Author: ویب ڈیسک

  • بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کی سانحہ کراچی کی مذمت

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کی سانحہ کراچی کی مذمت

    نئی دہلی : بھارت کے وزیرِاعظم نریندرمودی نے کراچی میں دہشت گردی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارافسوس کیا ہے۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، سانحہ کراچی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے دہشت گردی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک تینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

  • کراچی فائرنگ ، آرمی چیف نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا

    کراچی فائرنگ ، آرمی چیف نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا

    راولپنڈی :  آرمی چیف جںرل راحیل شریف نے کراچی بس فائرنگ واقعے کی پیشِ نظر دورہ سری لنکا منسوخ کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں بس پر دہشت گردی کے بدترین واقعے کے بعد دورہ سری لنکا منسوخ کردیا ہے، آرمی چیف کو تین روزہ دورے پر سری لنکا جانا تھا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صفورا چورنگی پر نامعلوم افراد نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں43 افراد جاں بحق اور 13افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔

  • فلاڈیلفیا : ٹرین پٹری سے اُتر گئی، 5 افراد ہلاک،50 زخمی

    فلاڈیلفیا : ٹرین پٹری سے اُتر گئی، 5 افراد ہلاک،50 زخمی

    فلاڈیلفیا: امریکہ کی ریاست فلاڈیلفیا میں  ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    واشنگٹن سے نیویارک جانے والی ٹرین کو یہ واقعہ فلاڈیلفیا میں پیش آیا۔

    فلاڈیلفیا کے میئر مائیکل نٹر نے پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم ازکم 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    ٹرین کمپنی ایمٹریک کے مطابق ٹرین میں 240 مسافر سوار تھے، اس حادثے کے بعد فلاڈیلفیا سے نیویارک کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے جہاں ریل گاڑی کا انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔

    اس حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں جب کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی "ایف بی آئی” کے اہلکار بھی تفتیش میں مدد دینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

  • گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    کراچی : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرے ۔

    کراچی میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ سندھ میں غیر جانبدار گورنر لایا جائے ۔ گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیے ۔

    تقریب کے دیگر شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ بارہ مئی کی مذمت اور تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلاتفریق ہونا چاہیئے اور جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔

  • نیپال میں 7.4 شدت کا زلزلہ، عمارتیں گرنے سے 54 ہلاک

    نیپال میں 7.4 شدت کا زلزلہ، عمارتیں گرنے سے 54 ہلاک

    کھٹمنڈو: نیپال میں ایک بارپھر شدید زلزلہ آیا ہے جس سے جس سے 54 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، حالیہ زلزلے سے مزید عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہرنیپال میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ہے اور زمین میں اس کا مرکز 19 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ بھرکوٹ ہے۔

    حالیہ زلزلے میں چون افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں مزید گرگئی ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے بھارتی شہر نئی دلی، پٹنہ اورآسام میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے سبب میٹرو سروس معطل کردی گئی ہے۔

    پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگوٍرہ بالاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.9 ریکٹر اسکیل تھی۔

    واضح رہے کہ نیپال میں کچھ دن قبل 7.9 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ آچکا ہے جس کے نتیجے میں 8 ہزار کے لگ بھگ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں تھی اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کی تباہی ہوئی تھی۔

  • کراچی کے پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا، شاہی سید

    کراچی کے پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا، شاہی سید

    کراچی : اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ جب تک بارہ مئی کے سانحہ کے ملزمان کو سزا نہیں ملے گی کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ بارہ مئی کی یاد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہی سید نے کہا کہ کراچی پر اے این پی اورفوج کی سوچ ایک ہے۔

    ان کا شرکا ء سے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، پی ٹی آئی ،جے یو آئی اور جماعت اسلامی بیت اللہ محسود کی وجہ سے الیکشن جیتے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے چالیس لاکھ پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا۔

  • سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی،  فاروق ستار

    سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ سانحہ بارہ مئی ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈہ، ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے اور قومی پرواز کو روکنے کی سازش تھا۔

     نائن زیرو پر سانحہ بارہ مئی کے شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا ، دعائیہ اجتماع میں سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

     میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ سانحہ بارہ قومی سانحہ اور ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوا، بارہ مئی میں سب سے ذیادہ متاثرہ جماعت ایم کیو ایم ہے، ان کاکہنا تھا کہ سانحہ کے روز ایم کیو ایم کے 14 کارکنان شہید ہوئے لیکن بارہ مئی پر واویلا کرنے والی دوسری جماعتیں اپنے شہداء کے نام آج تک جاری نہیں کرسکی ہیں۔

     ذوالفقار مرزا کے بیان پر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بارہ مئی کا ذمہ دار ٹھہرانے والا ذوالفقار مرزا کابیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، آخر کار کیوں بارہ مئی جڈیشل انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاتی ، انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بدین کے فارم ہاؤس میں ریاست کے اندر ریاست جو قائم ہے اس کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ۔

  • صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    اسلام آباد: صولت مرزاکےہاتھوں قتل ہونےوالےشاہدحامد کی بیوہ نےکہا ہے کہ مجرم کی پھانسی سےکسی حد تک انصاف مل گیا،ان کی ایف آئی آر میں ایم کیوایم کانام تھا، جبکہ چالان میں الطاف حسین سمیت پانچ افراد کےنام ہیں ۔

    اے آروائی نیوزکےپروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی سےایک حدتک انصاف مل گیا،ایف آئی آر ایم کیوایم کےخلاف درج کرائی،چالان میں الطاف حسین سمیت5افرادکےنام ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کےای ایس سی کوٹھیک کرنا چاہتےتھےجوایک پارٹی کوپسند نہیں تھا فاروق ستار،وسیم اختر اور نسرین جلیل نےشاہد حامد کو دھمکیاں دیں۔

    شہناز حامد کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کو دھکمیاں دی گئیں کہ کراچی میں رہنا ہے تو ہمارے کہنے پرچلو بیٹے کو دھمکیاں دی گئیں،دوستوں سے کہلوایا کہ صولت مرزا کومعافی دے دو ایم کیوایم کو ڈرتھااسٹارٹیرارسٹ لٹک گیا تو کوئی ہمارے لیے کام نہیں کرے گا۔

  • رینجرز نے مختلف اداروں میں گھوسٹ ملازمین کی لسٹ مرتب کرلی

    رینجرز نے مختلف اداروں میں گھوسٹ ملازمین کی لسٹ مرتب کرلی

    کراچی : قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے مختلف اداروں سے منسلک گھوسٹ ملازمین کی لسٹ مرتب کرلی، جو جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کئی گھوسٹ ملازمین کراچی شہر میں ہونیو الی دہشت گردی اور جرائم میں ملوث اور کرمنل ونگز کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

    کئی گھوسٹ ملازمین قومی خزانے پر بوجھ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں بدامنی کے طور پر استعمال ہورہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد گھوسٹ ملازمین کے خلاف آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب رینجرز حکام نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ پرست لسانی تعصب اور دہشت گردی میں ملوث گروہ کو فطرہ، زکواة یا عطیات جمع نہ کرائیں، کیونکہ اس سے جمع کی گئی رقم دہشت گردی کے فروغ میں استعمال ہوتی ہے۔

    رینجرز حکام نے عوام سے کہا ہے کہ اگر کوئی گروہ بزور طاقت آپ سے فطرہ، زکواة یا عطیہ کا مطالبہ کرے اس کا فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پراطلاع کریں۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پھر تیزی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پھر تیزی

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پھر تیزی، پانچ سو پوائنٹس ریکور ہونے سے انڈیکس میں تینتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

     پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد منگل کو تیزی کا رجحان لوٹ آنے سے سرمایہ کاروں کے اُوسان بحال ہوتے نظر آئے۔

    آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات،،کے پی کے اور وفاق میں معاملات کو بات چیت سے حل کرنے اور آئندہ دنوں اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود کم کرنے کی توقعات مارکیٹ میں تیزی کا سبب بنیں۔

    کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 517 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے 33024 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔