Author: زاہد نور

  • برطانیہ میں شدید برفباری، ایئرپورٹس بند، پروازیں منسوخ

    برطانیہ میں شدید برفباری، ایئرپورٹس بند، پروازیں منسوخ

    مانچسٹر : برطانیہ میں برفباری کے طوفان نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ایئرپورٹس بند اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوئی، برطانیہ میں ہونے والی طوفانی برفباری نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا، مانچسٹر ائیرپورٹ بند کردیا گیا، درجنوں پروازیں معطل اور منسوخ ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں درجہ حرارت منفی دس تک گرگیا ہے، سارے ملک میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، یلو وارننگ جاری کردی گئی ہے، اسکاٹ لینڈ انگلینڈ کے جنوب مشرق میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔

    برطانیہ کی سول ایوی ایشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شدید برفباری کے سبب مانچسٹر ائیرپورٹ کے دونوں رن ویز عارضی طورپر بند کردیے گئے ہیں، مسافروں سے کہا گیا ہے کہ جیسے ہی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی انہیں مطلع کردیا جائے گا۔

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب رن ویز جزوی طور پر بندہیں جبکہ ڈبلن ائیرپورٹ پر بھی شدید برفباری کے سبب فلائٹ آپریشن جزوی معطل کیا ہوا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برف باری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہرجاری رہے گی۔

  • حسن علی اور ظفر گوہر کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

    حسن علی اور ظفر گوہر کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

    لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی  2023 سیزن میں انگلش کاؤنٹی سے کھیلیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو سیزن 2023 کے لیے سائن کیا ہے جبکہ اسپنر ظفر گوہر نے گلوسٹرشائر سے 2024 سیزن کے اختتام تک معاہدہ کیا ہے۔

    فاسٹ بولر ویٹالٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    Hassan Ali انگلش کاؤنٹی میں حسن علی نے دھوم مچادی (arynews.tv)

    حسن علی نے کہا کہ وارکشائر کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہوں اور کاؤنٹی کھیلنے کے لیے بہت بے تاب ہوں، ایجبسٹن ایک ایسا گراؤنڈ ہے جہاں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں کہ اپنے تجربے سے ٹیم کو کامیابیاں دلاسکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ حسن علی وارکشائر کے سیزن 2023 کے لیے پہلے بین الاقوامی کھلاڑی ہیں جنہیں سائن کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ لنکاشائر سے کھیل چکے ہیں۔

    zafar gohar ظفر گوہر نے کاؤںٹی کرکٹ میں تباہی مچادی (arynews.tv)

    اسپنر ظفر گوہر نے گزشتہ سال کاؤنٹی چیمئن شپ میں گلوسٹائر کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد قومی ٹیم کے کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر محمد عباس، ظفر گوہر شان مسعود، محمد رضوان، آل راؤنڈر شاداب خان، ٹیسٹ بیٹر اظہر علی نے بھی انگلش کاؤنٹی میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

  • پاکستانی نژاد ریحان احمد انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

    پاکستانی نژاد ریحان احمد انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

    مانچسٹر: پاکستانی نژاد ریحان احمد کو انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

    لیسٹر شائر کے لیگ اسپننگ آل راؤنڈر ریحان احمد کو دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

    18 سالہ ریحان اس وقت ابوظہبی میں انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کا حصہ ہیں۔ ریحان نے اپنے کوچز کو متاثر کیا جس کے بعد اُن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا۔

    ریحان کو اگر پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوران کھلایا گیا تو وہ انگلیند کے ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن جائیں گے۔

    انگلینڈ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب میں اپنے ٹیسٹ کیمپ کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔ پاک انگلیند ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

  • فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم خبر

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم خبر

    لندن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب پروگرام مکمل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب پروگرام مکمل کیا، جس کے بعد وہ پندرہ اکتوبر کو لندن سے برسبین پہنچیں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت کے لئے دستیاب ہونگے، یہ میچ 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

    ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ دوبارہ قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لئے پُرجوش ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  شاہنواز دھانی کا ’بریانی اور کڑاہی‘ کا مطالبہ

    رپورٹ کے مطابق اوپنر بیٹر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے جہاں وہ قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کی زیرنگرانی اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید بھی دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوں گے۔

  • کرکٹ میں آئیڈیل کون؟ شعیب اختر نے بتادیا

    کرکٹ میں آئیڈیل کون؟ شعیب اختر نے بتادیا

    مانچسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی مڈل آرڈر پر ایک بار پھر سوالات اٹھادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے، پی سی بی کو کارپوریشن کی طرح چلانے کی ضرورت ہے، اس طریقے سے ہم بہت پیسہ کماسکتے ہیں۔

    راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ میں سیدھی بات کرتا ہوں جو لوگوں کو پسند نہیں آتی ، اگر میں چیئرمین پی سی بی بنا تو متاثر کُن کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہی آگے آئیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی سلیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو سلیکشن کا میرٹ ہے، اگر اُس مڈل آرڈر کے ساتھ ورلڈ کپ میں گئے تو مارے جائیں گے۔

    شعیب اختر نے بتایا کہ میرے آئیڈیل وقار یونس تھے، میں ان سے کرکٹ سیکھتا تھا جبکہ کرکٹ کھیلنے کا شوق عمران خان کو دیکھ کر پیدا ہوا، میری خواہش تھی کہ زیادہ سے زیادہ تیز بولنگ کروں جس پر لوگ کہتے تھے کہ تیز بولنگ کراؤ گے تو تمہارے گھٹنے ٹوٹ جائیں گے۔

  • ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز

    ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز

    لندن: ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جبکہ شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم شاہی محل میں موجود ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے معالج ان کی صحت سے متعلق فکرمند ہیں جبکہ ملکہ طبی نگرانی میں رہیں گی۔

    ملکہ برطانیہ کی طبیعت کے باعث رواں ہفتے ان کی تمام سرکاری مصروفیات بشمول روم کے سفر کو یا تو منسوخ یا پھر ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ شاہی محل کی جانب سے آنے والی خبر پر پورا برطانیہ فکر مند ہے۔

  • ’فینز دعا کریں جلد صحتیاب ہو جاؤں‘

    ’فینز دعا کریں جلد صحتیاب ہو جاؤں‘

    فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی فینز سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

    شاہین آفریدی قومی سکواڈ کے ہمراہ نیدرلینڈز سیریز کے بعد ایمسٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوئے۔ ایئرپورٹ پر فینز نے اُن سے اور دیگر کھلاڑیوں سے تصاویر بھی بنوائیں۔

    شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

    پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں آرام تجویز کیا۔

    فاسٹ باؤلر اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ فینز دعا کریں جلد صحتیاب ہو جاؤں اور دوبارہ میدان میں واپس آؤں۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

  • شاہین کی انجری، شاداب نے کیا کہا؟

    شاہین کی انجری، شاداب نے کیا کہا؟

    کراچی: فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری پر قومی کھلاڑی بھی افسردہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ شاہین آفریدی چھ ہفتوں کے لئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوگئے یہ ہمارے لئے بُری خبر ہے، وہ ایشیا کپ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں ہونگے۔

    شاداب خان نے کہا کہ شاہین ہمارے بہترین بولر ہیں اور اہم ترین ٹورنامنٹ میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے اور آخری میچ سے متعلق لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹیم کی پالیسی کے مطابق کل کا میچ جارحانہ انداز میں کھیلیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین کی جگہ پرکون ٹیم میں شامل ہوگا؟ اس کا فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ٹیم سے باہر ہونے پر افسردہ

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ رائٹ آرم فاسٹ بالر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    حسن علی کو خراب کارکردگی کے باعث ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    ایشیا کپ 2022 کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

  • قومی کھلاڑیوں کا آئیکس ایف سی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    قومی کھلاڑیوں کا آئیکس ایف سی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    روٹرڈیم: قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے آئیکس ایف سی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

    قومی کھلاڑیوں نےفٹبال کھلاڑیوں کی پریکٹس اور ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کےمنیجر، کپتان بابراعظم، شاداب خان و دیگر کھلاڑی ہمراہ تھے۔

    منیجر منصور رانا نےکلب کےچیف ایگزیکٹو کو اسکواڈ کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔ یہ کرکٹ بیٹ اب آئیکس کے ہیڈکوارٹرز میں رکھاجائےگا۔

    کپتان بابراعظم نےفٹبال کلب کےکپتان ڈوشن ٹیڈک کوپاکستان کی سائنڈشرٹ دی۔

  • ’بیٹنگ کے دوران رضوان سے کافی مدد ملی‘

    ’بیٹنگ کے دوران رضوان سے کافی مدد ملی‘

    قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران محمد رضوان نے کافی مدد کی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا نے کہا کہ یہاں کی وکٹ سلو تھی کوشش یہی تھی کہ مثبت سوچ سے جاؤں اور اچھا کھیل پیش کروں جس میں کامیابی ملی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا کسی بھی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے جب بھی کھیلتے تو کوشش یہی ہوتی تو اپنا بہترین کھیل پیش کریں جو آج میں نے کیا۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت فائدہ ملا وہ سینئر کھلاڑی ہیں ان سے کافی مدد ملتی ہے۔


    https://urdu.arynews.tv/pakistan-wins-series-against-netharlands/

    نوجوان بلے باز کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوگی کہ جس طرح آج کھیلا ہوں ویسے ہی اگلے میچ میں کھیلوں۔

    ایک سوال کے جواب میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر تو ہوتا ہے، پریشر کو ہینڈل کرکے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے شائقینِ کرکٹ کا بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو دور دور سے پاکستان کو سپورٹ کرنے یہاں آئے ان کے شکر گزار ہیں اسی طرح تیسرے ون ڈے میں بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان میں آئیں۔