Author: ویب ڈیسک

  • دورہ پاکستان ، زمبابوے کی16رکنی ٹیم کا اعلان

    دورہ پاکستان ، زمبابوے کی16رکنی ٹیم کا اعلان

    ہرارے: زمبابوے نے دورہ پاکستان کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، چھ برس بعد ہوم سیریز کیلئے سیلکٹرز رواں ہفتے سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔

     زمبابوے نے پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ایلٹن چگمبورا ٹیم کی قیادت کریں گے، گرین شرٹس کیخلاف سیریز میں چھ کھلاڑیوں نے کم بیک کیا ہے۔

    زمبابوے سابق کپتان برینڈن ٹیلر کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی، ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ کر انگلش کاؤنٹی سے تین سال کا معاہدہ کیا، چھ سال بعد ہوم گراؤنڈ پر کون کون سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، سلیکٹرز رواں ہفتے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

     قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مانیٹر کیا جارہا ہے، بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ کر کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

     ذرائع کے مطابق محمد عرفان اور صہیب مقصود کو فٹ ہونے میں وقت درکار ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلوں کا امکان نہیں ہے، زمبابوے کی ٹیم انیس مئی کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    کراچی :حیدری اور پاک کالونی میں الگ الگ واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن خرم احمد جان کی بازی ہار گیا.

    واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کے مطابق واقعے ابتدائی طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

  • بحریہ ٹاؤن ممبران کیلئے 10مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب

    بحریہ ٹاؤن ممبران کیلئے 10مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب

    کراچی : بحریہ گولف سٹی کراچی اور بحریہ گولف اوورسیز بلاک کراچی کے ممبران کیلئے دس مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب بحریہ ٹاؤن کراچی سائٹ آفس پر منعقد کی گئی۔

    ایک ہزار سے لیکر دو ہزار اسکوائر یارڈ کے رہائشی اور دیگر لگژری ولاز کے ممبران قرعہ اندازی میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے ۔

    پانچ سو اسکوائر یارڈ ز کے رہائشی پلاٹس اور لگژری ولاز کے ممبران کو بھی بذریعہ قرعہ اندازی کے ذریعے چالیس ٹویوٹا کرولا گاڑیاں اگلے مرحلے میں دی جائیں گی ۔

    بحریہ گولف سٹی اور بحریہ گولف سٹی اوورسیز بلاک نے پاکستان کا پہلا گولف کورس رہائشی پروجیکٹ پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے ۔جس کو دبئی کے ایمریٹس ہل کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

  • چار ملکی ہاکی سیریز کےبعد پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

    چار ملکی ہاکی سیریز کےبعد پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

    لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم چار ملکی سیریز کھیلنے کے بعد آج رات ہوبارٹ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچ رہی ہے۔قومی ٹیم رات ایک بجے لاہور پہنچے گی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم ہوبارٹ میں ہونے والی چار ملکی سیریز میں صرف دو میچز جیت سکی تھی۔کپتان اور کوچ کے مطابق یہ دورہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو جانچنے کیلئے اہمیت رکھتا تھا۔

    اصل مقصد اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہے۔ وطن واپسی کے بعد قومی ہاکی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پندرہ مئی کو کوریا روانہ ہوگی۔

    جس کے بعد اٹھائیس مئی سے کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔

  • عمران فاروق قتل کیس منطقی انجام تک پہنچنے کا امکان

    عمران فاروق قتل کیس منطقی انجام تک پہنچنے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار دو افراد تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا
    پانچ سال پہلے لندن میں قتل کیے جانے والے ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا معمہ حل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے ہیں، حکومت آئندہ روز میں عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اہم اعلان کر سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ کی ایک انتہائی اہم شخصیت سے پاکستانی حکام کی ملاقات اسی تناظر میں کی گئی۔

  • دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، عمران خان

    دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہےعام انتخابات میں دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، پنجاب کے وی آئی پی حلقوں کےلیےہزاروں اضافی بیلٹ پیپرچھپوائے گئے،کپتان کاکہنا تھا پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے،بڑے بڑے کھلاڑیوں کےنام سامنےآئیں گے۔

      تحریک انصاف نے دعوٰی کیا ہے کہ عام انتخابات میں ہزاروں اضافی بیلٹ پیپرچھپوا کرمنظم انداز میں دھاندلی کی گئی، خیبرپختونخوا میں اوسطن تین سےچارفیصد اضافی بیلٹ پیپرچھپےلیکن نوازشریف کےداماد کےحلقےمیں سولہ فیصداضافی بیلٹ پیپرچھاپ کربھیج دیےگئے۔

     انہوں نے کہا کہ پنجاب کےالیکشن کمشنرنےوی آئی پی حلقوں میں ہزاروں اضافی بیلٹ پیپربھیجےتھے،عمران خان نےکہا کہ پنجاب کےسابق الیکشن کمشنرمحبوب انورکہتےہیں انہیں کچھ علم نہیں تھا، وہ یہ سمجھےتھے کہ کچھ بھی کرلیں ان سےکچھ پوچھا نہیں جائےگا۔

    ان کاجھوٹ کھل کرسامنےآگیا کپتان نےکہاکہ ان معاملات کافیصلہ الیکشن ٹریبونل نہیں کرسکتا،جوڈیشل کمیشن ہی کرے گا عمران خان نےدعوٰی کیاابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،کئی کھلاڑیوں کےنام سامنےآئیں گے۔

  • اٹلی ٹینس: ڈومینک تھیم اور فیبیو فوگنینی پہلے راؤنڈ میں کامیاب

    اٹلی ٹینس: ڈومینک تھیم اور فیبیو فوگنینی پہلے راؤنڈ میں کامیاب

    روم: آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور فیبیو فوگنینی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

     روم میں جاری ٹورمنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے اٹلی کے سائمن بولیلی کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

     ڈومینک نے دونوں سیٹس ٹائی بریک پر سات چھ اور سات چھ سے اپنے نام کئے، ایک اور میچ میں اٹلی کے فیبیو فوگینی نے امریکہ کے اسٹیو جانسن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا، فوگنینی کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا۔

  • بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    اسلام آباد: حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ترسیلات زرپربھی ٹیکس لگانے کاارادہ رکھتی ہے۔بجٹ میں دس فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس لگائے جانےپرغورکیاجارہاہے۔

    حکومت آئندہ مالی سال سےترسیلات زر پردس فیصدٹیکس لگانےکاارادہ رکھتی ہے، ذرائع کےمطابق ٹیکس کےمراعاتی نظام کوختم کرنے کے مرحلہ وارسلسلےکےتحت یہ اقدامات لئےجانےکاامکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آرکےتحت جاری کئے گئےایک تہائی ایس آراوز آئندہ بجٹ میں ختم کئےجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے اپنے قرض پروگرام میں ایس آراوز کےخاتمے کیلئے شرط عائدکر رکھی ہے۔

  • ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔ ہائیڈل پاور کا سب سے بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے۔

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پریس کا نفرنس کر تے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے۔

    کراچی کے تمام منصوبو ں کی حمایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت جو بھی منصوبہ لگانا چاہتی ہے وفاق تعاون کرے گا۔

    لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بارش ہوجانے کے باعث اب لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی ۔ جہاں سے وصولی نہیں ہورہی وہیں لوڈ شیڈنگ ہے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ یہ کسی سڑک کا نام نہیں بلکہ مختلف منصوبوں کا مجموعہ ہے۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ اب تک سسٹم میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جا چکی ہے۔

  • افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، وزیراعظم نواز شریف

    افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن واستحکام ممکن نہیں، امن کے لیے دونوں ممالک کومل کرکام کرنا ہوگا جبکہ افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    کابل میں وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، افغانستان کےدشمن کبھی پاکستان کےدوست نہیں ہوسکتے، پاکستان اور افغانستان نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیراعظم نواشریف نے کہا کہ افغانستان کیساتھ دفاع، سیکورٹی شعبےمیں تعاون کومضبوط بناناچاہتےہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے دل میں خصوصی جگہ ہے،ہم دوست اور بھائی ہیں۔

     اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے پاکستان اور افغانستان کو نقصان پہنچایا، دونوں ممالک کوایک جیسےخطرات کا سامنا ہے، امن کےلئےملکرکام کرناہوگا پاکستان اورافغانستان کامستقبل روشن ہے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عدم مداخلت کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرارہیں گے ایک دوسرےکیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونےدینگے۔