Author: یار محمد

  • 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والا  مرکزی ملزم گرفتار

    30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور : رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس کوگرفتار کرلیا گیا، ملزم کی نوجوان کوبلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پھل فروشوں کے ساتھ 30 روپے کے تنازع پر ہونے والے تشدد کے افسوسناک واقعے میں دو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ دو بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس کوگرفتارکرلیا، ملزم اویس کی نوجوان کو بلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اویس اور تیمور سمیت دو ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے لاہور کے علاقہ تھانہ رائے ونڈ سٹی کے علاقے میں صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

    جھگڑے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے تھےم جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں کچھ دیر بعد 21 سالہ واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا جب کہ 17 سالہ راشد کو تشویشناک حالت میں اؔئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش کے تشدد سے زخمی دوسرا بھائی بھی دم توڑ گیا

    بعد ازاں رائے ونڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نوجوانوں کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ایک ملزم پھل فروش تیمور کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملہ آور جب بھائیوں پر تشدد کر رہے تھے تو وہاں موجود ہجوم انہیں بچانے کی بجائے ویڈیو بناتا رہا، خون میں لت پت لڑکا اپنے بے ہوش بھائی کا سر گود میں لیے بیٹھا تھا، ایک ملزم نے آگے بڑھ کر زخمی بھائی کے سر پر زور سے بیٹ مارا تو وہ بھی بے ہوش ہو گیا۔

  • دلہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی کیوں چلائی؟ فائرنگ سے ٹی ایل پی رہنما سمیت 6 افراد زخمی

    دلہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی کیوں چلائی؟ فائرنگ سے ٹی ایل پی رہنما سمیت 6 افراد زخمی

    لاہور : دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر تنازع کے سلسلے میں سندر میں رشتے دار کی فائرنگ سے ٹی ایل پی رہنما نواز گڈو سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سندر میں رشتے دار کی فائرنگ سے ٹی ایل پی رہنما نواز گڈو سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر تنازع پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نواز گڈو کے رشتے داروں غلام مرتضیٰ اور ساتھیوں نے فائرنگ کی، زخمیوں میں نواز گڈو،اس کی بیوی، بیٹا، بھائی اوردو گن مین شامل ہیں، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    نواز گڈو اور غلام مرتضیٰ کے گروپ میں شادی کی تقریب میں دلہے کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    تقریب کے بعد سندر واپسی پر دوبارہ جھگڑا ہوا، اسی دوران ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

  • لاہور میں ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا

    لاہور میں ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا

    لاہور میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بیٹی کی جان لے لی، مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تین بچے تھے جس کا انتقال ہوگیا جس کے بعد سفیان نے علینا سے دوسری شادی کی جو بچوں پر تشدد کرتی تھی۔

    مقدمے کے مطابق علینہ تین سالہ حریم کو مار رہی تھی اچانک بچی کا والد پہنچ گیا۔

    بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا، لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • لاہور میں پالتو شیر کا شہریوں پر حملہ، 3 افراد زخمی

    لاہور میں پالتو شیر کا شہریوں پر حملہ، 3 افراد زخمی

    لاہور میں پالتو شیر نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں پالتو شیر اچانک پنجرے سے باہر نکل آیا اور شہریوں پر جھپٹ پڑا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    پالتو شیر ڈیرے پر پنجرے سے نکل کر نالے پر پہنچا تھا، معمولی زخمی تینوں افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا کہ علی عمران نامی شہری نے اپنے ڈیرے پر شیر کو رکھا ہوا تھا جو پنجرے سے باہر نکل آیا اور شہریوں پر حملہ کردیا۔

    یاد رہے گزشتہ سال اگست میں کراچی کی شارع فیصل پر دہشت پھیلانے والا شیر پنجرے میں قید کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کردیا تھا۔

    شیر کے مالک کی سوزوکی سے کچھوا بھی برآمد ہوئے ، جس پر شیر اور کچھوے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ممکنہ طور پر شیر اور کچھوے کو فروخت کیلئے ڈیفنس لے جایا جارہا تھا۔

    شیر کے مالک شمس الحق نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہنا تھا کہ شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا، 2، 3 روز سے شیر کچھ کھا نہیں رہا تھا جبکہ کچھوے کو موشن ہورہے تھے اسے بھی ڈاکٹر کو دکھانا تھا، خود ہی شیر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے شیر گھبرایا اور قابو نہیں کرسکا۔

  • لاہور میں 7 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

    لاہور میں 7 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

    لاہور میں 7 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، باپ ہی بچے کا قتل نکلا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے باغن پورہ گھریلو جھگڑے پر 7 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر میں ہی دفنا دی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تھانہ باغن پورہ میں بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا، ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی گئی۔

    اس سے قبل صوبہ پنجاب کی تحصیل فورٹ عباس میں فیصل کالونی کھچی والا میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں شوہر نے گھریلونا چاقی پر بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تیزاب سے دونوں خواتین کا چہرہ اور گردن جھلس گئے، تیزاب سے متاثرہ خواتین کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ تیزاب سے خواتین کے چہرے 20 فیصد تک جھلس گئے۔

  • پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

    پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

    لاہور: لاہور کی اہم شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں پر شہریوں سے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی نے لفٹ لینے پر پابندی سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر لفٹ لینے والوں کو معطل کیا جائیگا۔

    مراسلے کے مطابق افسران واہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کرلفٹ لیتے نظر آتے ہیں، ایسا کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائیگی۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ون فائیو اینڈرائیڈ ویپ کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے شکار ہونے سے بچانے کے لیے شہریوں کی بروقت مدد کے لیے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی ہے، جسے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عمران یعقوب نے ’مددگار پولیس ایپ‘ کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں، اس کی مدد سے کال کرنے والے شہری کی لوکیشن کو دیکھ کر پولیس بروقت اس کی مدد کے لیے پہنچ سکے گی۔

    پولیس اہلکاروں نے ضبط شدہ 60 موٹر سائیکلیں فروخت کر دیں

    اس ایپ کی مدد سے شہری کسی بھی واردات کی رپورٹ بھی بروقت کروا سکتے ہیں، مددگار پولیس ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہر شہری بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

  • مکسڈ مارشل آرٹس کا آغاز اور پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    مکسڈ مارشل آرٹس کا آغاز اور پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا بڑا میلہ سج گیا لاہورمیں ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ کا پاک بھارت ٹاکرا اور افتتاحی تقریب آج ہو گی۔

    پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کا میلہ پاکستان میں رنگینیاں بکھیرنے کو تیار ہے۔ ایشین چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں جب کہ بریو کومبیٹ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ آج افتتاحی تقریب کا مزا پاک بھارت ٹاکرا دوبالا کر دے گا۔

    لاہور میں ہونے والے اس مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارتی کپتان سری کانت شیکھر اور پاکستان کپتان رضوان علی کا مقابلہ آج ہوگا اور دونوں کپتانوں نے میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایم ایم اے پاکستان عمر احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون ہے، لیکن فنڈنگ نہیں ملی۔ مارشل آرٹس ایسی گیم ہے، جس میں پرائیویٹ سپانسر کو سامنے آنا چاہیے۔

    پریس کانفرنس کے بعد فائٹرز کا وزن کیا گیا جب کہ حریفوں کا فیس آف بھی ہوا۔

    مقابلے اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

  • کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

    کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

    لاہور : کرغزستان سے اپنی جان بچا کر بخیریت وطن واپس آنے والے پاکستانی طلباء نے آپ بیتی سنادی، 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلبہ وہاں کس پریشانی میں مبتلا ہیں؟ اس کی تفصیلات ایک طالب علم نے بیان کردیں۔

    لاہور ایئر پورٹ پر بشکیک سے واپس آنے والے طالب علم شاہ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بشکیک میں مصری لوگوں نے ایک جھگڑے کے دوران مقامی لڑکوں کو مارا تھا۔

    لڑائی کے دوران ویڈیوز بھی بنائی گئیں، مصری لڑکوں نے وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی تھیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کے بعد فسادات شروع ہوئے۔

    طالب علم شاہ زیب نے بتایا کہ وہاں کے مقامی ٹرانسپورٹرز بھی غیر ملکی طلبا پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹیز انتظامیہ بھی جھوٹ بول رہی ہے،

    اس کے علاوہ گزشتہ رات سے طلباء کے رہائشی فلیٹس میں آکر اور انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا جارہا ہے،مقامی لوگ ساری ساری رات فلیٹس کو گھیر کر لوگوں کپر تشدد کرتے ہیں۔

    طالب علم کا کہنا تھا کہ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سڑکوں پر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر طلبا کو مارا جارہاہے، وہاں کی مقامی پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کررہی، پولیس واقعےکے2سے3گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    ایک سوال کے جواب میں طالب علم شاہ زیب کا کہنا تھا کہ ہم نے واپسی کیلئے اپنے ٹکٹس خود بک کرائی ہیں، پاکستانی سفارت خانے کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت واپس آئے ہیں، کرغزستان میں پاکستان کے طالب علموں کی تعداد تقریباً10ہزار ہے جن کی بڑی تعداد اس وقت مشکل میں ہے۔

  • کرغزستان سے طلباء کو لانے والی پرواز لاہور پہنچ گئی

    کرغزستان سے طلباء کو لانے والی پرواز لاہور پہنچ گئی

    کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے طلبا کو لانے والی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر 180 سے زائد مسافروں کو لے کر پہنچی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی واپس آنے والے طلبا کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔

    دونوں وزراء کل صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ زخمی طلباء کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کےمعاملات کا جائزہ لیں گے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبا مخالف فسادات پر گہری تشویش ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانہ زخمی طلبا کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائے اور جو طلبا پاکستان آنا چاہیں سرکاری خرچ پر ان کی فوری واپسی یقینی بنائیں۔

  • لاہور میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کوریکوری کیلئے لے جایاجارہا تھا،اچانک ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم اعظم زخمی ہوا اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہلاک ملزم اعظم اجرتی قاتل تھا، جس پر اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

    ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیس اہلکاروں نے سیشن کورٹ کے وکیل کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احمد ہاشمی ایڈووکیٹ اوقات کار کے بعد اپنے چیمبر سے فائل لینے گئے تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے داخلے کی اجازت نہ دی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

    بحث و تکرار کے دوران پولیس اہلکار وقاص اور شہباز نے وکیل پر حملہ کر دیا جس سے ایڈوکیٹ احمد ہاشمی زخمی ہوگئے۔

    کراچی: متاثرہ خاتون پولیس اہلکار نے تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اہلکار شہباز موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ وکیل کو طبی امداد کے لیے میاں منشی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔