Author: وقاص صفدر

  • نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا تعارف!

    نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا تعارف!

    حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہو گئے۔

    جماعت اسلامی پاکستان نے اپنا نیا امیر کراچی سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم کو چُن لیا ہے، نئے امیر کے انتخاب کے لیے ملک بھر سے جماعت اسلامی کے 45 ہزار ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، 6 ہزار خواتین نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا۔

    پیدائش اور خاندانی پس منظر

    ■ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن 1972 میں حیدرآباد، سندھ میں ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے
    ■ ان کے والدین کا آبائی تعلق علیگڑھ سے تھا
    ■ وہ چار بھائی اور تین بہنیں ہیں،
    ■ وہ نارتھ ناظم آباد ، بلاک A میں ایک کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ۔
    ■ حافظ نعیم الرحمن کے ماشاءاللہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، دو بیٹے حافظ قرآن بھی ہیں
    ■ حافظ نعیم الرحمان کی بیگم ، شمائلہ نعیم ڈاکٹر ہیں اور جماعت اسلامی کی فعال رکن ہیں

    تعلیم
    ■ جامع مسجد دارالعلوم، لطیف آباد، یونٹ 10 سے حفظ کیا
    ■ ابتدائ تعلیم نورالاسلام پرائمری اسکول، حیدرآباد سے حاصل کی اور میٹرک علامہ اقبال ہائ اسکول سے کیا
    ■ حیدرآباد سے میٹرک کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی
    ■انہوں نے پاکستان شپ اونرز کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا ۔
    ■ انہوں نے ملک کی معروف درس گاہ این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینئرنگ میں کیا ۔
    ■ بعد ازاں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسٹرز بھی کیا ہے

    اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق

    ■ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے اور ایک فعال اور متحرک طالب علم رہنما کے طور پر اپنی شناخت منوانے میں کامیاب ہوئے
    ■ طلباء حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر وہ گرفتار بھی ہوئے اور مختلف مواقع پر تین بار جیل کاٹی۔
    ■ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی اور پھر صوبہ سندھ جمعیت کے ناظم بھی رہے
    ■ انہیں 1998 میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ناظم اعلیٰ یعنی مرکزی صدر منتخب کیا گیا
    ■ حافظ نعیم الرحمان دو سال اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ رہے ۔

    جماعت اسلامی سے وابستگی

    ■ اسلامی جمعیت طلبہ سے فراغت کے بعد انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور عملی سیاست میں قدم رکھا ۔
    ■ سن 2001 کے شہری حکومتوں کے انتخابات میں انہوں نے ضلع وسطی کراچی کی ایک یونین کونسل سے نائب ناظم کا الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے ۔
    ■ حافظ نعیم الرحمٰن لیاقت آباد زون کے امیر جماعت اسلامی، ضلع وسطی کے نائب امیر، کراچی جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور نائب امیر بھی رہے
    ■ سن 2013 میں انہیں جماعت اسلامی کراچی کا امیر پہلی مرتبہ منتخب کیا گیا۔

    بطور امیر جماعت اسلامی کراچی

    ■ بطور امیر جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی سیاست پہ طاری جمود کو غیر معمولی جرات اور تحرک کے ذریعے توڑا۔
    ■انہوں نے کراچی کے مسائل کے حل اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری زیادتیوں کے خلاف پرزور آواز بلند کرنا شروع کی
    ■ جب کوئی بھی سیاسی جماعت کراچی کی دگرگوں امن و امان کی صورتحال، کے الیکٹرک، نادرا کے مسائل اور بحریہ ٹاؤن متاثرین کے لیے آواز اٹھانے کو تیار نہیں تھا تو حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی ان کی آواز بنے ۔
    ■ کراچی میں جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں "حق دو کراچی کو تحریک ” کا آغاز کیا جو شہر کی سیاست میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اور یہ تحریک کراچی کے حقوق کی سب سے توانا آواز بن گئی ۔
    ■ جب سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے رہے سہے اختیارات بھی سلب کرلیے تو جنوری 2022 میں سندھ اسمبلی کے باہر سخت سردی اور بارش میں کھلے آسمان تلے تاریخ ساز دھرنے کا آغاز ہوا ۔ یہ دھرنا 29 روز تک جاری رہا ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو مجبورا بلدیاتی اداروں کے اختیارات واپس کرنے کے لیے معاہدہ پر دستخط کیئے
    ■ 15 جنوری 2023 کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو جماعت اسلامی نے تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔ اگر ریاستی طاقت استعمال کرکے نتائج نہ بدلے جاتے تو جماعت اسلامی شہر میں سب سے زیادہ یونین کونسلز بھی جیتنے میں کامیاب رہتی ۔۔ بدترین دھاندلی کے باوجود جماعت اسلامی نے 87 یونین کونسلز اور 9 ٹاؤنز جیت لیے۔
    ■8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں ایک بار پھر کراچی نے حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کیا اور وہ شہر سے پونے آٹھ لاکھ ووٹ حاصل کرنے اور کئی سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی مگر فارم 47 میں نتائج بدل کر یہ سیٹیں جماعت اسلامی سے چھین لی گئیں
    ■ حافظ نعیم الرحمٰن نے ان انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق اعلان شدہ جیتی ہوئی سیٹ یہ کہہ کر چھوڑ دی کہ وہ مخالف امیدوار سے ایک ہزار ووٹ سے ہارے ہیں اس لیے ان کا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ وہ یہ سیٹ قبول کریں ۔
    ■ حافظ نعیم الرحمان کے اس حیرت انگیز اور جرات مندانہ اقدام کی نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی ہوئی ۔ سیاسی مخالفین نے بھی حافظ نعیم الرحمان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
    ■ تمام غیر جانبدار سروے۔ حافظ نعیم الرحمن کو کراچی کا اس وقت کا سب سے مقبول رہنما بتاتے ہیں

    دیگر خدمات

    ■ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے، نہایت فعال اور متحرک پبلک ایڈ کمیٹی قائم کی
    ■ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے ساتھ ساتھ "الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کراچی” کے صدر بھی ہیں ۔
    ■ انہوں نے نوجوانوں کے لئے فری آئی ٹی پروگرام "بنو قابل” لانچ کیا جو اپنی نوعیت کا انقلابی پروگرام ثابت ہوا اور جلد پورے ملک میں پھیل گیا ۔ شہر کے ہزاروں نوجوانوں نے مفت کورسز کیے ۔
    ■ حافظ نعیم الرحمٰن نے جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نور حق میں بنو قابل کا کیمپس بنایا تو یہ بھی اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا جب سیاسی جماعت کے دفتر میں روزانہ سیکڑوں نوجوان حصول تعلیم کے لیے رخ کرتے نظر آئے۔
    ■ اسی عرصے میں ناظم آباد کراچی میں الخدمت کا جدید ترین اور عالمی معیار کا ڈائیگنوسٹک سینٹر مکمل ہوا
    ■ کووڈ، سندھ اور بلوچستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں الخدمت کراچی نے بے مثال خدمات انجام دیں ۔

    پیش ورانہ خدمات
    ■ حافظ نعیم الرحمان پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہیں اور ایک نجی کمپنی سے منسلک ہیں ۔
    ■ ان کی کمپنی کو اعلی کوالٹی کی خدمات کے پیش نظر ایوارڈ بھی دئیے گئے

    دیگر دلچسپیاں

    ■ حافظ نعیم الرحمٰن نہ صرف کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ شعر و ادب کے بھی دلدادہ ہیں ۔
    ■ علامہ اقبال کے اردو اور فارسی کلام پہ گہری نظر ہے
    ■ وہ حافظ قرآن ہیں ، اردو اور انگریزی پر عبور رکھتے ہیں
    ■ مسحور کن قرآت اور دلگداز نعت خوانی ان کا پوشیدہ وصف ہے
    ■ چین ، ترکی ،برطانیہ، جاپان ، قطر اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے دورے کر چکے ہیں ۔

  • 2 سالہ بچی کو بچاتے ہوئے باپ اور دادا سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

    2 سالہ بچی کو بچاتے ہوئے باپ اور دادا سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

    دو سالہ ننھی بچی کو سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے باپ اور دادا پانی میں ڈوب کر اپنی جان گنوا بیٹھے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے ایک ہوٹل اتوار 31 مارچ کو افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہوٹل کے سوئمنگ پول میں گرنے والے اپنی دو سالہ ننھی بچے کو بچانے کے لیے باپ اور دادا دونوں کود پڑے مگر ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

    آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں مارک ہالیڈے اپارٹمنٹس کے روف ٹاپ پول میں شام 7 بجے کے قریب بچی گری جسے بچانے کے لیے 38 سالہ دھرم ویر سنگھ اور 65 سالہ گرجندر سنگھ نے چھلانگ لگا دی۔

    اس دوران دونوں کو آس پاس موجود لوگوں نے پانی سے نکالا اور ہنگامی طبی امداد کے آنے تک انھیں سی پی آر کے ذریعے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم افسوسناک طور پر دونوں افراد دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    دو سالہ بچی کے پیچھے اسکی ماں نے بھی پانی میں چھلانگ لگائی تھی، تاہم بچی اور ماں کو بچالیا گیا اور انھیں اسپتال لے جایا گیا۔

    کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کے اہلکار مچل ویئر نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی جذباتی منظر تھا۔ ظاہر ہے، کوئی بھی یہ سمجھ سکتا ہے کہ اس خاندان کو اپنے دو افراد کو کھونا پڑا۔

    انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ جب ارد گرد چھوٹے بچے ہوں تو وہ تیراکی کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔

    اہلکار مچل ویئر نے کہا کہ اگر اس طرح کے حالات جو انھیں درپیش آئے، اس میں ہم جانتے ہیں کہ بچے اور یہاں تک کہ بالغ افراد بھی چند سیکنڈ میں ڈوب سکتے ہیں۔

  • ویکسین لگوانے والوں کا اچانک رش کیوں لگ گیا؟

    ویکسین لگوانے والوں کا اچانک رش کیوں لگ گیا؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی کچھ ایئر لائنز نے ملک سے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے انفلوئنزا ویکسینیشن کے نئے اصول پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

    فلو کی ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد اسپتالوں نے ویکسین لگوانے والوں کا رش رلگ گیا ہے۔

    اس ہفتے کے شروع میں UAE کی وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے عمرہ اور حج کے لیے جانے والے تمام مسافروں کے لیے انفلوئنزا کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/umrah-from-uae-this-ramadan/

    ساتھ ہی ویکسینیشن پروٹوکول اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

    وزارت کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے مسافروں کو 26 مارچ 2024 سے شروع ہونے والی انفلوئنزا کی ویکسینیشن کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

    وزارت نے ویکسین کی افادیت اور قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے عمرہ روانگی سے کم از کم 10 دن پہلے ویکسین لگانے کی بھی سفارش کی ہے۔

    اتحاد ایئرویز نے جمعرات کو کہا کہ تمام مسافروں کو، سوائے مخصوص زمروں کے، ابوظہبی سے جدہ کا سفر کرنے والے کے پاس انفلوئنزا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہوگا۔

    ابوظہبی ایئر لائن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں صحت کے حکام کی طرف سے لاگو کردہ ضوابط کے مطابق منگل 26 مارچ سے اگلے نوٹس تک، ابوظہبی سے جدہ جانے والے اتحاد ایئرویز کے تمام مہمانوں کے پاس انفلوئنزا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہو گا۔

  • رمضان میں عمرہ زائرین کیلیے 3 اہم شرائط

    رمضان میں عمرہ زائرین کیلیے 3 اہم شرائط

    رمضان المبارک میں عمرہ پر جانے والے اماراتیوں کے لیے تین شرائط انتہائی اہم ہیں۔

    رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر آپ بھی اس مہینے کے دوران متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہاں تین ضروری چیزیں ہیں جن کا آپ کو معلوم ہونا چاہیے تاکہ آپ کا سفر ہموار ہو۔

    انفلوئنزا ویکسین

    سب سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ نے فلو کی ویکسین لی ہے کیونکہ 26 مارچ 2024 سے، متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے تمام عمرہ زائرین کے لیے انفلوئنزا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ شرط عازمین حج پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

    دبئی ہیلتھ، ایمریٹس ہیلتھ سروسز (EHS) اور ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی – SEHA، اور Mubadala Health کے زیر انتظام متحدہ عرب امارات میں فلو کی ویکسین نجی کلینکس، ہسپتالوں اور سرکاری صحت کے مراکز میں دستیاب ہیں۔

    اگر آپ نے پچھلے سال کے اندر پہلے ہی انفلوئنزا کی ویکسین لگوائی ہے تو آپ کو نئی خوراک کی ضرورت نہیں ہے اور آپ روانگی کے وقت اپنا ویکسینیشن کارڈ پیش کر سکتے ہیں جو الحسن ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔

    90دنوں کا ویزا

    1. آپ کا متحدہ عرب امارات کا ویزا کم از کم 90 دنوں کے لیے مؤثر ہونا چاہیے۔

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے دستیاب سعودی ای ویزا ایک سے زیادہ داخلے کا ویزا ہے جو ایک سال کے لیے موثر ہے۔

    ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت، آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کا متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا کم از کم تین ماہ کے لیے درست ہے تاہم، اگر آپ نے پہلے ویزا کے لیے درخواست دی تھی، اور رمضان کے دوران سفر کر رہے ہیں تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جس وقت آپ باہر جا رہے ہیں، آپ کے پاس اب بھی متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا پر کم از کم تین ماہ کی میعاد باقی ہے۔

    اس کے علاوہ، آپ کا پاسپورٹ بھی کم از کم چھ ماہ کے لیے مؤثر ہونا چاہیے۔

    3.عمرہ کیلیے نُسک ایپ

    17 مارچ 2024 کو سعودی عرب نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے لیے متعدد عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ (MOHU) کے مطابق رمضان عمرہ زائرین کے لیے بہترین موسم ہے، اور اجازت نامے کی تعداد کو محدود کرنے سے بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی۔

    عمرہ کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کو نُسک موبائل ایپلیکیشن سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجدالحرام پہنچنے سے پہلے عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

    نسک ایپ، جو ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے مکہ اور مدینہ کے لیے آفیشل گائیڈ’ ہے، جو عازمین کو امیگریشن کی ضروریات، عمرہ گروپ پیکجز، عمرہ کے دوران جن رسومات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اندر کی مختلف سائٹس پر تفصیلات فراہم کرتی ہے۔

  • یواےای 10 سالہ گولڈن بزنس لائسنس دے رہا ہے؟

    یواےای 10 سالہ گولڈن بزنس لائسنس دے رہا ہے؟

    متحدہ عرب امارات 10 سالہ گولڈن کاروباری لائسنس پر غور کر رہا ہے۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات طویل مدتی کاروباری لائسنس متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے جس میں 10 سالہ گولڈن لائسنس اور پانچ سالہ سلور لائسنس شامل ہیں۔

    جس کا مقصد حکومتی محصولات کو بڑھانا، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ملک میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

    بدھ کو 2024 کی اقتصادی انضمام کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کے دوران ملک میں تجارتی لائسنس کے لیے نئے ضوابط متعارف کرانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

    وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری نے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی اور امارات کے اقتصادی ترقی کے تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں بات چیت اقتصادی اقدامات کو بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز تھی۔

    کمیٹی نے ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے ضوابط متعارف کرانے پر غور کیا جس میں پانچ سالہ سلور لائسنس اور 10 سالہ گولڈن لائسنس جاری کرنا شامل ہے ان دونوں کی قیمتیں مسابقتی ہیں۔

  • حوثیوں نے چین اور روس کو ’ضمانت‘ دیدی

    حوثیوں نے چین اور روس کو ’ضمانت‘ دیدی

    حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ چین اور روس کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

    بلومبرگ رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں روسی اور چینی جہازوں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔

    یمنی گروپ کی بات چیت کے بارے میں علم رکھنے والے متعدد افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ عمان میں چین اور روس کے سفارت کاروں اور حوثیوں کی اعلیٰ سیاسی شخصیات میں سے ایک محمد عبدالسلام شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک بدلے میں "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے اداروں میں حوثیوں کو سیاسی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

    اس رپورٹ پر چین، روس یا حوثیوں کی جانب سے کوئی سرکاری تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

    یمن کے حوثی باغی جو غزہ پر جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے نومبر سے بحیرہ احمر کے علاقے میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انھوں نے بحر ہند کے علاقے میں بحری جہازوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو بڑھانے کی دھمکی دی ہے۔

  • بنگلادیش کو بڑا دھچکا، سینئر کھلاڑی باہر

    بنگلادیش کو بڑا دھچکا، سینئر کھلاڑی باہر

    سری لنکا کے خلاف بنگلادیش کو بڑا دھچکا لگ گیا، تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

    بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچوں کی سیریز میں زخمی مشفق الرحیم کے لیے توحید ہردوئے کو اپنی پہلی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے بلایا ہے۔

    سیریز کا آغاز 22 مارچ بروز جمعہ بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں ہونا ہے۔

    بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اپ کی ایک اہم شخصیت مشفق الرحیم اس ہفتے کے شروع میں چٹاگانگ میں تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران انگوٹھے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

    توحید ہردوئے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اس سے قبل انہوں نے 30 ون ڈے اور 14 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

    دوسرا ٹیسٹ، جو 2023-25 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا بھی حصہ ہے 30 مارچ کو چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

    بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ: نجم الحسن شانتو (کپتان)، ذاکر حسن، محمود الحسن، شادمان اسلام، لٹن داس، مومن الحق، توحید ہردوئے، شہادت حسین، مہدی حسن میراز، نعیم حسن، تیج الاسلام، شرف الاسلام، سید خالد احمد، مشفیق حسن، ناہید رانا

  • امریکی سینیٹرز نے جوبائیڈن کو فلسطینی ریاست کیلیے خط لکھ دیا

    امریکی سینیٹرز نے جوبائیڈن کو فلسطینی ریاست کیلیے خط لکھ دیا

    سینیٹ کے ڈیموکریٹس نے بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے لیے زور دیں۔

    امریکی صدر بائیڈن کے دیرینہ ساتھی ٹام کارپر کی زیرقیادت 19 ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ایک خط میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران ایک ایسے موڑ پر پہنچ گیا ہے جس کے لیے امریکی قیادت کو ماضی کی "سہولت” سے آگے کی ضرورت ہے۔

    سینیٹرز نے لکھا کہ ہم بائیڈن انتظامیہ سے فوری طور پر ایک جرات مندانہ، عوامی فریم ورک قائم کرنے کی درخواست کرتے ہیں جو ضروری اقدامات کا خاکہ پیش کرے۔

    سینیٹرز نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کے فلسطینی ریاست کے راستے پر جانے سے انکار سے خاص طور پر مایوس ہوئے ہیں آپ اور آپ کی انتظامیہ نے جو سفارتی اقدامات کیے ہیں وہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ہم آپ سے اور بھی زیادہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    بائیڈن کو یہ خط سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کے بعد آیا ہے جو ملک کے اعلیٰ ترین یہودی منتخب رہنما اور اسرائیل کے دیرینہ وکیل ہیں جنہوں نے غزہ جنگ پر نیتن یاہو کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے نئے اسرائیلی انتخابات پر زور دیا۔

  • برطانوی وزیراعظم کا پھر غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے انکار

    برطانوی وزیراعظم کا پھر غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے انکار

    برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بدھ کو ہاؤس آف کامنز میں ایک سوالیہ نشست میں، لیبر پارٹی کے قانون ساز مارک ہینڈرک نے سنک سے پوچھا کہ کیا وہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل سے اتفاق کرتے ہیں جنہوں نے کہا کہ اسرائیل بھوک کو جنگ کے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

    سنک نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینی چاہیے برطانیہ مزید امداد حاصل کرنے اور اس بگڑتے ہوئے بحران کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ہم عوام کو جس تکالیف کا سامنا ہے اس کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    ہینڈرک نے وزیر اعظم سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ بوریل اور امریکی صدر جو بائیڈن سے اتفاق کرتے ہیں کہ جنگ بندی کی ضرورت ہے؟

    سنک نے کہا کہ اس ہفتے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ رپورٹ کے نتائج شمالی غزہ میں "قحط” کے بارے میں انتباہ "شدید تشویشناک” ہیں ہمیں قحط سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

    اسرائیل کو برطانیہ کے ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ "بہت زیادہ” شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور برطانیہ چاہتا ہے کہ اسرائیل "اپنی کارروائیوں کو فوجی اہداف تک محدود کرنے کے لیے زیادہ احتیاط سے کام لے۔

  • کئی پاکستانی اسٹارز ہنڈریڈ ڈرافٹ میں شامل

    کئی پاکستانی اسٹارز ہنڈریڈ ڈرافٹ میں شامل

    بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت پاکستان کے کرکٹ اسٹارز کو اس سال ہنڈریڈ ڈرافٹ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    ڈرافٹ 20 مارچ کو مقرر ہے اور یہ کھلاڑی اب ڈرافٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کے ذریعہ انتخاب کے اہل قرار پائے ہیں۔

    بابر، رضوان اور آفریدی کی ریزرو قیمت £100,000 ہے جبکہ بلے باز صائم ایوب ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈرز آندرے رسل اور جیسن ہولڈر نے تیز گیند باز الزاری جوزف کے ساتھ مل کر اپنی ریزرو قیمت £75,000 کر دی ہے۔

    اس ماہ کے شروع میں، 60 مرد اور پانچ خواتین سمیت کل 65 پاکستانی کرکٹرز نے دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کے لیے اندراج کیا تھا۔

    حسن علی اور نسیم شاہ نے 100,000 پاؤنڈز کی شاندار ریزرو قیمت مقرر کی ہے جبکہ شاداب خان اور افتخار احمد کی ریزرو قیمت £75,000 ہے۔ محمد عامر، عامر جمال اور عبداللہ شفیق جیسے دیگر کھلاڑیوں نے اپنی بنیادی قیمت £60,000 رکھی ہے۔

    فخر زمان، محمد حارث اور عماد وسیم نے 50,000 پاؤنڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹ میں داخل کیا ہے جبکہ میر حمزہ، محمد حسنین اور اعظم خان کی ریزرو قیمت £40,000 ہے۔