Author: ویب ڈیسک

  • برطانیہ:6سالہ پاکستانی نژاد حمزہ مائیکروسوفٹ سرٹیفائڈ ماہر بن گیا

    برطانیہ:6سالہ پاکستانی نژاد حمزہ مائیکروسوفٹ سرٹیفائڈ ماہر بن گیا

    برطانیہ:  چھ سالہ بچے نے کم عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائڈ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    مائیکروسوفٹ کا امتحان جو بڑے بڑے دینے سے گھبراتے ہیں وہ لاہور کے رہائشی چھ سالہ بچے نے نہ صرف دیا بلکہ اس کو شاندار نمبروں سے پاس بھی کیا اور کم عمری میں ہی مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ کمپیوٹر ماہر بن گئے۔

    محمد حمزہ شہزاد نے مشکل ترین امتحان میں سات سو ستاون نمبر حاصل کیے جبکہ پاس ہونے کے لیے سات سو نمبر ضروری تھے، دو ہزار گیارہ میں حمزہ شہزاد اپنے والدین کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

    حمزہ شہزاد کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے اور چاہتے ہیں حمزہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے۔

  • تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے

    تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے

    کراچی:  تحریکِ انصاف کراچی کی مقتول رہنما زہرا شاہد کی دوسری برسی منائی جارہی ہے ۔

    دوہزار تیرہ میں عام انتخابات کے کچھ روز بعد اٹھارہ مئی کو زہرہ شاہد کو کلفٹن میں ان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    اکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء عمران خان نے زہرہ شاہد کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر عائد کیا تھا۔

    رینجرز اور پولیس نے شہر کےمختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران زہرہ شاہد کے قاتلوں کلیم، راشد ٹیلر اور زاہد عباس کو گرفتار کرلیا، قاتلوں کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔

    تحریکِ انصاف کراچی کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کی دوسری برسی پر عمران خان نے ٹوئٹ کیا۔

    کپتان  کا کہنا ہے کہ ہماری بہادر رہنما کو کراچی میں دو سال پہلے بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ قاتل پکڑے جا چکے ہیں، زہرا شاہد کے قاتلوں کو انجام تک پہنچتا دیکھنا یقینی بنائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ زہرا آپا کو دھاندلی کے خلاف احتجاج سے گھر واپسی پر قتل کیا گیا، زہرہ آپا کی جرات اوراستقامت کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

     

  • دہشت گردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے، چوہدری نثار

    دہشت گردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے، چوہدری نثار

    کراچی : وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں سےمتعلق اہم معلومات ملی ہیں۔حالیہ کارروائی میں ملوث دہشتگردوں کوجلد کٹہرے میں لائیں گے۔

    سینتالیس بے گناہ اسماعیلیوں کےقتل عام کے چھ روز بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی پہنچ ہی گئے، شہر میں انٹری دی تو سب سے پہلے رینجرز ہیڈ کواٹر پہنچے اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی، میجر جنرل بلال اکبر نےوفاقی وزیر داخلہ کو سانحہ کراچی کی تحقیقات سمیت دیگر اہم مقدمات پر بریفنگ دی۔

    چوہدری نثار نے رینجرز کےکردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے ایکشن سے ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، اور دیگر اعلیٰ رینجرز افسران ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے بعد چوہدری نثار نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

    سندھ رینجرز کے سالاراعلیٰ سے ملنے کے بعد چوہدری نثار نے سائیں قائم علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں امن وامان اور آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیرِداخلہ نے کہا کہ سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں ۔ واقعہ اندرونی اور بیرونی ہاتھ جو بھی ملوث ہوا تو انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔.

    وزیر داخلہ نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سےبھی ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن اور سانحہ صفورہ پر تفصیلی بات کی گئی، گورنر نے وفاقی وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ کراچی آپریشن کو کسی دباؤ میں آکر نہیں روکاجائے گا۔

    وفاقی وزیرِداخلہ کا کہنا ہے کہ سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات ملی ہیں، حالیہ کارروائی میں ملوث دہشتگردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے۔

  • اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملے بند کئے جائیں، دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملے بند کئے جائیں، دفترِ خارجہ

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈرون حملے بند کئے جائیں، سولہ مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے مانا میں ڈورن حملے سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے مقامی آبادی میں غیر یقینی صوررتحال پیدا ہوتی ہے، جس سے آپریشن ضربِ عضب اور مقامی آبادی کو دوبارہ اپنے علاقوں میں واپس بھجنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

    حکومتِ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے ڈرون حملے فوری طور پر بند کیے جائیں، ڈرون حملے مقامی آبادی میں عدم اعتماد پیدا کرنے کا باعث ہیں، پھر مطالبہ کرتے ہیں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔

    بیان میں  کہا گیا ہے کہ ڈورن حملوں سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف ہیں، حکومت مقامی افراد کی دوبارہ آباد کاری پر توجہ دے رہی ہے۔

    دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب میں مصروف ہے، جو فیصلہ کن مر حلے سے آگے بڑھ رہا ہے، ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب متاثر ہورہا ہے۔

    ۔

  • رمادی پرداعش کا قبضہ، شیعہ ملیشیا متحرک ہوگئیں

    رمادی پرداعش کا قبضہ، شیعہ ملیشیا متحرک ہوگئیں

    بغداد:عراقی شہررمادی میں تین روزہ ہلاکت خیزجنگ میں حکومتی فورسزکو داعش کے ہاتھوں شکست ہوگئی جس کے شیعہ ملیشیا گروہوں نے رمادی کے اطراف میں جمع ہونا شروع کردیا ہے تاکہ دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں سے شہرکو واپس لیا جاسکے۔

    گزشتہ سال سے شدت پسندوں کے ساتھ جاری جنگ میں عراق کے سب سے بڑے صوبے کے دارالحکومت کا داعش کے ہاتھوں میں چلے جانا عراقی حکومت کے لئے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا ہے۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد جہادی گروہ نے اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں، انہوں نے شام کے ثقافتی ورثے ’’پالمیرا‘‘ کی جانب بھی پیش قدمی کرنی چاہی لیکن فوج نے انہیں ماربھگایا۔

    دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی، امریکہ اور سنی اکثریتی صوبے ’انبر‘کی مقامی انتظامیہ رمادی میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ گروہوں کو بھیجنے میں ہچکچاہٹ کا شکارہے۔

    مقامی حکومت کا خیال ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے عراقی فورسز کو استعمال کیا جائے جب کہ ہادی الامیری نامی ملیشیا لیڈر کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ روز میں ہونے والی کاروائیوں میں ثابت ہوا ہے کہ عراقی فورسز اکیلے یہ کام انجام دینے کی اہل نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ تین روز میں رمادی میں ہونے والی جنگ میں 500 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

  • عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    کراچی : گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ جیل امان اللہ نیازی کو صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پر ہلاک کیا گیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ صولت مرزا کو جیل میں سہولتیں نہ دینے پر ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    امان اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عبید کے ٹو نے مزید بارہ ملزموں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔

    جن میں نعمان عرف نومی ، ساجد عرف سجو ، عرفان عرف گنا، زاہد عرف مزمل اور دیگر ملزمان شامل ہیں جو سب مفرور ہیں۔

    ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ پر حملے کے دوران امان اللہ نیازی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ، عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

  • ڈالر گرل ایان علی نے درخواستِ ضمانت جمع کرادی

    ڈالر گرل ایان علی نے درخواستِ ضمانت جمع کرادی

    راولپنڈی : چھیاسٹھ روز میں ساتویں پیشی اور ہر پیشی میں نیا انداز، ڈالر گرل کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سےعدالت لایا گیا، کبھی برقعہ کبھی پی کیپ سےمنہ چھپاتی سپر ماڈل نے آج چہرہ چھپانے کیلئے ہڈ والے اَپر کا انتخاب کیا۔

    ڈالر گرل کی واک اگرچہ آج کل ریمپ پر نہیں پورہی پھر بھی ایک جھلک دیکھنے والوں کا تانتا بندھ جاتا ہے ۔

    ایان علی کو آج بینکنگ کورٹ میں پیش کیا گیا توسپر ماڈل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کرادی، جیل حکام آج بھی مقدمے کا چالان پیش نہ کرسکے، عدالت برہم ہوئی اور آئندہ سماعت پر چالان کا حکم دے دیا۔

    ڈالر گرل اب دوبارہ عدالت میں پچیس مئی کو جلوہ گر ہوں گی۔

    گزشتہ سماعت میں راولپنڈی بینکنگ کورٹ نے ایان علی کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی درخواست منظور کرتے ہوئے پچیس مئی کو طلب کرلیا، کسٹم انٹیلی جنس نے ماڈل حسینہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئےعدالت سےاجازت مانگی تھی۔

    کسٹم انٹیلی جنس نے ایان علی کے خلاف راولپنڈی کے بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کی کہ ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالتی ریمانڈ پر ہے۔

    کسٹمز حکام نے بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج صابر سلطان کو درخواست دی کہ یہ صرف کرنسی اسمگلنگ کا کیس نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہے اور اس میں منظم گروہ ملوث ہے اس لئے تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

  • سانحہ کراچی کے 6روز بعد وزیرِ داخلہ کراچی پہنچ گئے

    سانحہ کراچی کے 6روز بعد وزیرِ داخلہ کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران وہ کراچی میں امن و امان کے جائزہ اجلاس میں شرکت سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال، سانحہ صفورا اور رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق وزیرِ داخلہ کراچی میں وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرِداخلہ رینجرز ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے، جہاں وہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے بعد وزیرِ داخلہ اسماعیلی برادری سے ملیں گے۔

  • پولیس کے اشارے پر نہ رکنے کی سزا،2 نوجوان ماورائے عدالت قتل

    پولیس کے اشارے پر نہ رکنے کی سزا،2 نوجوان ماورائے عدالت قتل

    کراچی: پولیس گردی کی انتہاء موٹر سائیکل نہ روکنے پر دو نواجون کو ماروائے عدالت قتل کردیا گیا، فائرنگ میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں سمیت تھانے انچارج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایک بار پھر ماروائے عدالت دو نوجوانوں کا قتل، پولیس نے جعلی مقابلے میں دو بے گناہ نوجوانوں کی جان لے لی۔

    ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات کے دو بجے کے قریب بہادر آباد پولیس اسٹیشن کی پیٹرولنگ پولیس پارٹی نے دو موٹرسائیکل سواروں دانش اور علی پر فائرنگ کی۔ دنوں موقع پر دم توڑ گئے

     پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے پانچ اہلکار اور ان کے انچارج کو گرفتار کرلیا گیا لیکن یہ گرفتاریاں بےگناہ نوجوانوں کو واپس نہیں لاسکتی۔

  • کراچی: سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے جاری، ایک ملزم ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے جاری، ایک ملزم ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی : سرچ آپریشن اور پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، گلبرگ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کےمطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں جرائم پیشہ افرادکی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجےمیں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم الن مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔

    چاکیواڑہ کے ہی علاقے سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب گلبر گ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مبینہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، سائیٹ کے علاقے سے پولیس نےمبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔