Author: زاہد نور

  • کامن ویلتھ گیمز: قومی ریسلر محمد طاہر فائنل میں پہنچ گئے

    کامن ویلتھ گیمز: قومی ریسلر محمد طاہر فائنل میں پہنچ گئے

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ریسلر محمد طاہر شریف فائنل میں پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسلنگ مقابلے میں پاکستان کے محمد طاہر شریف نے 74 کلو گرام کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کول ہاکنز کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

    دوسری جانب پاکستان کے طیب رضا 97 کلو گرام کیٹیگری کا سیمی فائنل ہار گئے انہیں کینیڈا کے نیشان رندھاوا نے شکست دی۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: ایک اور پاکستانی ریسلر کی کوارٹر فائنل میں رسائی

    پاکستان کے علی اسد کو بھی 54 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی، قومی ریسلر علی اسد کو بھارت کے روی کمار نے شکست دی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اب تک ایک گولڈ ، 2 سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

    اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ، انعام بٹ نے ریسلنگ میں سلور جبکہ شاہ حسین نے جوڈو میں اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز: ایک اور پاکستانی ریسلر کی کوارٹر فائنل میں رسائی

    کامن ویلتھ گیمز: ایک اور پاکستانی ریسلر کی کوارٹر فائنل میں رسائی

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور ریسلر نے عالمی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق ریسلنگ کی چوہتر کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستان کے محمد شریف طاہرابتدائی راؤنڈ میں کامیاب ہوگئے۔

    محمد شریف طاہر نے ٹونگا کے ریسلر کو شکست دیکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، انہوں نے اپنے حریف کو دو منٹ باون سکینڈ میں چت کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر پانچ میڈلز اپنے نام کرچکا ہے، جن میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

    ان میں سے تین میڈلز پاکستان نے ریسلنگ کی مختلف کیٹگری سے میں حاصل کئے۔

    یہ بھی پڑھیں: سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    پاکستان کے زمان انور نے ایک سو پچیس کلوگرام کی کیٹیگری کینیڈا کے امرویر ڈیشی کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے 85 کلوگرام فری اسٹائل کیٹگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا، فائنل میں انہیں بھارتی حریف دیپک پونیا نے ہرایا۔

    اسی طرح ایک سو پچیس کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر دھیسی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

  • سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے زمان انور دل کی بات زبان پر لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسلنگ کی ایک سو پچیس کلوکیٹگری میں سلورمیڈلسٹ زمان انورنے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرادا کرتاہوں کہ فائنل مقابلہ کھیلا مگر گولڈ میڈل نہ جیتنےکا بہت دکھ ہے۔

    زمان انور نے کہا کہ فائنل میں حریف کھلاڑی اولمپئین تھا لیکن اچھا مقابلہ رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

    زمان انور نے شکوہ کیا کہ حریف کھلاڑی کوانٹرنیشنل ٹریننگ کرائی جاتی ہے مگرہم گھروں سےاٹھ کرمقابلہ کرنےآجاتے ہیں، ہمارے لیےانٹرنیشنل ٹریننگ بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز دو ہزار بائیس میں پاکستان کے ریسلر زمان انور کو ریسلنگ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

    پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر ڈیشی نے ایک سو پچیس کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں شکست دی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر پانچ میڈلز اپنے نام کرچکا ہے، جن میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

     

  • کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے شجرعباس فائنل میں پہنچ گئے

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے شجرعباس فائنل میں پہنچ گئے

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹر ریس کے فائنل میں پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے شجر عباس نے 200 میٹر ریس کا فاصلہ 89.20 سیکنڈ میں طے کیا۔

    اس کامیابی کے بعد شجر 30 سال بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل قومی ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل جیتا تھا انہیں فائنل میں بھارتی ریسلر دیپک پونیا نے شکست دی۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

    قومی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں اسکاٹش پلیئر کو ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے پاکستان اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے میڈل کی تعداد چار ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں بھارتی ریسلر دیپک پونیا نے 3-0 سے شکست دی تاہم رنر اپ رہنے پر انہیں سلور میڈل دیا گیا۔

    انعام بٹ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقی ریسلر ایڈورڈ لیسنگ کو 5-3 سے شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں انہوں ںے اسکاٹ لینڈ کو ریسلر کو 11-0 سے ہرایا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز نے ایک اور میڈل جیت لیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں اسکاٹش پلیئر کو ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    کوارٹر فائنل میں عنایت اللہ نے نائیجیریا کے اماس ڈینئل 4-0 سے شکست دی تھی جبکہ انہیں سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے پاکستان اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔

  • پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز نے ایک اور میڈل جیت لیا

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز نے ایک اور میڈل جیت لیا

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے میڈلز جیتنے کی تعداد تین ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں اسکاٹش پلیئر کو ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا ہے۔

    کوارٹر فائنل میں عنایت اللہ نے نائیجیریا کے اماس ڈینئل 4-0 سے شکست دی تھی جبکہ انہیں سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔

    واضح رہے کہ ریسلرعنایت اللہ مالٹا کےایڈم ویلا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

    یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔

    اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے پہلوانی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز، قومی ریسلر انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    کامن ویلتھ گیمز، قومی ریسلر انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ریسلر انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں انعام بٹ پہلا راؤنڈ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    انعام بٹ نے اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کو گیارہ صفر سے شکست دی۔

    دوسری جانب ریسلنگ کی 65 کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے عنایت اللہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

    کوارٹر فائنل میں عنایت اللہ نے نائیجیریا کے اماس ڈینئل 4-0 سے شکست دی۔

    واضح رہے کہ ریسلرعنایت اللہ مالٹا کےایڈم ویلا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

    یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔

    گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں میچ میں 0-7 سے شکست ہوئی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم 4 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے، گروپ میں پاکستان ٹیم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پورے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گی۔

  • کامن ویلتھ گیمز، شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    کامن ویلتھ گیمز، شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی اسپرنٹر شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے شجرعباس نے ریس کے دوران چھ حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، قومی ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ اکیس اعشاریہ ایک دو سیکنڈ میں طے کیا۔

    اس کامیابی کے بعد شجر 30 سال بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کو میڈل جتوانے والے ایتھلیٹس کے لئے بڑی خوشخبری

    شجر کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے پاکستان کے لیے اب تک تیسرے میڈل کی امید کی کرن روشن ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں نوح دستیگر بٹ نے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

    اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں برانز میڈل جیتا تھا، شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو شکست دی تھی۔

  • انگلینڈ میں سری لنکا کا تیسرا کھلاڑی غائب ہوگیا

    انگلینڈ میں سری لنکا کا تیسرا کھلاڑی غائب ہوگیا

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں سری لنکن دستے کا تیسرا کھلاڑی مبینہ طور پر غائب ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا کے ڈپٹی چیف ڈی مشن کا کہنا ہے کہ سری لنکا ریسلنگ ٹیم کا رکن مبینہ طور پر غائب ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ غائب ہونے والے سری لنکن ریسلر کا 6 اگست کو فرسٹ راؤنڈ میں مقابلہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سری لنکن ریسلر کو میڈیکل سینٹر بھیجا گیا تھا جب ٹیسٹ منفی آنے پر ریسلر کو کلیئر کیا گیا تو وہ غائب ہوگیا۔

    واضح رہے کہ سری لنکن ریسلر سے قبل ایک جوڈوکا اور جوڈو ٹیم کے آفیشل بھی غائب ہو چکے ہیں۔

  • ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘

    ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘

    برمنگھم: ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل والد کے نام کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی جیت اور گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نے کہا کہ ‘والد نے میرے گولڈ میڈل کے لیے 12 سال محنت کی ہے، اس لیے میں یہ میڈل ان کے نام کرتا ہوں۔’

    نوح بٹ نے مزید کہا ‘جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے اتنے زیادہ پاکستانی سپورٹ کرنے آئیں گے۔

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے سونے کا تمغہ جیتا ہے، نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا، جب کہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھایا۔

    یہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، نوح نے مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

    اس مقابلے میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، اور کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست ہوئی، جب کہ نیوزی لینڈ نے سلور میڈل حاصل کیا، بھارت کے گردیپ سنگھ کی تیسری پوزیشن رہی۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

    اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں جنوبی افریقی حریف کو ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا۔