Author: ویب ڈیسک

  • گلوکارہ حمیرہ ارشد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ دائرکردیا

    گلوکارہ حمیرہ ارشد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کا دعویٰ دائرکردیا

    لاہور: گلوکارہ حمیرہ ارشد نے شوہر احمد بٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

    میاں بیوی میں طلاق تک بات پہنچنے کی وجہ جائیدادہے پہلے احمد بٹ نے بیوی کے خلاف پریس کانفرنس کی اور کہا کہ حمیرہ ساری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

    حمیرہ ارشد بھی گھر کی بات گھر میں سلجھانے کی بجائے میڈیا کے سامنے آئیں اور احمد بٹ کو بیوفا کہہ دیا صدا ہوں اپنے پیار کی۔

    حمیرہ ارشد نے کہا تھا احمد بٹ ایک لاکھ کابھی ثبوت دیں تو تین کروڑدےد وں گی، گلوکارہ حمیرہ ارشد نے فلم اسٹار احمد بٹ سے دو ہزار چار میں محبت کی شادی کی تھی۔

    واضح رہے کہ چند روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکار احمد بٹ نےکہا ہے کہ ان کی اہلیہ حمیرہ ارشد نے دھوکے سے تمام تر جائیداد اپنے اور پروڈیوسر سخی سرور کے نام کر دی ہے جس کیلئے عدالت سے رجوع کررہا ہوں۔

    جس کے بعد حمیرہ کا کہناہے کہ احمد نے چارجائیدائیں مجھ سے مانگ لیں جو ان کی ہیں ہی نہیں، احمد کی کئی سال سے کوئی فلم سامنے نہیں آئی تو خود کے پاس تین کروڑکیسے آگئے۔

    حمیرہ ارشد کا سابق شوہر احمد بٹ سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا، حمیرہ نے احمد بٹ کے الزامات کا تابڑتوڑ جواب دیا اور کہا کہ احمد بٹ نے میرے پیسوں سے کار خریدی اور اپنے نام کرلی۔

  • امریکہ میں دو پولیس اہلکاروں کا لرزہ خیز قتل

    امریکہ میں دو پولیس اہلکاروں کا لرزہ خیز قتل

    واشنگٹن: امریکی ریاست مسی سیپی میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

    مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں ہفتے کے روز ہیٹسبرگ میں نشانہ بنایا گیا، پولیس اہلکاروں انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا کہاں ان کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

    مقامی اخبار کے مطابق ایک پولیس اہلکاراسپتال پہنچنے تک لازمی زندہ تھا جب کہ دورے کے بارے میں کچھ کہنا مشکلا ہے۔

    شہر کے میئرجونی دوپری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلیں جب تک پولیس حملہ آور کو تلاش نہ کرلے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس کی گاڑی بھی چرائی جو کہ بعد میں لاوارث حالت میں مل گئی۔

    اخبار کے مطابق ہیٹس بر گ میں گزشتہ 30 سالوں میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

  • پاکستان کو متحد اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں، الطاف حسین

    پاکستان کو متحد اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں، الطاف حسین

    لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے کہاہے کہ وہ متحد اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتےہیں، ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیادہیں ۔

    لاہور، راولپنڈی اورملتان میں ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان سے فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے کہاکہ ماضی میں جب ایم کیوایم کاپیغام پھیلنے لگاتوا سکے خلاف آپریشن کیاگیااورصوصاًپنجاب کے عوام کوایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے جناح پوراورطرح طرح کےالزامات لگائے گئے۔ لیکن وقت نے ثابت کیاکہ تمام الزامات سراسرغلط تھے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھرایم کیوایم پر ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

     ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان نے الطاف حسین سے فرداًفرداًگفتگو میں یقین دلایاکہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، وہ تحریک کوکسی بھی قیمت پرنہیں چھوڑیں گے۔

  • سابق ترک صدر کنعان ایورن انتقال کرگئے

    سابق ترک صدر کنعان ایورن انتقال کرگئے

    انقرہ: ترکی کے سابق صدر کنعان ایورن 97 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،انہوں نے 1980 میں ہونے والی فوجی بغاوت میں اہم کردارادا کیا تھا جس کے نتیجے میں گزشتہ سال عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی تھی۔

    ترکی کے ساتویں صدر اورریٹائر فوجی جنرل کنعان ایورن انقرہ کے جی اے ٹی اے ملٹری اسپتال میں 2012 سے زیرعلاج تھے ہفتے کے روز ان کی طبعیت انتہائی ناساز ہوگئی اور ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو اسپتال طلب کرلیا گیاتھا۔

    کنعان ایورن کوترک عدالت نے گزشتہ سال انیس سو اسی میں فوجی بغاوت پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔کنعان ایورن نے انیس سو اسی میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں اہم کردار ادا کیا جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ترکی کے سابق صدر 35 سال قبل کی جانے والی بغاوت کے جرم میں گزشتہ سال سابق ایئر فورس کمانڈر تحاسن سہنکایا کے ہمراہ سزا کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔

  • راولپنڈی: فائرنگ سے 2 خواجہ سرا جاں بحق،3 زخمی

    راولپنڈی: فائرنگ سے 2 خواجہ سرا جاں بحق،3 زخمی

    راولپنڈی: نامعلوم افرادکی فائرنگ سےدوخواجہ سراجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات گئے راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موتی محل کے نزدیک دوخواجہ سرا جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکلوں پرسوار تھے انہوں نے خواجہ سراؤں کے گروہ پراندھا دھند فائر کھول دیا۔

    زخمی خواجہ سراؤں کو نزدیک ہی واقعہ ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

    سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

    اسلام آباد:سوات میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شمالی علاقہ جات کے علاقے سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے کھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے علاقے میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے کوہ ہندوکش میں 121 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔

    زلزلے کےجھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    واضح رہے کہ 25 اپریل 2015 کو نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے 8 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کو نگل لیا ہے جس کے سبب عوام میں ذہنی طورپرزلزلے کا خوف موجود ہے۔

    اس سے قبل 2005 میں شمالی علاقہ جات میں ایک انتہائی ہلاکت خیز زلزلہ آچکا ہے جس سے 80 ہزار سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔

  • نلترہیلی کاپٹرحادثہ: پاکستانی طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

    نلترہیلی کاپٹرحادثہ: پاکستانی طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

    گلگت: پاکستانی طالبان نے پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے سانحے میں دو پائلٹس اور چھ غیر ملکی جاں بحق ہوئے ہیں طالبان کا کہنا ہے کہ ان کا نشانہ وزیراعظم نواز شریف تھے۔

    اس واقعے کا اعتراف تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے اردو زبان میں بھیجی گئی ای میل میں کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ’’ ہیلی کاپٹر کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔


    گلگت میں آرمی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، آٹھ جاں بحق


     آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق حادثے دو پائلٹس اور چیف انجینئر شہید جبکہ 6 غیرملکی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ناروے کے سفیر،فلپائن کےسفیر اور ان کی اہلیہ اور ملائشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل ہیں۔ حادثے میں پولینڈ اورہالینڈ کے سفیروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حادثہ فنی خرابی کے سبب ہوا، آئی ایس پی آر

    طالبان کی جانب سے کئے گئے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی ہے واضح رہے کہ گلگت بلتستان پر مشتمل پاکستان کا شمالی علاقہ جہاں ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایاگیا وہاں طالبان کا اثر ورسوغ اس طرح نہیں ہے کہ وہ ایسی کوئی منظم کاروائی کرسکیں۔

    اس بیان سے قبل وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کے وقت وزیراعظم کا جہازگلگت کی جانب رواں دواں تھا لیکن کریش کی اطلاع ملتے ہی جہازکا رخ واپس اسلام آباد کی جانب موڑ لیا گیا تھا۔

    دوسری جانب وزارت دفاع کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اورآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کی بناء پرلینڈنگ کے دوران پیش آیا ہے۔

  • آف دی ریکارڈ کے پروڈیوسرعامرملک جاں بحق

    آف دی ریکارڈ کے پروڈیوسرعامرملک جاں بحق

    اسلام آباد: اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ‘‘کے پروڈسر عامرملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آف دی ریکارڈ کے پروڈیو سر عامر ملک گزشتہ رات اسلام آباد سے اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسمعیل خان جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کوخوفناک حادثہ پیش آیا۔

    حادثہ ڈی آئی خان کی جانب جاتے ہوئے چشمہ روڈ پر پیش آیا، حادثے کے وقت تین افراد اور ان کے ساتھ تھے جنہیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

    عامر ملک کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی ہے اور ان کا سوئم کل بند روڈ پر ہوگا۔

    عامر ملک کی عمر محض 32 سال تھی اور انہوں  نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور گزشتہ پانچ سال سے اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ‘‘ سے بحیثیت پروڈیوسر منسلک تھے۔

    آف دی ریکارڈ کے ٹیم نے پروگرام کے میزبان کاشف عباسی کے ہمراہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی جبکہ اے آر وائی ڈیجیٹل گروپ کی انتظامیہ نے بھی ورثاء سے اظہارِ افسوس کیا۔

     عامرملک کی جواں مرگی پر سیاستدانوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے سوشل میڈیا پر بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔

     

  • گلگت میں آرمی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، آٹھ جاں بحق

    گلگت میں آرمی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، آٹھ جاں بحق

    راولپنڈی: گلگت میں آرمی ہیلی کاپٹر کی کریش لنڈنگ کے نتیجے میں پائلٹس سمیت آٹھ مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو گلگت کے علاقے نلتر میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    مذکورہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے علاوہ 11 غیر ملکی اورچھ پاکستانی سوار تھے۔

     آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق حادثے دو پائلٹس اور چیف انجینئر شہید جبکہ  6 غیرملکی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ناروے کے سفیر،فلپائن کےسفیر اور ان کی اہلیہ اور ملائشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل ہیں۔ حادثے میں پولینڈ اورہالینڈ کے سفیروں سمیت  13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونےوالےپائلٹس میجر فیصل اور میہجر التمش ہیں۔    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق تین ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ ان میں سے ایک کوفی الحال نامعلوم وجوع کی بناء پر کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔  Update Naltar:Info so far; 2 Pilots& 2-3 foreigners fatalities.13 survivors with varying degree of injuries.Update, more info to follow-4

     وزیر اعظم نواز شریف بھی گلگت میں موجود تھے اور مذکورہ ہیلی کاپٹر میں موجود افراد ان کی تقریب میں شرکت کے لئے گلگت جارہے تھے، حادثے کے بعد تقریب ملتوی کردی گئی اور وزیر اعظم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

    اظہارِ افسوس

    =صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے میں پائلتس اور غیر ملکی سفیروں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےبھی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پیلز پارٹی کے شریک چیئر مین  بلاول بھٹو زرداری اور رہنما فریال تالپور نے بھی سانحے پر اظہارِ افسوس کیا۔

    ذمہ داری

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے زمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان مہمند اجنسی کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان اس سے قبل بھی غیر ملکیوں پر حملے کرچکی ہے خیال کیا جارہا ہے کہ اس حملے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

  • سندھ ہائی کورٹ:صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کی درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ:صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کی درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت سے منتظرصولت مرزا کی بلیک وارنٹ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    صولت مرزا کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹرشاہد حامد کے قتل کئے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ویڈیو میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورسینئر رہنماء بابر غوری پر قتل کی کاروائی کے احکامات جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    سزا پرعملدرآمد 21 مئی 2015کو عملدرآمد ہونا تھا لیکن صولت مرزا کی ایک متنازعہ ویڈیو لیک ہونے کی بناء پرمزید تفتیش کے لئے ملتوی کیا گیا تھا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد قتل کیس ری اوپن کرنے اور جے آئی ٹی تفتیش مکمل ہونے تک صولت مرزا کی سزا موخر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست پرسماعت جسٹس نعمت اللہ پھل پوٹو سمیت دورکنی بنچ نے کی عدالت نے درخواست سننے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ صولت مرزا کی اپیل کے خلاف درخواست مسترد کرچکی ہے تو سندھ ہائی کورٹ اس پر فیصلہ نہیں دے سکتی۔

    صولت مرزا کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کی اہلیہ پرنم آنکھوں کے ساتھ عدالت سے روانہ ہوئیں۔

    صولت مرزا کو بارہ مئی کو مچھ جیل میں تختہ دار میں لٹکایا جائے گاصولت مرزا پر ایم ڈی کے ای ایس سی شا ہد حامد ان کے ڈرائیور آصف بروہی اور گارڈ خان اکبر کوقتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔