Author: ویب ڈیسک

  • نلتر حادثے میں ہلاک سفاتکاروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان

    نلتر حادثے میں ہلاک سفاتکاروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نلتر حادثے میں شہید پائلٹس نےشاندرا فوجی روایات براقرار رکھتے ہوئے آخری وقت تک مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کی، انہوں نے مرحوم سفارتکاروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان کیا ۔

    وفاقی وزراورسفارت کاروں نے شرکت کی وزیر اعظم نواز شریف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا سانحہ نلتر میں بہرتین دوست ہم سے جدا ہوگئے۔

     وزیر اعظم کا کہنا تھا ہم سب ایک مشکل وقت میں اکٹھےہوئےہیں جاں بحق افرادکاپاکستان کےتعلقات کےفروغ میں اہم کردارتھا تقریب میں سانحہ نلترمیں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

    نلتر حادثے میں ہلاک سفارتکاروں کی یاد میں تقریب سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم سفارتکاروں نے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سفارتکاری کی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پر حادثےمیں جاں بحق سفیروں اوران کی بیگمات کےلیےستارہ پاکستان کااعلان کیا۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا ۔

    بروکرز کے خلاف نیب کی تحقیقات،وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی اطلاعات اور سیاسی ہلچل سے پھیلنے والی منفی افواہیں کراچی اسٹاک ایکس چینج پر چھائی رہیں۔

    ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں دکھائی دی اور اختتام تک اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

     انڈیکس تینتیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور بتیس ہزار پانچ سو چھ پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • پانی بحران کے ذمہ دار واٹربورڈ اور کے الیکٹرک ہیں، آغا سراج درانی

    پانی بحران کے ذمہ دار واٹربورڈ اور کے الیکٹرک ہیں، آغا سراج درانی

    کراچی  : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پانی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کو ٹھہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں پانی بحران کے ذمہ دار واٹربورڈ اور کے الیکٹرک ہیں، جبکہ پانی کے نئے منصوبے میں تاخیر وفاقی حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے۔

    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سےبات کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پانی کا بحران ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ واٹربورڈ کے عملہ کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پانی کے بحران کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پرکمیٹیاں قائم کر رہے ہیں۔

    خواجہ اظہار الحسن نےکہا کہ آگے چل کرصوبےکی سطح پر بھی مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرینگے۔

  • تحریک انصاف ایک بار پھر دھرنےکیلئے تیار

    تحریک انصاف ایک بار پھر دھرنےکیلئے تیار

    اسلام آباد : تحریک انصاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کاپروگرام فائنل کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے ایک بار پھر دھرنے کا اعلان کردیاہے۔

    اس بار تحریک انصاف انتخابی دھاندلی نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ  میں لوڈشیڈنگ اور مختلف معاملات پر وفاق کی جانب سے حقوق نہ دینے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

      چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھرنےپر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کو آج شام عشایئے پر مدعو کیا ہے۔ عشائیہ خیبر پختو نخوا ہاؤس اسلام آباد میں دیا جا ئےگا۔

    عشایئے کے موقع پر سینیٹ کے ضمنی انتخابات اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے حوا لے سے لا ئحہ عمل تیار کیا جا ئےگا۔

  • صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    مچھ : انیس مارچ سے پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی موت کا پروانہ بالآخر مل گیا، مچھ جیل حکام نے ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

      جے آئی ٹی کے مطابق پھانسی کے قیدی صولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں رہی۔ اہل خانہ بھی آخری ملاقات کر کے چلے گئے، اورجلاد بھی مچھ جیل پہنچ گیا ،کل تختہ دار پر چڑھا دیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے تہلکہ خیز بیان کے بعد جے آئی ٹی نے جیل میں صولت مرزاسےپوچھ گچھ کی ۔جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیاکہ مزید پوچھ گچھ یا یا تفتیش کی ضرورت نہیں۔صولت مرزا کو پھانسی دے دی جائے ۔ صولت مرزا کو مچھ جیل میں کل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔جس کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

    صولت مرزا کی پھانسی دو بار پہلے بھی مؤخر ہوئی تھی اور گزشتہ ہفتےتیسری بار بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔

  • گورنرسندھ عشرت العباد استعفیٰ دیں، ایم کیوایم کا مطالبہ

    گورنرسندھ عشرت العباد استعفیٰ دیں، ایم کیوایم کا مطالبہ

    کراچی:  ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفے کا مطالبہ کردیا، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کو کارکنوں پرمظالم سے باخبر رکھاگیا لیکن انہوں نے آنکھیں پھیر لیں۔

    کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کی لندن اور پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشرکہ پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس بھرپور پریس کانفرنس ہے، مخلوط حکومت کے بعد عشرت العباد  گورنر سندھ  بنے، ابتداء میں گورنر سندھ نے اچھے کام کئے کچھ عرصے بعد ان کا طرز عمل تبدیل ہوگیا، پی پی حکومت کے بعد ایم کیوایم کے کارکنان کی قتل میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ٹارکٹ کلنگ اور اغوا کی لمحہ با لمحہ کی خبر گورنر کے علم میں لائی گئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ  گورنر سندھ کو بجا طور پر ایم کیوایم کا ہی خواہ ہی سمجھا جاتا ہے، تمام تر ناانصافیوں کی کی باتیں گورنر کی علم میں لائی جاتی رہیں،  لیکن پانی اب سر سے بڑھ چکا ہے، گورنر سندھ کی  نے تمام تر حالات میں آنکھیں بند رکھیں، ہمیں نمائشی عہدہ کی ہمیں کبھی ضرورت نہیں ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کارکنان کے قتل پر گورنر سندھ کو نوٹس لینا چاہیئے، آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی قائم کرنا وزیراعظم کا وعدہ تھا، لیکن کراچی آپریشن کی کمیٹی آج تک قائم نہ ہوسکی، ڈاکٹر عشرت العباد کراچی آپریشن کی کمیٹی بنانے میں ناکام رہے، ہمیں طعنے ملتے ہیں کہ صوبے کا گورنر آپ کا ہے لیکن عشرت العباد ظالم رکوانے میں ناکام رہے۔

    رابطہ کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کہا کہ آپریشن کے نام پر مہاجربستیوں کے محاصرے ہورہے ہیں، ہمارے 1200 کارکنان کے قاتل دندناتے پھرتے پھر رہے ہیں، ان کی کوئی جے آئی ٹی نہیں بنتی ہے، کارکنان کو زبردستی کیسوں میں ملوث کیا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی کوئی سیاسی تنظیم نہیں ہوتی کوئی مسلک نہیں ہوتی، ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے، سیاسی کاموں میں ملوث کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، کارکنوں کی پکرے جانے کے بعد ایف آئی درج کی جاتی رہیں اور گورنر سندھ خاموش بیٹھے رہے۔

    اس شہر میں سب سے زیادہ الطاف حسین بھائی کا اسٹیک ہے اگر شہر میں جرائم ختم ہوگا تو سب سے زیادہ فائدہ ہمارے ووٹر کو ہوگا، آج کراچی میں پانی کا بحران پیدا کیا گیا ہے۔

  • حمیرا ارشد کی خلع کی درخواست: احمد بٹ سے جواب طلبی

    حمیرا ارشد کی خلع کی درخواست: احمد بٹ سے جواب طلبی

    لاہور : معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کی درخواست پر عدالت نے احمد بٹ کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر دعوے پر ان کے شوہر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

    لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد اسلم نے کیس کی سماعت کی۔حمیرا ارشد کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا خاوند احمد بٹ اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور آئے روز لڑائی جھگڑا کرتا ہے جبکہ اس کے حقوق بھی پورے نہیں کئے جا رہے لہٰذا اسے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

    حمیرا ارشد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ احمد بٹ کی جانب سے اسے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور اس کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔

    اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید گزارا نہیں کر سکتی، جس پر عدالت نے احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں تحریری جواب طلب کر لیا۔

  • پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی کابینہ میں شامل

    پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی کابینہ میں شامل

    لندن : برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کونئی کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ ساجد جاوید بزنس سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    ساجد جاوید برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹوپارٹی کے پرانے رکن ہیں۔ وہ سابقہ حکومت میں کلچر،میڈیا اوراسپورٹس منسٹرتھے۔

    ساجد جاوید حالیہ انتخابات میں ایک بارپھررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ لنکا شائرمیں پیداہونے والے ساجد جاوید کے والد بس ڈرائیورتھے۔

    ایک اورپاکستانی نژاد طارق احمد پچھلی حکومت میں کمیونٹی کے ڈپٹی منسٹرکے طورپرفرائض انجام دے رہے تھے اورتوقع ہے کہ انہیں بھی عہدے پربرقراررکھا جائے گا۔

  • دنیا کی سب سے لمبی زبان والی لڑکی

    دنیا کی سب سے لمبی زبان والی لڑکی

    مشی گن کی رہنے والی 18 سالہ دوشیزہ ایڈرائن لیوس ممکنہ طور پر دنیا میں سب سے بڑی زبان کی مالکن ہے۔ جی ہاں آپ یہ سن کرحیران رہ جائں گے کہ ایڈرائن کی زبان 4 انچ لمبی ہے۔

    اپنی غیر متوقع لمبی زبان سے وہ بہت سے ایسے کام بھی انجام دے سکتی ہے جو کہ کسی عام انسان کے بس کی بات نہیں جیسے تھوڑی، کہنی یا ناک پر زبان لگانا اور سب سے دلچسپ یہ کہ وہ اپنی زبان اپنی آنکھوں پر بھی پھیر سکتی ہے۔

    ایڈرائن کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی تھی کہ یہ مجھے ورثے میں ملی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ شاید میں اپنی زبان کو باہر بہت زیادہ کھینچتی ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ والدہ انکی نانی اور پرنانی سب کی زبانیں بہت لمبی تھیں۔

    ایڈرائن اس وقت گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے جارہی ہیں کیونکہ اس سے قبل سب سے لمبی زبان کا اعزاز نک اسٹوئبرل کے پاس ہے جس کی زبان 3.9 انچ لمبی ہے۔

    ایڈرائن نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کی تھی جس کے سبب ان کی زبان کے سبب ان کی شہرت دنیا بھرمیں ہوچکی ہے۔

  • سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    اسلام آباد: سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کے لئے تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں منعقد کی جائے گی۔

    دفترِخارجہ کے مطابق نلتر حادثے میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریب کا انعقاد دفترخارجہ میں کیا جائے گا۔

    تقریب میں وزیرِاعظم نوازشریف، غیرملکی سفارت کار اور دفترِخارجہ کے حکام شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ آٹھ مئی کو نلترمیں فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں فلپائن اور ناروے کے سفیر، انڈونیشیا اورملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق جبکہ دوپائلٹس اورایک صوبیدار شہید ہوگئے تھے۔