Author: ویب ڈیسک

  • ٹیکساس : بائیکرز گینگ کی لڑائی، 9افراد ہلاک

    ٹیکساس : بائیکرز گینگ کی لڑائی، 9افراد ہلاک

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں ریسٹورنٹ بائکرز گینگ میں تلخ کلامی کے بعد میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کے تبادلے میں نو افراد جان سے گئے جبکہ سترہ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریاست ٹیکساس کے ایک ریسٹورنٹ میں حریف بائیکرز گینگ کا آمنا سامنا ہوگیا، تلخ کلامی ریسٹونٹ میں ہوئی اور پارکنگ لاٹ میں ہاتھاپائی ہوگئی۔

    ریسٹورنٹ میں پانچ بائیکرز گینگ کے ڈیڑھ سو سے زائد ارکان موجود تھے، لاتوں ،گھونسوں اور ڈنڈوں کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے نو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سترہ افراد زخمی ہوگئے۔

    کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث گینگ کے بیس ارکان کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ پولیس نےموقع سے سو سے زائد پستول برآمد کئے ہیں۔

  • سرائے عالمگیر : کارنہر میں گرنے سے 5افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

    سرائے عالمگیر : کارنہر میں گرنے سے 5افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

    سرائے عالمگیر: خراب موسم کے باعث کارنہر میں گرنے سے پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی بڑی وجہ خراب موسم اور تیزرفتاری تھی، جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر اپر جہلم میں جا گری۔

    واقعےکی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نہر سے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    مرنے والوں میں چار خواتین سمیت ایک مرد شامل ہے۔

    پولیس کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، جو سرائے عالمگیر میں کسی عزیز کے جنازے میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔

    پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔

  • صنعاء: 5روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی سعودی اتحاد کی بمباری

    صنعاء: 5روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی سعودی اتحاد کی بمباری

    یمن: پانچ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد سعودی اتحاد نے عدن میں فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، اقوام متحدہ نے مزید پانچ روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    جنگ سے تباہ حال یمنی عوام ایک بار پھر سعودی اتحادی افواج کی بمباری کی زد میں ہیں، یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہوتے ہی سعودی اتحاد نے عدن میں حوثی قبائلیوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے۔

    یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب نے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

    جنگ بندی کے دوران بھی حوثی باغیوں اور سابق صدرمنصورہادی کے حامیوں میں جھڑپیں جاری رہیں۔ جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے، سعودی دارالحکومت میں یمن کی صورتحال پر تین روزہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں چار سو یمنی سیاستدانوں اور قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں جنگ کے اہم فریق حوثی قبائل کو شامل نہیں کیا گیا، جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف امدادی ٹیموں نے جنگ زدہ علاقوں کے عوام کو امداد فراہم کی۔

    امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ جنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے

    ، متاثرین کی امداد کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے پاکستان کیلئے روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے پاکستان کیلئے روانہ

    ہرارے : پاکستان کے چھ سال سے سونے میدان آباد کرنے کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم فلائٹ نمبر ای کے سیون ون فور کے زریعے ہرارے سے روانہ ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم براستہ دبئی منگل کو پاکستان کی سرزمین پرقدم رکھے گی۔ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔ زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں  دورہوگئی ہیں۔

    زمبابوے ٹیم ہرارے سے پاکستان کے سفر کا آغاز کرچکی ہے۔ ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔

    طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے منگل تک پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھے گی ،تمام میچز لاہور میں ہونگے اور مہمانوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائےگا۔

    علاوہ ازیں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے کے حوالے سے آج رینجرز اور پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی، ریہرسل کے دوران روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

    کھلاڑیوں کی ایک فرضی بس کو پولیس اور رینجرز کے حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ روٹ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ بس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی دس گاڑیاں سفر کرتی رہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر سی سی پی او لاہور امین وینس نے اہلکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکار زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں امید ہے کہ پولیس اور رینجرز زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

  • وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی آج کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی آج کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ کراچی میں امن و امان کے جائزہ اجلاس میں شرکت سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال، سانحہ صفورا اور رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرداخلہ رینجرز ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے جہاں وہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ اسماعیلی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • عمران خان 35 پنکچروالا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکے، پرویز رشید

    عمران خان 35 پنکچروالا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پینتیس پنکچر والا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکےاب کسی پپو کا نام لے رہے ہیں جس کی سب کو تلاش ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاو ر کے حوالے سے تصویری نمائش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کاکہنا تھا کہ عمران خان الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے حوالے سے آڈیو ٹیپ سمیت ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

    عمران خان ٹریبونل میں وہ ٹیوب ہی نہیں لا سکے جس کو پینتیس پنکچر لگے۔ اب عمران خان ایک پپو کا نام لے رہے ہیں جس نے انتخابی نتائج تبدیل کئے جس کی سب کو تلاش ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی سازش اندرونی ہو یا بیرونی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے۔

    روٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ چاروں صوبوں سے گذرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے انتشار بڑھے گا ۔

  • ذوالفقارمرزا کی تھانے میں مسلح آمد، ایس ایچ او درخشاں معطل

    ذوالفقارمرزا کی تھانے میں مسلح آمد، ایس ایچ او درخشاں معطل

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کا تھانے میں اسلحہ لے کرجانے اور فساد کرنے کا نوٹس لے لیا۔

    درخشاں تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کرکے ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیا۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ذوالفقار مرزا کے بیان قلمبند کرانے کے دوران تھانے میں مسلح افراد کے ساتھ داخلے، گھیراؤ اورفساد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ ا و درخشاں کے غفلت برتنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کردیا۔

    ڈی ایس پی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے اور متعلقہ پولیس سے واقعے کی انکوائر ی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا آج صبح جب درخشاں تھانے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے آئے تو انہوں نے اپنے گارڈز کو تھانے کے ارد گرد سیکیورٹی پر معمور کردیا تھا، اور یہ حکم جاری کیا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار گڑ بڑ کرے تو سیدھی گولی چلادینا۔

  • حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبارعروج پر

    حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبارعروج پر

    حب : واپڈا اور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی برتنے کی وجہ سے حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبار اپنے عروج پر ہے یومیہ چار سو ڈمپر سے زائد ریتی بجری چوری کئے جاتے ہیں۔

    شہر کراچی میں پا نی قلت کا مسئلہ دن بدن شدید ہو تا جا رہا ہے بارشیں نہ ہونے کے سبب حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچ گئی ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں خا صی حد تک کمی ہو ئی ما فیا ز جو انتظار میں رہتے ہیں کہ انہیں مو قع ملے اور وہ کام دکھا جا ئیں۔

    حب ڈیم پر ریتی بجری مافیا نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا ہے غیر قانونی طریقے سے ڈیم سے ریتی بجری نکالی جا نے لگی ہے۔

     یومیہ چار سو سے زائد ڈمپروں کے ذریعے لاکھوں ٹن بجری چوری کی جارہی ہے جسے شہر میں فی ڈمپر سات سے آٹھ ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

    اس غیر قانو نی عمل سے ڈیم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے اگر یہ عمل جا ری رہا تو مون سون کی بارشوں کا پانی جمع نہیں ہوسکے گاجس سے کراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

    ماہرین آب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے مٹی نکالنے کی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں پانی کے کنویں بھی خشک ہونے کا خدشہ ہے۔

    واپڈا اور حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی توقریب کی آبادی کو نقصان پہنچے کے ساتھ ساتھ ڈیم سے جڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔

  • کراچی میں پانی کےناغے کا نظام شروع کردیا گیا، شرجیل میمن

    کراچی میں پانی کےناغے کا نظام شروع کردیا گیا، شرجیل میمن

    کراچی : وزیرا طلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کےناغے کا نظام شروع کردیا گیا ہے، شہرکو یومیہ چھ سو ملین گیلن پانی مل رہا ہےجبکہ طلب ایک ہزار ملین گیلن پانی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    پانی کی تلاش میں دربدر عوام پوچھ رہے ہیں فری ٹینکرز کہاں ہیں؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ فری ٹینکر نام کی کوئی سہولت میسر نہیں، یہ باتیں صرف میڈیا پر دہرائی جا رہی ہیں۔

    عوام کی دہائی کا جواب دیتے ہوئے وزیربلدیات شرجیل میمن نے کہا کہ ایک منصوبے پر کام جاری ہے لیکن اس کی تفصیلات ابھی نہیں بتائی جا سکتیں۔

    شرجیل میمن جو سندھ کے وزیر اطلاعات بھی ہیں اپنی پریس کانفرنس میں پانی کے مسئلے پر تھوڑا بہت بول کر ان کی زیادہ تر توجہ امن و امان کے مسئلے پر رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دہشت گروں سے نمٹنے کے لئے پولیس کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

  • پولیس فائرنگ سے جاں بحق 2 شہریوں کی نماز جنازہ ادا، 5 اہلکارمعطل

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق 2 شہریوں کی نماز جنازہ ادا، 5 اہلکارمعطل

    کراچی : بہادر آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے جانے والے دونوں شہریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اعلیٰ پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اپنے پیٹی بھائیوں کو صرف معطل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    نماز جنازہ حسین آباد میں ادا کی گئی جہاں علاقہ مکینوں نے کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا علی کچھ عرصہ قبل ہی ملائیشیا سے پاکستان آیا تھا اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

    ادھرایس ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بہادرآباد کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر وہ نہ رکے تو پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو شہری دانش اور علی جاں بحق ہوگئے۔

    اعلیٰ پولیس افسران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث پولیس پارٹی کے انچارج سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جن کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اورمقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔