Author: زاہد نور

  • پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    مانچسٹر : برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید  کوخط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کوفوری ریڈ لسٹ سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے سیکرٹری ہیلتھ ساجدجاوید کو خط لکھا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اعتراضات پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح جواب دیاہے، فیصل سلطان نے کوویڈ کنٹرول کرنے کے اقدات سے آگاہ کیا، پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف بہترین کام کیاگیا ہے۔

    برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کوآئرلینڈسمیت متعددیورپی ممالک نےاپنی ریڈلسٹ سےخارج کردیا ، برطانیہ بھی پاکستان کو فوری ریڈ لسٹ سےنکالنے کے لئےاقدامات کرے ، امید ہے نئے اعداد و شمار کے بعد پاکستان کوریڈ لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔

  • انسان کو معذور کرنے والے خطرناک مچھر برطانیہ کے قریب پہنچ گئے، الرٹ جاری

    انسان کو معذور کرنے والے خطرناک مچھر برطانیہ کے قریب پہنچ گئے، الرٹ جاری

    مانچسٹر: طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے مچھر  برطانیہ کے قریب پہنچ گئے، جن کے کاٹنے سے شہری اپاہج ہوسکتا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کے محکمہ صحت نے طبی ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق عوام کے لیے الرٹ جاری کیا۔

    محکمہ صحت نے ان مچھروں کو ’ایشیائی ٹائیگر مچھر‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ برطانیہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

     فرانسیسی ریجنل ہیلتھ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ خطرناک مچھر مغربی برٹنی کے علاقے Ile-et-Vilaine کے ڈوماگن کمیون میں دریافت ہوئے، جو کو تلف کرنے کے لیے اسپرے مہم جلد شروع کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں قاتل مچھر پھیلانے کا منصوبہ

    یہ بھی پڑھیں: ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کو بھگانے کے چند آسان نسخے

    محکمہ صحت نے عوامی آگاہی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ ایشیائی ٹائیگر مچھر برطانیہ میں تباہی پھیلا سکتے ہیں، شہری مچھروں سے اپنی حفاظت خود کریں‘۔

    ماہرین کے مطابق یہ مہلک مچھر ایک بار کاٹنے کے بعد 200 انڈے پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کر لیتے ہیں، ان کے کاٹنے سے پیلا بخار، ڈینگی، چکن گونیا، زیکا سمیت دیگر وائرس پھیل سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت: پُراسرار بخار پھیلنے لگا، 50 بچوں کی موت، علامات جانیے

    ماہرین کے مطابق مچھر کے حملے کا شکار ہونے والا شخص وبائی امراض کے ساتھ اپاہج ہوسکتا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام  نے مقامی لوگوں کو ہدایات کی کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کو ممکن بنائی کیونکہ یہ پانی مچھروں کے انڈے دینے کی سب سے محفوظ جگہ ہے۔

  • واٹس ایپ پر 44 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

    واٹس ایپ پر 44 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

    ڈبلن: آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر واٹس ایپ پر 266 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپین یونین کے پرائیویسی ادارے کی جانب سے دباؤ کے بعد آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹری نے جمعرات کے روز فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا۔

    آئرلینڈ کے سرکاری ادارے کی جانب سے واٹس ایپ پر 225 ملین یورو (226 ملین ڈالرز) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔(پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ رقم چوالیس ارب پچاس کروڑ بیس لاکھ 66 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے)

    ریگولیٹری کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ آگاہ کیے بغیر صارفین کی معلومات فیس بک کے ساتھ شیئر کیں، نشاندہی کے باوجود بھی ڈیٹا کی حفاظت نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں:  اب ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں‌ چلے گا!!

    فیصلے کے مطابق واٹس ایپ حکام آئرلینڈ کے پرائیوسی کمشنر کو قوانین کی خلاف ورزی پر مطمئن کرسکے اور نہ ہی کوئی وضاحت پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ حکام نے دو سال کی تفتیش کے بعد وٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا، جسے ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں سب سے بڑا جرمانہ قرار دیا جارہا ہے۔ ریگولیٹرز نے پچاس ملین یورو جرمانے کی سفارش کی تھی مگر ادارے نے چار گنا زیادہ جرمانہ عائدکیا۔

    دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اتھارٹی کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ مناسب نہیں، ہم صارفین کی پرائیویسی کا ہر صورت خیال رکھتے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ آئرش اتھارٹی کے پاس بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دو درجن سے زائد کیسز زیر تفتیش ہیں۔

  • ’بھارت نواز رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بنانا درست نہیں‘

    ’بھارت نواز رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بنانا درست نہیں‘

    لندن: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بنانا درست نہیں ہوگا، رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔

    سرفراز نواز نے کہا کہ احسان مانی کو وزیراعظم کی بات مان کر ورلڈ کپ تک کام کرنا چاہیے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سابق کرکٹر ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس، جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائے کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے بورڈ کے 36ویں چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

    اس سے قبل پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اور وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ تین سال کیلئے بی او جی کا رکن نامزد کیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ارکان کی تعیناتیاں تین سال کیلئے ہیں، ذرائع کے مطابق بی او جی کے اجلاس میں سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

  • برطانوی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے حکومت کا نیا ہدایت نامہ

    برطانوی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے حکومت کا نیا ہدایت نامہ

    مانچسٹر: برطانوی حکومت نے یوکے پاسپورٹ کے حامل شہریوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد حکومت نے برطانوی شہریوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سرخ پاسپورٹ کی میعاد کو محدود کردیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ سرخ (ریڈ) پاسپورٹ کی میعاد دس سال سے زاہد نہیں ہوگی، جن پاسپورٹس پر دس سال سے زائد کا عرصہ درج ہو گا وہ اجراء کے دس سال پورے ہونے پر از خود ختم ہو جائیں گے۔

    حکومت کے مطابق کئی پرانے سرخ پاسپورٹس پر دس سال سے زائد کی میعاد بھی لکھی گئی تھی، جو اب قابل قبول نہیں ہوگی اور اجرا کے بعد سے اُس کا دورانیہ شمار کیا جائے گا۔

    حکومت کے مطابق یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ میں اب سرخ کی بجائے بلیو رنگ کا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، پاسپورٹ آفس نے پاسپورٹ ہولڈرز کو سفر سے پہلے پرانے پاسپورٹ کی معیاد چیک کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا۔

    پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک سے باہر جانے والوں کے پاسپورٹس کی کم سے کم میعاد چھ ماہ لازمی ہونی چاہیے۔

  • پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں، برطانوی اراکین پارلیمنٹ‌ کی حکومتی پالیسی پر تنقید

    پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں، برطانوی اراکین پارلیمنٹ‌ کی حکومتی پالیسی پر تنقید

    مانچسٹر: برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بار پھر حکومت سے پاکستان کے خلاف امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ ’حکومت برطانیہ پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے جبکہ پاکستان نے کرونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے بہترین اقدامات اُٹھائے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’برطانوی حکومت کاروبار کو عوام پر ترجیح دے رہی ہے‘۔

    رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا کہ ’ابھی تک حکومت ٹریفک لائٹ سسٹم کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کرسکی، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور اعدادو شمار سے ہٹ کر ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ریڈ لسٹ میں نام : پاکستان سے برطانیہ جانے والے افراد کیلئے اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ ’ہم حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے کہ وہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے تاکہ سفری پابندیاں ختم ہوں۔

    واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرایا، جس کے تحت مختلف ممالک کو گرین، امبر اور ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    حیران کن طور پر بھارت میں کرونا پھیلنے اور بڑی تعداد میں اموات ہونے کے باوجود بھی برطانوی حکومت نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے، جس کے بعد وہاں کے عوام نے حکومت پر تنقید شروع کردی ہے۔

  • پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی وزیراعظم کو خط تحریر

    پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی وزیراعظم کو خط تحریر

    لندن: برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر خط بولٹن سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔

    رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے خط میں لکھا کہ اعدادوشمار کا جائزہ لے کر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کیا جائے، خط کو 16 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    مزید پڑھیں: ’برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے‘

    انہوں نے لکھا تھا کہ بھارت کو انفیکشن ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستان کا انفیکشن ریٹ کم ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے۔

    ناز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا موجودہ فیصلہ سیاسی زیادہ اور سائنسی کم ہے، میرے حلقہ انتخاب میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

  • ’برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے‘

    ’برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے‘

    لندن: برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کو فیصلے پر نظرثانی کے لیے خط لکھ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    انہوں نے لکھا کہ بھارت کو انفیکشن ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستان کا انفیکشن ریٹ کم ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے۔

    ناز شاہ نے خط میں کہا کہ میں نے وزرا کو مارچ میں بھی خط لکھا تھا کہ معاملے پر سیاست نہ کریں، میری نشاندہی پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت کا موجودہ فیصلہ سیاسی زیادہ اور سائنسی کم ہے، میرے حلقہ انتخاب میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    ناز شاہ نے خط میں لکھا کہ حکومت فیصلے پر جلد سے جلد نظرثانی کرکے کمیونٹی کو ریلیف دے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

  • سرفراز کی امامت میں قومی ٹیم نے نماز عید ادا کی

    سرفراز کی امامت میں قومی ٹیم نے نماز عید ادا کی

    عید کے موقع پر نیشنل ڈیوٹی پرموجود قومی کھلاڑی مانچسٹر میں عید منا رہے ہیں۔

    تمام کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے جماعت ‏کی امامت کی۔

    عید کے پرُمسرت موقع پر کھلاڑیوں نے بغل گیر ہو کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ اس ‏موقع پر کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

    کھلاڑی عید منانے کے بعد آج انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلیں گے۔

    دوسری جانب اولمپکس ویلیج میں پاکستانی ایتھلیٹس اور آفیشلز نے عید منائی جب کہ دیگر ‏مسلمان ممالک کے کھلاڑی اور آفیشلز نے بھی نماز عید ادا کی۔

    اولمپکس کی انتظامیہ نے نماز عید کا اہتمام کیا تھا۔۔۔ نماز عید میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی ‏کیلئے دعا کی گئی۔
    پاکستانی اور دیگر مسلم ممالک کے ایتھلیٹس نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

  • فاسٹ بولر حسن علی فٹ قرار ، کیا آج کا میچ کھیلیں گے؟

    فاسٹ بولر حسن علی فٹ قرار ، کیا آج کا میچ کھیلیں گے؟

    انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےمیڈیکل پینل نے فاسٹ بولرحسن علی کو فٹ قرار دے دیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے گرین سنگل ملنے کے بعد حسن علی آج کے اہم ترین میچ میں فائنل الیون کا حصہ ہونگے۔

    حسن علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کیا تھا، جس پر پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے ممکنہ انجری کے بچاؤ کے لئے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا، جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کون اٹھائےگا؟، فیصلہ آج ہوگا

    دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم کا کمبی نیش مضبوط بنانے کی غرض سے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شرجیل خان اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونگے اور محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کرینگے۔

    واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا،میچ رات ساڑھےدس بجےشروع ہوگا، تین میچوں کی سیریز 1.1 سے برابر ہے۔