Author: ویب ڈیسک

  • دورہ کوریا، پاکستان کو پہلے میچ میں 0-4 سے شکست

    دورہ کوریا، پاکستان کو پہلے میچ میں 0-4 سے شکست

    انچیوان: پاکستان کو ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

    جنوبی کوریا کے شہر انچیوان میں کھیلی جارہی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم کوریا کیخلاف پاکستان نے کوئی گول اسکور نہیں کیا اور چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ یہ دورہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے اہمیت رکھتا ہے، میچ کے دوران مختلف کمبینیشن کا تجربہ کیا گیا تاکہ سنیئر اور جونئیرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوسکے، چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بیس مئی کو ہوگا۔

  • کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی : پیولیس کی جانب سے بیگار میں لی گئی گاڑیوں معوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹرانسپرترز نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

    ہڑتال کا فیصلہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکرٹری محمود آفریدی نے کہا کہ شہر میں بیگار کے نام پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں جبکہ شہر میں احتجاجوں اور جلوسوں کیلئے ہماری گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں سے سڑکیں بند کی جاتی ہیں اور معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا محمود آفریدی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک پولیس کے مظالم سمیت بھاری جرمانوں اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں عوام پر بجلی گرنےکو تیار ہے۔سبسڈی میں کمی کر کے حکومت بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے تک کی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

     حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی گرانے کو تیار ہے۔

     وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے، جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔

     اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقیقن دہانی کرا چکی ہے۔

  • ایل این جی درآمد کا معاملہ، قیمتوں کا تعین تاحال نہ ہوسکا

    ایل این جی درآمد کا معاملہ، قیمتوں کا تعین تاحال نہ ہوسکا

    کراچی: درآمدی ایل این جی کو آئے پچاس دن ہوگئے مگر اس کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار تاحال طے نہیں ہوسکا، پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر نے ترسیلی کمپنیوں کو سیکیورٹی ڈیپازٹ دینے سے انکار کر دیا ۔

     انڈسٹرر زرائع کے مطابق پی ایس او، سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی مائع گیس کی درآمد اور ترسیل کی ذمہ دار ہیں اور وہ یہ ذمہ داری بنا کسی لیگل کور کے انجام دے رہے ہیں۔

     فرٹیلائزر سیکٹر اور نجی پاور پلانٹس کو ایل این جی کی فراہم کی گئی، مگر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کیلئے صاف منع کر دیا گیا۔

     گیس کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے کے باعث پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر اپنی مصنوعات کی قیمتوں کے دروبدل کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں اور صورت حال کے پیش نظر ان سیکٹرز نے گیس سپلائی کمپنیوں سیکیورٹی ڈیپازٹ جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

     اعداد وشمار کے مطابق لوکل گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت چار دالر جبکہ درآمدی ایل این جی کی قیمت تیرہ ڈالر تک ہوگی ۔

  • معاوضے کی عدم ادائیگی ، ورکرز نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا

    معاوضے کی عدم ادائیگی ، ورکرز نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا

    کوئٹہ : پولیو مہم کے  ورکروں نے معاوضہ نہ ملنے پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا۔

    ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے مطابق محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے گزشتہ چار مہمات کے دوران انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا گیااور جو اخراجات اپنی مدد آپ کیا جاتا ہے اب تک ان کی بھی ادائیگی ہوئی.

    اُن کا کہنا تھا کہ ورکروں کو سیکورٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی اور سیکورٹی کے حصول کیلئے ورکرز کو تین تین گھنٹے پولیس تھانوں کے باہر انتظار کر نا پڑتا ہے.

    ورکرز کا مطالبہ ہےکہ انہیں جب تک معاضوں کی ادائیگی نہیں ہوتی انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔

  • زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے

    زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے

    لاہور: پاکستان میں چھ سال بعد بین الااقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگی، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم شاہینوں سے ٹکرانے کیلئے آج پاکستان پہنچ رہی ہے۔

    پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے، زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، زمبابوے ٹیم ہرارے سے پاکستان کے سفر کا آغاز کرچکی ہے۔

    زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، پندرہ گھنٹے قیام کے بعد پاکستان میں قدم رکھے گی، ٹیم کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز اور اعلٰی حکام ٹیم کا پرتپاک استقبال کریں گے،لاہور میں میچ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، ذرائع کے مطابق لاہور آمد کے بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا جائے گا، ہوٹل، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔ آخر وہ چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جو واپس لا رہے ہیں۔

    طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے منگل تک پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھے گی، تمام میچز لاہور میں ہونگے اور مہمانوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔

  • آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 5جون کو پیش کیا جائے گا

    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 5جون کو پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش کیا جائے گا۔

    رواں مالی سال کا اقتصادی سروے چار جون کو آ رہا ہے، بجٹ کے اہم نکات پر مشاورت اور جائزے کیلئے اکنامک ایڈوائزیزی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

    جس میں ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کا تعین کیا جائے گا۔

    وزارتِ خزانہ زرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

    آئندہ سال تیس کھرب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا جا سکتا ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم پانچ سو پچھتر ارب روپے ہوسکتا ہے۔

  • بل بورڈ میوزک ایوارڈ کا میلہ ایک بار پھر ٹیلر سوئفٹ نے جیت لیا

    بل بورڈ میوزک ایوارڈ کا میلہ ایک بار پھر ٹیلر سوئفٹ نے جیت لیا

    ویگاس: بل بورڈ میوزک ایوارڈ کا میلہ ایک بار پھر ٹیلر سوئفٹ نے جیت لیا۔

    امریکی ریاست ویگاس میں ستاروں کا جھرمٹ اتر آیا، جہاں سروں بھری شام سجائی گئی، بل بورڈ میوزک ایوارڈ کی تقریب میں دنیا بھر سے آئے معروف گلوکاروں نے شرکت کی۔

     میوزک کے عالمی چارٹ مرتب کرنے والے ادارے بل بورڈ نے نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کوآرٹسٹ آف دی ائیر کا اعزاز دیا۔

    ٹیلر سوئفٹ اس سے پہلے بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

    میوزک ایوارڈ کی تقریب میں ستاروں کی شاندار پر فارمنس نے چار چاند لگائے، ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔

  • جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، شہباز شریف

    جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔

    سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں فارغ التحصیل ہونے والے سب انسپکٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں۔ پولیس کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن کی مکمل شکست اور تباہی اس وقت ہوگی، جب بندوق کی گولی کے ساتھ ساتھ انصاف کی گولی چلے گی، صرف تھانوں اور کچہری میں ہی نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی انصاف کے مربوط نظام تک ہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکیں گے۔

    سہالہ ٹریننگ کالج سے 408 سب انسپکٹر فارغ التحصیل ہوئے ، تربیت مکمل کرنے والوں میں 76 خواتین بھی شامل ہیں، نشانہ بازی میں بہترین کارکردگی پر محمد یونس کو اعزازی شیلڈ دی گئی ، مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا انعام سمیرا لطیف کو دیا گیا ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔

  • ترکی میں پیسے ہوا میں اڑنے لگے

    ترکی میں پیسے ہوا میں اڑنے لگے

    استنبول: ترکی کے اتاترک ایئرپورٹ پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا جب ایک جہاز کے کارگو سیکشن سےزیورخ جانے والے نوٹ ہوا میں بکھرگئے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز میں کارگو لوڈ کیا جارہا تھا کہ 170 نوٹوں کے بنڈل پرمشتمل بیگ گرا جس کے گرنے سے نوٹ ہوا میں بکھرگئے۔

    جہاز کے مسافر پہلے ہی سوار ہوچکے تھے اور کیش کا یہ کارگو جہاز میں منتقل کیا جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

    ترکی کے مرکزی بینک کے ایک عہدیدار نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پربتایا کہ پسے زیورخ کے ایک متعلقہ بینک منتقل کیے جارہے تھے اور ان کی محفوظ ترسیل ایک نجی کمپنی کی ذمہ داری تھی۔

    عہدیدار نے پیسوں کی تعداد بتانے سے انکارکردیا ہے۔ پیسوں کے ہوا میں اڑتے ہی گراؤنڈ پر موجود عملہ دونوں ہاتھوں سے کرنسی نوٹوں کی اپنی جیبوں میں منتقل کرنے میں مشغول ہوگیا۔

    باقی ماندہ کرنسی نوٹوں کو ایک جگہ اکھٹا کرکے ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا