Author: زعیم باصر

  • "پاکستان میں ہرسال چینی کا گیم کیا جاتا ہے”

    "پاکستان میں ہرسال چینی کا گیم کیا جاتا ہے”

    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال چینی کا گیم کیا جاتا ہے، یہ کام کرنے والے تجربہ کار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مل مالکان کو ضرورت ہوتی ہے تو چینی ایکسپورٹ کھول دی جاتی ہے، حکومت نے وعدہ کیا چینی کی قیمت 140 سے بڑھےگی تو ایکسپورٹ روک دیں گے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی کی قیمت کچھ دنوں کےلیے کم ہوگی تو سارے سال کے گنے کی قیمت کم ہوجائےگی، چینی کی قیمت کم کرکے مل مالکان سستہ گنا خرید لیں گے۔

    شوگرانڈسٹری سے معاملات طے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

    سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں بھی چینی مل مالکان کابینہ میں ہوتے تھے، چینی مل مالکان وزیراعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں، کاشتکار ملاقات نہیں کرسکتا۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تھی تاہم شہری اب بھی 200 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

    پاکستان میں چینی کی قیمت کا بحران سنگین ہو گیا ہے اور حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک بھر میں کہیں بھی چینی سستی نہیں ہو سکی ہے۔

    وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد اس کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی اور ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلو کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-sector-deregulation-high-level-committee-17-07-2025/

  • "مریم نواز گرفتار ہوسکتی ہیں تو بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کوئی بات نہیں”

    "مریم نواز گرفتار ہوسکتی ہیں تو بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کوئی بات نہیں”

    وزیراعظم کوآرڈینیٹر اطلاعات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز گرفتار ہوسکتی ہیں تو بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کوئی بات نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہر جماعت کا حق ہے کہ پُرامن احتجاج کرے، اسلام آباد میں آکر کسی کو مارنا قبول نہیں ہوگا، رانا صاحب نے کہا کہ احتجاج پر تشدد ہوا تو گرفتاریاں ہوں گی

    وزیراعظم کوآرڈینیٹر اطلاعات اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ لشکر کشی کسی صورت قبول نہیں، دباؤقبول نہیں کیا جائےگا۔

    ’مریم نواز کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے‘ بیرسٹر سیف

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے 126 دن کا دھرنا برداشت کیا، شہباز شریف نواز شریف کا پرومیکس اور اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

    دریں اثنا عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک کیلئے ہماری تیاریاں جاری ہے، کمیٹیوں کی میٹنگز ہورہی ہیں، گلی گلی، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں احتجاج ہوگا، زیادہ امکان یہی ہے کہ ملک گیر احتجاج ہوگا، بڑاجلسہ بھی ہوسکتا ہے۔

    عامر ڈوگر نے کہا کہ چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی ایکٹویٹی پلان کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا 5 سے 6 اگست کو احتجاج عروج پر ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-no-bird-zone-in-punjab-13-07-2025/

  • پاکستانی روپے کے مقابلے میں کویتی دینار کی قیمت کتنی کمی آئی؟

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں کویتی دینار کی قیمت کتنی کمی آئی؟

    کراچی/کویت: کویتی دینار اور پاکستانی روپے کے درمیان شرح مبادلہ میں آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی، ایک کویتی دینار کی پاکستانی روپے میں قیمت930.03 رہی۔

    ایک ماہ کے مسلسل اضافے کے بعد پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کویتی دینار کی شرتح مبادلہ میں یہ معمولی کمی واقع ہوئی۔ 11 جولائی کو ایک کویتی دینار کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 932.18 اور 10 جولائی کو 931.78 روپے پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    کویتی دینار جسے دنیا کی طاقت ور ترین کرنسیوں میں شمار کیا جاتا ہے، یہ معمولی گراوٹ کے باوجود پچھلے 32 دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں کافی مضبوط رہا ہے۔

    10 جون سے اب تک روپے کے مقابلے میں کویتی دینار تقریبا 10.36 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے، ایک مہینے پہلے ایک کویتی دینار کی قدر 919.67 روپے تھی۔

    کویتی دینار کی یہ قیمت ایک طرف کویت کی مضبوط معیشت کو ظاہر کرتی ہے تو دوسری جانب پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز اور دباؤ کو بھی اجاگر کررہی ہے، جس کی وجہ سے روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق کویتی دینار اور پاکستانی کرنسی کے درمیان شرح تبادلہ کئی معاشی عوامل اور مارکیٹ کی طلب و رسد پر منحصر ہے۔

    اگرچہ مرکزی بینک جیسے کہ سینٹرل بینک آف کویت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم اصل قیمت مارکیٹ کی سرگرمیوں کے مطابق طے کی جاتی ہے۔

    کویت کی تیل پر مبنی معیشت، وافر زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی سرپلس اس کے دینار کو مضبوط رکھتے ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان کو مہنگائی، تجارتی خسارے اور مالی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/uae-dirham-to-pakistani-rupee-rate-today-july-12-2025/

  • زہران ممدانی کس مشہور بھارتی فلم میکر اور مسلمان مصنف کے صاحبزادے ہیں؟

    زہران ممدانی کس مشہور بھارتی فلم میکر اور مسلمان مصنف کے صاحبزادے ہیں؟

    زہران ممدانی بھارت کی ایک مشہور فلم میکر اور مسلمان مصنف کے صاحبزادے ہیں جن کے نیویارک کے آئندہ میئر بننے کا قوی امکان ہے۔

    معروف بھارتی فلم میکر میرا نائر زہران ممدانی کی ماں ہیں، میرا نائر بالی ووڈ میں اپنی فلموں موسون ویڈنگ، سلام بمبئی ، دا نیم سیک اور مسی سیپی مسالا جیسی فلموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ان کی فلم مون سون ویڈنگ کا گانا تو اتنا مشہور ہے کہ بھارت کی اکثر شادیوں میں بجتا نظر آتیا ہے۔

    میرا نائر کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے جبکہ والد محمدود ممدانی کا تعلق گجراتی مسلم خاندان سے ہے جو کہ معروف مصنف ہیں۔

    زہران بھارتی سے زیادہ پاکستانی لگ رہا ہے، ڈیموکریٹک امیدوار کیخلاف کنگنا کی زہریلی ٹوئٹ

    محمدمود ممدانی کا آبائی تعلق تو بھارتی گجرات سے ہے تاہم انھوں نے ایک عرصہ یوگانڈا میں گزارا ہے، اب کولمبیا کی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، ان ہی کی یونیورسٹی سے ٹرمپ کا تنازع بھی چل رہا ہے۔

    33 سالہ مسلم نوجوان زہران ممدانی امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی میں اس وقت تہلکہ مچارہے ہیں اور انھیں نیویارک کی عوام میں بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔

    زہران ممدانی کی اہلیہ رما دعا جی ایک شامی امریکن ہیں جبکہ زہران کا خود کہنا ہے کہ ایک نیویارک واقعی ایک ایسا شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا تو ہمیں ایک ایسا میئر چاہیے جو مزدوروں کےلیے دن کے ہر گھنٹے میں لڑے اور وہ میئر میں ہونگا۔

    خیال رہے کہ ایک ایسے وقت میں جب امریکا میں غیرملکیوں بالخصوص بھارتیوں کو ہتھکڑیاں پہناکر واپس ان کے وطن بھیجا جارہا ہے، ایسے میں مسلم نوجوان کا آگے آنا ایک بڑی بات ہے جبکہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹرز کی پہلی ترجیح بن چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/zohran-mamdani-new-york-mayoral-race/

  • یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسلامی سال کے آغاز پر تعطیل کا اعلامی جاری کردیا گیا۔

    نئے اسلامی سال کے موقع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

    محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے ایک روزہ تعطیل کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے اعلان کے مطابق تعطیل ہوگی۔

    محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی

    محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ کی صوبائی حکومت نے بھی محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کیا ہے، جس کے تحت بغیراجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی کےاقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام نے کہا کہ تمام جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی کے بغیر اجازت نہ دی جائے، نفرت انگیز آڈیو، ویڈیو اور مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    حکام نے بتایا کہ پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں مکاتب فکر کو اسکاؤٹس اور پرائیویٹ سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hijri-new-year-holiday-oman-declares-three-day-weekend/

  • سونے کی قیمت میں گراوٹ کے باوجود چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    سونے کی قیمت میں گراوٹ کے باوجود چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,311 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,857 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,311 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,857 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • فی کلو ایل پی جی 500روپے تک پہنچ سکتی ہے، چیئرمین ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہرکردیا

    فی کلو ایل پی جی 500روپے تک پہنچ سکتی ہے، چیئرمین ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہرکردیا

    لاہور: چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی بحران سنگین ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونےکا خدشہ ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے، فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

    عرفان کھوکھر نے کہا کہ کمرشل سلنڈر 23 ہزار روپے تک جاسکتا ہے، یومیہ کھپت 6 ہزار میٹرک ٹن ہے، موجودہ ذخیرہ ناکافی ہے۔

    ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کردیا

    چیئرمین ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پورٹ قاسم پر ایل پی جی کا کل اسٹور 13 ہزار میٹرک ٹن ہے، پاک ایران بارڈر سے 100 ہزار میٹرک ٹن ماہانہ درآمد بند ہے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر پٹرولیم کو ایل پی جی کی موجودہ صورتحال سے متعلق درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی تھی، اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کی تھی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی تھی۔

    جون کے لیے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوا تھا، گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/lpg-new-price-for-may-announced/

  • حسن نواز کی لاہور کیخلاف فائنل میں دھواں دھار اننگز،  صرف 21 بالز پر ففٹی، ویڈیو دیکھیں

    حسن نواز کی لاہور کیخلاف فائنل میں دھواں دھار اننگز، صرف 21 بالز پر ففٹی، ویڈیو دیکھیں

    پی ایس ایل 10 فائنل میں حسن نواز نے لاہور قلندرز کےخلاف دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف 21 بالز پر جارحانہ ففٹی اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب ایک اینڈ پر کوئٹہ کی وکٹیں تواتر سے گررہی تھیں تو انھوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کےلیے نہایت کارگر اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کے بیٹر نے لاہور کے تقریباً تمام بولرز کی دل کھول کر پٹائی کی، انھوں نے 21 بالز پر اپنی ففٹی بنائی جبکہ 43 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی۔

    حسن نواز کی اننگز کی خاص بات گیندوں کو ان کے میرٹ پر کھیلنا اور انھیں بائونڈری کے پار پہنچانا تھا، انھوں نے اپنی دلکش اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور 8 شاندار چوکے لگائے۔

    ان کی اہم وکٹ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، بائونڈری لائند پر سکندر رضا نے کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

  • فیلڈ مارشل کا عہدہ کتنا غیرمعمولی اور یہ کن خدمات کی بنا پر دیا جاتا ہے؟ آڈیو رپورٹ

    فیلڈ مارشل کا عہدہ کتنا غیرمعمولی اور یہ کن خدمات کی بنا پر دیا جاتا ہے؟ آڈیو رپورٹ

    پاکستان کی تاریخ میں فیلڈ مارشل کا اعزاز صرف دو لوگوں کے نام رہا، جنرل ایوب خان وہ پہلے فوجی سربراہ تھے جنھیں فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا گیا تھا، تاہم اب جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کا غیرمعمولی اعزاز پانے والے دوسرے فوجی سربراہ بن گئے ہیں۔

    20 مئی کو پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کا اعلان کیا، حکومتی بیان میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی اپنانے اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر، ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

    فیلڈ مارشل ایک اعزازی رینک ہوتا ہے، اس عہدے کا حامل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیواسٹار افسر ہوتا ہے، فیلڈ مارشل فوج میں جنرل کے رینک سے بھی اوپر کا اعلیٰ ترین عہدہ ہوتا ہے، فیلڈ مارشل کا اعزاز جنگ کے فاتح، ملک کےلیے غیرمعمولی اور مثالی قیادت و خدمات انجام دینے پر کسی فوجی سربراہ کا مقدر ٹھہرتا ہے۔

    باقی کی تفصیلات زعیم باصر کی اس آڈیو پوڈ کاسٹ میں سنیں

  • سُپرکمپیوٹر کے مطابق دنیا عین کس تاریخ کو ختم ہونے جارہی ہے؟

    سُپرکمپیوٹر کے مطابق دنیا عین کس تاریخ کو ختم ہونے جارہی ہے؟

    یہ دنیا کب ختم ہوگی اور اس دن کے آنے میں کتنا وقت رہ گیا ہے، اس حوالے سے سُپرکمپیوٹر نے کرہ ارض کے اختتام کی پیش گوئی کی ہے۔

    جس طرح زمین پر بسنے والے ہر ذی روح کا ایک دن فنا ہونا ہے، اسی طرح ایک دن زمین بھی فنا ہوجائے گی اور عین ممکن ہے کہ انسانی زندگی اور زمین کا خاتمہ بھی ایک ساتھ ہو لیکن سوال یہ ہے کہ یہ کب ہوگا، اور یہ کیسے ہوگا؟

    ماہرین کی ایک ٹیم نے سپرکمپیوٹر کی مدد سے ہمارے سیارے کے مستقبل کا حوالے سے سوال کا جواب جانے کی کوشش کی ہے۔

    توہو یونیورسٹی کے محققین نے ناسا کے ذریعے سیاروں کی ماڈلنگ کا استعمال کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ زمین کا ماحول کس طرح ختم ہونے کا امکان ہے جس سے یہ پتہ چلا کہ مستقبل بعید میں زمین میں آکسیجن ختم ہو جائے گی۔

    سپر کمپیوٹر کی مدد سی کی گئی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب سالوں میں ( یعنی سال 1,000,002,021 میں) جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں وہ غائب ہو جائے گی۔

    ہوا کے غائب ہونے سے زمین پر جانداروں کی بقا ناممکن ہو جائے گی، جیسے جیسے سورج بڑا ہوتا جائے گا، یہ گرم اور روشن ہوتا جائے گا، یہ آہستہ آہستہ زمین کی نازک آب و ہوا کو متاثر کرے گا جبکہ یہی چیز زندگی کو سہارا دینے کے لیے متوازن تصور کی جاتی ہے۔

    اس دوران پانی بخارات بن کر اڑ جائے گا، زمین پر جو بالوں کو حصار ہے وہ بھی ختم ہوجائے گا اور کرہ ارض کا درجہ حرارت بہت زیاہ بڑھ جائے گا جس سے زمین کا کاربن سائیکل کمزور پڑجائے گا۔

    ان حالات کی وجہ سے زمین پر درختوں اور پودوں کی بقا بھی ممکن نہیں رہے گی، جب زمین پر پیڑ پودے ختم ہوجائیں گے تو آکسیجن بننے کا عمل بھی ختم ہوجائے گا کیوں کہ آکسیجن بنانے کےلیے زمین پر درختوں اور پودوں کا ہونا ضروری ہے۔

    آکسیجن کے ختم ہونے سے زمین کا ماحول ایسا ہوجائے جیسا کہ یہ کرہ ارض انسانی وجود کی موجودگی سے قبل ہوا کرتی تھی۔

    زمین کے خاتمے کے حوالے سے جاننے کےلیے توہو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سپرکمپیوٹر سمیولیشن کو (computer simulation) کو تقریباً 4 لاکھ بار چلایا اور بار مختلف طریقے سے ناکاس کے ماڈل کو آزمایا۔

    توہو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کازومی اوزاکی نے کہا کہ ‘کئی سالوں سے، سورج کی مستقل چمک اور گلوبل کاربونیٹ-سلیکیٹ جیو کیمیکل سائیکل کے بارے میں سائنسی علم کی بنیاد پر زمین کے حیاتیاتی کرہ کی عمر پر بحث کی جاتی رہی ہے۔

    عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ فوٹوسنتھیس کے لیے زیادہ گرمی اور سی او ٹو کی کمی کے امتزاج کی وجہ سے زمین کا کرہ دو ارب سالوں میں ختم ہو جائے گا۔