشن کو شکست ہو گی، فیصل واوڈا

    بجٹ پاس ہوگا اور اپوزیشن کو شکست ہو گی، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ پاس کروائی گی اور اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بجٹ مسترد کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسےالیکشن ہارے،سینیٹ میں ہارے، ویسے ہی بجٹ پاس ہوگا اوریہ شکست کھائیں گے۔

    اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چُنی مُنی جماعتوں کے ننھے مُنے لیڈران منہ چھپا کےمائیک چھین کرپریس کانفرنس کر رہے ہیں، جیسےالیکشن ہارے،سینیٹ میں ہارےویسےہی بجٹ پاس ہوگااوریہ شکست کھائیں گے، پھریہ ماسک سےمنہ چھپانےکےقابل بھی نہیں رہیں گے۔

    فیصل واوڈدا کا کہنا تھا کہ عمران خان کوہٹانےکی حسرت پوری نہیں ہوگی، یہ سب بجٹ پاس کرائیں گے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نےوفاقی بجٹ کومسترد کر دیا ہے اور وفاقی بجٹ کےخلاف پوری قوم متحدہوگئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجودحکومت نے عوام پربوجھ ڈال دیاہے،مہنگائی میں پسی عوام پرکل پٹرول کی قیمت میں 25روپےاضافہ کردیاہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہا کہ توقع تھی بجٹ میں عوام کوریلیف ملےگا مگر مشکل حالات میں عوام کوریلیف دینےکےبجائےان پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم پربوجھ بن چکےہیں، اس حکومت سےجتنی جلدی ہوجان چھڑائی جائےتاکہ بچاکچا پاکستان بچ جائے، موجودہ حکومت کاآخری وقت آن پہنچاہے، عمران خان ملک کوتباہی کی طرف لےکر جا رہے ہیں۔

    اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ حکومت نےبدترین بجٹ پیش کیا، وفاقی بجٹ محض الفاظ کاگورکھ دھنداہے جب کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتیں بڑھاکرعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا ہے۔