Author: یار محمد

  • رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس پر جیل حکام انہیں فوری طور پر پولیس سروس اسپتال لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ لاہور ہاٸی کورٹ نے آج پی ٹی آٸی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوٸے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آٸی ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم

    ادھر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ نظر بندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ سے معطل کرانے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا نہیں کیا گیا ہے جبکہ رہائی پانے والی 14 خواتین کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایڈووکیٹ مہرمحمد ارشد نے بتایا کہ گرفتار خواتین کو تھانہ چوہنگ لے جایا جاچکا ہے۔

  • اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری  کیلئے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی

    اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی

    لاہور : اینٹی کرپشن کی ٹیم ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو گرفتار کرنے پنجاب یونیورسٹی پہنچ ‌گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کے معاملے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی گرفتاری کیلئےنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ عثمان بزدار پنجاب یونیورسٹی کےہاسٹل میں قیام پذیرہیں، ان کو ڈی جی خان میں درج مقدمہ میں گرفتار کرنا ہے۔

    یاد رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب آفس میں پیش ہوئے تھے۔

    نیب حکام کی جانب سے سردارعثمان بزدار کو آج طلب کیاگیا تھا اور گزشتہ پیشی پر عثمان بزدار سے جواب نامہ طلب کیا تھا تاہم عثمان بزدار نے گزشتہ پیشی پر سوالنامہ کے جوابات دینے سے معذرت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے تونسہ ،ڈی جی خان کےترقیاتی فنڈز کی تفصیلات بھی پوچھ رکھی ہیں جبکہ عثمان بزدار سے مبینہ فرنٹ مینوں کا بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں قصبہ بارتھی میں نجی زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام کی انکوائری بھی جاری ہے۔

    ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا، لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ہی سرکار کے نام کوئی انتقال درج کیا گیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے، مذکورہ ہال ان کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محکمہ بلڈنگ تونسہ شریف نے ورک آرڈر عزیز غلام اکبر بزدار اینڈ کمپنی کو دیا تھا۔

  • مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر سیشن کورٹ سے گرفتار

    مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر سیشن کورٹ سے گرفتار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر اعوان کو اینٹی کرپشن نے سیشن کورٹ سے گرفتار کر لیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پر نبیہہ برج ٹوچتن والا روڈ گجرات کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو دلوانے کا الزام ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سہیل اصغر اعوان نے سڑک کی تعمیر و مرمت میں 5 ملین کا کک بیک وصول کیا، سڑک کی تعمیر و مرمت میں ناقص مٹیریل استعمال کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر عوان کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • پولیس کینال روڈ سے پیچھے ہٹ گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی

    پولیس کینال روڈ سے پیچھے ہٹ گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی

    لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے اور کارکنان نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کئی گھنٹوں تک کی جانے والی شیلنگ اور بدترین لاٹھی چارج کے بعد پنجاب پولیس نے اچانک کینال روڈ سے غائب ہوگئی اور تحریک انصاف کے کارکنان نے زمان پارک ک کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    پولیس کے واپس چلے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک کے باہر عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

    ادھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کررکھی ہے،کمیٹی میں شاہ محمودقریشی، سینیٹرسیف اللہ نیازی، اعظم سواتی، اعجازچوہدری، مرادسعیداور علی امین گنڈاپور کو شامل کیا گیا ہے۔

    ایمرجنسی کمیٹی عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے گائیڈ لائنز تیار کرے گی اور پارٹی کے معاملات چلائے گی۔

     

    واضح رہے کہ توشہ خانہ اور خاتون جج کو دھمکانے کے کسی میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد اور لاہور پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تھی لیکن کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

  • زمان پارک کے باہر کشیدگی برقرار، رینجرز طلب

    زمان پارک کے باہر کشیدگی برقرار، رینجرز طلب

    لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر موجود ہے جبکہ کشیدہ صورتحال کے باعث رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس زمان پارک کے مرکزی گیٹ پر موجود ہے کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا جارہا ہے جس سے پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے۔

    زمان پارک کے گیٹ پر پولیس کی جوابی شیلنگ اور پتھراؤ کیا جارہا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری پتھراؤ سے زخمی ہوگئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ایمبولینسز بھی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعدگزشتہ روز اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی، جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔
    اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

    لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔

  • پنجاب نگراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگادی

    پنجاب نگراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگادی

    لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ اتوار کو لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہوگی ضرورت پڑی کو اس کو مزید بڑھا بھی سکتے ہیں۔

    عامر میر نے کہا کہ الیکشن مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی اس سے پہلے سیاسی مہم نہیں چل سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ریاست کی رٹ چیلنج ہوگی تو سختی کرنی پڑے گی۔

    فواد چوہدری کا ردعمل

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی جماعت مہم نہیں چلاسکتی، کیا مہم چلانے کی اجازت صرف مریم نواز کو ہے؟ ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عامر میر صاحب ہمیں بتادیں الیکشن مہم کیسے چلتی ہے، محسن نقوی اینڈ کمپنی ظل شاہ کے قتل سے ڈری ہوئی ہے یہ چاہتے ہیں لوگ اس قتل پر بات نہ کریں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن دفعہ 144 ختم کرنے کا حکم دے گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خان اپنی قیادت میں نے آج لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سینئر اداکار قوی خان انتقال کرگئے

    سینئر اداکار قوی خان انتقال کرگئے

    کراچی: سینئر اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے

    تفصیلات کے مطابق صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تصدیق کی ہے کہ سینئراداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ قوی خان طبیعت ناسازی کے باعث کینیڈا میں زیرعلاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

    محمد قوی خان 15 نومبر، 1932 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

    انیس سو چونسٹھ میں جب لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا آغاز ہوا تو انہیں اس کے پہلے ڈرامے میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا۔

    ان کے مشہور ڈراموں میں اندھیرا اجالا ، فشار، لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے، مٹھی بھر مٹی، من چلے، میرے قاتل مرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شہوار، بیٹیاں، داستان نام سرفہرست ہیں۔

    قوی خان پاکستان ٹیلی وژن کی پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں 14 اگست 1980 کو ملا۔

    بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا، محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا اور تین نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

  • پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

    پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

    لاہور: اینٹی کرپشن نے پرویزالہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمدخان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے سابق وزیراعلیٰ  پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

     چوہدری پرویز الہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کو ایٹنی کرپشن نے بلوچستان سے گرفتار کیا ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

    سابق وزیر اعلٰی پرویزالہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کیخلاف 80 کروڑ روپے کرپشن، تقرر و تبادلوں میں رشوت، ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینےکا الزام ہے۔

    محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین رانا اقبال پہلے ہی گرفتار ہیں، ان کیخلاف گرفتار ملزم رانا اقبال  اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

  • اینٹی کرپشن کا چھاپہ سابق مشیر زراعت پنجاب کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

    اینٹی کرپشن کا چھاپہ سابق مشیر زراعت پنجاب کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

    مظفرگڑھ : اینٹی کرپشن کے عملے نے سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔

    اس حوالے سے ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عبدالحئی دستی کے گھر سے ٹھیکوں کی کمیشن کی مد میں وصول کی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

    اینٹی کرپشن کی ٹیم نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی ان کے گھرکی2تجوریوں سے ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت12کروڑ روپے سےزائد ہے، نوٹوں کی گنتی کرنے میں کئی گھنٹے لگے، چھاپے کے وقت سردار عبدالحئی دستی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

    عبدالحئی دستی نے یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کے طور پرحاصل کی تھی، کیس کی تفتیش جاری ہے، ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم کی قیادت اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب وقاص حسن نے کی اس دوران پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے سابق صوبائی مشیر کے گھر اور دفتر کا محاصرہ کیے رکھا۔

     

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنما کو گرفتار کرلیا

    لاہور: پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے لیگی ایم این اے چوہدری محمداشرف کوگرفتار کر لیا ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق لیگی رہنما چوہدری محمد اشرف نے157 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا، جعلسازی اور فراڈ سے جعلی دستاویزبنا کر زمین قبضے میں رکھی ہوئی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے ملکر زمین پر قبضہ کیا، ان  پر الزام ثابت ہونے پرگرفتارکیاگیا۔

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد اشرف نےفرضی شخص شریف احمد کوجعلی الاٹی ظاہر کرکے زمین پرقبضہ کیا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

    واضح رہے کہ چوہدری محمد اشرف ساہیوال این اے 161 سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔