Author: زعیم باصر

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر مسجد پر بھی چسپاں، مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لےلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر مسجد پر بھی چسپاں، مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لےلیا

    صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصویر مسجد پر چسپاں کرنے کے معاملے میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے اسکی وضاحت طلب کرلی ہے، مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں مریم نواز نے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا ہے،انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانا ت کا سروے کریں،

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے اور مچھرمار اور جراثیم کش اسپرے بھی کیے جائیں، انھوں نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    مریم نے کہا کہ لوگ بےسروسامانی کی حالت میں گھروں سےنکلے، تنہا نہیں چھوڑ سکتے، سیلابی پانی اترنے کے بعد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کلینک آن ویل، فیلڈ اسپتال کی تعداد بڑھانے اور دوردراز علاقوں تک رسائی کا حکم دیا، انھوں نے گائنی، گیسٹرو اور اسکن اسپیشلسٹ کی موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

  • برطانیہ میں پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا

    برطانیہ میں پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا

    برطانیہ میں پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا، گروپ خود کو غیرمتتشدد فلسطینی گروپ قرار دیتا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس نے گرفتار افراد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچوں گرفتار افراد ڈیفینڈ آور جیوریز گروپ کے اہم ترجمان ہیں، انھیں فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔

    ڈیفینڈ آور جیوریز گروپ نے حکومت سے فلسطین ایکشن پرعائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے یہ اقدام سانے آیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: برطانیہ فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار نہ دے، یو این ماہرین نے متنبہ کر دیا

    خبرایجنسی نے بتایا کہ فلسطین ایکشن گرقپ خود کو ایک غیرمتشدد اور فلسطین کا حامی گروپ قرار دیتا ہے، برطانوی حکومت نے فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

    پابندی کے بعد فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کو فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے، جولائی سے اب تک فلسطین ایکشن کی حمایت پر 700 سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/uk-gaza-aid-31-aug-2025/

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، انھوں نے متاثرین سے بات چیت میں ان کے مسائل دریافت کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیراعلیٰ نے صوبے کے میں درپیش سیلابی صورتحال کے بعد متاثرہو علاقوں کا دورہ کیا، مریم نواز قصور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سیلاب متاثرین سے گفتگو میں ان کے مسائل دریافت کیے گئے، مریم نے بہترین کارکردگی پر ریسکیو 1122 کو شاباشی دی۔

    اس موقع پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ادارے بہترین انداز میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تلوار پوسٹ پر تھرمل ڈرون سرویلنس کا مظاہرہ دیکھا، انھوں نے تھرمل ڈرون آپریٹ بھی کیا اور ویڈیو کا مشاہدہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کیمپوں کا جائزہ لیا، انھوں نے ریسکیو 1122، پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-flood-2025-groom-and-procession-got-stuck-in-the-flood/

  • افسرشاہی کا طاقتور بابو وفاقی وزیر اور وزیراعظم کی ہدایات پر بھی بھاری

    افسرشاہی کا طاقتور بابو وفاقی وزیر اور وزیراعظم کی ہدایات پر بھی بھاری

    افسرشاہی کا طاقتور بابو وفاقی وزیراور وزیراعظم کی ہدایات پر بھی بھاری پڑگیا، وزیراعظم آفس کی ہدایات اور ایس او ای قانون کی باربارخلاف ورزیاں کیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ری انشورنس کمپنی میں وزیراعظم اور وزارت تجارت کی ہدایات نظرانداز کردی گئی، وزیرتجارت کی ہدایت تھی پی آر سی ایل میں سب سے سینئرافسر کو نمائندگی دی جائے، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود پی آر سی ایل میں سب سے سینئر افسر کو نمائندگی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔

    وزیرتجارت جام کمال نے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو یاد دہانی کا خط لکھ دیا، شکیل منگنیجو کی مشاورت کے بغیر پی آر سی ایل اجلاسوں میں شرکت ہدایات کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے۔

    شکیل منگنیجو خصوصی سیکریٹری برائے کامرس تھے اور پی آر سی ایل بورڈمیں بھی شامل ہوچکے ہیں، تبادلہ ہونے کے باوجود خصوصی سیکریٹری شکیل منگنیجو سابقہ عہدہ برقرار رکھنے پر بضد ہیں۔

    تبادلے کے باوجود شکیل منگنیجو پی آر سی ایل بورڈ کا حصہ اور ہدایات کے برعکس 15 اجلاسوں میں شرکت کرچکے ہیں۔

    وزیرتجارت نے کہا کہ شکیل منگنیجو کے فیصلے ذاتی حیثیت میں تصور ہوں گے، وزارت تجارت کی پالیسی نہیں، وزیرتجارت نے پی آر سی ایل بورڈ کو ہدایت کی کہ شکیل منگنیجو کے تمام فیصلے وزارت تجارت کو بھیجے جائیں۔

    جام کمال نے کہا کہ سابق سیکریٹری شکیل منگنیجو کی شرکت والے تمام اجلاس کالعدم تصور ہونگے، پی آر سی ایل بورڈ کی ایکس آفیشو پوزیشن وزارت تجارت کے سینئر افسر کو دی جائے۔ خیال رہے کہ شکیل منگنیجو اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیکریٹری تعینات ہیں۔

  • دنیا اب ہمیں نہیں چاہتی، بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار کا سامنا ہے، بھارتی ڈاکٹر کی پوسٹ وائرل

    دنیا اب ہمیں نہیں چاہتی، بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار کا سامنا ہے، بھارتی ڈاکٹر کی پوسٹ وائرل

    بھارتی ڈاکٹر کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ دنیا اب ہمیں نہیں چاہتی، بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار کا سامنا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈایٹ پر بھارتی ڈاکٹر کی ایک پوسٹ وائرل ہوگئی، جس نے خود بھارتی ملک اور ملک سے باہر بھارتی شہریوں میں آن لائن شدید بحث چھیڑ دی ہے، کئی بھارتیوں کا اب یہ ماننا ہے کہ دنیا بھر میں ہندوستانیوں کے خلاف دشمنی اور ردعمل بڑھ رہا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر نے پوسٹ کے عنوام میں لکھا کہ "دنیا ہمیں مزید نہیں چاہتی: بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار (backlash) کا سامنا ہے”۔

    پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سخت ویزا پالیسیاں اور حالیہ واقعات بشمول آئرلینڈ میں نسلی تشدد کے الزامات، بیرون ملک ہندوستانیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ناراضگی کو اجاگر کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر کی جانب سے استدلال کیا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی اپنی نقل مکانی کی خواہشات پر نظر ثانی کریں اور اس کے بجائے ہندوستان میں ہی محفوظ زندگی بنانے پر توجہ دیں۔

    انھوں نے لکھا کہ "ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے اپنے لوگوں نے نوجوان نسل کے لیے بیرون ملک زندگی بسر کرنے کے مواقع کو برباد کر دیا ہے”۔

    ڈاکٹر نے لکھا کہ "بھارتی ہر جگہ موجود ہیں، اور مجھے ڈر ہے کہ اگلے چار سے پانچ سالوں میں، زیادہ تر ممالک ہمارے لیے اپنے دروازے مکمل طور پر بند کر دیں گے۔”

    پوسٹ میں کینیڈا میں سخت ویزہ قوانین، نسل پرستی میں اضافے اور دیگر ممالک میں بدامنی کی مثالیں بھی دی گئیں، آئرلینڈ میں حالیہ بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نے نشاندہی کی کہ یہاں تک کہ وہاں کے مقامی لوگ جو اپنی دوستی کے لیے مشہور ہیں "اپنا آپا کھو چکے ہیں۔”

    The world doesn’t want us anymore: Indians facing backlash everywhere
    by inimmigration

  • بنگلادیش اور پاکستان نے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا، وزارت خارجہ بنگلادیش کا بڑا اعلان

    بنگلادیش اور پاکستان نے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا، وزارت خارجہ بنگلادیش کا بڑا اعلان

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا ہے کہ بنگلادیش اور پاکستان نے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا، اسحاق ڈار اور مشیرخارجہ نے ڈھاکا میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ بنگلادیش نے پاکستان اور بنگلادیش کے مضبوط تعلقات پر بیان جاری کیا ہے، ترجمان وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مشیرخارجہ بنگلادیش نے ڈھاکا میں ملاقات کی، باہمی ملاقات میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ڈھاکا میں ہونے والے مذاکرات دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اعلیٰ سطحی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی، دونوں ملک اپنے عوام کی بہتری کےلیے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ہم منصب کی دعوت پر دورہ کیا، گرمجوشی اور نیک نیتی سے دوطرفہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم کا دورہ، ملاقاتیں دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات کی عکاس ہیں، خطے اور عالمی صورتحال پر باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر گفتگوکی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ تجارت، زراعت، تعلیم، صحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشیرخارجہ بنگلادیش نے دو طرفہ مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

    مشیرخارجہ بنگلادیش نے دونوں ملکوں میں نجی شعبےکی اہمیت پر گفتگو کی، پاکستان بنگلادیش ویزہ عمل کو آسان بنانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان بنگلادیش کے درمیان بحری امور میں بہتری پر گفتگو کی گئی۔

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا ’’پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور‘‘ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اسحاق ڈار نے بتایا بنگلادیش کے 500 طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی، اسحاق ڈار نے بتایاکہ میڈیکل شعبے میں بھی بنگلادیش کے طلبا کو اسکالرشپ دیں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم نے کہا کہ جدید طبی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، پاکستان جولائی کی طلبا تحریک میں زخمیوں کو بھی علاج کی سہولت دےگا۔

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے مزید کہا کہ تحریک میں زخمی طلبا سمیت 40 افراد کا پاکستان میں جدید علاج کیا جائےگا، پاکستان نے بنگلادیش کی ہاکی ٹیم کو ٹریننگ دینے کی بھی پیش کش کی ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ روہنگیا میں نسل کشی کےخلاف پاکستان سے حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی گئی، پاکستان اور بنگلادیش نے میانمار روہنگیا میں نسل کشی کی مذمت کی ہے، اسحاق ڈار نے مشیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

  • ‘کتنے خوش ہیں ہم لوگ ہے ناں بے بی’؟ ثنا اور فیصل قریشی کی ویڈیو وائرل

    ‘کتنے خوش ہیں ہم لوگ ہے ناں بے بی’؟ ثنا اور فیصل قریشی کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا فیصل کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فیصل نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور فیصل قریشی ایک ویڈیو پر لپسنگ کرتے نظر آرہے ہیں، ثنا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کیسے بیت گئے یہ سال، ساتھ ہی انھوں منہ چڑانے کی ایموجی بھی بنائی۔

    ویڈیو میں ثنا فیصل کو اپنے پاس بیٹھا کر پرجوش انداز میں کہتی ہیں ’10 سال ہوگئے ہماری شادی کو، کیسے بیت گئے یہ 10 سال پتا ہی نہیں چلا’۔

    اس پر فیصل قریشی کہتے ہیں کہ میں بولوں، میں بولوں؟ تو ثنا فیصل انھیں ڈانٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ چپ ہوجائو میں بول رہی ہوں نہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SANA FAYSAL (@sanafaysal)

    ثنا فیصل پھر ان کا ہاتھ پکڑ کر پوچھتی ہیں کہ کتنے خوش ہیں ہم لوگ ہیں نہ بے بی؟ اس پر فیصل قریشی کافی مزاحیہ اور عجیب سا منہ بناتے ہیں۔

    اسی دوران ثنا ان سے محبت کا اظہار کرنے کےلیے ان کے منہ پر اہل اسٹیکر چپکا دیتی ہیں جس پر بہت سارے دل بنے ہوتے ہیں۔

    اس مزاحیہ ویڈیو پر مداح دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی داد دے رہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے انھیں خوبصورت کپل بھی قرار دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/faysal-quraishi-with-wife-sana-video-viral/

  • وزیراعظم کا گلیشئر پھٹنے کی قبل از وقت اطلاع دینے پر غذر کے رہائشی کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا گلیشئر پھٹنے کی قبل از وقت اطلاع دینے پر غذر کے رہائشی کو خراج تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلوف کی قبل از وقت اطلاع دینے پر غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے غذر میں گلوف (Glacial Lake Outburst Flood) کے باعث سیلابی صورتحال بننے پر خصوصی احکامات دیے، انھوں نے تمام رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر ریسکیو ورکرز، مقامی رضاکاروں کی پذیرائی کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہادر شخص کو سراہتے ہوئے کہا کہ وصیت خان کے قبل از وقت مطلع کرنے کے باعث جانی نقصان سے بچنا ممکن ہوا۔

    شہاز شریف نے این ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی، انھوں نے متاثرین کو اگلے اسپیل سے پہلے محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات بھی دیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات روکنے کیلئے قومی سطح پرمہم چلائیں، بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و امداد کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا تمام متاثرین تک طبی امداد، سامان کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعظم شہباز شرییف نے این ڈے ایم اے کو تمام صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں سے رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    https://urdu.arynews.tv/shepherd-ghizer-hundreds-lives-saved-glacier/

  • چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,546 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 4,131 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,546 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,131 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-22-august-2025/

  • سندھ اور خیبر پختوںخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    سندھ اور خیبر پختوںخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، صوبے میں 28 اگست تک شدید بارش متوقع ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 24 سے 28 اگست تک شدید برسات متوقع ہے، کراچی اور حیدرآباد میں بھی شدید بارش کا امکان ہے، حیدرآباد میں 2 گھنٹوں کے دوران تیز بارش متوقع جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کراچی میں اگلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران تیز بارش متوقع ہے، موسلادھار بارش سے کراچی میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زیرآب سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

    صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی 23 سے 26 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

    ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، کوہستان، بونیر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور وزیرستان سمیت دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی ندی نالوں، برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کاخطرہ ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/british-pm-letter-shehbaz-sharif-condolences-loss-life-floods/