Author: ویب ڈیسک

  • بنگلہ دیشی حکومت کاعوام کو کھلے عام رفع حاجت سے روکنے کا انوکھا طریقہ

    بنگلہ دیشی حکومت کاعوام کو کھلے عام رفع حاجت سے روکنے کا انوکھا طریقہ

    ڈھاکہ:بنگلہ دیشی حکام گزشتہ کئی سال کی جدود جہد کے باوجود شہریوں کو بنگلہ زبان میں سائن بورڈ لگا کرسڑک پرکھلے عام رفع حاجت سے روکنے سے قاصرتھے۔

    لیکن بنگلہ دیش کی وزارتِ مذہبی امور کے حالیہ فیصلے نے صورتحال تبدیل کردی، انہوں نے تنبیہی پیغامات بنگلہ بھاشا کے بجائے عربی میں لکھوادئیے حالانکہ بنگالی عوام کی بڑی تعداد عربی پڑھنے سے قاصر ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی کی طرح بنگلہ دیش میں بھی مسلم آبادی اکثریت میں ہے جہاں عربی زبان کو قرآنِ پاک کی زبان ہونے کی وجہ سے مقدس مقام حاصل ہے۔

    وذارت مذہبی امور کے ترجمان انور حسین کا کہنا ہے کہ اس مہم کا خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے، انکا کہنا تھا کہ بنگالی عوام عربی کا احترام کرتی ہے اور ہم نے اس سے فائدہ اٹھایا۔

    একটি আইডিয়া সব বদলে দিতে পারে, এটার একটি মজার উদাহরণ !একটি আইডিয়া সব বদলে দিতে পারে, এটার একটি মজার উদাহরণ !ভালো লাগলে বন্ধুদের সাথে শেয়ার করতে ভুলবেন না। আর আপনি কি চিন্তা করেন সেটা ও কমেন্ট এর মাধ্যমে আমাদের জানাতে পারেন। Posted by Feriola.Com on Saturday, May 2, 2015

  • پاکستانی اداکارہ تسمینہ شیخ بھی برطانوی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں

    پاکستانی اداکارہ تسمینہ شیخ بھی برطانوی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں

    برطانیہ میں عام انتخابات آج ہورہے ہیں اور بہت سے ایشیائی افراد بھی اس الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔

    برطانیہ ایشیائی باشندوں کی بہت بڑی تعداد کا گھر ہے اور وہ یہاں حقِ رائے دہی استمعال کرتے ہیں اورانہوں پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کے نمائندے کوووٹ دیں۔ اسی طرح کئی ایشیائی نمائندے برطانوی سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پرالیکشن لڑرہے ہیں جن میں پاکستانی نژادبرطانوی بھی شامل ہیں ان میں سے ایک تسنیمہ شیخ بھی ہیں۔

    تسمینہ احمد شیخ اسکاٹش نیشل پارٹی کی امیداوار ہیں، ان کے مدمقابل امیدواروں میں لیبر پارٹی کے مضبوط امیدوار گورڈن بینک اور اسکاٹش کنزرویٹو کے امیدوارلیوک میٹرک گراہم ہیں۔

    تسمینہ شیخ 1970ء میں لندن میں پیدا ہوئی اور ایڈنبرا میں پلی بڑھیں ہیں، وہ اسکاٹ لینڈ کی معروف کاروباری خاتون اور وکیل ہیں۔

    انھیں شاہی اعزاز ‘او بی ای’ اور ‘وومن آف دا ایئر’ کے اعزاز بھی مل چکے ہیں ، انھیں پاکستان ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ کی حیثیت سے بھی شہرت حاصل ہے۔

    انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے پیش کردہ آنسو، دیس پردیس اورماں جیسسے ڈراموں سے شہرت حاصل کی اس کے علاوہ انہوں نے میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔

    تسنیمہ شیخ نے نژاد ڈرامہ اداکارذوالفقار شیخ سے شادی کی جن سے ان کےچار بچے ہیں۔

    تسنیمہ شیخ نے اداکری کی دنیا میں بہت ہی مختصر لیکن موثر قیام کیا اور آج بھی اس دور کے لوگ لندن کی سڑکوں پر تسنیمہ کو دیکھ کر پہچان لیتے ہیں اورآٹو گراف کی فرمائش کرتے ہیں۔

    تشنیمہ اب اداکاری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں اور اپنے سیاسی کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔

    گزشتہ سال انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔

    برطانیہ میں آج ہونے والے انتخابات میں تسمینہ اسکاٹ لینڈ کی نشستوں سے حصہ لے رہی ہیں اور ان کی کامیابی کے امکانات بہت ہیں۔

  • برطانیہ: پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

    برطانیہ: پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

    لندن: برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے، چھپن ویں پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد پانچ کروڑ ہے۔

    مقامی وقت کے مطابق ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے کے رات دس بجے تک جاری رہے گی، پانچ کروڑ اہل ووٹرز کے لئے ملک بھر میں پچاس ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    پہلی بار برطانیہ میں آن لائن ووٹ ڈالنے کیلئے بھی رجسٹریشن ہوئی، انتخابات میں چھ سو پچاس نمائندے چنے جائیں گے، برطانوی آئین کے مطابق ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کےافراد ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

    انتخابات میں حصہ لینے والی اہم پارٹیوں میں ڈیوڈ کیمرون کی لیبر پارٹی، ایڈملی بینڈ کی کنزرویٹو پارٹی، نک کلیگ کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اورنائیجل فراج کی یوکے انڈیپینڈنٹ پارٹی نمایاں ہیں تاہم لیبرپارٹی اور کنزرویٹو پارٹٰی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

    سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانےکے لئے تین سوچھبیس نشستیں جیتنا ضروری ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق کوئی موجودہ صورتحال میں کوئی بھی ضماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی گی، مخلوط حکومت کے قیام کے زیادہ امکانات ہیں۔

    انتخابات کے مکمل نتائج جمعے تک متوقع ہیں، برطانیہ کے موجودہ وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو جماعت نے دو ہزار دس کے الیکشن میں تین سو سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

    برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی 650 نشستوں کے لیے انتخابی تاریخ کا سخت ترین مقابلہ متوقع ہے، برطانیہ کی چار ریاستوں انگلینڈ، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں چار کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، ایک امیدوار کو انتخابی مہم میں تیس ہزار سات سو پاؤنڈ خرچ کرنے کی اجازت ہے، عام انتخابات میں ایشین نژاد شہریوں کے ووٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہیں۔

    چھپن ویں انتخابات میں پانچ نمایاں سیاسی جماعتیں کنزرویٹو یعنی ٹوری پارٹی، لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی اور یوکے انڈیپینڈنس پارٹی حصہ لے رہی ہیں، 2010 میں کنزرویٹوپارٹی نے 307 نشستیں لے کر 57 نشستوں والی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے ساتھ پانچ سال کے لئے اتحادی حکومت بنائی تھی جبکہ لیبرپارٹی نے 258 اور نیشنل اسکاٹش پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کی تھیں۔

    وزیراعظم کیمرون کو معیشت کی بحالی، 20 لاکھ نئی نوکریوں کے مواقع پیدا کر نے، عام آدمی کے لیے اپنا گھر اسکیم، پہلی اقلیتی مسلم خاتون کی کابینہ میں شمولیت، کم از کم تنخواہ میں اضافہ سمیت ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے بل کی وجہ سے برتری حاصل ہے جبکہ ویلفیئر اخراجات میں کٹوتی، یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف ٹھوس مؤقف اور ہیومن رائٹس ایکٹ بل پر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

    ان انتخابات میں سب سے کم عمر امیدوار بیس سالہ خاتون مہیری بلیک ہیں جبکہ عمررسیدہ امیدوار چوراسی سالہ جیرالڈکوف مین ہیں، جو بارہویں بارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان امیدواروں میں چھبیس فیصد امیدوار خواتین ہیں، انتخابات میں حصہ لینے والے اکتیس فیصد امیدواروں نے نجی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی ہے، انیس سو اکتیس کے بعد پہلی بار جمعرات کے دن انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

  • کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : سینٹرل کے قریب سے حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب سے ریکی کے الزام میں دو  مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، دونوں افراد سینٹرل جیل کے مین گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد حساس اداروں نے جیل پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے گھر کی تلاشی شروع کردی ۔

    حساس اداروں کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے۔جنہیں سینٹرل جیل کے باپر سے ریکی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔