Author: وقاص صفدر

  • آرمی ایکٹ میں ترمیم، مخالفت میں ووٹ دینے پر مشاورت کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    آرمی ایکٹ میں ترمیم، مخالفت میں ووٹ دینے پر مشاورت کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ہم مخالفت میں ووٹ دیں اس پر مشاورت کر رہےہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مدارس سے متعلق وزارت تعلیم کے حالیہ اقدامات پر غور کیا گیا اور جائزہ لینے کے بعد ان اقدامات کومسترد کیا گیا، دینی مدارس کی اصلاح یا اصلاحات کالفظ ایک توہین آمیزلفظ ہے، مدارس سےمتعلق معاشرےمیں منفی رحجان دینےکی کوشش کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی میں مدارس کے طلبا کو اسکالرشپ کے اقدام کومسترد کرتے ہیں، کوئی بھی طالبعلم دینی تعلیم کیلئےسرکاری رقوم قبول نہیں کرے گا، امریکا اور مغربی دنیا اس بات میں کیوں دلچسپی لے رہی ہےکیوں کہ اس بات کے لئے اربو ں ڈالر مختص کئے جاتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مدارس کے نصاب سے شدت پسندی جنم لیتی ہے جب کہ دنیا میں دہشت گردی کی وجہ آپ ہیں، دینی مدارس کا نصاب نہیں، انہوں‌ نے کہا کہ جے یو آئی (ف)نے نیب ترمیمی بل پر غور کیا ہے نیب احتساب نہیں انتقامی ادارہ ہے، آزادی مارچ کے حوالےسے ہم نے ہمیشہ سب کو دعوت دی، آزادی مارچ حوالے سے حکومت کیخلاف قومی سطح پر نفرت پیدا ہوئی، میں پھر کہتا ہوں کہ اسٹیبلششمنٹ اس کے پشت سے ہٹ جائے۔

    مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ آج اہم ایشو ز پر ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کیا، ن لیگ کو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہیےتھا، قبل اس کے وہ اپوزیشن کو اکٹھا کرتے یکطرفہ فیصلہ کردیا.

    آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ قواعد پر بحث کر رہے ہیں یہ متفقہ مؤقف سے مطابقت نہیں رکھتا، ہم مخالفت میں ووٹ دیں اس پر مشاورت کر رہےہیں۔

    جنرل سلیمانی کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اور اسلامی دنیامیں نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے، ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا ہے اور اسے آئندہ الیکشن میں جانا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے ایک جواز پیدا کررہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈانڈیکس میں زبردست تیزی رہی اور کاروبار کا اختتام بھی مثبت انداز میں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دن بھر برقرار رہا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈانڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

    سیاسی کشیدگی اور آزادی مارچ کے بعد بے یقینی کی صورتحال سرمایہ کاروں پر اثرانداز نہ ہوسکی، دن بھرمارکیٹ میں899 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا اور تیزی کے باعث انڈیکس 35 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔

    یہ بھی پڑھیں:‌ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 899پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ35ہزار277کی سطح پر بند ہوئی۔

    اسی طرح دن بھرمجموعی طور پر341کمپنیز کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔

    واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی رہی اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی۔

    ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 164 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے ریٹ کم ہوئے، اسی طرح 38 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

  • نوازشریف کی درخواست ضمانت پر جو بھی عدالتی فیصلہ ہوا، قبول کریں گے، یاسمین راشد

    نوازشریف کی درخواست ضمانت پر جو بھی عدالتی فیصلہ ہوا، قبول کریں گے، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہرممکن کوشش ہےنوازشریف کوبہترسے بہترسہولتیں دی جائیں، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ عدالت نوازشریف کی درخواست پرجوفیصلہ کرے اسے من وعن قبول کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رات گئے نوازشریف کی طبیعت کچھ خراب ہوئی تھی تاہم کارڈیالوجسٹ نے نوازشریف کو دیکھا اور دوائیں دیں، نوازشریف صبح اٹھے تو ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

    وزیر صحت نے کہا کہ نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ساتھ ہرچیز شیئر کی جاتی ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی سے آج صبح بات ہوئی ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے نوازشریف کو تمام سہولتیں ملیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کو دل اور بلڈ پریشر کا عارضہ بھی لاحق ہے دعاہےاللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت وزندگی عطافرمائے، نوازشریف نے کل ڈاکٹرطاہرشمسی سے کہا ہے علاج سے مطمئن ہیں، نوازشریف سے خود جاکر پوچھ کر آئی ہوں کہ علاج سے مطمئن ہیں اگر نوازشریف مطمئن نہ ہوتے تو میں میڈیا پر کبھی نہ کہتی۔

    یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی ضمانت پررہائی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی رپورٹ پر دیں گے، جسٹس محسن اختر کیانی

    وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کورٹ کاجوفیصلہ ہوگا قبول کریں گے، کسی سے چھپایا نہیں گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے جہاز تیار رکھا ہے جہاں سے ڈاکٹر بلاناہےبلالیں گے اگرنوازشریف چاہیں تو ڈاکٹربیرون ملک سے بھی بلائے جاسکتے ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےانسانی بنیادپرمریم کووالدکی تیماری داری کی اجازت دی،ہم چاہتے ہیں مریم بی بی اپنےوالدکاخیال رکھیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کو دانت برش کرنے سے منع کیاگیا تھا جیسے ہی نوازشریف نے دانت برش کئے تو تھوڑی سا خون نکلا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خا 28 اکتوبر بروز پیر لاہور پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبائی معاملات، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی کے امور پر تفصیل سے آگاہ کریں گے اور عوامی سہولیات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریف کریں گے۔

    دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں صوبائی وزراء اور حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے 21 اکتوبر کو کراچی کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعت ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی.

    وزیراعظم بلوچستان کے شہر حب بھی گئے جہاں‌انہوں نے چین کے تعاون سے بنائے گئے 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ‌ کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کیا تھا.

  • نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کراچی بحریہ کی تنصیبات کادورہ

    نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کراچی بحریہ کی تنصیبات کادورہ

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔ نیول چیف نےمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے ہیڈکوارٹرز آمد پر امیرالبحرکو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے یادگارشہداپرفاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے جس کے بعد نیول چیف کوپی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹرکی ترقی کے لیے صف اول کا کردارادا کر رہے ہیں، نیول چیف

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈمرل محمود عباسی نےنئےتعمیرکردہ ٹریننگ سینٹرکابھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کےفلیٹ کی آپریشنل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرنیول چیف نےمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ میری ٹائم ڈے 2019 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہرسال 26 ستمبرکو میری ٹائم کاعالمی دن منایا جاتا ہے، قدرت نے پاکستان کو 1ہزار کلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے، سی پیک سے پاکستان میں میری ٹائم سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

  • جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں ہم سیاسی طریقےسےٹکرائیں گے مگر بیماری پرسیاست نہیں کریں گے۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں میں درخواستیں آئیں ہیں اس پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کیونکہ فیصلے میڈیااورترجمانوں کی خواہشات کےمطابق نہیں ہوتے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ نے سوچنا ہےنوازشریف کی صحت پر کون سیاست کررہا ہے جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، ہم نوازشریف کی صحت کےلیےدعاگوہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں مگر بیماری کامعاملہ سیاست سےالگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی پنجہ آزمائی کرے مگر بیماری کی آڑ لے کر نہیں، ہم سیاسی طریقےسےٹکرائیں گے لیکن بیماری کےمعاملےپرسیاست نہیں کریں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انسانیت کی قدر ہو شخصیات کی نہیں، وزیراعظم کا پہلے دن سے عدلیہ اور اداروں کو بااختیار بنانے کا عزم رہا ہے، وزیراعظم نے ملکی قوانین کے مطابق عمل کیا اورکریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئےخواتین کوباختیار بنانا ناگزیر ہے اور وزیراعظم عوامی مفاد کے راستے میں رکاوٹیں دور کررہےہیں۔

  • وزیراعظم نے آٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے آٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےآٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ اور پنجاب سےترسیل رکنےکانوٹس لیتے ہوئے دونوں صوبوں کی اعلیٰ قیادت کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کیا ہے۔ وزیراعظم نےخیبرپختونخوا اورپنجاب کی صوبائی قیادت کا ہنگامی اجلاس آج بلالیا ہے۔

    اجلاس میں وزیراطلاعات کےپی شوکت یوسفزئی سمیت دیگرحکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کومیدہ اور سوجی کےپرمٹ پرآٹےکی اسمگلنگ کاخدشہ ہے جب کہ پنجاب بارڈرپر10سےزائدمانیٹرنگ پوائنٹ سےمسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کےپاس آٹے کا اسٹاک موجود ہے اور بحرانی کیفیت سےنمٹنےکیلئےاسٹاک سےآٹا نکال لیاہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نےآٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ اور پنجاب سےترسیل رکنےمعاملہ پارٹی ترجمانوں کےاجلاس میں اٹھایاتھا جس پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

  • وفاق اور سندھ سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے، مصطفیٰ کمال

    وفاق اور سندھ سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے ہیں، کرپشن کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر میں کچرا اٹھانا مسئلہ بن کررہ گیاہے، پہلےوفاق پھر صوبائی حکومت سمیت سب فیل ہوگئے، اب توکتے کے کاٹنےکی خبریں بہت زیادہ عام ہوچکی ہیں کتے کاٹےکی ویکسین سرکاری اسپتالوں میں میسرنہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پہلےتوکتےکوکھانےمیں زہرملاکردیاکرتےتھےتووہ مرجاتاتھا اب توکتےکے زہرمیں بھی کرپشن ہےجس سےکتےمرنہیں رہے کراچی کےلوگ جب تک خاموش رہیں گےعذاب بڑھتارہےگا عوام سےکہتاہوں ظلم کوخاموشی سےسہنے والا ظالم کاساتھی ہے پاک سرزمین پارٹی آخرتک ظلم کے خلاف کھڑی ہے، ہماراساتھ دیں ہم اس ظلم کی طاقت کوتباہ وبربادکردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں میری دعا ہے شریف خاندان اس آزمائش سے جلد نکلے، وزیر اعظم سے گزارش ہے نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں تمام سیاسی اختلافات بھلا کر نوازشریف کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی اس ملک کا مستقبل ہے، بطورسٹی ناظم کئےگئے کاموں کو دنیا یاد رکھتی ہے، یہی وجہ ہےپاک سرزمین پارٹی میں لوگ شامل ہورہےہیں میں میرشمس مینگل کوآج پی ایس پی میں خوش آمدید کہتاہوں یہ2013 کے عام انتخابات میں حصہ لےچکےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے بہت سارےلوگ پی ایس پی میں شامل ہورہےہیں،آج ملتان میں ہمارازون کھل گیاہے اورکچھ دنوں بعدآپ کوبہت سےلوگوں کی شمولیت کی خبرملےگی۔

  • پولیس اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینےکا فیصلہ

    پولیس اہلکاروں سے دوبارہ حلف لینےکا فیصلہ

    کراچی: پولیس نے وفاداری کاحلف لےکربھرتی ہونےوالےاہلکاروں سےدوبارہ حلف لینےکافیصلہ کیاہے ۔ اس سلسلے میں مرحلہ وار تمام تھانوں کو حلف نامے جاری کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس افسران کےمنظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث ہونےپرنئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کراچی پولیس نےتھانیداروں سےحلف نامےلیناشروع کردیے ہیں۔

    پہلےمرحلے میں ایس ایس پی فیصل چاچڑ نےتھانیداروں کوحلف نامےجاری کیے ہیں جن سے گٹکا، منشیات، چائناکٹنگ، زمین پرقبضےمیں ملوث نہ ہونےکاعہدلیاجارہاہے۔

    ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے اپنے ماتحت ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ لکھ کردیں کہ کسی غیرقانون کام کا حصہ نہیں ہیں، غیرقانونی کام کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دارہوگا۔

    ایس ایس پی نے متنبہ کیاہے کہ اگر کوئی افسرجرائم میں ملوث پایاگیاتونوکری سےفارغ کردیا جائے گا اور سرکاری ونجی سطح پربیٹررکھنےوالےتھانیداروں کےخلاف بھی کارروائی ہو گی۔

    یہ بھی پڑھیں: نئےکراچی پولیس چیف کا پولیس کی کالی بھیڑوں کیخلاف پہلا حکم

    یاد رہے کہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پولیس کی کالی بھیڑوں کی فہرست تیار کرنے کاحکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی تمام متعلقہ افسران فوری طور پر فہرست بنا کر ارسال کریں۔

    کراچی پولیس چیف کی جانب سے ایسٹ،ویسٹ اورساؤتھ زون کےڈی آئی جیزکو خط لکھاگیا تھا جبکہ ڈی آئی جی سی آئی اے،ایس ایس پی محافظ فورس کوبھی خط ارسال کیا گیا۔خط میں ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ افسران فوری طورپرفہرست بناکرارسال کریں۔

    واضح رہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا تھا۔

  • وسیم اکرم انسداد پولیو کے سفیر مقرر

    وسیم اکرم انسداد پولیو کے سفیر مقرر

    اسلام آباد: لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا، وسیم اکرم نے کہا تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میں‌منعقد ہوئی، جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا اولین ترجیح ہے اور پولیو پر قابو پانے کے لیے 2لاکھ 60 ہزار انسداد پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں ان رضاکاروں کے ساتھ وسیم اکرم بھی پولیو کےخاتمےمیں بھرپور کرداراداکریں گے۔

    ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیوپروگرام کے پاس چیلنجزکےمقابلے کیلئے بہترین قیادت ہےتاہم ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔

    اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سےبچاؤکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔

    خیال رہے پولیو کا عالمی دن ہر سال 24 اکتوبر کو عوام میں آگاہی پیدا کئے جانے کے لئے منایا جاتا ہے، دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں جہاں آج بھی پولیو پایا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا مستعفی ہوگئے

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بابر بن عطا کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب اینڈ پولیو پاکستان نے ملک میں 72 پولیو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    صرف خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ 8 کیسز سندھ میں، 6 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔