Author: زاہد نور

  • شاداب اور حارث نے کاؤنٹی کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دے دیا

    شاداب اور حارث نے کاؤنٹی کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دے دیا

    لیڈز: قومی کرکٹرز شاداب اور حارث رؤف نے کاؤنٹی کھیلنے کے تجربے کو شاندار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ذمے داریاں ادا کرنے کے لئے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ سے پاکستان روانہ ہوئے۔

    وطن واپسی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ملتان کی گرمی سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، گرمی تو ہے مگر اُس کا عادی ہونا پڑے گا،واپس جا رہے ہیں انشاء اللہ اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔

    شاداب خان نے کہا کہ انجری کے باعث تھوڑا پریشر تھا، پی ایس ایل کے بعد میں یہاں بھی کھیلا، میرا مقصد سیریز سے پہلے پریکٹس کرنا تھا، کافی اچھی پریکٹس ہوئی، مشکل کنڈیشن تھی مگر مزا آیا، ہمارا فوکس ابھی اس سیریز پر مرکوز ہے اور انشاء اللہ اچھی سیریز کھیلنے کے کوشش کریں گے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دورہ انگلینڈ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ تھوڑی مشکل ہے یہاں سے بہت سیکھنےکو ملا،فور ڈےاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی، جس کے باعث اچھا تجربہ حاصل ہوا, جس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ضرور مدد ملے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:شان مسعود کس ٹیم کے کپتان مقرر ہوگئے؟

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں ہر طرح کے موسم کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے،اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں جیسا بھی موسم ہو کھیلیں گے۔

    یاد رہے کہ حارث رؤف اور شاداب خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کے لئے قومی اسکواڈ مین شامل کیا گیا ہے، کالی آندھی سے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے۔

  • "گلوز اتارنے کا وقت آگیا "عامر خان کا رنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    "گلوز اتارنے کا وقت آگیا "عامر خان کا رنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا ستائیس سالہ پروفیشل کیریئر اختتام کو پہنچا، عامرخان نے رنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر خان نے کہا کہ ستائیس سالہ طویل باکسنگ کا کیریئر رہا، اب گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

    عظیم باکسر نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسا حیرت انگیز کیریئر ملا جو کہ ستائیس سال پر محیط رہا، اس لمحے پر میں ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم ارکان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے ساتھ مجھے مقابلہ کرنے کا موقع ملا۔

    شاندار کیریئر کے اختتام پر اپنے خاندان دوستوں اور مداحوں کا بے حد مشکور ہو جن کی حمایت اور محبت سے وہ کام کردکھایا جس پر مجھے فخر ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان برطانوی حریف کیل بروک کے ہاتھوں کیرئیر کی اہم فائٹ ہار گئے تھے۔

    مانچسٹر ایرینا میں کھیلی گئی فائٹ میں عامر خان کے خلا برطانوی حریف رنگ میں چھائے رہے، کیل بروک نے فائٹ کے دوران عامر خان پر تابڑ توڑے حملے کیے،ریفری نے چھٹے راؤنڈ میں باؤٹ کو روک دیا، 12راؤنڈ ز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہوئی اور یوں عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • حسن نواز کے دفتر کے سامنے ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا نوجوان گرفتار

    حسن نواز کے دفتر کے سامنے ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا نوجوان گرفتار

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے سامنے چور چور کے نعرے لگانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں حسین نواز کے دفتر کے باہر نوجوان چور چور کے نعرے لگارہا تھا پولیس نے تلاشی کے بعد نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کی بھاری نفری حسن نواز کے دفتر کے گیٹ پر تعینات ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈپلومیٹک پولیس کے اہلکار بھی دفتر کے باہر موجود ہیں۔

  • جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں: وزیر دفاع

    جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں: وزیر دفاع

    لندن: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی ہے کہ جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرا دیے جائیں، اور نومبر سے پہلے ہی نگران حکومت بھی چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ انھوں نے میاں صاحب کو سمجھا دیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد ہی الیکشن میں جائیں گے، ہمارا گیم پلان انتخابی اور نیب اصلاحات لانا ہے، خواجہ آصف کی اپنی سوچ ہے، ہمیں مسائل حل کرنے دیں۔

    خواجہ آصف نے اپنے بیان کی وضاحت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں، معاشی حالات کی درستگی ہماری پہلی ترجیح ہے، ہمیں جلد فیصلے کرنے پڑیں گے۔

    ہو سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلےہم الیکشن ہی کرا دیں، خواجہ آصف

    انھوں نے کہا مارکیٹ منفی ہے، مستحکم ہو جائے تو اُس کے بعد الیکشن کے فیصلے بھی کر لیں گے، عمران خان کی طرح نہیں کریں گے کہ دباؤ آیا تو ہمارے پاس ایلچی بھیج دیے، کہ عدم اعتماد نہ کرائیں میں اسمبلیاں تحلیل کر دیتا ہوں۔

    وزیر دفاع نے کہا 4 لوگوں نے واضح آئین شکنی کی ہے، آئین شکنی کرنے والوں میں عمران خان، ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر اسمبلی، اور گورنر پنجاب شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی برطانیہ کا مظاہرہ، ن لیگ کا اجلاس نامعلوم مقام پر منتقل

    پی ٹی آئی برطانیہ کا مظاہرہ، ن لیگ کا اجلاس نامعلوم مقام پر منتقل

    لندن: ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں ہونے والی لیگی رہنماؤں کے اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مقام میں تبدیلی کا فیصلہ حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی برطانیہ کے ہونے والے مظاہرے کے باعث کیا گیا۔

    نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی نامعلوم مقام پر ہوئی ہے، ملاقات کے بعد نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللہ سمیت دیگر  رہنما موجود ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260 سے لندن پہنچے تھے ، ن لیگی رہنما احسن اقبال ،مفتاح اسماعیل،ایازصادق،مریم اورنگزیب ، عطاتارڑ اور ملک احمد خان ان کے ہمراہ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی قبل از وقت انتخابات کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اور بعض لیگی رہنماؤں نے فوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ مشکل معاشی فیصلوں سے مقبولیت میں کمی پر ن لیگی قیادت لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، اجلاس میں الیکشن کیلئے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کی جائے گی۔

  • نواز شریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات

    نواز شریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات

    لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات اسحاق ڈار کے گھر میں ہوئی ہے، لیگی وزرا کی ملاقات علیحدہ اجلاس میں ہوگی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں ن لیگی وزرا اور نواز شریف موجود ہیں جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260 سے لندن پہنچے تھے ، ن لیگی رہنما احسن اقبال ،مفتاح اسماعیل،ایازصادق،مریم اورنگزیب ، عطاتارڑ اور ملک احمد خان ان کے ہمراہ ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shahbaz-sharif-reached-london/

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی قبل از وقت انتخابات کے لیے آوازیں اٹھنے لگیں اور بعض لیگی رہنماؤں نے فوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    مشکل معاشی فیصلوں سے مقبولیت میں کمی پر ن لیگی قیادت لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، اجلاس میں الیکشن کیلئے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کی جائے گی۔

    گذشتہ روز معاشی اور سیاسی صورتحال پر نواز شریف نے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ، بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کلہ مسلم لیگ نون کا وفداپنے قائد نوازشریف سےملنےاورمشاورت کے لیے جارہا ہے، یہ کوئی غیرمعمولی چیزنہیں لیکن جن کی پارٹی میں مشاورت کا عمل نہیں ہوتا انہیں موقع مل گیا ہے۔

  • لارڈز میں افطار ڈنر، اذان مغرب نے مہمانوں کے دل چھو لیے

    لارڈز میں افطار ڈنر، اذان مغرب نے مہمانوں کے دل چھو لیے

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی بار افطار کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ میں کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ نسلی امتیاز کے واقعے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مثبت ثقافت کو فروغ دیا۔

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی بار افطار کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    افطار ڈنر کی تقریب کی میزبانی کمنٹیٹر عاطف نواز اور ٹمینہ حسین کی جس میں انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایون مورگن بھی شریک ہوئے ۔

    انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے بھی ٹویٹر لکھا کہ تقریب واقعی پرلطف تھی۔

    لارڈز کے لانگ روم میں اذان مغرب نے مہمانوں کے دل چھو لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اذان مغرب کی ویڈیو اسکائی اسپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

  • سابق برطانوی رکن پارلمینٹ کا پاکستان میں فوری انتخابات کا مطالبہ

    سابق برطانوی رکن پارلمینٹ کا پاکستان میں فوری انتخابات کا مطالبہ

    مانچسٹر : برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گیلوے کا کہنا ہے کہ انتخابات ہی پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلوے نے کہا کہ پاکستان قوم غلام نہیں کہ کوئی بھی طاقت وہاں مداخلت شروع کردے۔

    جارج گیلوے نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو بھکاری بننا ہے تو بنے مگر پاکستانی قوم بھکاری نہیں، میں پاکستان میں جمہوریت کی تباہی پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مطالبہ کرنے آئے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات کروائے جائیں، انتخابات ہی پاکستان کوموجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں، وفاقی کابینہ میں سے24ممبران مختلف مقدموں میں ضمانت پر ہیں۔

    سابق برطانوی رکن پارلمینٹ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کون سا ایسا ملک ہوگا جہاں 24کابینہ کے24 وزراء ضمانتوں پر وزارتیں لے کر بیٹھے ہوئے ہوں۔

    جارج گیلوے نے مزید کہا کہ کوئی بھی عزت دار آدمی ایسی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرے گا، میں امریکی رجیم چینج کی مخالفت کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جارج گیلوے نے عمران خان کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں بھی شرکت کی تھی۔

  • لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر تصادم کا خدشہ، پولیس الرٹ

    لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر تصادم کا خدشہ، پولیس الرٹ

    لندن: لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کیا، اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مارچ کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے’ امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے ،پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

    اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا، کسی بھی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ

    دوسری جانب اوورسیز پاکستانی عمران خان کی حمایت میں نکلنے لگے ، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

    مظاہرے میں شریک اوورسیز پاکستانیوں نے ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

  • دی ہنڈریڈ سیریز انگلینڈ:‌ بابراعظم ڈرافٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

    دی ہنڈریڈ سیریز انگلینڈ:‌ بابراعظم ڈرافٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شاندار کارکردگی کے باعث انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ سیریز ڈرافٹ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مایہ ناز بلے باز اور پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کو مسلسل ٹاپ رینکنگ میں رہنے اور شاندار کارکردگی پیش کرنے کے باعث ٹورنامنٹ کی اوورسیز انٹرینٹ کیٹیگری میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

    سب سے مہنگے دیگر اوورسیز کھلاڑیوں میں بابراعظم کے علاوہ کرس گیل، مچل مارش سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، نکولس پوران، تبریز شمسی، اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر، لیگ اسپنر شاداب خان، اور دائیں ہاتھ کے پیسر حارث رؤف کو 75,000 پاؤنڈ کی بنیادی قیمت کے ساتھ مدوسری کیٹیگری میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک اور نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ کی قیمت 50,000 پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔

    عماد وسیم، وہاب ریاض اور شان مسعود نے خود کو £40,000 کی کیٹیگری میں رکھا ہے جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، شاہنواز دہانی، کامران اکمل، اعظم خان، صہیب مقصود اور محمد نواز بغیر کسی مخصوص قیمت کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کو شیڈول ہنڈریڈ کے آئندہ ڈرافٹ کے لیے کل 44 پاکستانی کھلاڑیوں نے سائن اپ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سال کا دی ہنڈریڈ 3 اگست کو شروع ہوگا، مختلف فرنچائزز میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے 17 سلاٹس دستیاب ہیں۔