Author: زعیم باصر

  • کراچی میں دودھ کی قیمت کیا ہوگی؟ ہوشیار ہوجائیں

    کراچی میں دودھ کی قیمت کیا ہوگی؟ ہوشیار ہوجائیں

    کراچی: شہرِ قائد میں ڈیری مافیا کی من مانی نئی بات نہیں، آئے دن یہ مافیا دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ کرتا رہتا ہے۔ کمشنر کراچی نے دودھ کے نرخ مقرر کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت مقرر کرنے کے سلسلے میں کل اسٹیک ہولڈرزکا اجلاس طلب کیا ہے۔ دودھ فروشوں کی من مانیوں سے تنگ اور ڈیری مافیا کے ہاتھوں کا کھلونا بنے بیچارے کراچی کے شہری اس حوالے سے کسی اچھی خبر کے منتظر ہیں، تاہم اس کی امید کم نظر آتی ہے۔

    کمشنر کراچی نے دودھ کی سرکاری قیمت 180روپے فی لیٹر مقرر کررکھی ہے، تاہم پورے شہر میں کہیں بھی دودھ اس قیمت میں فروخت نہیں کیا جارہا بلکہ دودھ فروشوں نے غیر سرکاری قیمت 210 اور 220 روپے فی لیٹر مقرر کررکھی ہے، جس پر وہ دھڑلے سے دود فروخت کرکے عوام کی جیب ہلکی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی دودھ کے سرکاری نرخ کا تعین کرنے کے لیے کئی اجلاس ہوئے، مگر ڈیری مافیا ان نرخوں کو ماننے سے ہمیشہ انکاری رہا، سرکاری نرخ کچھ بھی مقرر ہوں ڈیری مافیا من چاہی قیمت پر ہی عوام کو دوھ فروخت کرتا ہے۔

  • ‘جس ٹیم کے لیے  بحیثیت نیٹ بائولر آیا آج اسی اسکواڈ کا حصہ ہوں’

    ‘جس ٹیم کے لیے بحیثیت نیٹ بائولر آیا آج اسی اسکواڈ کا حصہ ہوں’

    لاہور: قومی کرکٹر عامر جمال نے کہا ہے کہ وہ جس ٹیم کے لیے نیٹ بائولر کے طور پر آئے تھے آج اسی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، موقع ملا تو اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے منتخب ہونے والے قومی فاسٹ بائولر عامر جمال نے کہا کہ جس ٹیسٹ ٹیم کے نیٹ بولرکے طور پر آیا اب اسی اسکواڈ کا حصہ ہوں، اگر سری لنکا میں موقع ملے گا تو کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کروں۔

    انھوں نے کہا کہ میں ایسی پرفارمنس چاہتا ہوں جس سے ٹیم کا فائدہ ہو، ایک آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں جگہ حاصل کر کے اس خلا کو پُر کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔

    کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مثبت رہا ہوں، سری لنکا میں ٹیسٹ میں موقع ملا تو فائدہ اٹھائوں گا، میں نے بھرپور محنت کی ہے سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ کی ہے۔

  • عزیر بلوچ کیخلاف اہم گواہ پیشی سے گریزاں، پولیس حملہ، اقدامِ قتل کیس التوا کا شکار

    عزیر بلوچ کیخلاف اہم گواہ پیشی سے گریزاں، پولیس حملہ، اقدامِ قتل کیس التوا کا شکار

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عزیر بلوچ کیخلاف لیاری آپریشن میں پولیس پر حملے اور اقدام قتل کا کیس التوا کا شکار ہے، جس کی وجہ اہم گواہ اور جے آئی ٹی سربراہ کی عدم پیشی بتائی جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عزیر بلوچ کیخلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کرنے اور اقدام قتل کا کیس التوا کا شکار ہو گیا ہے، اہم گواہ اور جے آئی ٹی سربراہ پیش نہیں ہو رہے، لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے سربراہ کا بیان اب تک ریکارڈ نہیں ہوسکا ہے۔

    اس سلسلے میں تفتیشی افسر نے اہم گواہ اور جے آئی ٹی سربراہ سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ہے، افسر کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے سربراہ فدا جانوری ایس ایس پی کیماڑی تعینات ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ضلع کیماڑی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، ایس ایس پی کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ، جس کے باعث عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے سربراہ عدالت میں پیش ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو طلب کرلیا ہے، لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کی مراعات میں اضافہ کردیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کی مراعات میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کی تنخواہوں و مراعات سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سارے سینیٹرز ارب پتی نہیں، نمائندے کام کریں اور بھکاری رہیں ایسا نہیں ہوسکتا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین کا سینیٹ اجلاس میں کہنا تھا کہ قوم کے نمائندوں کا خیال رکھا جائے گا، نمائندے کام بھی کریں لیکن پھر بھی بھکاری رہیں ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ سارے سینیٹرز ارب پتی نہیں ہوتے ہیں۔

    صادق سنجرانی کے مطابق انھیں کہا گیا کہ اگر وہ اپنے ذاتی گھر میں رہیں گے تو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے، اگر کسی اور گھر میں رہیں گے تو رینٹ کی مد میں ڈھائی لاکھ دیے جاہیں گے، مجھے اسلام آباد میں ڈھائی لاکھ روپے میں کوئی گھر لے کر دیں۔

    کئی بار کوشش کی سی ڈی اے 45 کروڑ میں بھی گھر بنوا کر دینے کو تیار نہیں تھا، میرے لیے نہ سہی بعد میں آنے والے تو سکھ کا سانس لیں گے، 7 ہزار ٹریول الاؤنس کی مد میں دیا جا رہا تھا، ایک ہزار 725 روپے ڈیلی الاؤنس تھا اس کو بڑھا کر 10 ہزار کیا ہے۔ گاڑی 1300 سی سی تھی جس کو 1600 سی سی کر دیا ہے۔

  • عدالتی حکم  کے باوجود گجر نالہ متاثرین بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر دربدر

    عدالتی حکم کے باوجود گجر نالہ متاثرین بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر دربدر

    کراچی: سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود گجر نالہ متاثرین کو اب تک بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی، متاثرین دربدر اور کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ، جس پر متاثرین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے گجر نالہ متاثرین کو بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا تاہم متاثرین کی اب تک اس حوالے سے شنوائی نہیں ہو سکی اور نہ ہی دو چیکس کے بعد اب تک کوئی رقم ادا کی گئی ہے۔

    گجر نالہ متاثرین نے تنگ آکر بقیہ رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گجر نالہ آپریشن کے دوران میری دکان مسمار کردی گئی تھی، سندھ حکومت کی جانب سے نالہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے اور معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    بطور معاوضہ اب تک صرف 90، 90 ہزار روپے کے 2 چیکس ملے ہیں، کرائے کے مکان میں رہنے پر مجبور ہیں مہنگائی نے پریشان کر رکھا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ سندھ حکومت کو بقیہ رقم ادا کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت کی جانب سے فریقین سے 6 ستمبر کو جواب طلب کیا گیا ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا،اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم شام کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد میں شام کےاوقات میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے جنوبی اضلاع آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ مری، گلیات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا امکان ہے۔ لاہور، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر، مالاکنڈ، سوات، کوہستان، پشاور، کوہاٹ میں چند مقامات پر برسات ہونے کی توقع ہے، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان، کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر مقامات پر موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

    خضدار، قلات، بارکھان، کوئٹہ، زیارت میں چند مقامات پربارش ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ دن میں سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع ابرآلود رہے گا، آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ برسات کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش جہلم میں 44 ملی میٹرریکارڈکی گئی ہے۔ خیبر پختو نخوا میں بنوں کے مقام پر 28 ملی میٹر بارش ہوئی، راولاکوٹ میں 17 اور کوٹلی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کون سے مشہور اداکارہ وسیم اکرم کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند!

    کون سے مشہور اداکارہ وسیم اکرم کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند!

    پاکستان کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی خواہش ہے کہ کسی فلم میں وسیم اکرم کے ساتھ کام کریں۔ اس کے علاوہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی بڑے پردے پر آنے کی خواہشمند ہیں۔

    ایک جریدے کو انٹرویو میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی فلم میں وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جبکہ مستقبل میں موقع ملا تو سابق پیسر کے علاوہ فواد خان کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

    اداکارہ نے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ پہلی بار 6 سال کی عمر میں ایک اشتہار میں کام کیا تھا۔ تاہم وہ دورانِ انٹرویو اس بات سے لاعلم نکلیں کہ وسیم اکرم بھی اداکاری کے میدان میں اپنی اننگز کا آغاز کر چکے ہیں۔

    علیزے شاہ نے بتایا کہ انھیں اب تک والدین کی جانب سے رقص کرنے کی اجازت نہیں ملی کیوں کہ وہ ابھی کم عمر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اسی ماہ 21 برس کی ہوں گی تو فلموں میں کام کرنے کے لیے تو ایک عمر پڑی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اگلے 5 یا 6 سال تک میں مزید کسی فلم میں کام کرتی نظر آئوں گی۔

    فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فیملی کے دبائو کے باعث وہ فلم ‘سپر اسٹار’ میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں کیوں کہ اس وقت وہ محض 16 یا 17 برس کی تھیں، تاہم مومنہ درید نے سمجھایا تو انھوں ںے رضا مندی ظاہر کردی۔

    معروف ڈرامے ‘عہدِ وفا’ کی اداکارہ نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے چھوٹی عمر میں ہی وردی پہننے کا موقع ملا اس پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع میسر آیا، وردی پہننے کا لطف ہی الگ ہے تاہم فوج میں اس لیے نہیں گئی کیوں کہ پھر اداکاری چھوڑی پڑتی۔

    سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی علیزے اتنی پروا نہیں کرتیں ان کے مطابق ‘جہاں 4 لوگ تعریف کرتے ہیں وہاں 10 لوگ برائی کرتے ہیں، اس لیے نظرانداز کرنا بہترین حل ہے، ہمیں مثبت چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔’

    اداکارہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں پوری قوم کو ایک طرح سے دبائو کا سامنا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ ادکاارائوں کو وہ احترام نہیں دے رہی جس کی وہ مستحق ہیں۔

  • مغربی تسلط کا خاتمہ ہوگا اور دنیا بدل جائے گی، روسی وزیر خارجہ کا دعویٰ

    مغربی تسلط کا خاتمہ ہوگا اور دنیا بدل جائے گی، روسی وزیر خارجہ کا دعویٰ

    روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی قیادت کا عالمی تسلط ختم ہونے کو ہے جبکہ یوکرین اور روس کی جنگ کے اختتام پر دنیا بدل جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے تنازعہ کا حل سامنے آنے تک کیف اپنے سابقہ علاقوں کی روس میں شمولیت قبول کر لے گا اور مغربی قیادت کا عالمی تسلط بھی ختم ہو جائے گا۔

    سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم سے خطاب کے دوران، انھوں نے کہا کہ مغرب کی روس کے ساتھ پراکسی جنگ ایک جغرافیائی سیاسی تنازع ہے۔ اس میں امریکا کی یہ کوشش ہے کہ طاقتور حریف کو ختم کرتے ہوئے ہر طرح سے اپنی بالادستی کو برقرار رکھا جائے۔ امریکا کی یہ کوشش بے سود رہیگی۔

    سرگئی لاوروف کے مطابق جنگ بندی تک پہنچنے سے پہلے یوکرین اور اس کے حمایتی نئے ٹھوس حقائق کو شرف قبولیت بخشنے پر مجبور ہوں گے۔ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کے لیے پہلے کیف کو خیرسن، لوگانسک، دونیسک اور زاپوروزئے جیسے علاقوں کے نقصان کو مدنظر رکھنا ہوگا، کیوں کہ گزشتہ سال روسی فیڈریشن میں شامل ہونے کے لیے ان علاقوں نے ووٹ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یوکرین اور اس کے یورپی سپورٹز نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 اور 2015 کے مینسک معاہدے ایک ایسی چال تھی جس کا مقصد روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کے لیے یوکرین کو وقت دینا تھا، اس معاہدے کے تحت کیف کی جانب سے دونیسک اور لوگانسک کو محدود خود مختاری دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

  • پارکنگ کے لیے جگہ  نہیں ملتی تو آپ بھی یہ کام کر سکتے ہیں!

    پارکنگ کے لیے جگہ نہیں ملتی تو آپ بھی یہ کام کر سکتے ہیں!

    تائیوان میں پارکنگ فیس سے بچنے کے لیے ایک شخص نے اپنی گاڑی چھت پر پارک کر دی. عجیب و غریب تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں ایک شخص نے روز روز کے پارکنگ فائن سے تنگ آکر نیا طریقہ ڈھونڈتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو اپارٹمنٹ کی چھت پر ہی پارک کردیا۔ اپنی بلڈنگ کے سامنے اس شخص نے کئی بار گاڑیاں پارک کیں اور ہر بار اسے فائن کا سامنا کرنا پڑا۔

    مذکورہ شخص کی ایک گاڑی تو چھت پر پوری آگئی جبکہ دوسری گاڑی کا ایک حصہ چھت سے تھوڑا باہر نکلا ہوا نظر آرہا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس حرکت کی عجیب و غریب تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس شخص کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس بات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس عمل سے بلڈنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ دونوں گاڑیوں کے وزن سے عمارت کو کوئی خطرہ نہیں کیوں کہ یہ اسٹیل اور کنکریٹ سے بنی ہے۔

    شہری حکام نے اس شخص سے عمارت کی چھت سے گاڑی ہٹانے کے لیے کہا تاہم اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں نے تکنیکی طور پر کسی قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

  • بڑے بجٹ کی آدی پروش مگر وی ایف ایکس تھرڈ کلاس!

    بڑے بجٹ کی آدی پروش مگر وی ایف ایکس تھرڈ کلاس!

    بھارت کی بڑے بجٹ کی فلم آدی پروش کے وی ایف ایکس کو انٹرنیٹ صارفین نے تھرڈ کلاس کی کیٹیگری میں ڈال دیا۔ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کی جانب سے ملے جلے ریویوز آرہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوری فلم پر بالخصوص وی ایف ایکس پر نئے سرے سے کام کرنے کے بعد اس بڑے بجٹ کی فلم آدی پروش کو آج بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ مذکورہ مووی میں ہندوئوں کی دیو مالائی داستان، رامائن کی بڑے پردے پر منظر کشی کی گئی ہے۔


    تاہم شائقین کی جانب سے فلم کے لیے آنے والی آرا اتنی حوصلہ افزا نہیں ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس کے وی ایف ایکس کو تھرڈ کلاس قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ 20 سے 25 منٹ میں ہی تین گانے جبکہ وی ایف ایکس نے الگ موڈ خراب کر رکھا ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ فلم کا پہلا ہاف تو بہتر تھا مگر دوسرے ہاف کو بلاوجہ کھینچا گیا۔ کسی نے لکھ ک وی ایف ایکس تو آدھے پکے ہوئے کھانے کی طرح ہے۔

    چند شائقین نے اسے شہرہ آفاق فلم مارول کی قسم کا رامائن بھی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا یہ مارول سیریز دیکھنے والی نسل کے لیے رامائن ہے۔ فلم میں مرکزی کردار پربھاس، کریتی سینون اور سیف علی خان نے ادا کیا ہے جبکہ اسے ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا زبان میں ہندوستان بھر میں ریلیز کیا گیا ہے۔