Author: ویب ڈیسک

  • بھارت پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا

    بھارت پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا

    اسلام آباد: بھارت پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا، مودی دورحکومت میں معاہدے پر پیشرفت ممکن دکھائی نہیں دیتی۔

    پاکستان کے سیکریٹری تجارت نے یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کےاجلاس میں ممبران کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس پاکستان کے ساتھ فوری ترجیحی تجارتی معاہدے کے حق میں تھی۔

    تاہم بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد بھارت نے یہ معاملہ سردخانے میں ڈال دیا۔

    وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ برآمدات امریکہ کوکرتا ہے جبکہ چین کے ساتھ بر آمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے یورپ کو برآمدات میں ایک سال کے دوران ایک ارب بتیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

  • زمبابوے ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، زمبابوے اخبار

    زمبابوے ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، زمبابوے اخبار

    ہرارے:  زمبابوے اخبار نے دعوی کیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر شکوک کے بادل چھٹ گئے۔ زمبابوے کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق انیس مئی سے پاکستان کا دورہ کرے گی، زمبابوے کی حکومت نے گرین سگنل دے دیا جبکہ آفیشل اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

    پاکستان نے زمبابوے کی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    گزشتہ روز زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کے باعث دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ ہی لمحوں بعد فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے حکومتی اجازت سے مشروط کردیا تھا۔ جس کے بعد پی سی بی نے یقین دلایا تھا کہ پاکستان آنے اور واپس جانے تک زمبابوے کی ٹیم مکمل سیکورٹی حصار میں رہے گی، سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔

    زمبابوے کی ٹیم چھ سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہوگی، افریقن ٹیم کا دورہ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے شائقین پرجوش ہیں۔

  • وزیرنوازشریف نے ’وائی فائی ٹرین‘ کا افتتاح کردیا

    وزیرنوازشریف نے ’وائی فائی ٹرین‘ کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے کراچی کے درمیان پاکستان کی پہلی اے سی بزنس کلاس وائی فائی ٹرین’’گرین لائن ٹرین‘‘ کا افتتاح مارگلہ ریلوے اسٹیشن پرکردیا ہے۔

    وائی فائی کی سہولت

     ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سفر کے دوران ٹرین میں مسافروں کو کھانا، ناشتہ، منرل واٹر فری، پڑھنے کے لیے اخبارات، سونے کے لیے معیاری بڈنگ اورسب سے بڑھ کر’وائی فائی‘ کی سہولتیں میسرہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرین میں 540 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جب کہ اسلام آباد سے کراچی تک فی مسافر5500 سو روپے جب کہ بچوں کے لیے 4100 یکطرفہ مقرر کیا گیا جب کہ لاہور سے کراچی تک کے لیے فی مسافرکرایہ 5000 روپے یکطرفہ مقررکیا گیا، ذرائع کے مطابق ٹرین کے لاہور، ساہیوال، بہاولپور ، روہڑی اور حیدرآباد میں ٹیکنیکل اسٹاپ ہوں گے، ٹرین سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پرروزانہ مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوا کرے گی، راولپنڈی سے 4 بجے روانہ ہوگی اوررات 8 بجے لاہورریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی جہاں20 منٹ کا اسٹاپ ہوگا۔

    اس دوران ٹرین کے ساتھ مزید چار ویگنز لگائی جائیں گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ گرین لائن ٹرین 23 گھنٹوں میں اسلام آباد سے کراچی تک اپنا سفر طے کرے گی جب کہ پاکستان ریلوے کی سب سے تیزچلنے والی ٹرین تیز گام اسلام آباد سے کراچی تک اپنا سفر 27 گھنٹے میں طے کرتی ہے

    ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے سی ای او ٹرین کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹر کریں گے اور ریلیوے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی کنٹرول روم کے ذریعے ٹرین کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔

  • بحریہ ٹاؤن کا کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر کا اعلان

    بحریہ ٹاؤن کا کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر کا اعلان

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض عوامی خدمت میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہے، ان کے قابل فخر کارناموں میں ایک اور کارنامے کا اضافہ ہوگیا، انھوں نے کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کردیا، اس گھر کے فارم مفت فراہم کئے جائیں گے تاہم اخبار میں شائع اشتہار میں فارم کی قیمت پانچ سو روپے بتائی گئی جو قطعی غلط ہے جبکہ ملک ریاض نے بھی اس بارے میں وضاحت کردی۔

    ملک ریاض کا کہنا ہے کہ عوام مفاد پرستوں ہوشیار رہیں ۔ابھی فارم پرنٹ ہی نہیں ہوئے تو فروخت کیسے ہونے لگے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت گھر بحریہ ٹاؤن کراچی میں دیئے جائیں گے، بحریہ ٹاون کی مفت گھر اسکیم کے تحت ماہانہ بیس ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کیلئے ایک ہزار فلیٹ فراہم کئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ ہر خاندان کے لئے علاج مفت ہوگا اور ایک بچے کی پڑھائی کا خرچہ بھی بحریہ ٹاون اٹھائے گا۔

  • ابوبکرالبغدادی کا نیا ویڈیو پیغام جاری

    ابوبکرالبغدادی کا نیا ویڈیو پیغام جاری

    شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے جو درست ثابت ہونے کی صورت میں گذشتہ کئی ماہ کے بعد منظر عام پر آنے والا ان کا پہلا پیغام ہوگا۔

    اس پیغام میں ابو بکر البغدادی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’خلافت ‘ کے لیے ہتھیار اٹھائیں اور ترکِ وطن کریں۔

    خیال رہے کہ ابو بکر البغدادی نے شام اور عراق کے علاقوں میں خلافت کا اعلان کر رکھا ہے۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ’مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پر کوئی بھی معافی نہیں ہے۔۔۔اس میں شمولیت(جنگ کے لیے) مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ہم آپ کو بلا رہے ہیں یا تو شمولیت اختیار کریں یا جہاں بھی ہیں ہتھیار اٹھا لیں ( لڑنے کے لیے)۔‘

    Baghdadi_IS

    دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پرکوئی بھی معافی نہیں ہے۔۔۔اس میں شمولیت(جنگ کے لیے) مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ہم آپ کو بلارہے ہیں یا تو شمولیت اختیار کریں یا جہاں بھی ہیں ہتھیاراٹھالیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ صوتی پیغام الفرقان نامی گروہ کے ذرائع ابلاغ کے شعبے کی جانب سے جاری ہوا ہے اور بہت سی ویب سائیٹس پر دکھائی دے رہا ہے۔

    جاری ہونے والے بیان میں ابو بکر البغدادی نے حال ہی میں یمن کے شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی قیادت میں ہونے والی بمباری کا حوالہ بھی دیا اور سعودی عرب کے شاہی خاندان پرتنقید کی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ عراق کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی رواں سال مارچ میں اتحادی افواج کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم گذشتہ سال بھی البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھی۔

  • پشاور : داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2ملزمان  گرفتار

    پشاور : داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2ملزمان گرفتار

    پشاور :  محکمہ انسداد دہشت گردی نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پشاور ٹاؤن کی حدود میں دہشت گردی تنظیم کے اشتہارات تقسیم ہونے کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے صدر نوتھیہ بازار سے بین الاقوامی تمظیم دہشت گرد تنظیم داعش کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غلام محمد اور لعل محمد کا تعلق داعش تنظیم سے ہے، جو فاری اور پشتو زبان میں تحریر پمفلٹ تقیسم کر رہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سال 1997کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز پہلے کراچی صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کرکے 47 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ داعش کے پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ میں دومسیحی لڑکیاں تیزاب گردی کا نشانہ بن گئیں

    کوئٹہ میں دومسیحی لڑکیاں تیزاب گردی کا نشانہ بن گئیں

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد دو لڑکیوں پرتیزاب پھین کرفرارہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزی منڈی میں موٹر سائیکل پرسوار نامعلوم افراد نے دو لڑکیوں کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا اور موقع واردات سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    متاثرہ لڑکیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں بولان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    سی سی پی او کوئٹہ رزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے ایک کا نام رمشا بتایا گیا ہے جس کی عمر 27 سال ہے جبکہ دوسری حنا ہے جس کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے۔

    متاثرہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ کے مطابق لڑکیوں کو  وجے نامی نوجوان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر تیزاب گردی کا نشانہ بنایا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

    بلوچستان میں شدت پسند عناصر کے قوت پکڑنے کے بعد سے تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گذشتہ سال جولائی میں بھی ضلع پشین میں 6 خواتین کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا پرتشدد

    ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا پرتشدد

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ میں میڈیا کے نمائندوں پرتشدد پراترآئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سےملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔

    جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کی ضلعی انتظامیہ اور کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بدکلامی کی اور ڈی ایس این جی وینز کو جلسہ گاہ سے باہرنکالنے کے لئے کہا تھا ۔

    میڈیا کے نمائندوں نے انتظامیہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ جس جگہ انہیں لائیو کوریج وینز لے جانے کے لئے کہا جارہا ہے وہاں سے لائیوکوریج ممکن نہیں ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ انہیں میڈیا کوریج کی ضرورت نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کےمقامی رہنماء خالد وڑائچ کے اکسانے پر کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دئیے اور کرسیاں بھی پھینکی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ناقابل برداشت رویے کے بعد میڈیا نمائندوں نے جلسے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا نمائندوں کا موقف کہ کئی چینلزکی گاڑیاں اور نمائندے لاہورسے خصوصی کوریج کے لئے آئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء عامر ڈوگر نے میڈیا نمائندوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن میڈیا کا اصرار ہے کہ جب تک واقعے کے کے ذمہ دار معافی نہیں مانگیں گے تب تک پی ٹی آئی کو کوریج نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 میں ہونےوالے ضمنی انتخابات میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے لئے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کئی جلسوں میں میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

  • کراچی میں فائرنگ، ایس ایس پی اعجازحیدرشہید

    کراچی میں فائرنگ، ایس ایس پی اعجازحیدرشہید

    کراچی: شہر کے علاقے گلستانِ جوہرمیں فائرنگ سے پولیس کے سنیئرافسرشہید ہوگئے جبکہ ساتھ موجود خاتون زخمی ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گلستانِ جوہرکے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔

    اعجازحیدر جیل سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد اور ایس ایس پی کے فرائض انجام دے رہے تھے، تین دن پہلے ہی انہیں آئی جی آفس کراچی ٹرانسفر کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں وہ کراچی میں موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق وہ پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کسی نجی کام سے گئے تھے جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراس نے سڑک پران کی گاڑی کا راستہ روکا اورنشانہ تاک کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایس پی اعجازحیدر جائے وقوعہ پرہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جاملے۔

    ایس ایس پی اعجا زحیدر کے سرمیں دوگولیاں لگیں جن سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

    سانحے کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں تین خواتین بھی موجود تھیں جن میں سے اکساء نامی خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی کمرمیں گولی لگی ہے۔

    ایس ایس پی اعجاز حیدر کی میت کو گلستانِ جوہر میں واقع دار الصحت اسپتان منتقل کیا گیا جہاں پولیس کے سینئر افسران کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے 9 خول ملے ہیں۔

  • سانحہ صفورہ کی ایف آئی آر دو روز بعد درج

    سانحہ صفورہ کی ایف آئی آر دو روز بعد درج

    کراچی: سانحہ صفورہ میں 47 افراد کے جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کے واقعے کی ایف آئی درج کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی آرکا اندراج واقعے کے اڑتالیس سے زائد گھنٹے گزرجانے کے بعد کیا گیا۔

    ایف آئی آر سچل تھانے میں درج کی گئی اور درج کرنے کے بعد اسے سربمہرکردیا گیا۔ ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں درج حساس نوعیت کے مندراج کے باعث اسے سر مبہر کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے متعلق کچھ ایسے ثبوت ملے ہیں جنہیں فی الحال منظرِعام پر نہیں لایا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ دوروزقبل صفورہ چورنگی پرموٹرسائیکل سوارچھ نامعلوم افراد نے الاظہر گارڈن کی بس پرفائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں اسمعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 47افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

    مقتولین کی نمازِجنازہ الاظہرگارڈن میں ادا کی گئی جبکہ تدفین سخی حسن میں واقع اسماعیلی قبرستان میں کی گئی۔

    واقعے کے بعد سیاسی اور ملٹری قیادت کی جانب سے سندھ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلداز جلد ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی تھی۔