Author: یار محمد

  • رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ، گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ، گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا اور گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لیکر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں پیش کیا گیا ، جہاں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے نذیر چوہان کا بیان ریکارٖڈ کیا۔

    ایف آئی اے میں نذیر چوہان کے واٹس ایپس اور آڈیو میسجز کا بھی جائزہ لیا ، بیان کے بعدنذیر چوہان کو تھانہ ریس کورس منتقل کردیا گیا اور نذیر چوہان کی گرفتاری سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کی مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ زیرحراست ایم پی اے نذیر چوہان کی آواز کا نمونہ اسلام آباد بھجوایاجائے گا کیونکہ لاہور میں آوازکاتجزیہ کرنےوالاسافٹ ویئردستیاب نہیں۔

    اس موقع پر نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، گرفتاری کے خلاف تمام قانونی معاملات دیکھیں گے۔

    یاد رہے لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس نے نذیرچوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے شہزاد اکبر کی درخواست پردرج مقدمے میں حراست میں لیا۔

    واضح رہے رواں ماہ مئی میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ،مقدمےمیں دھمکیاں دینا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

  • ماڈل نایاب کے مبینہ  قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،10 افراد شاملِ تفتیش

    ماڈل نایاب کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،10 افراد شاملِ تفتیش

    لاہور : ماڈل گرل نایاب قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ سےرابطے میں رہنے والے دس افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے جبکہ ممکنہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآ گئی ہے۔

    تفصیلات کے طابق ماڈل نایاب کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس نے نایاب سے رابطے میں رہنے والے دس افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی منصورامان کا کہنا ہے کہ پولیس نے شامل تفتیش افراد کے بیانات قلمبند کرلیے، شامل تفتیش افراد کا تعین نایاب کے موبائل ڈیٹا سے کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ نایاب کے گھر کی عقبی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی ملی ، کھڑکی کے قریب انسانی ہاتھوں کے نشانات فرانزک کیلئے بھجوا دیے ، شبہ ہے قاتل نے فرار کے لیے کھڑکی کا راستہ استعمال کیا۔

    منصورامان کا کہنا تھا کہ نایاب کےگھرکی الماریوں میں چیزیں بکھری ہوئی ملیں، نایاب کے سوتیلےبھائی کوپہلے ہی شامل تفتیش کیاجاچکاہے، گھر سے نایاب کی برہنہ حالت میں تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

    دوسری جانب ماڈل نایاب کے ممکنہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآ گئی ہے ، فوٹیج میں نظرآنےوالامشکوک شخص نایاب کا قاتل ہوسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 35 سالہ مشتبہ ملزم نے پاجامہ پہن رکھا تھا، مشکوک شخص نایاب کےقتل کےبعد 5بج کر 26 منٹ پر جاتا دکھائی دیا۔

  • جلاد خاتون نے ماں جیسا مقدس رشتہ داغدار کردیا

    جلاد خاتون نے ماں جیسا مقدس رشتہ داغدار کردیا

    لاہور: صوبائی دارالحکومت میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے ہر صاحب دل افراد کو رُلادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ لاہور کے نواحی علاقے برج اٹاری میں پیش آیا، جہاں سفاک ماں نے معمولی غلطی پر گیارہ سالہ بچی شیزا کو قینچیاں اور گرم استری لگا کر اس کا جسم لہولہان کردیا۔

    ماں جیسے لفظ کو داغدار کرنے والی خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد بھی بچی پر زرہ برابر رحم نہ آیا اور اس نے ننھی بچے کے بال تک کاٹ ڈالے، جلاد خاتون کی شناخت مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔

    زخموں سے چور بچی کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے، جس میں ننھی شیزا کا کہنا ہے کہ زخموں کے باعث رات بھر نیند نہیں آتی، ماں اب بھی مجھ کر اکثر شدید تشدد کرتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو متاثرہ بچی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، سارہ احمد کا کہنا ہے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے کر علاج معالجہ کروایا جائے گا اور سنگدل ماں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • جوہرٹاؤن دھماکے میں شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار

    جوہرٹاؤن دھماکے میں شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار

    لاہور: پولیس نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے پر شہریوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا اور بھتہ وصولی کی رقم بھی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے پریس کانفرنس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں بینک اکاؤنٹ استعمال ہونے کا دھمکا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان موبائل نمبر ہیک کرکے بینک سے شہریوں کی معلومات حاصل کرتے تھے، ملزمان نے محمد رفیق کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کر کے دھمکایا، اور بلیک میل کیا کہ آپ کا اکاؤنٹ دہشت گردوں نے استعمال کیا ہے، شہری سے 55 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا-

    حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ گرین ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو انتہائی مہارت سے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں، شفیق، حسین، ابوبکر اور راشد شامل ہیں، ملزمان سے بھتہ وصولی کی رقم 25 لاکھ بھی برآمد کر لی گئی۔

    ملزمان قبل ازیں بھی اسی شہری سے 30 لاکھ روپے وصول کر چکے تھے، ملزمان ایک سال سے مختلف شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ماڈل نایاب کیس : قتل کی رات مقتولہ  کا   پارٹی میں  دوستوں سے جھگڑے کا انکشاف

    ماڈل نایاب کیس : قتل کی رات مقتولہ کا پارٹی میں دوستوں سے جھگڑے کا انکشاف

    لاہور: ماڈل نایاب قتل کیس میں پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی رات مقتولہ کا پارٹی میں دوستوں سے جھگڑا ہوا تھا ، جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل نایاب قتل کیس میں پولیس کی تفتیش جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی رات مقتولہ نایاب دوستوں کی پارٹی میں گئی ، پارٹی میں مقتولہ نایاب کا دوستوں سے جھگڑا ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کےبعدنایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہاوس سے آگئی، نایاب نے جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پربتایا، فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب سےملنے پہنچا ، اسے آئس کریم کھلائی اورگھرچھوڑ دیا۔

    پولیس کی مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش جاری ہے اور پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے دن کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے

    گذشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی، قاتل نے لاش بےلباس کرکےقتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس نے ماڈل کے زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی ہے اور مقتولہ کے موبائل ڈیٹا سے تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔

    پولیس نے مقتولہ کےگھر کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، فوٹیج میں مشکوک شخص کو مقتولہ کے گھر کے ارد گرد گھومتے دیکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تھی ، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کےنشان بھی پائے گئے۔

  • ماڈل نایاب کیس :  قتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف

    ماڈل نایاب کیس : قتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کا انکشاف

    لاہور : ماڈل نایاب سے زیادتی ثابت نہ ہوسکی ، پولیس نے انکشاف کیا کہ قاتل نے لاش بے لباس کرکےقتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل نایاب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی، قاتل نے لاش بےلباس کرکےقتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ماڈل کے زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے اور مقتولہ کے موبائل ڈیٹا سے تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔

    پولیس نے مقتولہ کےگھر کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، فوٹیج میں مشکوک شخص کو مقتولہ کے گھر کے ارد گرد گھومتے دیکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تھی ، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کےنشان بھی پائے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نایاب کےموبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے میں خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

  • ماڈل نایاب  کو کیسے قتل کیا گیا ؟    پوسٹ مارٹم سامنے آگئی

    ماڈل نایاب کو کیسے قتل کیا گیا ؟ پوسٹ مارٹم سامنے آگئی

    لاہور : ماڈل نایاب کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، جس میں نایاب کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم مقتولہ سے زیادتی سے متعلق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کےنشان بھی پائے گئے ہیں۔

    مقتولہ سے زیادتی سے متعلق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوگا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب کےموبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے میں خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    خاتون کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی تھی اور بتایا جارہا ہے کہ مقتولہ کا تعلق شوبز سے تھا جو کہ چند عرصے قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جس گھر میں واردات رونما ہوئی، نایاب اس گھر میں اکیلی رہتی تھی یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی بھی ہیں، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔

  • لاہور: گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

    لاہور: گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

    لاہور میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفین کے لواحقین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔

    پولیس کے مطابق پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو کے بی بلاک میں گھر سے 26 سالہ حسن رضا کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی جبکہ گھر کے دوسرے کمرے کے بیڈ پر خاتون مردہ حالت میں پائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اموات کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، اہلخانہ نے رسی کاٹ کر حسن کی لاش پنکھے سے اتاری۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد

    پولیس کے مطابق ورثا کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر فرانزک کے ہمراہ شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کی شناخت 62 سالہ ادریس اور 58 سالہ نگہت کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کیا۔

  • خلیجی ملک میں موجود بھارت کا انڈرورلڈ بھی جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث نکلا

    خلیجی ملک میں موجود بھارت کا انڈرورلڈ بھی جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث نکلا

    لاہور: خلیجی ملک میں موجود بھارت کے انڈرورلڈ کا جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، انڈر ولڈ مافیا نے خلیجی ملک کی جیل میں پیٹرپال ڈیوڈ کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جوہرٹاؤن دھماکے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ، خلیجی ملک میں موجود بھارت کا انڈرورلڈ بھی دھماکے میں ملوث نکلا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرپال ڈیوڈ خلیجی ملک کی جیل میں قیدتھا اور انڈر ولڈ مافیا نے جیل میں قید پیٹرپال ڈیوڈ کے ساتھ رابطہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈرولڈ نےپیٹرپال ڈیوڈکوجیل سے رہائی دلوائی، پیٹرپال سمیت8قیدیوں کوبھی جیل سےرہائی دلوائی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے رہائی پانیوالے دیگر 7 پاکستانیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زیرحراست عیدگل اور اس کے 2بھائی فورتھ شیڈول میں شامل نکلے تھے ، ذرائع نے بتایا تھا کہ عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جاچکا ہے اور وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا، وہ کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا۔

    پولیس کےمطابق دہشت گردپیٹرپال ڈیوڈنےدھماکےمیں استعمال کی گئی کارعیدگل کودی تھی، یہ کارپیٹرپال ڈیوڈنےدھماکہ سےسات روزقبل گوجرانوالہ سے خریدی تھی۔

    اس سے قبل لاہوردھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹرپال ڈیوڈ کی تصویراورگھرکی ویڈیو سامنے آئی تھیں تاہم پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔

  • لاہور : جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق ، 24 زخمی

    لاہور : جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق ، 24 زخمی

    لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکا مین گیس لائن پھٹنے سے ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور24 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے 6زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں جوہر ٹاؤن میں سیکیورٹی پرمامور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کےشیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور دھماکے کے زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کردیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکا مین گیس لائن پھٹنے سے ہوا اور دھماکے سے لیسکو کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں جبکہ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھماکےسے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں اور رکشہ تباہ ہوا۔

    ڈی سی لاہور نے ریسکیو1122 ، اسسٹنٹ کمشنر اور لیسکوحکام کو بھی جائے وقوع پہنچنے سمیت تمام اسپتالوں کو ایمرجنسی الرٹ کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا جوہرٹاؤن میں دھماکے کا نوٹس

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہرٹاؤن میں دھماکےکانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سےرپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھماکےکےذمہ داروں کوفی الفورقانون کی گرفت میں لایاجائے اور زخمی افرادکوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح اسپتال سمیت دیگراسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا زخمیوں کےعلاج معالجےکےلئےتمام ممکنہ اقدامات کیےجائیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کوموقع پرپہنچےکی ہدایت کردی۔

     سی سی پی او لاہور سے دھماکےکی رپورٹ طلب

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رکھا جائے،امدادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

    آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے دھماکےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پرامدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے جوہرٹاؤن لاہور دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے بھی جوہرٹاؤن لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ نے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کےلئےدعا کرتے ہوئے کہا دھماکےکی نوعیت کاپتہ لگایاجارہاہے، وفاقی ادارےتحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔