Author: زاہد نور

  • ورلڈکپ 2019 کے ہیرو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    ورلڈکپ 2019 کے ہیرو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    ورلڈکپ 2019 کے ہیرو مایہ ناز آل راونڈر بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    بین اسٹوکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف منگل کو ہونے والے ون ڈے کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    اسٹوکس نے 104 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر فارمیٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کرنے والے ہیں۔

    لارڈز میں 2019 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں 31 سالہ اسٹوکس کی فاتحانہ اننگز کو نہ صرف ان کے کیریئر کی بہترین اننگز کے طور پر یاد رکھا جائے گا بلکہ برطانوی تاریخ میں بھی اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹیم کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

    2011 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے کے بعد اسٹوکس نے تین سنچریوں سمیت 2919 رنز بنائے اور 74 وکٹیں لیں۔

    انہوں نے گزشتہ موسم گرما میں پاکستان کے خلاف رائل لندن سیریز میں 3-0 سے فتح کے دوران ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

  • مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان

    مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایون مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے لیے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے لیے جارح مزاج بلے باز جوز بٹلر کو کپتان مقرر کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انگلش کرکٹ بورڈ نے جوز بٹلر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جوز ہمارے باس ہیں۔‘

    واضح رہے کہ جوز بٹلر نے 151 ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور 10 سنچریوں، 21 نصف سنچریوں کی مدد سے 4120 رنز بنائے ہیں۔

    جوز بٹلر نے 88 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک سنچری اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان کی حیثیت سے جانے والے مورگن نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈےسیریزمیں وہ دوبار گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔

    خیال رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

  • انگلش کپتان مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    انگلش کپتان مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    مانچسٹر: انگلینڈ مینز وائٹ بال کے کپتان ایئن مورگن نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    ائین مورگن کا کہنا ہے کہ بہت غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ وائٹ بال کا مستقبل مذید روشن ہو گا۔

    ایئن مورگن نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوتا رہوں گا۔

    انگلش کپتان بار بار انجریز کا شکار ہونے اور میچز میں پرفارم نہ ہونے پر شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کے سبب انہوں نے کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/joe-rootreverse-scoopnzvs-eng-test/

    مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈےسیریزمیں وہ دوبار گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔

    یاد رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

  • برطانیہ: گھر میں دھماکے سے خاتون ہلاک، 4 افراد زخمی

    برطانیہ: گھر میں دھماکے سے خاتون ہلاک، 4 افراد زخمی

    برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    برطانوی پولیس نے برمنگھم کے علاقے کنگ اسٹینڈنگ میں ڈیلوچ اسٹریٹ پر پیش آئے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیات کے مطابق گھر میں ممکنہ طور پر گیس کا دھماکہ ہوا، جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دھماکے سے اردگرد کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث حکام نے ملحقہ گھروں کو بھی خالی کروالیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے دیگر زخمی افراد کو معمولی چوٹیں آئی جنہیں طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    حکام کی جانب سے دھماکے میں ہلاک والی خاتون کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیات جاری ہیں۔

  • فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ضرور دیکھیں پسند آئے گی، مہوش حیات

    فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ضرور دیکھیں پسند آئے گی، مہوش حیات

    لندن: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ فلم لندن نہیں جاؤں گا ضرور دیکھیں آپ کو یہ فلم پسند آئے گی۔

    فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی، فلم میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان، گوہر رشید اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔

    فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات فلم کی تشہیر کیلئے لندن پہنچ گئیں۔

    مہوش حیات نے کہا کہ لندن نہیں جاؤں گا بہت اچھی فلم ہے اس میں مزاح اور رومانس بھی ہے لوگوں کو فلم ضرور دیکھنی چاہیے اور انہیں فلم پسند آئے گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز جب بھی کچھ لاتے ہیں تو وہ کمال ہی ہوتا ہے۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی نے بہت پیار دیا ہے مل کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

    اس سے قبل ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ فلم کا میوزک اچھا ہے اور اس میں چار گانے ہیں، اب تک ریلیز ہوںے والے دونوں گانوں کو پسند کیا گیا ہے اور امید ہے باقی گانے بھی لوگوں کے پسند آئیں گے۔

    اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں فلم میں سب سے شریف کردار میرا ہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی پنجاب نہیں جاؤں گا سے بالکل مختلف ہے اور اس کے ڈائیلاگ اور کہانی اہمیت کی حامل ہے۔

  • ہمایوں سعید نے آخر کار اپنی ضد چھوڑ دی

    ہمایوں سعید نے آخر کار اپنی ضد چھوڑ دی

    لندن: پاکستان شوبز انڈسٹر کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے آخر کار اپنی ضد چھوڑ دی ہے اور بالآخر لندن پہنچ گئے ہیں۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کے مرکزی کردار ہمایوں سعید لندن پہنچ گئے۔

    اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید فلم کی تشہیر کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں، لندن میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ لندن نہ جانے کی ضد فلم کیلئے تھی اور وہ میرا سیاسی بیان تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی بیان غلط بھی ہوسکتا ہے، میں یہاں لندن والوں سے کہنے آیا ہوں کہ آپ لوگوں نے فلم دیکھنے لازمی جانا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ چاہے میں لندن آؤں یا نہ آؤں لیکن یہ فلم آپ کو پسند آئے گی، ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ میں لوگوں کو فلم کے ڈائیلاگز بہت پسند آئے تھے اور اس فلم میں بھی ڈائیلاگز مزے دار ہیں۔

    ہمایوں سعید نے بتایا کہ فلم کا میوزک اچھا ہے اور اس میں چار گانے ہیں، اب تک ریلیز ہوںے والے دونوں گانوں کو پسند کیا گیا ہے اور امید ہے باقی گانے بھی لوگوں کے پسند آئیں گے۔

    اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں فلم میں سب سے شریف کردار میرا ہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی خاص بات کیا ہے؟ ہمایوں سعید نے بتادیا

    اس سے قبل مارننگ شو میں فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی پنجاب نہیں جاؤں گا سے بالکل مختلف ہے اور اس کے ڈائیلاگ اور کہانی اہمیت کی حامل ہے۔

    یاد رہے کہ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی، فلم میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان، گوہر رشید اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔

  • برطانوی پارلیمنٹ میں یاسین ملک پر مظالم کیخلاف آوازیں اٹھ گئیں

    برطانوی پارلیمنٹ میں یاسین ملک پر مظالم کیخلاف آوازیں اٹھ گئیں

    لندن : برطانیہ کے ایوانوں میں کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر آوازیں مزید بلند ہونے لگیں،

    برطانوی رُکن پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے یاسین ملک اور کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں سوال اٹھا دیا۔

    عمران حسین نے برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس سے سوال پوچھا کہ ہندوستان کشمیر میں غیرقانونی پبلک سیفٹی ایکٹ استعمال کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ انسانی حقوق ورکرز اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

    عمران حسین نے لزٹریس سے سوال کیا کہ کیا بے گناہوں کے خون سے رنگی مودی حکومت سے ٹریڈ ڈیل کرنا درست ہے؟

    جس کے جواب میں برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کشمیر کے مسئلے کا دیرپا حل نکالیں۔

    مزید پڑھیں : برطانوی ممبر پارلیمنٹ یاسین ملک کی حمایت میں بول پڑے

    اس سے قبل بھی برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔

    انہوں نے ایوان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بھارت میں انسانی بنیادی حقوق کی حالت ٹھیک نہیں۔

     

  • بولنگ ایکشن کلیئر ہوتے ہی حسنین کو بیرون ملک سے بڑی آفر مل گئی

    بولنگ ایکشن کلیئر ہوتے ہی حسنین کو بیرون ملک سے بڑی آفر مل گئی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین کو بالنگ ایکشن کلیئر ہوتے ہی ایک اور خوشخبری مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین کو دی ہنڈرڈ لیگ میں شمولیت کی آفر آگئی ہے، انہیں یہ پیشکش دی ہنڈرد لیگ میں شریک ٹیم اوول انونسیبل نے کی ہے۔ فرنچائز اوول انوینسیبلز نے محمد حسنین کا انتخاب اوورسیز وائلڈ کارڈ پک کے طور پر کیا ہے۔

    دی ہنڈرڈلیگ کا دوسرا سیزن رواں سال اگست میں شروع ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسنین نے کہا کہ دی ہنڈرڈ سیریز کیلئے اپنے انتخاب پر بہت خوش ہوں، میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں، دی ہنڈریڈ پچھلے سال کی طرح بہت دلچسپ لگ رہا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ سنیل نارائن، جیسن رائے اور کورن برادرز جیسے ستاروں کے ساتھ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

    خیال رہے کہ فاسٹ بولر محمد حسین کا بولنگ ایکشن آج ہی کلیئر قرار دیا گیا ہے، حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ہوا اور اُن کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق اہم خبر

    محمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں اکیس مئی کو دوبارہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا بھی جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق کی اور انہیں دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کی اجازت مل گئی۔

  • کوچ مشتاق احمد نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    کوچ مشتاق احمد نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کا کریڈٹ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ ٹیم اور منیجمنٹ کو دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نمائندہ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا اتنی گرمی میں فیلڈنگ کرنے کے بعد انرجی لیول ویسا نہیں رہتا، بابر اعظم، اُن کی ٹیم اور منیجمنٹ کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا خوش دل نے بہت اچھا کھیلا ہے، وہ میچر ونر ہے، سولڈ پلیئرز کا مڈل آرڈر میں کھیلنا بہت ضروری ہے، ہم مڈل آرڈر پر کئی بار غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ چھکے مارنے والی جگہ ہے۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ چار پانچ اور چھ نمبر بیٹنگ آرڈر بہت اہم ہے، اگر اوپنرز ٹیم کو میچ بنا کر دیتے ہیں، تو مڈل آرڈر بیٹسمین گیم کو ختم کرتے ہیں، ٹیم کو ٹیکنیکلی فوکس کرنا چاہیے کہ ان نمبرز پر کھیلنے والے بلے باز مضبوط ہونے چاہئیں۔

    کوچ نے مزید کہا کہ سب سے اہم کام تسلسل ہے جو بورڈ بھی کر رہا ہے، تسلسل سے لڑکوں میں اعتماد بڑھتا ہے اور وہ کھیل کا مظاہر کرنے سے گھبراتے نہیں۔

    انھوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ گئی ہے، پی ایس ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہمارے کھلاڑی دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں، آگے جانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی توجہ دینا ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ ہی آگے جانے کی چابی ہے۔

  • ٹیم کی شان دار کامیابی پر وسیم اکرم کا ردِ عمل

    ٹیم کی شان دار کامیابی پر وسیم اکرم کا ردِ عمل

    مانچسٹر: ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فاتحانہ آغاز پر رد عمل میں سابق کپتان وسیم اکرم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے۔

    وسیم اکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد دی، اور کہا کہ آج ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا ٹیم نے ملتان کی گرمی میں آرام سے 300 سے اوپر کا ہدف حاصل کیا، مجھے بڑی خوشی ہے کہ ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے، بطور پاکستانی ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست کام کر رہے ہیں، وسیم اکرم نے کہا مجھے خوشی ہے کہ رمیز راجہ ہر چیز میں شامل ہو کر کام کر رہے ہیں اور انھیں پتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے۔

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف فاتحانہ آغاز

    لیجنڈ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن کرونا سے متاثر ہوا مگر اب سب بہتر ہوگا، اگر ہر ٹیم کا اپنا ہوم گراؤنڈ ہو تو پھر اور زیادہ مزہ آئے گا۔

    کرکٹ بورڈ سے متعلق دیگر مسائل پر انھوں نے تبصرہ کیا کہ آئیڈیل تو یہ ہے کہ پروفیشنل باڈیز کو خود مختار بنایا جائے، اور پی سی بی اور دیگر بورڈز خود سربراہان کا انتخاب کریں تو وہی اچھا ہے۔