Author: زاہد نور

  • فخرزمان نے کپتان کے ساتھ بنایا گیم پلان بتا دیا

    فخرزمان نے کپتان کے ساتھ بنایا گیم پلان بتا دیا

    نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے فخر زمان نے کپتان بابراعظم کے ساتھ بنایا گیم پلان بتا دیا۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ شروع میں کافی مشکل تھی بال سیم بھی ہو رہا تھا اور سپنر بھی تھے بابر کے ساتھ یہی پلان تھا کہ ہم وکٹ ناں دیں چاہے رنز جتنے بھی کم ہوں، پلان یہ تھا کہ ہم رنز کی کمی کو پچیس اوورز کے بعد پورا کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلا میچ تھا جو ہم جیتے ہیں انٹرنیشنل میچ جیتنے سے اعتماد بہتر ہوتا ہے ہم اس سے اچھا کھیل سکتے تھے شروع میں جس طرح سیمنگ وکٹ تھی یا جس طرح نیڈرلینڈ کے بالرز بال کر رہے تھے اُن کو بھی کریڈٹ جاتا ہے۔

    اوپنر بلے باز کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل لیول پہ ہر میچ اہم ہوتا ہے ہمیں کسی بھی وقت یہ نہیں لگا کہ میچ ہمارے ہاتھ سی نکل رہا ہے کرکٹ ہے اس میں آخری بال تک ریلکس نہیں ہو سکتے، نیدر لینڈز اچھا کھیلی مگر میچ ہمارے ہاتھ میں ہی تھا۔

    فخر زمان نے کہا کہ کوئی ٹیم بھی ہلکی نہیں ہوتی، اُن کے تین کھلاڑی جلدی آؤٹ ہوئے مگر پارٹنر شپ اچھی لگی ہمیں ابھی دو ہی دن ہوئے ہیں کنڈیشن کا بہت زیادہ فرق ہوتا ہے یہ وکٹ ہماری کنڈیشن کے بالکل مختلف تھی۔

  • پاک نیدرلینڈز میچ میں عمران خان کے حق میں نعرے لگ گئے

    پاک نیدرلینڈز میچ میں عمران خان کے حق میں نعرے لگ گئے

    روٹرڈیم: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری پہلے ایک روزہ میچ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگ گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری ون ڈے میچ میں شائقین پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر اسٹیڈیم پہنچ گئے، گراؤنڈ میں بیٹھے تماشائیوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں جبکہ حکومت مخالف نعرے لگائے۔

    اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے امپورٹڈ حکومت نامنظور اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان کے نعرے بھی لگائے۔

    تماشائیوں نے وزیرداخلہ راناثنااللہ اور حمزہ شہباز کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

    شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل اے آر وائی کے حق میں بھی نعرے لگائے، تماشائیوں کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش نامنظور ہے چینل کو فوری بحال کیا جائے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 2017 میں بھی پی ایس ایل کے فائنل کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے لگے تھے۔

  • کیا بابر اعظم 10 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے؟

    کیا بابر اعظم 10 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے؟

    دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم ایک اہم اور بڑے ریکارڈ سے محض ایک سینچری دوری پر آ گئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم کے کپتان اور شان دار بلے باز بابر اعظم نیدرلینڈز کے ساتھ آج سے شروع ہونے والی دو طرفہ ون ڈے سیریز میں ایک بھی سنچری اسکور کر دیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

    اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

    نیدرلینڈز کے ساتھ سیریز سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ نیدرلینڈز آنے پر بہت خوش ہیں، یہاں کا موسم اور مہمان نوازی بہت اچھی ہے۔

    پاکستان نیدرلینڈز پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے

    بابراعظم نے کہا کہ وہ گزشتہ 2 ماہ سے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو فالو کررہے ہیں، وہ یہاں بسنے والے لوگوں کی کرکٹ سے محبت سے بہت متاثر ہوئے ہیں، انھیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ کرکٹ سیریز اس خطے میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، ان کی عدم موجودگی دراصل نوجوان فاسٹ باؤلرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ہے۔

    انھوں نے فینز کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فینز کو دونوں ٹیموں کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

  • پاکستان نیدرلینڈز پہلی دو طرفہ ون ڈے  سیریز کا آغاز آج سے

    پاکستان نیدرلینڈز پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے

    روٹرڈیم: پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلی دو طرفہ ون ڈے کرکٹ سیریز آج (منگل) سے روٹرڈیم میں شروع ہوگی۔

    سیریز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر نشر ہوگی، کرکٹ سیریز اے آر وائی زیپ پر بھی دیکھی جا سکے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بقیہ 2 میچز 18 اور 21 اگست کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    پاکستان کے اہم فاسٹ بولر نیدرلینڈ کیخلاف دو میچز سے باہر

    بابر اعظم کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے، تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

    دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم اس سیریز میں ایک بھی سنچری اسکور کر دیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

    اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

    گو کہ اس سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی تاہم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں دوسرے بہترین بیٹر امام الحق میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے۔

    روٹرڈیم میں موجود قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

    قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ:

    بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود۔

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی پر مبارکباد

    برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی پر مبارکباد

    لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    ناز شاہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو 75ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتی ہوں، علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان دیا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے حقیقت کا روپ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کسی تاریخی معجزے سے کم نہیں، بہت سے لوگوں نے آزاد ریاست کے قیام کے لیے قربانیاں دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 75 سال پہلے قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کامیاب ہوئی۔

  • ’پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں‘

    ’پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں‘

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراؤنڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔

    نیدرلینڈز کے شہر ڈین ہاگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    کپتان بابراعظم کا پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں نیدر لینڈز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراؤنڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔

  • برطانیہ کے مختلف حصوں میں خشک سالی کا اعلان

    برطانیہ کے مختلف حصوں میں خشک سالی کا اعلان

    برطانیہ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اب سرکاری سطح پر ملک کے مختلف حصوں میں خشک سالی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    برطانوی ماحولیاتی ایجنسی نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران بارشوں کی کمی اور درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے باعث جنوب مغربی، وسطی اور مشرقی علاقے خشک سالی کا شکار ہوئے ہیں۔

    غشدید موسمی حالات میں پانی کےمحتاط استعمال کے ساتھ ماحولیاتی ایجنسی اورپانی کی کمپنیاں خشک سالی کےمنفی اثرات کے خلاف اقدامات تیزکریں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں رواں برس سب سے کم بارشیں ہوئیں ہیں، جولائی گزشتہ ستاسی برسوں کا گرم ترین مہینہ رہا تھا۔

    وزارت آب پاشی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں دریا میں پانی کی سطح مسلسل اور تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ہمارے آبی ذخائر سال کے اس وقت کی توقع سے تقریباً 20 فیصد کم ہیں.

    اس حوالے سے انوائرمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی ڈیکلیئر کرنے کا مطلب ہے کہ پانی کی ترسیل پر مامور کمپنیاں خشک موسم اور انوائرمنٹ کے اثر کو کم کرنے اور کسانوں کو بروقت پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گی۔

    انوائرمنٹ ایجنسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  پانی کی تمام کمپنیوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ پانی کی ترسیل کے لیے ضروری سامان اب بھی محفوظ ہے اور سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے۔

    وزیر آب پاشی اسٹیو ڈبل نے قومی خشک سالی گروپ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہم خشک موسم کے ادوار کے لیے پہلے سے کہیں بہتر طور پر تیار ہیں، لیکن ہم کسانوں اور ماحولیات پر پڑنے والے اثرات سمیت صورت حال پر گہری نظر رکھیں گے اور ضرورت کے مطابق مزید کارروائی کریں گے۔

  • وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتا دی

    وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتا دی

    لیڈز: فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر وہاب ریاض نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم دبئی میں ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز اچھی نہیں گئی جس کے باعث ٹیم سے باہر ہوا۔

    انھوں نے کہا دی ہنڈرڈ سیریز کارکردگی بہتر کرنے کے لیے کھیل رہا ہوں، سلیکٹرز کی نظروں میں آنے کے لیے محنت کر رہا ہوں تاکہ ٹیم میں واپس لیا جائے۔

    نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    وہاب ریاض کا کہنا تھا دی ہنڈرڈ سیریز میں خود کو ثابت کرنے کا موقع ملا، قومی ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں۔

    گفتگو میں کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں جتنے بھی کپتان آئے وہ سب اچھے تھے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی بھی ہیں اور وہ بطور کپتان بہت سیکھ رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، بابر اعظم کو تجربے کی ضرورت ہے جو اسے مل رہا ہے۔ وہاب ریاض نے ایشیا کپ اسکواڈ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • خوشی ہے14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

    خوشی ہے14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

    برمنگھم : کامن ویلتھ گیمز میں نیزے بازی کے فائنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے قابل فخر کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ یوم آزادی گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔

    مقابلے میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پہلی بار گولڈ میڈل جیتا ہے اور کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ جو قسمت میں ہوتا ہے وہی ملتا ہے، اللہ کا جتنا شکرادا کروں کم ہے، مجھے خوشی ہے کہ14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ88میٹر کی تھرو کرنے کے بعد مزید جوش آیا اور سوچا کہ میں یہ کرسکتا ہوں، اللہ تعالٰی نے ہمت دی اور میں نے تھروکی۔

    گولڈ میڈ لسٹ ارشد کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا میرا اچھا دوست ہے، ایونٹ میں اس کی کمی محسوس ہوئی۔

    انجری گیم کا حصہ ہے، دعا ہے کہ نیرج چوپڑا جلد صحت یاب ہو، نیرج چوپڑا بھی مقابلےمیں شریک ہوتے تو اور بھی مزا آتا۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد انجری ہوئی، ایک سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیا، اولمپکس کے بعد میرا ٹارگٹ ورلڈ چیمپئن شپ، کامن ویلتھ اور پھراسلامک گیمز تھے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

    انہوں نے مزید کہا کہ انجری پرکام کررہےہیں، آئندہ مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کروں گا، آئندہ بھی پاکستان کے لیے مقابلے جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مزید دو میڈلز جیت لیے

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مزید دو میڈلز جیت لیے

    برمنگھم: پاکستانی ایتھلیٹس نے کامن ویلتھ گیمز میں مزید دو میڈلز اپنے نام کرلیے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر بھارتی حریف سے گولڈ میڈل کا دنگل ہار گئے، 74 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے محمد شریف طاہر نے سلور میڈل جیت لیا۔ شریف طاہر کو بھارتی ریسلر نوین کے ہاتھوں 0-9 سے شکست ہوئی۔

    دوسری جانب 57 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے علی اسد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے، علی اسد نے کیوی حریف کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں چت کردیا، علی اسد نے سورج سنگھ کو 0-11 سے آؤٹ کلاس کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے، مقابلوں میں پاکستانیوں نے ایک گولڈ، تین سلور اور تین کانسی کے تمغہ حاصل کیے ہیں ۔