Author: ویب ڈیسک

  • برقعہ اونجربھارت میں دھوم مچانے کوتیار

    برقعہ اونجربھارت میں دھوم مچانے کوتیار

    پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ کارٹون سیریز ’برقعہ اونجرز‘ بھارتی ٹی وی چینل پر دھوم مچانے کو تیار ہے۔

    کارٹون کا مرکزی کردار جیا نامی ایک اسکول ٹیچر ہے جو برقعے کی آڑ میں روپوش ہوکرجرم کے خلاف لڑتی ہے۔

    دنیا کے دوسرے سپر ہیروز کی نسبت اس سپر ہیرو کے پاس دنیا کے طاقتورترین ہتھیار یعنی قلم اور کتا ب ہیں جن کی مدد سے وہ جرم کے خلاف لڑتی ہے۔

    اس کارٹون سیریز کے تخلیق کار مشہور گلوکار اور کمپوزہارون رشید ہیں اور ان کا یہ شاہکار کارٹون شو پاکستان کے بعد بھارتی ٹی وی چینل ’’زی کیو‘‘پر تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہے۔

    download (1)

    ہارون کا کہنا ہے کہ اس کارٹون میں اور دوسرے کارٹونز میں بنیادی فرق یہ ہے کہ یہ ایک حقیقی نظریے پر مبنی ہے۔
    اس کارٹون کی مرکزی کردار جیا ان عناصر کے خلاف بر سرِ پیکار ہے جو کہ لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکتے ہیں۔

    بھارت کے کارٹون چینلز پر ابھی تک وہاں کے مقامی کارٹون جن میں موٹو پتلو اور چھوٹا بھیم جیسے کارٹون شامل ہیں چھائے رہے ہیں لیکن اب انہیں مقابلہ کرنا ہے ایک ایسی سپر ہیرو سے جس کی بنیاد سچائی اور قلم اس کا ہتھیار ہے۔

  • ذوالفقار مرزا کی پارٹی سے لڑائی پرانی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ذوالفقار مرزا کی پارٹی سے لڑائی پرانی ہے، یوسف رضا گیلانی

    کراچی: سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نلتر حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے حادثہ کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔

     ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ زوالفقار مرزا کی پارٹی سے پرانی رنجش ہے معاملہ عدالت میں ہے اور فہمیدہ مرزا کی سکیورٹی یقینی بنانے پرسپیک ایاز صادق سے بات ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے اور سلمان تاثیر کے بیٹے کے حوالے سے افغان حکومت سے بات ہوئی ہے، انہوں نے یقین دلایا ہے اور انٹیلیجنس شئیرنگ بھی چل رہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ آر اوز کا الیکشن ہے جوڈیشنل کمیشن کے فیصلہ کو مانیں گے۔

         سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجودانتخابی نتائج تسلیم کئےتھے، دھاندلی ہوئی یانہیں یہ فیصلہ جوڈیشل کمیشن نےکرنا ہے۔

  • ڈی آئی جی حیدرآباد کی کراچی میں موجودگی پررپورٹ طلب

    ڈی آئی جی حیدرآباد کی کراچی میں موجودگی پررپورٹ طلب

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے ڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اللہ عباسی کی کراچی میں موجودگی پر رپورٹ طلب کرلی ۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اللہ عباسی ضلع بدین میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمات درج ہونے کے بعد کراچی آگئے تھے۔

     ڈی آئی جی حیدرآباد نے غفلت برتتے ہوئے ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کیلئے خود جانے کے بجائے جونیئر افسران کو تعینات کردیا تھا ۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ عباسی اپنی محکمہ جاتی ترقی کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھے ۔

  • ملک میں مٹی کا طوفان آنے والا ہے ، بارشیں بھی ہوں گی

    ملک میں مٹی کا طوفان آنے والا ہے ، بارشیں بھی ہوں گی

    کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک بھرمیں مٹی کا طوفان آنے والا ہے جس کے نتیجے میں موسلا دھار بارشیں بھی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مٹی کا طوفان پیر یا منگل سے ملک میں داخل ہوگا اور پھر آئندہ چار روز تک پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں رکھے گا۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھاڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی سندھ کشمیراورگلگت بلتستان میں مٹی کاطوفان آسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ سن دوہزاربارہ میں بھی ملک میں اسی نوعیت کا طوفان آچکاہےجس کے سبب خوب بارشیں ہوئی تھیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا طوفان اپنے ساتھ موسلادھاربارش بھی لائے گا اس دوران حد نگاہ انتہائی کم ہونے کا خدشہ بھی ہے،ملک بھر میں گرد آلود طوفانی ہوائیں ایک ہفتے تک چلتی رہیں گی۔

    ہوا کا طوفان جب صحرائی علاقوں سے گزرتا ہے تو اپنے دامن میں بے پناہ مٹی سمیٹ لیتا ہے جس کے سبب شہروں میں گرد کے طوفان آتے ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے پنجگورمیں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوچکی ہے۔

  • سوئٹزلینڈ میں معمہ خیزفائرنگ، متعدد ہلاک

    سوئٹزلینڈ میں معمہ خیزفائرنگ، متعدد ہلاک

    زیوریخ: سوئٹزر لینڈ کے ایک قصبے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کو رات گئے سوئٹرزلینڈ کے قصبے ’سوئس کانٹن آف آرگو‘ میں فائرنگ ہوئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک رہائشی عمارت کے نزدیک پیش آیا ہے اس علاقے میں لگ بھگ ساڑے چار ہزار افراد پر مشتمل کمیونٹی آباد ہے۔

    جائے وقوقعہ سے متعدد لاشیں ملیں ہیں اور پولیس کا خیال ہے کہ قاتل بھی انہی میں سے کوئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد بالغ مرد ہیں، اس کے علاوہ پولیس نے کسی بھی قسم کی اطلاعات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

    ایک عینی شاہد نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے مقامی اخبار کو بتایا کہ اس نے وقفے سے چھ گولیاں چلنے کی آوازیں سنی لیکن کسی کی چیخ سنائی نہیں دی۔

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز عہدے سے فارغ

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز عہدے سے فارغ

    لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ پیٹر مورز کو عہدے سے ہٹادیا گیا، سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کو انگلش کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر مقررکردیا گیا۔

    ورلڈ کپ میں مایوس کن اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز برابر ہونے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کو فارغ کردیا۔

     پیٹر مورز کو دوہزار چودہ میں دوسری مرتبہ انگلش ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا، لیکن ٹیم کی ناکامیوں کے بعد انھیں وقت سے قبل ہٹادیا گیا۔

     سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کو بورڈ کا نیا ڈائریکٹر بنادیاگیا۔ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے سابق آسٹریلین بولرز جیسن گلپسی مضبوط امیدوار ہے، ہیڈ کوچ سے متعلق حتمی فیصلہ اکیس مئی کو ہوگا۔

  • حوثی قبائل نے جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

    حوثی قبائل نے جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی

    قاہرہ: ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل نے سعودی عرب کی جانب سے انسانی بنیادوں پر پیش کردہ پانچ روزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے، ساتھ ہی سعودی عرب کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس دوران ہونے والی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    سعودی عرب کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ اگر حوثی قبائل رضا مند ہیں تو جنگ بندی پر عملدرآمد منگل سے ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحاد نے 26 مارچ 2015 کو جلاوطن صدرعبدالربو منصورہادی کی حکومت بحال کرانے کے لئے فضائی حملے شروع کیے تھے۔

    دوسری جانب حوثی قبائل کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد ملک کو کرپشن اور القائدہ کے خطرے سے بچانے کے لئے ہے۔

    حوثی قبائل کے ترجمان کرنل شرف لقمان کا کہنا ہے کہ’’القائدہ اور اسکے حامیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر آرمی دیگر مسلح گروہ انتہائی موثر جواب دیں گے‘‘۔

    حوثی قبائل کی جانب سے یہ بیان ہفتے کو رات گئے جاری کیا گیا جس میںانہوں نے کہا ہے کہ یمن کے لوگوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔

    حوثی قبائل نے تنازعے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات بھی شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اے ایف پی

  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے، مختلف علاقوں سے پولیس نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور ماڈل کالونی سے چھینی ہوئی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

     پولیس کا دعوٰی ہے کہ ملزمان گذشتہ ماہ ملیر کورٹ کے قریب جج سکندر امیر کی گاڑی پر فائرنگ اور ڈی ایس پی الفلاح چوہدری طارق سعید پر فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ رات گئے۔

    پاپوش نگر قبرستان اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم آپریشن کے دوران کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں کیا جاسکا،رضویہ کے علاقے میں پولیس نے قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان کامران اور عدنان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    گلستان جوہر اور پی آئی بی کالونی میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعددمشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ، مسروقہ سامان اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی،سعید آباد سے پولیس نے اغوا برائے تاوان میں ملوث جہانگیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • اسپین: مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ تین افراد ہلاک، دو زخمی

    اسپین: مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ تین افراد ہلاک، دو زخمی

    میڈریڈ: اسپین میں فوجی کارگوطیارہ گرکرتباہ ہوگیا، طیارے میں سوارسات سویلین افراد میں سے تین ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی اوردو لاپتہ ہیں۔

    اسپین کے جنوب میں مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ ہو گیا،اسپین کی وزرات دفاع کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر سیویلی  کے سین پبلوائیرپورٹ سے شمال میں ایک میل کی دوری پر پیش آیا۔

     اسپین کےوزیراعظم ماریانوراجوائےکےمطابق اے فور ہنڈریڈ ایم طیارے میں سوارسات افراد میں سےتین کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ دوشدید زخمی ہیں دو افراد لاپتہ ہیں۔

     طیارہ میں سوارتمام افراد سویلین تھے اوریہ طیارہ ابھی اسپین کی فضائیہ کےحوالےنہیں کیا گیا تھا۔

  • نلترہیلی کاپٹرحادثہ: متاثرہ ممالک کے وفود میتیں لینے پاکستان پہنچ گئے

    نلترہیلی کاپٹرحادثہ: متاثرہ ممالک کے وفود میتیں لینے پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے سفارتی اہلکاروں کے متعلقہ ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے، فلپائن، انڈونیشیا اور ملائشیا کے وفود پاکستان آئے ہیں اور ان کے ہمراہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ماہرین بھی موجود ہیں۔

     مذکورہ ممالک کے ماہرین اپنے ممالک کے سفیروں کی میتوں کی شناخت میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ تین میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی تیاریاں سی ایم ایچ اسپتال میں مکمل ہوچکی ہیں اور پاکستابی ڈاکٹر اور متعلقہ ممالک کے ماہرین مشترکہ ڈی این اے رپورٹ تیار کریں گے۔

    دوسری جانب نیدرلینڈ کے سفیر جو کہ حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ان کو لینے کے لئے ایئر ایمبولینس جلد ہی پاکستان پہنچنے والی ہے۔

    دفترِ خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق ضابطے کی کاروائی میں دو سے تین دن کا وقت درکار ہے جس کے بعد مذکورہ ممالک کے سفیروں کی میتیں ان کے آبائی ممالک عزت و احترام کے ساتھ روانہ کردیں جائیں گی۔


    گلگت میں آرمی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، آٹھ جاں بحق


      اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف اعلان کرچکے ہیں کہ ہرمیت کے ساتھ ایک وفاقی وزیربھی جائے گا۔

    پاک فوج کے ایم 17 ہیلی کاپٹر کو 08 مئی 2015 کو تکنیکی خرابی کے سبب گلگت کے علاقے نلترمیں حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو پائلٹس اور چیف انجینئر شہید جبکہ 6 غیرملکی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ناروے کے سفیر،فلپائن کےسفیر اور ان کی اہلیہ اور ملائشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل ہیں۔ حادثے میں پولینڈ اورہالینڈ کے سفیروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونےوالےپائلٹس میجر فیصل اور میہجر التمش ہیں۔