Author: زاہد نور

  • انگلش ٹیم نے کرونا کو شکست دے دی، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    انگلش ٹیم نے کرونا کو شکست دے دی، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    مانچسٹر:انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کیا بین اسٹوکس ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلش ٹیم کے قائد ہونگے؟ فیصلہ ہوگیا۔

    کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے انگلش شائقین آج کل شدید اضطراب سے دوچار ہیں، پہلے پہل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان پاکستان سے ایک روزہ ون میچز کی سیریز سے قبل کرونا کا شکار ہوکر قرنطنیہ میں چلے گئے، بعد ازاں پچپن سال بعد یورو کپ کا فائنل کھیلنے والی انگلش ٹیم ٹرافی گھر نہ لاسکی ، فائنل میں اسے اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تاہم انگلش شائقین کو گذشتہ شب بڑی خوشی ملی جب دوسرے درجے کی انگلش ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا، آج ایک اور خوشخبری انگلش شائقین کے لئے اطمینان کا باعث بنی کہ کرونا کے باعث آئسولیشن میں جانے والی انگلش ٹیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرونا کےباعث آئسولیشن میں جانیوالے تمام کرکٹرز کے منفی رپورٹ آنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، 7 ارکان کرونا کا شکار

    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ایئن مورگن کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی برسٹو، جیک بال، ٹام بیٹن، جوز بٹلر، ٹام کیورن،لوئس گریگوری، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا آغاز جمعہ سے ہو گا۔

  • ’اچھی پارٹنر شپ لگتی تو میچ جیت سکتے تھے‘

    ’اچھی پارٹنر شپ لگتی تو میچ جیت سکتے تھے‘

    لندن: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اچھی پارٹنر شپ لگتی تو میچ جیت سکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو بیک وکٹیں گرنے سے مشکل کا شکار ہوئے، کوشش کریں گے اگلے میچ میں غلطیاں نہ دہرائیں اور کامیابی حاصل کریں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے خامیوں پر جلد قابو پائیں، آخری ون ڈے جیت کر اہم پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    قومی ٹیم 248 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سعود شکیل کے 56 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    انگلش آل راؤنڈر کرس گریگوری کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

  • بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے والے انگلش بولر خوشی سے نہال

    بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے والے انگلش بولر خوشی سے نہال

    کارڈف: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ثاقب محمود قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ لینے پر خوشی سے نہال ہیں۔

    پاکستان کے خلاف میزبان ٹیم انگلینڈ کو پہلی فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میری تیاری پہلے سی ہی بہترین تھی، میچ کی ٹریننگ کے لیے صرف ایک ہی دن ملا، منگل کی صبح مانچسٹر میں ہوئی اور اختتام کارڈف میں، آج کے میچ کا وہم و گمان میں بھی نہیں تھا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے جس بھی کاؤنٹی ٹیم میں کھیلا ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور آج بھی وہی کیا، مجھے خوشی ہوئی کہ آج کے میچ میں میرا کردار بہت اہم تھا‘۔

    مزید پڑھیں: بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف شکست کی وجہ بتادی

    ثاقب محمود کا کہنا تھا کہ ’دنیا کی نمبر ون ٹیم میں آنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، اُس کے بعد ہی کسی کی جگہ لی جاسکتی ہے،  مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ موقع ملا، ریڈ بال کرکٹ کھیلنا زیادہ انجوائے کرتا ہوں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ لارڈز اور ایجباسٹن کے فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، آئندہ بھی ایسے ہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا تاکہ شائقین کو اچھا کرکٹ دیکھنے کو ملے’۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    ثاقب محمود نے کہا کہ ’پہلے اوور میں دو وکٹیں لیں تو یقین نہیں آرہا تھا، بابر اعظم کی وکٹ بہت اہم تھی، مجھے پہلی ہی بال پر وکٹ لینے کا موقع ملا، جو زندگی کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے کیونکہ بابر اعظم کی وکٹ جلد سے جلد لینا ضروری اور اہم تھا وہ جتنی دیر کریز پر رہتے ہمارے لیے مشکل پیدا ہوتی، ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہم نے بابر کو جلد پویلین بھیج دیا۔

  • بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف شکست کی وجہ بتادی

    بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف شکست کی وجہ بتادی

    کارڈف: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اچھی کارکردگی نہیں رہی، پارٹنر شپ نہیں لگی، ہم نے جلدی وکٹیں گنوائیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ون ڈے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، انگلش بولر نے جلد وکٹیں لیں اور اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کی، وکٹیں جلد گرنے سے مڈل آرڈر بیٹسمینوں پر پریشر آیا۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم صرف مجھ پر ہی انحصار نہیں کرتی، شکست ٹیم کے لیے بڑا دھچکا نہیں ہے، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی۔

    قومی ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہوئی، انگلش ٹیم نے مطلوبہ 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں، ثاقب محمود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کی جائے، برطانوی پارلیمنٹ‌ میں‌ بل پیش

    اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کی جائے، برطانوی پارلیمنٹ‌ میں‌ بل پیش

    برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ  اسلحے کی فروخت فوری ختم کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی ینوز کے مطابق لیڈز سے منتخب ہونے والے رُکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل کو اسلحے سے فروخت ختم کرنے کا بل پارلیمان میں پیش کر دیا ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ پانچ سالوں میں برطانوی حکومت نے اربوں پاؤنڈز کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے، جس کو اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا‘۔

    رچرڈ برگن کا کہنا تھا کہ ’ اسرائیلی فورسز یہ ہتھیار فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کررہی ہے، اگر برطانوی حکومت اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے تو  پھر وہ امن کی دعویدار کیسے ہو سکتی ہے؟‘۔

    مزید پڑھیں: اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

    یہ بھی پڑھیں: برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اسرائیل پر پابندیوں اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    رچرڈ برگن نے کہا کہ ’حال ہی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی کی جارحیت کا مظاہرہ ہم سب نے دیکھا، اس سلسلے کو اب بند ہونا چاہیے‘۔

    رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ بل کو پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔  اگر مذکورہ بل برطانیہ کی پارلیمنٹ سے منظور ہوجاتا ہے تو حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی اسلحہ ڈیل ختم کرنا ہوگی۔

  • ‏’یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا ‘‏

    ‏’یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا ‘‏

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو کھلاڑیوں کے لیے بڑا چیلنج قرار دے ‏دیا۔

    جمعرات سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ‏بابراعظم نے کہا کہ سیریز کھلاڑیوں کیلئےکافی بڑاچیلنج ہے انگلینڈکی ٹیم بدلی ہےلیکن ان کے ‏لئے پلان تیار ہے۔

    بابراعظم نے کہا کہ آئیڈیل کنڈیشن نہیں ہے انگلینڈ ٹیم کےساتھ جو ہوا مایوس کن ہے لیکن دورہ ‏ختم ہونےکاخیال ذہن میں نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پلیئرزکاؤنٹی میں کھیلے ہوئے ہیں یونس خان کےنہ ہونےسےفرق پڑےگا تاہم ‏فیصلہ بورڈ اور یونس خان کا ہے وہی بہتربتاسکتے ہیں۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ ڈربی میں اچھی پریکٹس کی، 4پریکٹس میچزکھیلےہیں کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ‏ہے اچھا کھیل پیش کریں گے ٹاس کےوقت ٹیم کا اعلان کریں گے۔

  • انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

    انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

    لندن: انگلش فاسٹ بولر جمی اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے 38 سالہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔

    جمی اینڈرسن نے کینٹ کے خلاف اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور فرسٹ کلاس میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

    فاسٹ بولر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 617 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بن گئے تھے۔

    جیمز اینڈرسن سے قبل یہ اعزاز لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، گلین میک گرا، مرلی دھرن، شین وارن اور انیل کمبلے حاصل کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، اسپنرز مرلی دھرن ۔1347، شین وارن 1001 اور انیل کملبے 956 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • ون ڈے سیریز، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان

    ون ڈے سیریز، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان

    لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک انگلیند ون ڈے سیریز کے لیے برطانوی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے، انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے۔

    باقی اسکواڈ میں معین علی، جوناتھن بریسٹو، ٹوم بینٹن، صیم بیلینگ، سیم کرن، ٹوم کرن، لیم ڈوسن، لیم لونگسٹن، جارج گارٹن، عادل رشید، جو روٹ، جیسن رائے، ڈیوڈ ویلی، کریس واکس اور مارک ووڈ بھی پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کرے گی، جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی کو شام پانچ بجے کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

    بابراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ 10 جولائی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق تین بجے سہ پہر، اور تیسرا میچ منگل 13 جولائی کو شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ قومی اسکواڈ 25 جون کو برمنگھم پہنچ گیا تھا، اسکواڈ 3 دن روم آئسولیشن میں رہا، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد 7 روز ٹریننگ سیشنز میں شریک ہونا تھا، قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔

  • بابراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    بابراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    ڈربی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے لئے خطرہ کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے قومی اسکواڈ کے درمیان پہلا انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا گیا۔

    میچ میں بابر اعظم الیون نے شاداب الیون کو با آسانی 164 رنز سے شکست دےدی، ڈربی میں کھیلے گئے انٹرا اسکواڈ میچ میں شاداب خان کی دعوت پر بابر الیون نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔میچ کی خاص بات قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شاندار سینچری تھی، بابراعظم نے امام الحق کے ہمراہ 159 رنز کی عمدہ شراکت داری بھی قائم کی۔

    جواب میں بابراعظم الیون کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب الیون کو 200 رنز پر آل آؤٹ کردیا، بابراعظم الیون کے لیگ اسپنرعثمان قادرنے4، فاسٹ بولرمحمدحسنین نے3شکارکیے۔

    شاداب خان الیون کے عبداللہ شفیق نے سینچری اسکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔

    قومی اسکواڈ کے درمیان دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ کل کھیلا جائے گا۔

     

  • حسن علی کا شاہد آفریدی اور شعیب ملک سے متعلق اہم بیان

    حسن علی کا شاہد آفریدی اور شعیب ملک سے متعلق اہم بیان

    مانچسٹر: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کے لیے کمر کی انجری ے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن ناممکن کچھ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ کمر کی انجری کے بعد سخت محنت اور سینئرز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کم بیک کرنے میں کامیاب رہا۔

    حسن علی نے کہا کہ انجری کے دوران شعیب ملک اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی بہت حوصلہ افزائی کی، اگر ہم نیت اور محنت کرلیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا اور میں اس کی تازہ ترین مثال ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایک بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتا تھا اور خوشی ہے کہ حالیہ فارم اس خواہش کو تقویت دے رہی ہے، بیٹنگ شروع سے ہی پسند تھی اور انجری کے دوران جب موقع ملا تو اپنی بیٹنگ پر خاص توجہ دی، اس دوران نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرپر اپنی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت پر بہت کام کیا۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں، کیریئر کا آغاز آئرلینڈ سے ہوا اور پھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا کبھی نہیں بھول سکتا، یہاں کی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کے لیے موزوں ہے، میزبان ٹیم اس فارمیٹ کی مضبوظ ٹیم ہے مگر پر امید ہوں کہ قومی ٹیم اس دورے پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    یاد رہے کہ 2016 میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے حسن علی دوسال بعد ہی کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور پھر تقریباَ دو سال ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے، بالآخر انہوں نے مکمل ری ہیب کے بعد قائداعظم ٹرافی 21-2020 میں شرکت کی اور متاثرکن کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے دوبارہ کم بیک کی راہ ہموار کرلی۔