Author: زاہد نور

  • پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    برمنگھم: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

    برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے، محمد نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا، جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھایا۔

    نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈمیڈل جیتا۔

    خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں برانز میڈل جیتا ہے، شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہرا کر برانز میڈل جیتا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے کامن ویلتھ کے مختلف ایونٹ میں اپنی میڈلز کی سنچری مکمل کرلی ہے آسٹریلوی ایتھلیٹس اب تک 42 گولڈ، 32 سلور اور 32 برانز میڈل لے کر مجموعی طور پر 106 تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔

    انگلینڈ 31 گولڈ سمیت 86 میڈلز حاصل کرکے دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ مجموعی طور پر 26 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا کا چوتھا، جنوبی افریقا کا پانچواں اور بھارت کا چھٹا نمبر ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے جوڈو مقابلوں میں پہلا میڈل جیت لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

    شاہ حسین نے جنوبی افریقی حریف کو شکست دے کر میڈل اپنے نام کیا۔

    شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے اس سے قبل وہ 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے بھی ہار گئی

    نوجوان جوڈوکا اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے پہلی مرتبہ 90 کے جی باؤٹ میں شرکت کی تھی۔

    اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم مسلسم تیسرا میچ بھی ہار گئی تھی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے کامن ویلتھ کے مختلف ایونٹ میں اپنی میڈلز کی سنچری مکمل کرلی ہے آسٹریلوی ایتھلیٹس اب تک 42 گولڈ، 32 سلور اور 32 برانز میڈل لے کر مجموعی طور پر 106 تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے بھی ہار گئی

    کامن ویلتھ گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے بھی ہار گئی

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم مسلسم تیسرا میچ بھی ہار گئی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 44 رنز سے شکست دیدی۔

    برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمز میں جاری ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے، بارباڈوس، بھارت کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 44 رنز سے شکست دی۔

    آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے،  آسٹریلیا کی جانب سے میک گرا نے 78 اور مونی نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

    جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی، اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 116 رنز ہی بناسکی، کپتان بسمہ اور عمیمہ سہیل نے 23،23 رنز بنائے۔

  • انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    لندن:انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔

    انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بین فوکس اور فاسٹ بولر اولی روبنسن کی واپسی ہے جبکہ ہیری بروک کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    اسکواڈ میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، میتھیو پوٹس، جوئے روٹ، جیمز اینڈرسن، بین فوکس، اولی پاپ، جونی بیئرسٹو، جیل لیچ، اولی رابنسن، اسٹورٹ براڈ، الیکس لیز، ہیری بروک اور کریگ اوورٹن شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 17 اگست سے کھیلی جائے گی۔

  • کامن ویلتھ گیمز، شجر عباس 100 میٹر ریس میں ناکام

    کامن ویلتھ گیمز، شجر عباس 100 میٹر ریس میں ناکام

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر الیاس حسین فیدر ویٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ شجر عباس 100 میٹر ریس میں ناکام ہوگئے۔

    پاکستانی باکسر الیاس حسین نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے باکسر کو تین دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

    فیدر ویٹ کے کوارٹر فائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ ناردرن آئرلینڈ کے باکسر سے ہوگا۔

    دوسری جانب پاکستان کے شجر عباس 100 میٹر ریس میں ناکام ہوگئے۔

    انہوں نے 100 میٹر فاصلے کے مقابلے میں 27ویں پوزیشن حاصل کی اور 10.39 سیکنڈ میں طے کرکے اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔

    ایتھلیٹ شجر عباس نے 100میٹر مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    سوئمنگ 50 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں قومی سوئمر حسیب طارق ناکام رہے، وہ 50 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں 43ویں نمبر پر آئے۔

  • امید کی کرن برقرار، پاکستانی باکسر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    امید کی کرن برقرار، پاکستانی باکسر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر الیاس حسین فیدرویٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ستاون کلو گرام کیٹیگری کے پری کوارٹرز فائنل میں پاکستانی باکسر الیاس حسین کی کامیابی سمیٹ لی۔

    پاکستانی باکسر نے ستاون کلو گرام کیٹیگری کے پری کوارٹرز فائنل میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے باکسر کو چت کیا۔

    الیاس حیسن نے انتھونی شان جوزف پر مکوں کی برسات کرتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کیےاور پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح قرار پائے۔

    یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر کی شاندار کامیابی

    فیدرویٹ کے کوارٹر فائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ ناردرن آئرلینڈ کے باکسر سے ہوگا۔

    اس سے قبل بھی پاکستانی باکسر الیاس حسین نے لیسوگو کے موکھوٹو مورون کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    پاکستانی باکسر الیاس حسین نے اپنے حریف کو دو منٹ پچپن سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔

  • بھارت سے شکست پر بمسہ معروف نے کیا کہا؟

    بھارت سے شکست پر بمسہ معروف نے کیا کہا؟

    قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے آئندہ اچھا پرفارم کریں گے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں روایتی حریف سے شکست پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ بھارت کےخلاف میچ ہمیشہ بہت جوش والا ہوتا ہے ہم بہت ٹف میچز ہارے ہیں ہم نےبہترین کھیل پیش کرنےکی کوشش کی۔

    بسمہ معروف نے کہا کہ ایونٹ کےدوران بیٹی کافی انجوائےکر رہی ہے کامن ویلتھ گیمز مینجمنٹ اور پی سی بی نے بیٹی کا بہت خیال رکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کیساتھ ٹریول کرنا آسان نہیں کوشش ہےمشکل پیش نہ آئے میری والدہ بیٹی کو سنبھالنے میں میرے ساتھ بہت مدد کراتی ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز، نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو ہرادیا

    کامن ویلتھ گیمز، نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو ہرادیا

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو1-4 با آسانی زیر کرلیا۔

    حریف ٹیم میچ کے آغاز سے ہی پاکستان پر حاوی رہی، پہلے ہاف میں دو گول کیے، دونوں گول اسٹرائیکر ہیوگو انگلس نے بالترتیب 17 اور 18 ویں منٹ میں کئے۔

    پاکستان کی جانب سے دوسرے ہاف میں غضنفر علی نے گول کرکے برتری کم کی لیکن نیوزی لینڈ نے آخری دو ہاف میں بھی ایک ایک گول جڑ دیا۔

    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ کیویز پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

    نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی معدوم ہوگئی ہے، پاکستان اپنے آخری دو میچز اسکاٹ لیںڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بالترتیب 3، 4 اگست کو کھیلے گی۔

    پہلے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ دو دو گول سے برابر کیا تھا۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر کی شاندار کامیابی

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر کی شاندار کامیابی

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے باکسر الیاس حسین نے لیسوگو کے موکھو ٹو مورون کو شکست دے دی۔

    رپورٹ کے مطابق الیاس نے فیدر ویٹ میں لیسوٹو کے باکسر موروکی موکھوٹو کو ناک آؤٹ کردیا، الیاس حسین نے 57 کلو گرام کیٹیگری فائٹ میں فتح سمیٹی ہے۔

    ریفری نے 2 منٹ 55 سیکنڈز میں فائٹ روک کر الیاس کو فاتح قرار دیا۔

    اسکواش

    دوسری جانب اسکواش میں آمنہ فیاض کو ملائشیا کی رچی آرنلڈ نے شکست دیدی ہے، رچی آرنلڈ نے آمنہ فیاض کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کیا، رچی نے آمنہ کو 3-11، 2-11 اور 5-11 سے زیر کیا۔

    اسکواش میں مردوں کے دوسرے راؤنڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑی آمنے سامنے آئے، جس میں ناصر اقبال نے طیب اسلم کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    ناصر اقبال نے 5-11 اور 3-9 سے میدان مارا، تیسرے راؤنڈ میں طیب اسلم ریٹائرڈ ہوگئے۔

    بیڈمنٹن

    کامن ویلتھ گیمز میں بیڈمنٹن مقابلوں میں بھی پاکستان کو شکست ہوئی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-3 سے ہرادیا۔ پاکستان اپنا اگلا میچ سری لنکا سے کھیلے گا۔

  • "ہم مثبت پیغام کےذریعےسب کچھ ٹھیک کردیں گے”

    "ہم مثبت پیغام کےذریعےسب کچھ ٹھیک کردیں گے”

    برمنگھم: پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں لڑکیوں کےحقوق کیلئےکام کرتی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کے الیگزینڈا اسٹیڈیم میں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کا شاندار آغاز ہوا۔

    افتتاحی تقریب میں شہزادہ چارلس اور پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت عالمی دنیا کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔

    تقریب میں شرکت کے لئے ملالہ یوسفزئی جیسے ہی الیگزینڈا اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں تو شائقین نےکھڑےہوکرانہیں داد دی، اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کی زندگی پرمبنی ڈاکومنٹری بھی چلائی گئی۔

    بعد ازاں مختصر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نوبل انعام یافتہ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کومشکلات پیش آتی ہیں مگرہم مثبت پیغام کےذریعےسب کچھ ٹھیک کردیں گے۔

    ملالہ یوسفزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں پاکستان میں لڑکیوں کےحقوق کیلئےکام کرتی رہونگی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں مسلم خواتین پرظلم ہوتےہیں ان کی روک تھام ضروری ہے۔