Author: ویب ڈیسک

  • بطور کوچ دوبارہ پاکستان جانے کا منتظر ہوں ، ڈیو واٹمور

    بطور کوچ دوبارہ پاکستان جانے کا منتظر ہوں ، ڈیو واٹمور

    زمبابوے کرکٹ بورڈ خاموش ہے مگر کوچ ڈیو واٹمور نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

     زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ٹوئٹ کے بعد سیریز سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نےٹوئٹ میں کہا کہ مخالف ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے دوبارہ پاکستان جانے کا منتظر ہوں، پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع ملے گا۔

     سیریز میں جیت حاصل کرنے کیلئے زمبابوے نے سخت محنت کی ہے۔

  • سانحہ صفورہ کے مجرموں کو عبرتناک سزا ملے گی، شرجیل میمن

    سانحہ صفورہ کے مجرموں کو عبرتناک سزا ملے گی، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے وزیر اچلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورہ کے مجرموں کو جنہوں نے اسماعیلی برادری کے 47 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

    انہوں نے قائم علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ’’بہترمنتظم‘‘قراردیا۔

    شرجیل میمن نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کارچی میں جاری آپریشن کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ کراچی میں آخری مجرم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

  • آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز بھیجنے سے انکار

    آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز بھیجنے سے انکار

    لاہور: زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق آئی سی سی کو مطلع کردیا، آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز بھیجنے سے انکار کردیا۔

    ہماری ٹیم پاکستان جارہی ہے، قوانین کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے مطلع کردیا،جس کے بعد آئی سی سی نے سیریز کیلئے میچ آفشیلز بھیجنے سے انکار کردیا۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکورٹی ماہرین کی رپورٹ کےبعد کیا، پاکستان سیریز میں اپنے امپائرز تعینات کرسکتا ہے۔

     زمبابوے کی تصدیق کے باوجود دورے کے حوالے سے زمبابوے سمیت پاکستان میں بھی بدستور بے یقینی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان روانگی کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ پر روکا جاسکتا ہے۔

  • قوم2013کےانتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، چودھری شجاعت

    قوم2013کےانتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، چودھری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ ق سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہےکہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

    ق لیگ کا اہم اجلاس چودھری شجاعت کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں این اے ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب کیلئے حمزہ ناصر اقبال کو امیدوار نامزد کردیا گیا ۔

    چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے انتخاب میں دھاندلی ایک حقیقت ہے، اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ق لیگ زندہ ہے اسے مردہ کہنے والے خواب غفلت سے جاگیں، حکمرانوں کو جنگلا بس اور انڈرپاسز کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

  • امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اکنامک کوریڈور کے معاملے میں اے این پی اور مخالف جماعتوں پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ حسد ، جلن اور منافقت بند کر کے پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچا جائے۔

     لاہور میں بجٹ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکنامک کوریڈور کے نام پر قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے، اس سلسلے کو بند کیا جائے، اکنامک کوریڈور چاروں صوبوں سے گزرے گی۔

    اے این پی سمیت اقتصادی راہداری پر تنقید کرنے والوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم کی باتوں سے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے مگر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے، شاید پہلے کی طرح ترقیاتی بجٹ بھی پیش نہ کر سکیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور امن وامان کے دیگر منصوبوں پر حکومت کی گہری توجہ ہے۔

  • لاہورآتشزدگی: وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

    لاہورآتشزدگی: وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

    لاہور: آتش زدگی کے المناک سانحے میں چھ بچوں کےجھلس کر جاں بحق ہونے پروزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چھ کلیوں کے جھلس کرمرجھا جانے کے المناک واقعے پروزیر اعظم اور خادم اعلیٰ شہباز شریف نے حکام سے ذمہ داروں کے تعین کے لئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    حکام سے کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ فائربریگیڈ کی مجرمانہ غفلت کا ذمہ دارکون ہے جس کی بے حسی کے سبب سید قیصرشاہ نامی شخص کے آنگن کے پھول آگ نے جلا ڈالے۔

    وزیراعظم نےامدادی کاموں میں تاخیرکےذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسےواقعات سے نمٹنے کیلئےآلات اورحکمت عملی بہترکی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہورکے علاقہ کوٹ خواجہ سعید میں گھرمیں آگ لگنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ ان کی والدہ جھلس کرشدید زخمی ہوگئی۔


    گھرمیں آتشزدگی، 6بہن بھائی جھلس کرجاں بحق، ماں زخمی


    شریف برادران نے واقعے کی رپورٹ تو طلب کرلی ہے لیکن شہریوں کا سوال ہے کہ حکمران کب تک صرف احکامات اور رپورٹ طلب کرنے تک ہی محدود رہیں گے۔

  • پنجاب میں صاف پانی کی اے ٹی ایم مشینیں نصب

    پنجاب میں صاف پانی کی اے ٹی ایم مشینیں نصب

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صاف پانی کے انوکھے اے ٹی ایم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شمسی توانائی سے چلنے والی یہ مشینیں اے ٹی ایم کارڈ ڈالنے پر شفاف پانی مہیا کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دو فٹ اونچی مشینیں پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا نمونہ ہیں لیکن ان کی منفرد بات یہ ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ داخل کرنے پر پیسوں کے بجائے پانی باہر آتا ہے۔

    یہ پروجیکٹ ’’پنجاب صاف پانی کمپنی‘‘ اورغربت کے سدِ باب کے لئے ایجادات کرنے والی لیب کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے اور اس کے تحت صوبے بھرکے شہری اور دیہی علاقوں میں پانی کی یہ مشینیں نصب کی جائیں گی۔

    ان مشینوں کی تنصیب سے جہاں ایک جانب عام آدمی کو پینے کا صاف پانی ملے گا وہیں حکومت بھی پانی کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگی۔

    ان مشینوں سے حکومت جہاں ایک جانب عوام کو صاف پانی مہیا کرسکے بلکہ اعداد وشمار جمع کرنے میں بھی مدد ملے گی کہ کس علاقے میں پانی کی کتنی کھپت ہے۔

  • انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    سیہون:انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سیہون کے مزدیک ایک کار کو تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    کہا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمی شدگان کا تعلق سندھ کے شہر نواب شاہ سے ہے۔

    حادثے کے وقت بدقسمت کار کے مسافر نواب شاہ کی جانب گامزن تھے جب تیز رفتاری کے سبب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    سیہون کا علاقہ پہاڑی ہونے کے سبب ڈرائیونگ کے لئے خطرناک تصور کیا جاتاہے اور ڈرائیونگ کے وقت ڈرائیورز کو بے پناہ محتاط رہنا ہوتا ہے بصوررت دیگر اس نوعیت کے حادثے پیش آتے ہیں۔

  • عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث آج گلگت اور کراچی کے دورے ملتوی کردیئے ہیں۔

    انہیں آج گلت کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے علاوہ حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر بھی جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث انہیں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

     بعد ازاں انہوں نے اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج سہ پہر کراچی پہنچ کر سانحہ صفورا کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا تاہم انہیں یہ دورہ بھی ملتوی کرنا پڑا۔

  • کابل ایئرپورٹ کے باہرخود کش حملہ، 3افراد ہلاک

    کابل ایئرپورٹ کے باہرخود کش حملہ، 3افراد ہلاک

    کابل:افغان دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ کےباہر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں  تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغان دارالحکومت کابل میں ائیر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق کابل کے کرزئی ائیرپورٹ روڈ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں ایک غیر ملکی سمیت چار افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف نیٹو کا قافلہ تھا جسے کچھ دیر بعد روانہ ہونا تھا، سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ علاقے کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔