Author: ویب ڈیسک

  • بھارتی پولیس کا انڈین مجاہد گرفتار کرنےکا دعویٰ

    بھارتی پولیس کا انڈین مجاہد گرفتار کرنےکا دعویٰ

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نےلشکرِطیبہ اورانڈین مجاہدین سےتعلق رکھنےوالے کارکن کوگرفتارکرنےکادعویٰ کیاہے۔

    دہلی پولیس کےاسپیشل کمشنرایس این شری وستاوا نےدعویٰ کیا ہے کہ دہلی پولیس نےلشکرِطیبہ اورانڈین مجاہدین سےتعلق رکھنےوالےکارکن عرفان عرف پپوکواترپردیش سےگرفتارکرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عرفان عرف پپوانیس سوترانوے سےملک میں ہونےوالےبم دھماکوں سمیت بابری مسجد ہنگاموں اوردو ہزار آٹھ میں دہلی حملےمیں بھی ملوث رہا ہے۔

    عرفان دوہزارایک میں اپنے بھائی کی شادی کے موقع پیرول پررہا ہوا تھا اورنیپال فرارہوگیا تھا،نیپال میں حالیہ زلزلہ کےبعد وہ اترپردیش آیا جہاں گرفتار کرلیا گیا۔

  • تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر جاری

    تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر جاری

    امریکہ : ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

    تھرل اور ایکشن کے شائقین کے لئے ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر دھوم مچارہا ہے، فلم میں معروف ریسلرپال وائٹ جنھیں بگ شو بھی کہا جاتا ہے، فلم میں جلوہ گر ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کردار کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران خطرناک جرائم پیشہ افراد کواپنا دشمن بنا لیتا ہے۔

    جین سوسکا اورسیلویا سوسکا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈین کین ادا کررہے ہیں جبکہ بگ شوکے ساتھ بین ہولنگزورتھ اور زیگورسکی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

    ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا بارہ جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • ذوالفقارمرزا کے خلاف کراچی میں  بھی مقدمہ درج

    ذوالفقارمرزا کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    کراچی :سابق صوبائی وزیرِ داخلہ ذوالفقارمرزا کے خلاف آرام باغ تھانے میں  بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،  ایس ایچ او تھانہ آرام باغ عالم ڈاہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر نمبر 191/15 میں پولیس مقابلے، ہنگامہ آرائی اور بلوا سمیت کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے میں ذوالفقار مرزا نامزد ملزم ہیں جبکہ دیگر دس سے پندرہ نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ نو مئی کو درج کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب  سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ ذوالفقار مرزا کئی سو مسلح افراد کے ہمراہ گھومتے ہیں، ان میں جرائم پیشہ عناصر اور مسلح خواتین بھی شامل ہیں، جو دستور پاکستان کی شق نمبر دو سو چھپن کی خلاف ورزی ہے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا اور بیٹے حسنین مرزا کے نام پر کئی درجن اسلحے کے لائسنس حاصل کیے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ نجی آرمی بنانا چاہتے ہیں۔

    غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ کو بدین میں چار اور کراچی میں پانچ اہلکار دیئے گئے تھے۔

    درخواست گزار کے وکیل اشرف سموں نے عدالت میں آئی جی کے نجی آرمی بنانے کے بیان کو مسترد کردیا۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا کے وکیل کو بیس مئی تک جواب دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے رکن اسمبلی فریال تالپور کے خلاف بیان بازی پر حکم امتناعی برقرار رکھا ہے۔

  • سانحہ 12مئی کے 8سال مکمل، پاکستان بارکونسل کا آج یومِ سیاہ

    سانحہ 12مئی کے 8سال مکمل، پاکستان بارکونسل کا آج یومِ سیاہ

    کراچی: سانحہ بارہ مئی کی یاد میں ملک بھر میں وکلاء تنظیموں کی جانب سے یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، وکلا آج احتجاجی جنرل باڈی اجلاس کریں گے اور سندھ میں آج وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

    سابق چیف جسٹس جسٹس افتخار چوہدری کے انکار نے ملک میں آمریت کے خلاف تحریک کی داغ بیل ڈالی، چیف جسٹس نے کسی بھی سیاسی رہنما کیطرح شہر شہر دورے کئے لیکن کراچی کا دورہ خون ریز ثابت ہوا۔

    روشنیوں کا شہر دن بھر سلگتا رہا، گاڑیاں جلتی رہیں اور زمین انسانی خون سے نم ہوتی گئی لیکن مدد کے لئے کوئی مسیحا نہیں آیا۔

    سانحہ بارہ مئی میں معصوم سیاسی کارکنوں اور وکلاء کے قتل عام کو ہوئے آٹھ سال بیت گئے مگر کوئی کوئی دہشت گرد یا قاتل تاحال سزا وار نہیں ٹھرا ہے۔

    وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سانحہ بارہ مئی پاکستان کی تاریخ میں آمریت کے خلاف جدو جہد کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کی اعلی مثال ہے۔

    سانحہ بارہ مئی2007 ملکی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے، جس نے سیاسی جماعتوں کی عدم برداشت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قلعی کو کھول کر رکھ دیا۔

    واضح  رہے کہ آج سے  آٹھ سال قبل کراچی میں شدید فسادات ہوئے، جن میں چند گھنٹوں کے دوران 50 سے ذیادہ شہری ہلاک اور 150 کے قریب زخمی ہوئے۔

    اس خون ریزی کا آغاز اس وقت ہوا جب اس وقت کے معطل شدہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنے کے لئے کراچی پہنچے، جہاں انہیں اس وقت کی حکومت نے ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔

  • صولت مرزا کو پھانسی دیدی گئی

    صولت مرزا کو پھانسی دیدی گئی

    مچھ: شاہد حامد قتل کیس کا مرکزی مجرم صولت مرزا اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ،مچھ جیل میں صولت مرزا کو پھانسی دے دی گئی، میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    سولہ سال سے سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد علی الصبح مچھ جیل میں پھانسی دےدی گئی۔

    پھانسی سے قبل صولت مرزا کا طبی معائنہ کرایا گیا، گزشتہ روز صولت مرزا کی اہلخانہ سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات بھی کرائی گئی، صولت مرزا کو انیس سو ستانوے میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد کے قتل کے جرم میں موت کی سز ا سنائی گئی تھی۔

    پھانسی کے موقع پر صولت مرزا کے ورثاء بھی موجود تھے ، جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثا کےحوالے کردی، لواحقین لاش کے ہمراہ ایمبولینس کے زریعے کوئٹہ روانہ ہوگئے، جہاں سے میت کراچی کے لیے روانہ کردی جائیگی۔

    صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دئیے جانے کے بعد ان کے بھائی فرحت مرزا نے کراچی میں اے آروائی نیوز کو بتایا کہ صولت مرزاکی میت بذریعہ ہوائی جہاز لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی اس سے قبل دو بار موخر ہوئی، صولت مرزا کو پہلی بار انیس مارچ کو پھانسی دی جانی تھی، جو اسی شب جیل سےصولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات پر مؤخرکردی گئی تھی۔

    صولت مرزا کی پھانسی سے قبل دہشت گردی کے ممکنہ حملہ کے پیشِ نظر مچھ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیےگئے، جیل سے دو سو میٹر کے فاصلے تک بیریئر لگائے گئے اور سیکیورٹی کیلئے ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری سمیت پولیس کی اضافی نفری کوتعینات کیا گیا۔

    نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونےکے بعد سینٹرل جیل مچھ میں ہونیوالی یہ تیسری پھانسی ہے۔

  • آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مہوش حیات

    آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مہوش حیات

    لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔

     میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی فلموں میں مختلف کام کریں تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی انہوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔

  • ذوالفقار مرزا کیخلاف کاروائی قانونی اورآئینی ہے، شیری رحمٰن

    ذوالفقار مرزا کیخلاف کاروائی قانونی اورآئینی ہے، شیری رحمٰن

    کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی ذوالفقار مرزا کی غنڈہ گردی پر ہونے والی کاروائی قانونی اورآئینی ہے۔

    کراچی میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اختر جدون سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نےکہا کہ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار مرز سمیت کسی کو سیاسی ہدف نہیں بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ جب ذواالفقار مرزا نے بدین کے تھانے میں قانون کو ہاتھ میں لیا اور غنڈہ گردی کی تو انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی ذوالفقارمرزا کی غنڈہ گردی پر ہونے والی کاروائی قانونی اورآئینی ہے۔

  • سپریم کورٹ عمران خان کی تالا بندی کرائے، عابد شیرعلی

    سپریم کورٹ عمران خان کی تالا بندی کرائے، عابد شیرعلی

    لاہور: وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنوں میں جو گرمی تھی اس نے عمران خان کے دماغ کا فیوز اڑا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کپتان کی پارٹی بال ٹیمپرنگ کررہی ہے، عابد شیرعلی نے وولٹیج سے بھر پور باونسر مارتے ہوئے کپتان کو علاج کرانے کا مشورہ بھی دے ڈالا ۔

     عابد شیر نے کپتان کو بتایا صوبے میں فلائی اوور کس طرح بنائے جاتے ہیں اس کی شہباز شریف سے ٹریننگ لیں، وزیر مملکت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے استدعا کی کہ وہ عمران خان کی تالا بندی کرائیں۔

    عابد شیر علی کو گرمی سے بچانے کے لیے پولیس اہلکار ان کے سر پر چھتری تانے کھڑا رہا۔

  • نئی دہلی: پولیس اہلکار کا رشوت نہ دینے پر خاتون پر حملہ

    نئی دہلی: پولیس اہلکار کا رشوت نہ دینے پر خاتون پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت کی راجدھانی نئی دلی میں رشوت نہ دینےپر ٹریفک پولیس اہلکار نے رشوت نہ دینے پر اسکوٹر سوارخاتون کو اینٹ مار کر زخمی کر دیا۔

    نئی دلی کے ایک ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی خاتون کو مہنگی پڑی پولیس اہلکار نے رشوت نہ دینے پراسکوٹرسوار خاتون کمل کانت کی پیٹھ پر اینٹ دے ماری ،کمل کانت نےغلطی سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کردیا، جس پر پولیس اہلکار نے اسے روک کرلائسنس مانگا ،خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی ٹریفک اہلکا ر کو دی تو اس نے دو سو روپے جرمانہ مانگ لیا۔

    کمل کانت نے جرمانے کی رسید مانگی تو پولیس اہکار نے اسے ٹکا سا جواب دے دیا، معاملہ زیادہ بڑھا تو پولیس اہلکار نے کمل کانت کو دھکہ دیا ، اسکوٹر بے قابو ہوئی اور اس سے پولیس اہکار کو ٹکر لگ گئی۔

    پولیس کانسٹیبل نے فورا جوابی وار کرتے ہوئے اینٹ اُٹھاکر پیچھے سے کمل کانت کو دے ماری اور اُسے زخمی کردیا، کمل کانت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسکا ہاتھ ٹوٹ گیا ۔

     کمل کانت کا کہنا تھا کہ وہ سپاہی کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، نئی دلی کے پولیس کمشنر بی ایس باسی کا کہنا ہے کہ ذمے دار پولیس کانٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔

  • عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے ،عمران خان

    عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے ،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت صوبائی اراکین کے پی کے کا اجلاس ہوا ۔

    اراکین صوبائی اسمبلی سے آج ہونے والے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے پی کے ہاؤس سے پارلیمنٹ تک ہو گا۔

    انہوں نے کہا احتجاج میں شرکت کرنے والی جماعتوں کو خوش آمدید کہیں گے۔پر امن احتجاج حکومت کے لئے ٹریلر ہے۔