Author: یاسین صدیق

  • کترینہ کیف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟

    کترینہ کیف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟

    ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف کے مداح اداکارہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا نام اچانک تبدیل ہونے سے پریشان ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف آج اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے بجائے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل ہونے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔

    کترینہ کیف نے انسٹا گرام پر کچھ گھنٹے قبل اپنی نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور اچانک اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر ڈالا۔

    مزید پڑھیں: کترینہ کیف کا سلمان خان کے زرین کیساتھ کام کرنے پر دلچسپ تبصرہ

    مداح اس پر فکرمند ہوئے کہ کہیں ان کی پسندیدہ اداکارہ کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک تو نہیں کرلیا۔ تاہم کترینہ کیف نے کچھ ہی دیر بعد نام دوبارہ ٹھیک کر دیا۔

    بالی وڈ اسٹار کی ٹیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ نے کچھ دیر کے لیے اپنے اکاؤنٹ کا نام ’Katrina Kaif‘ سے تبدیل کر کے ’Camedia Moderatez‘ رکھا تھا۔

  • خفیہ شادی: سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایک اور تصویر سامنے آگئی

    خفیہ شادی: سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایک اور تصویر سامنے آگئی

    ممبئی: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ”دبنگ“ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں ایک اور تصویر سامنے آگئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس سے قبل سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں سلو میاں اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے تھے۔ تاہم بعد میں سوناکشی سنہا نے اس تصویر کو ”جعلی“ قرار دے دیا تھا۔ اداکارہ کا اپنے ردِ عمل میں کہنا تھا کہ آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتا سکتے؟

    سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بالی وڈ کے دونوں فنکاروں کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے شادی کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ مذکورہ تصویر اصل ہے یا جعلی اسے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by sunil choudhary (@1m.king_00)

    سوناکشی سنہا معروف بھارتی اداکار شتروگھن اور پونم کی صاحب زادی ہیں۔ سوناکشی نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم ”دبنگ“ (2010ء) سے کیا جس میں انہیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ سے نوازا گیا۔

    2019 میں سوناکشی سنہا نے اپنی اور اداکار ظہیر اقبال کی محبت سے متعلق جاری خبروں کی تردید کی تھی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کی دوستی کروانے میں سلمان خان نے کردار ادا کیا اور وہ دونوں سلمان خان کی سالگرہ کے بعد سے ایک ساتھ مختلف مقامات پر بھی نظر آئے تھے۔

    جب کہ سوناکشی کا کہنا تھا کہ ظہیر اقبال اچھا اداکار اور دوست ہے، پروپیگنڈا پھیلانے سے پہلے اگر تصدیق کرلی جائے تو لوگوں کو منفی باتوں پر زیادہ توانائی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • لندن میں ملکہ برطانیہ سے زیادہ پراپرٹی رکھنے والا خلیجی ملک

    لندن میں ملکہ برطانیہ سے زیادہ پراپرٹی رکھنے والا خلیجی ملک

    تقریباً ساڑھے 11 ہزار مربع کلو میٹر پر پھیلے اس چھوٹے سے خلیجی ملک کی آبادی 29 لاکھ افراد پر مشتمل ہے تاہم اس کی سرمایہ کاری اور جائیدادیں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔

    ہم بات کر رہے ہیں قطر کی جو قدرتی گیس و تیل کے ذخائر سے مالامال ہے۔ تیل و گیس کے وسیع ذخائر اس کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    دنیا ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے تیل اور گیس پر انحصار کم کر رہی ہے جس سے عرب ممالک کی آمدنی میں کمی ہو رہی ہے۔ ایسے میں دیگر ممالک کی طرح قطر بھی تیل اور گیس پر معاشی انحصار ختم کر کے متبادل توانائی پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

    قطر 334 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کا 11واں بڑا خود مختار انویسٹمنٹ فنڈ بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں بے شمار قیمتی املاک قطر کی براہ راست زیر ملکیت ہیں یا پھر اس کے سرمایہ کار اور کمپنیاں ان املاک میں حصہ دار ہیں۔

    لندن میں اس کی زیرِ ملکیت املاک ملکہ برطانیہ کی جائیداد  سے بھی زیادہ ہے۔ صرف یہی نہیں قطر ہالی وڈ میں مہنگے ترین (Miramax Studios)  خرید چکا ہے۔

    لندن میں قطر کی پراپرٹی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لندن کی 15 مہنگی ترین عمارتوں میں سے 34 فیصد قطری کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی زیرِ ملکیت ہیں۔

    قطر کا کاروباری گروپ لندن میں ایچ ایس بی سی اور شادر ٹاور کا مالک ہے۔لندن کا ایک علاقہ قطری کوارٹرز کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں کی 25 فیصد املاک قطری سرمایہ کاروں کی ہیں۔

    قطر نے جائیداد کی خریداری کے علاوہ دیگر شعبوں ، جن میں ایوی ایشن، اسپورٹس اور ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں، میں بھی کر  رکھی ہے۔ قطر لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کے 20 فیصد کا مالک ہے۔

    بیرون ملک سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی غرض سے قطر نیشنل ویژن  2030ء متعارف کرایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لندن میں دیگر ممالک کی طرح قطری سرمایہ کاری زیادہ دیکھنے کو ملے گی۔

    اس کے علاوہ قطر نے 2016 میں سنگاپور میں ایشیا اسکوائر ٹاور 2.5 ارب ڈالر میں خریدا جو سنگاپور کی تاریخ میں کسی بھی آفس بلڈنگ کی سب سے زیادہ قیمت تھی۔