Author: ویب ڈیسک

  • شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت قرار

    شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت قرار

    بیجنگ: چین میں بادلوں کو چھوتی ہوئی بلند وبالا عمارت شنگھائی ٹاور کو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

    دنیا کی دوسری بلنددی شنگھائی ٹاور ترین عمارت آخرکار مکمل ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی اسے دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

    ایک سو بیس منزلہ شنگھائی ٹاور کا افتتاح اگلے سال کیا جائے گا، یہ عمارت دفاتر٬ دکانوں٬ عوامی مقامات کے علاوہ تین سو بیس کمروں کے حامل ایک ہوٹل پر مشتمل ہوگی اور یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہوگا، اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہے۔

  • کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق سریاب مل کے علاقے عوامی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے لیویز اہلکار خادم حسین کو گولیوں کانشانہ بنایااور موقع سے فرار ہوگئے۔

     اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

     ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق خادم حسین کو سر میں دو گولیاں لگیں ہیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    ابوجا: نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک اورتینتیس زخمی ہوئے۔

    نائیجیرین اہلکاروں کا کہناہےکہ حملہ آورایک کم عمر خاتون تھی جس نے ریاست یوب کے ایک پُرہجوم بس اسٹینڈ پربارودی مواد سے خود کو اُڑادیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے، ہلاک افرادکی لاشوں اورزخمیوں کوفوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    ریاست یوب کے گورنرابراہیم غیدام نے داما تورو جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی،گورنر نے اس حملےکو بد قسمت اور غیر انسانی قرار دیا اوروعدہ کیا کہ علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، ابھی تک کسی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    بیجنگ: متنازع سمندری حدود پرچین اور ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔امریکی وزیر خارجہ نےمتنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین اور حریف ممالک میں کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا۔

     جس کے جواب میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نان شا جزائر اورمشرقی سمندرحدود چین کا حصہ ہیں،چین باہمی اتفاق رائے اور مزاکرات کے زریعے تنازعے کو حل کرنے پر زور دیتا ہے۔

    متنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین ،فلپائن،ویتنام،جاپان اور ملائشیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی ہیلی کاپٹرمارگرایا

    ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی ہیلی کاپٹرمارگرایا

    انقرہ: ترکی نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹرکومارگرانے کا دعوی کیا ہےجبکہ شام کا کہنا ہے کہ وہ نگرانی کرنے والا ڈرون طیارہ تھا۔

    ترکی کے وزیردفاع اسمت یلمازکا کہنا ہےکہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا ہے۔

    اسمت یلمازکا کہنا تھا کہ شامی ہیلی کاپٹرترکی کی فضائی حدود میں سات میل تک اندرگھس آیا تھاجسے وارننگ بھی دی گئی تھی۔

     ترک آرمی کا کہنا ہےدوایف سکسٹین جہازوں نےدراندازی کرنےوالے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جبکہ شامی حکام کا کہنا ہےکہ اس کا ہیلی کاپٹر نہیں بلکہ نگرانی کرنے والے ڈرون کو تباہ کیا گیا ہے جو کہ غلطی سے ترکی کی فضائی حدود میں داخل گیا تھا۔

  • لاہور: گھرمیں آتشزدگی، 6بہن بھائی جھلس کرجاں بحق، ماں زخمی

    لاہور: گھرمیں آتشزدگی، 6بہن بھائی جھلس کرجاں بحق، ماں زخمی

    لاہور: علاقہ کوٹ خواجہ سعید میں گھرمیں آگ لگنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ ماں جھلس کر شدید زخمی ہو گئی ۔

     لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے ایک گھر میں آگ لگنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

    گھر میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جاں بحق ہو نے والے بچوں میں پانچ سالہ عنہا،آٹھ سالہ دعا،گیارہ سالہ زین،بارہ سالہ منا ہل اور ڈیڑھ  سالہ جڑواں بھائی اذان اور اذہان شامل ہیں ،جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

  • شمالی وزیرستان:شوال میں ڈرون حملہ،5افرادہلاک،2زخمی

    شمالی وزیرستان:شوال میں ڈرون حملہ،5افرادہلاک،2زخمی

    پشاور : شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں ڈرون طیارےنےمکان پردومیزائل داغےجس کےنتیجےمیں پانچ افرادہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل شوال میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں نکالیں اور زخمیوں کو قریبی طبی مرکز میں منتقل کردیا۔

    سیکوریٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہینے کا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔

  • چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    اسلام آباد : چین کے سفیر نے خیبر پختون خوا کے وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیبر پختون خوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلی پرویز خٹک نے چینی سفیر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اصلاحات اور قانون سازی کے عمل سے آگاہ کیا جو صوبائی حکومت کے نظام میں بہتری کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عوام کو معیاری سہولیات آسانی سے فراہم ہوسکیں۔

    اس کے علاوہ ان اصلاحات کا مقصد مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو توانائی، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے سہولیات فراہم کرنا ہیں۔

    ملاقات میں پاک چائنا اکنامک کوریڈورمنصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے کوریڈور کے راستے میں آنے والے تمام پسماندہ علاقوں کو وسائل کی برابر تقسیم کی ضروت پر زور دیا۔

    انہوں نے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں چین کی کوششوں کو سراہا۔

  • لیاری میں فائرنگ سے حبیب جان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل

    لیاری میں فائرنگ سے حبیب جان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل

    کراچی :لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے سربراہ حبیب جان کے بھائی کو قتل کردیاگیا ، اورنگی ٹاؤن سے ایک بچے کی لاش برآمدہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے سربراہ حبیب جان کے بھائی  35 سالہ مجاہد بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مجاہد بلوچ کا موبائل ٹاور پر کچھ افراد سے تنازعہ تھا ، مجاہد بلوچ کے لواحقین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

    مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے علاقے سے ایک بچے کی تشدد زدہ لاش اور ایک بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیاہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان دینا تک گوارہ نہیں کیا، شیریں مزاری

    کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان دینا تک گوارہ نہیں کیا، شیریں مزاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نےکہا ہے کہ سانحہ کراچی کےبعدچوہدری نثارکا منظرعام پر آناخوش آئند ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری نےکہا کہ وزیرداخلہ کواپنے حلقےکے بجائےکراچی کا دورہ کرناچاہئےتھا۔

    کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان تک دیناگوارہ نہیں کیا،پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

    وزیرداخلہ کی تنقید کا جوا ب دیتےہوئےشیریں مزاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آچکی ہے،کے پی کے کی پولیس میں نیکوکار جیسے ایماندار افسروں کو عزت دی جاتی ہے۔

    چوہدری نثار کبھی کے پی کے کا دورہ کریں انہیں تبدیلی نظر آ جا ئےگی۔