Author: وقاص صفدر

  • ’سرجری سمجھ نہیں آرہی، کپتان اور کھلاڑی تو وہی ہیں‘

    ’سرجری سمجھ نہیں آرہی، کپتان اور کھلاڑی تو وہی ہیں‘

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں سرجری سمجھ نہیں آرہی کیونکہ کھلاڑی اور کپتان تو وہیں پر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4چیئرمین اور سلیکشن کمیشن میں 3تبدلیاں ہو گئیں مگر کپتان وہیں پرہیں، سرجری کرنی ہےتوایسی کریں جس سےٹیم میں گروپ بازی ختم ہو۔

    کامران اکمل نے کہا کہ وہاب ریاض نےبالکل صحیح کہا وہ اکیلا تو ذمہ دار نہیں ہے یہ اقدامات صرف عوامی غصےکو ٹھنڈے کرنے کیلئے ہیں کسی بھی کپتان کو 5میچوں کے بعد تبدیل کریں تو تھوڑا ساغصہ چڑھتاہے شاہین آفریدی کا ورلڈکپ میں بالنگ، فیلڈنگ میں تھوڑاسا زیادہ جارح انداز نظر آرہا تھا۔

    قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کے بعد اب ٹیم منیجر منصور رانا بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
    پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں۔

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

    دوسری جانب وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو عہدوں سے فارغ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
    ذرائع کے مطابق وہاب اور رزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی اورجن کھلاڑیوں کی حمایت کی گئی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی تھی۔

  • پائپ لائن پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

    پائپ لائن پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

    پانی کی بوند بوند کو ترستے کراچی کے شہریوں کے لیے برُی خبر ہے کہ شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی۔

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن سے پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث دھابیجی سےکراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی۔ پائپ لائن پھٹنےسےلاکھوں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے۔

    ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اطلاع ملنے پر واٹربورڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا ہے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لائن کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیاد پر کام مکمل کیا جائےگا۔

  • حکومت نے کتنا قرض لیا؟ اہم معلومات

    حکومت نے کتنا قرض لیا؟ اہم معلومات

    اسٹیٹ بینک نے حکومتی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2024 تک حکومت کا مجموعی قرض 67 ہزار 816 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ مئی 23 تامئی 24 وفاقی حکومت کے مجموعی قرض میں15 فیصداضافہ ہوا۔

    ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضے میں 8852 ارب روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔ مئی 2023 میں حکومت کے مجموعی قرضے 58ہزار 964 ارب تھے۔ وفاقی حکومت کا مجموعی قرض اپریل 2024 میں 66 ہزار 86 ارب روپے تھا۔

    حکومت کےمقامی قرضے 46 ہزار 208 ارب روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے سالانہ قرض 37.51 فیصدکمی سے 87ارب روپےریکارڈ کیا گیا۔

    وفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں ایک سال میں 1.4 فیصد کمی آئی۔ وفاقی حکومت کے بیرونی قرض 21908 ارب سے گھٹ کر21608 ارب روپے ہو گئے۔

  • ترکی میں ملازمین کا اسرائیلی طیارے میں ایندھن بھرنے سے انکار

    ترکی میں ملازمین کا اسرائیلی طیارے میں ایندھن بھرنے سے انکار

    ترک کارکنوں نے ہنگامی لینڈنگ کے دوران اسرائیلی طیارے میں ایندھن بھرنے سے انکار کر دیا۔

    اسرائیل کے قومی کیریئر ایل ال کا کہنا ہے کہ اس کی وارسا سے تل ابیب کی پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کے بعد ترکی کے انطالیہ ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ال ال نے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی اڈے پر کارکنوں نے فلائٹ LY5102 کو اسرائیل کے لیے اڑان بھرنے سے پہلے ایندھن بھرنے سے انکار کر دیا۔

    ایئر لائن نے کہا کہ واقعے کے بعد، ہوائی جہاز نے یونان کے روڈس کے لیے اڑان بھری جہاں اسرائیل جانے سے پہلے یہ ایندھن بھرے گا۔

    ترک سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ طیارے کو طبی وجوہات کی بنا پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ترکی کے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ "انسانی ہمدردی کے پیش نظر طیارے کو ایندھن فراہم کیا جانا تھا لیکن چونکہ متعلقہ طریقہ کار مکمل ہونے والا تھا، کپتان نے اپنی مرضی سے جانے کا فیصلہ کیا۔

    غزہ پر جنگ کے باعث ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات شدید کشیدہ ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 7 اکتوبر سے تمام براہ راست پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

  • نیپرا کا قابلِ اعتماد بجلی فراہمی کیلیے کےالیکٹرک ٹیرف پر غور

    نیپرا کا قابلِ اعتماد بجلی فراہمی کیلیے کےالیکٹرک ٹیرف پر غور

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 27 جون 2024 کو کے الیکٹرک کی ٹیرف پٹیشن برائے ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمشن اور سپلائی کے ملٹی ایئر ٹیرف کے تعین کی پٹیشن پر عوامی سماعت کی۔

    کےالیکٹرک نے مالی سال 2023-24 سے مالی سال 2029-30 کے ملٹی ایئر ٹیرف کی پیٹیشن نیپرا میں دسمبر 2022 میں جمع کرائی تھی۔

    جمع کرائی گئی درخواستوں میں ضروری اجزاء پر روشنی ڈالی گئی ہے جو کے الیکٹرک کو اس کے زیرخدمت کے علاقے میں ایک موثر اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے فعال رکھنے اور سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گی۔

    سماعت اور اس کے بعد کے فیصلوں کا صارفین کے ماہانہ بلوں میں بجلی کی قیمت سے منسلک نہیں ہے، یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت پورے ملک میں انفرادی صارفین کے لیے مساوی چارجز عائد کیئے جاتے ہیں۔

    یہ سماعتیں کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا حصہ ہیں جس کے تحت ریگولیٹر  2 ارب امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔

    سماعت کے دوران  بتایا گیا کہ کے- الیکٹرک نے  2 ارب امریکی ڈالرز کی  سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے جس میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن اور اس کے پاور ایکوزیشن پروگرام میں قابل تجدید اور مقامی وسائل پر مبنی بجلی کا حصہ بڑھایا جائے گا۔

    زیر بحث درخواستیں کراچی کے پائیدار توانائی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ ان ٹیرف پٹیشنز میں کے الیکٹرک نے کئی اہم عناصر کو شامل کیا ہے اور لاگت کی عکاسی کرنے والا ٹیرف ڈھانچہ تجویز کیا ہے، جیسے کہ سالانہ اور سہ ماہی انڈیکس کا لچکدار طریقہ کار وضع کیا ہے تاکہ یوٹیلٹی کا ٹیرف میکرو اکنامک حالات میں ہونے والی تبدیلیوں سے مطابقت  رکھتا ہو۔ سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے کہ شہر کو فراہم کی جانے والی توانائی کے حجم (گیگا واٹ گھنٹے میں) میں تبدیلیوں کو ایڈجسٹ کرے، اخراجات کی وصولی ممکن ہو۔ بالآخر، یہ مالیاتی اتنظام کے الیکٹرک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے نیٹ ورک کو وسط دے گا۔

    سرمایہ کاری کے منصوبے میں صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر 500 کے وی کے  کے کے آئی گرڈ سیمت ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو بڑھانے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پاور ایکوزیشن پروگرام کا مقصد 1300 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کو شامل کرنا ہے، تاکہ سستی بجلی تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ کمپنی بہتر نیٹ ورک گورننس کے لیے ایڈوانسڈ ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹمز جیسی جدید، اختراعی ٹیکنالوجیز بھی حاصل کررہی ہے۔ ان کو لائین لاسز اور بجلی کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے اقدامات کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو نیٹ ورک کے استحکام کو بڑھا رہا ہے۔

  • فلسطینیوں میں مسلح جدوجہد کی حمایت میں اضافہ

    فلسطینیوں میں مسلح جدوجہد کی حمایت میں اضافہ

    مسلح جدوجہد کے لیے فلسطینیوں کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

    پچھلے تین مہینوں میں رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق فلسطینیوں میں اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور ریاستی حیثیت کے حصول کے بہترین ذریعہ کے طور پر مسلح جدوجہد کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

    فلسطین سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ (PSR) کے سروے میں مسلح جدوجہد کی حمایت آٹھ فیصد پوائنٹس سے بڑھ کر مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں سروے کرنے والوں میں سے 54 فیصد تک پہنچ گئی۔

    حماس کی حمایت چھ فیصد بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی۔ صدر محمود عباس کی قیادت میں الفتح کو 20 فیصد حمایت حاصل تھی۔

    یہ پولنگ اکتوبر میں غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً آٹھ ماہ بعد کرائی گئی تھی۔

    PSR میں سروے ریسرچ یونٹ کے سربراہ ولید لدادویہ نے کہا کہ حماس اور مسلح کارروائیوں کی حمایت میں اضافہ غزہ میں اسرائیل کی تباہی اور قتل عام کا ردعمل ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائے شماری سے عباس کی قیادت میں رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار ہوتا ہے، جو طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مسلح جدوجہد کو مسترد کرتی ہے۔

  • ’خواتین گھروں میں کام کرنے کے بہانے مالکان کی ویڈیوز بناتی تھیں‘

    ’خواتین گھروں میں کام کرنے کے بہانے مالکان کی ویڈیوز بناتی تھیں‘

    لاہور: گھریلو ملازمہ بن کر مالکان کو بلیک میل کرنے والی 2خواتین گرفتار کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان کی درخواست پر ویمن ریس کورس نےدونوں خواتین کو گرفتار کیا۔ دونوں خواتین گھروں میں کام کرنےکےبہانےمالکان کی ویڈیوزبناتی تھیں۔ دونوں خواتین لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر اہل خانہ کو بلیک میل کرتی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون سے درجنوں ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں دونوں خواتین میں عروج فاطمہ اورجمیلہ بی بی شامل ہیں۔

    دونوں خواتین کو گھریلو ملازمہ فراہم کرنے والی ایجنسی کے ذریعے رکھا گیا تھا اور اب ایجنسی کامالک فرار ہےجس کی گرفتاری کےلئےکوششیں جاری ہیں۔

  • سپلائی ٹیرف کی درخواست کا صارفین پر اثر نہیں پڑے گا، کےالیکٹرک

    سپلائی ٹیرف کی درخواست کا صارفین پر اثر نہیں پڑے گا، کےالیکٹرک

    کےالیکٹرک نے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت مالی سال 2023-24 تا مالی سال 2029-30 کے لیے سپلائی ٹیرف کی درخواست جمع کرادی ہے۔

    درخواست میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو قابل اعتماد اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری لاگت کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا میں جمع کرائی گئی سپلائی ٹیرف کی درخواست کا صارفین کے بلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    صارفین سے ان کے ماہانہ بلوں کے ذریعے بجلی استعمال کرنے پر  وصول کی جانے والی قیمت حکومت کی جانب سے ملک بھر میں نافذ یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ملک بھر میں ہر کیٹیگری کا صارف سے یکساں قیمت دے۔

    ایک عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی کے- الیکٹرک جو بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ذمہ دار ہے، یہ اخراجات اس کی درخواست کا  %90 فیصد بنتے ہیں,  یہ اخراجات گھروں اور کاروباری اداروں کو بجلی کی مستقل اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔ بقیہ جز جن کی درخواست کی گئی ہے وہ یوٹیلیٹی کے کیش فلو کو برقرار رکھیں گے اور میکرو اکنامک صورتحال میں تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے آپریشنل خطرات سے نمٹنے میں کردار ادا کریں گے جیسا کہ KIBOR کی شرح میں اضافہ۔ل،  اس کے علاوہ  بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے رواج کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

    پاکستان بھر میں ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنے ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت اس طرح کے عمل سے گزرتی ہیں۔ اس حوالے سے نیپرا کی جانب سے آخری فیصلہ مارچ 2024 میں کیا گیا تھا۔

    کے۔ الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست نیپرا میں زیر غور ہے۔ کمپنی جدید ٹیکنالوجیز اور  سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

  • رکی پونٹنگ کے بعد ایک اور غیرملکی نے بھارتی ٹیم کو انکار کر دیا

    رکی پونٹنگ کے بعد ایک اور غیرملکی نے بھارتی ٹیم کو انکار کر دیا

    رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور نے بھی بھارت کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور نے واضح کیا ہے کہ ان کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    آئی پی ایل پلے آف سے اپنی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد، رائل چیلنجرز بنگلورو کے کوچ نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپلائی نہیں کیا ہے میں اپلائی نہیں کروں گا میں اس وقت فرنچائز گیم میں اپنی شمولیت سے خوش ہوں کیونکہ یہ دلچسپ کام ہے، اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں کچھ شاندار تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہا ہوں، جن سے میں اس وقت پوری طرح لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

    غور طلب ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے درخواستوں کے لیے دعوت نامہ اس وقت آیا جب راہول ڈریوڈ کی میعاد جون میں T20 ورلڈ کپ کے بعد ختم ہونے والی ہے۔

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرنے سے متعلق لب کشائی کی۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے اگر آپ کوچ ہوں گے تو پھر آپ آئی پی ایل میں کوچنگ نہیں کرسکتے، نیشنل ٹیم کا کوچ ہونے کا مطلب سال میں 10، 11 ماہ کی نوکری ہے، انہوں نے کہا کہ میں گھر میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ فیملی کو بھارت میں کرکٹ کلچر اچھا لگتا ہے لیکن اس وقت کوچنگ میرے لائف اسٹائل میں فٹ نہیں ہوتی۔

  • ’امریکا اسرائیل کو بموں کے علاوہ دیگر آلات بھی نہیں دے گا‘

    ’امریکا اسرائیل کو بموں کے علاوہ دیگر آلات بھی نہیں دے گا‘

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس رفح کے شہریوں کے تحفظ کے لیے ‘قابل اعتماد منصوبے’ کا فقدان ہے۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 3500 بموں کی ترسیل روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو جنوبی شہر رفح میں استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں اسرائیل کے پاس پناہ گزین 1.4 ملین شہریوں کے تحفظ کے لیے "قابل اعتماد منصوبہ” کا فقدان ہے۔

    اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور 2,000 پاؤنڈ (900 کلوگرام) اور 500 پاؤنڈ (225 کلوگرام) بموں کی کھیپ امریکی ہتھیاروں کا واحد پیکج تھا جسے روکا گیا تھا۔

    بلنکن نے کہا کہ بائیڈن نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر وہ "رفح میں اس بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کرتا ہے، تو پھر کچھ ایسے نظام موجود ہیں جو ہم اس آپریشن کے لیے سپورٹ اور سپلائی نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کے استعمال کے طریقے کے بارے میں حقیقی خدشات ہیں اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک واضح اور قابل اعتبار منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے، جو ہم نے نہیں دیکھا۔