Author: زاہد نور

  • لارڈز میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری

    لارڈز میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری

    لندن: شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، ایجبسٹن کے بعد لارڈز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل گئی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آٹھ جولائی کو شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز سے شائقین کرکٹ کو دوسری خوشخبری مل گئی ہے، لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والےدوسرا ون ڈے بھی برطانیہ کے ایونٹ ریسرچ پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    لارڈز کے تاریخی میدان کو ایونٹ ریسرچ پروگرام میں شامل کرنے کے بعد اب سو فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے،ستمبر دوہزار انیس کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ شائقین بھرپور تعداد میں اسٹیڈیم آسکیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان دوسراون ڈے دس جولائی کو لارڈز میں شیڈول ہے۔

     دونوں ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن میں تیسرے ون ڈے کے لئے پہلے ہی اسی فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز، تماشائیوں کی آمد سے متعلق بڑا فیصلہ

    کرکٹ بورڈ نے ہدایت جاری کی کہ تمام عمر کے لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی البتہ گیارہ سال سے زیادہ عمر کے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو دو ہفتے قبل کی کرونا منفی رپورٹ اور ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چار روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران 60 ہزار شائقین کو ایجباسٹن اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی، جس میں کرکٹ بورڈ کو خاصی حد تک کامیابی حاصل رہی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ برمنگھم میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہونے کی وجہ سے میچز میں ہاؤس فل ہی رہتا ہے کیونکہ ہم وطن گرین شرٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم ضرور آتے ہیں۔

  • "مجھے جہاں بھی کھلایا جائے گا اپنا سو فیصد دوں گا "

    "مجھے جہاں بھی کھلایا جائے گا اپنا سو فیصد دوں گا "

    ڈربی: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا جو غلطیاں ماضی میں ہوئی اس کو نہ دہراؤں، ٹیم کو میری جہاں بھی ضرورت ہوئی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈربی سے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صہیب مقصود نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نڈر ہوکر کرکٹ کھیلی، جس طرح ڈومیسٹک میں کھیلا کوشش ہوگی انٹرنیشنل بھی ویسا کھیلوں، مجھے جہاں بھی کھلایا جائے گا اپنا سو فیصد دوں گا ۔

    صہیب مقصود نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم کیلئے سلیکٹ ہوتا تو اس کو ٹیم کا سوچنا چاہیئے، جب سے ٹیم سے ڈراپ ہوا کم بیک نہیں کیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی کارکردگی دکھا کر آیا تھا ، کوشش کروں گا جو غلطیاں ماضی میں ہوئی اس کو نہ دہراؤں۔

    یہ بھی پڑھیں: سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

    پاکستان انگلینڈ سے متعلق سیریز پر صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں وائٹ بال کرکٹ میں ہمیشہ اسکور بنتے ہیں جبکہ پاکستان نے انگلینڈ کو ہمیشہ ٹف ٹائم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ تین روزہ روم آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اسکواڈ دو انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے، پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    قومی اسکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔

  • پاک انگلینڈ سیریز، تماشائیوں کی آمد سے متعلق بڑا فیصلہ

    پاک انگلینڈ سیریز، تماشائیوں کی آمد سے متعلق بڑا فیصلہ

    مانچسٹر: انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین برمنگھم میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انیس ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نے گنجائش کے حساب سے صرف 80 فیصد شائقین کو داخلے کی مشروط اجازت دی۔

    کرکٹ بورڈ نے ہدایت جاری کی کہ تمام عمر کے لوگوںکو داخلے کی اجازت ہوگی البتہ گیارہ سال سے زیادہ عمر کے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو دو ہفتے قبل کی کرونا منفی رپورٹ اور ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ: قومی اسکواڈ کو بڑا ریلیف مل گیا

    ترجمان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ شائقین کی میدانوں میں واپسی کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شائقین کو اجازت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چار روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران 60 ہزار شائقین کو ایجباسٹن اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی، جس میں کرکٹ بورڈ کو خاصی حد تک کامیابی حاصل رہی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ برمنگھم میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہونے کی وجہ سے میچز میں ہاؤس فل ہی رہتا ہے کیونکہ ہم وطن گرین شرٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم ضرور آتے ہیں۔

  • سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

    سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

    ڈربی: وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا، ٹیم کا وائس کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں اپنی رائے دوں گا۔

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے گزشتہ چھ سیریز میں کامیابی حاصل کی، جب بھی ہماری ٹیم انگلینڈ آئی لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا ، انگلینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا بلکہ بطور کھلاڑی کھیلتا ہوں، اس وقت بھی وائس کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں اپنی رائے دوں گا۔

    اسکواڈ میں وکٹ کیپر سرفراز کی موجودگی سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ابھی دو کیپر ہیں زیادہ بھی ہوں تو مقابلہ مضبوط ہوگا، میں دباؤ نہیں بلکہ اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں ۔

    وکٹ کپیر بلے باز نے بھی ٹیم کے مڈل آرڈر میں خامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مڈل آرڈر کا تھوڑا مسئلہ ہے جس پر لڑکے محنت کررہے ہیں، صہیب مقصود پی ایس ایل میں پانچویں نمبر پر کھیلا اور پر فارم کیا، قومی ٹیم کے لئے صہیب مقصود کو جہاں موقع دیں گے وہ پرفارم کریں گے۔

    قومی ٹیم کی اوپننگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اپنا بہترین اسٹرائیک ریٹ بہتر رکھتے ہیں، اوپننگ کیلئے بابر اعظم اور مجھے جہاں قربانی دینا پڑی دیں گے، موجودہ اسکواڈ کے باعث ہمارا ٹیم کمبینیشن اب بہت اچھا بن گیا ہے، اس سیریز میں ہماری تمام کمی پوری ہونگی۔

  • شاداب خان دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پُر عزم

    شاداب خان دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پُر عزم

    ڈربی: قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز تیاری کا اچھا موقع ہے، مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بہت پر جوش ہوں، گزشتہ دورے میں اچھی پر فارمنس رہی، اس باربھی بہتر کھیل کی کوشش کرینگے، انگلینڈ ٹیم ورلڈ کپ چیمپئن اور وائٹ بال کرکٹ کی اچھی ٹیم ہے۔

    شاداب خان نے انگلینڈ کے موسم کی صورت حال پر کہا کہ قومی ٹیم جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگی کی کوشش کررہی ہے، آل راؤنڈر نے کہا کہ انگلینڈ میں موسم تبدیل ہو جائے تو گیند سیم ہونے لگتا ہے اگر سورج نکل آئےتو موسم ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی کیلئےموزوں ہوتا ہے۔

    انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز سے متعلق شاداب خان کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کیخلاف سیریز تیاری کا اچھا موقع ہے۔

    شاداب خان نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بتایا کہ مکمل فٹ ہوچکا ہوں ، باؤلنگ پر خاص توجہ دے رہا ہوں، پی ایس ایل میں اچھی باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، میری پہلی ترجیح باؤلنگ ہے ، کوشش ہے پاکستان کیلئےزیادہ سے زیادہ آؤٹ کرسکوں۔

    آل راؤنڈر کا ورچوئل کانفرنس میں کہنا تھا کہ اگلےچند ماہ مسلسل کرکٹ کھیلنی ہےاس لیےٹرینر نےفٹنس ٹیسٹ کا اہتمام کیا، پریکٹس سیشنز میں فزیکل ٹریننگ پر توجہ مرکوز ہے تاکہ تیاری ہو سکے۔

  • دورہ انگلینڈ: قومی اسکواڈ کو بڑا ریلیف مل گیا

    دورہ انگلینڈ: قومی اسکواڈ کو بڑا ریلیف مل گیا

    ڈربی: انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کووڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آج ڈربی میں ٹریننگ کا آغاز کریگی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کووڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی، قومی اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ اتوار کو ہوئی تھی، کھلاڑیوں کو آج سےانڈور گیمز اور ورزش کرنےکی اجازت مل گئی۔

     قومی اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا ہے اور اس وقت سے تمام ارکان تین روز کی آئسولیشن میں ہیں۔

    تین روزہ روم آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈکےارکان دو انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے، پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی اسکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔

  • انگلینڈ سری لنکا سیریز؛ اہم رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    انگلینڈ سری لنکا سیریز؛ اہم رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    انگلینڈ اور سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز کے ریفری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلی جارہی ‏ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری فِل ویٹیکیس کورونا پوزیٹو ہوئے ہیں۔

    ای سی بی کے مطاب قپچیس جولائی کو ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان میں سے آئی سی سی کے ‏ایمپائر فِل ویٹیکیس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    اینٹی کرپشن عملے کے سات ارکان اُن کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے اُن کے ٹیسٹ منفی آئے ‏مگر اُنہیں بھی دس دن تک آئیسولیشن میں رہنا پڑے گا۔ ‏

    JUST IN | Match Referee Phil Whitticase, who officiated during England vs  Sri Lanka T20I series, tests positive for COVID-19 - SportsTiger

    بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کا کوئی بھی رُکن کرونا سے متاثر نہیں ہوا، مثبت آنے والے ‏ایمپائر صحت مند ہیں اور دس روز تک ائیسولیشن میں رہیں گے۔

    Eng vs SL 2021 - Positive Covid-19 test among England-Sri Lanka match  officials forces changes for ODI series | Cricket | ESPNcricinfo.com

  • یونس خان کے حوالے سے  کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، مصباح الحق

    یونس خان کے حوالے سے کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، مصباح الحق

    ڈربی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بیٹنگ کوچ یونس خان اور پی سی بی کے درمیان تنازعے پر بیان دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کا تجربہ اہم تھا کھلاڑیوں کے لیے ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ یونس خان کی کوچنگ چھوڑنے کا معاملہ ان کا اور پی سی بی کا ہے، میں یونس خان کے حوالے سے کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، یونس خان کا تجربہ اہم تھا کھلاڑیوں کے لیے ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ جو بھی کوچنگ اسٹاف موجود ہے، اسی سے کھلاڑیوں کا مدد کرنا ہدف ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ یونس خان کے تجربے سے بلے بازوں کو فائدہ پہنچ رہا تھا۔

    ورچوئل کانفرنس میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی کرکٹرز کی فارم نہ مستقل رہتی ہے نا مستقل خراب رہتی ہے، پی ایس ایل سیزن میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ایونٹ میں کارکردگی نہ دکھانے والے انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

    مصباح الحق نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم میں نمبر پانچ اور نمبر چھ بیٹنگ کا اہم مسئلہ ہے، صہیب مقصود کے آنے سے مڈل آرڈر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

    اوپننگ سے متعلق سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اوپننگ جوڑی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا، میچز سے پہلے ہی فیصلہ کرینگے کونسی اوپنگ جوڑی ہوگی۔

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر وہ مستقل میں وائٹ بال کرکٹ میں جگہ بناسکتا ہے۔

     

  • برطانیہ میں‌ بخار سے ہزاروں بچے متاثر، والدین پریشان

    برطانیہ میں‌ بخار سے ہزاروں بچے متاثر، والدین پریشان

    مانچسٹر: کرونا وبا آنے کے بعد اگر کسی کو بخار ہوجائے تو اُسے کرونا کا خوف ہوتا ہے اور وہ تاخیر کیے بغیر ڈاکٹر کے پاس پہنچ جاتا ہے۔

    عالمی طبی ماہرین نے کرونا کی جوعلامات بتائیں اُن میں بخار، کھانسی، نزلہ، ذائقہ وار سونگھنے کی حس ختم ہونا، سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر شامل ہیں۔

    کرونا کے بعد اگر کسی کو عام بخار بھی ہو تو وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوجاتا ہے اور اگر چھوٹے بچے اس صورت حال سے دوچار  ہوں تو والدین یا گھر والے بہت زیادہ ڈر جاتے ہیں۔

    برطانیہ میں ان دنوں ہزاروں بچے بخار کے مرض میں مبتلا ہیں، جنہیں کرونا سے خوف زدہ والدین مختلف اسپتال لے کر پہنچ رہے ہیں تاکہ اصل مرض کی تشخیص ہو اور پھر بچے کا علاج شروع کیا جاسکے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں ہزاروں بچوں کو بخار کی شکایت کے بعد اسپتال پہنچایا گیا، جن کو ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد دوا دے کر گھر روانہ کیا۔بچوں کو ہونے والے بخار کی وجہ سے والدین بہت زیادہ پریشانی کا شکار بھی ہیں۔

    والدین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اب ڈاکٹرز نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران ویسے بھی بچوں کو بخار ہونے کے کیسز میں ڈرامائی اضافہ ہوا۔

    ڈاکٹرز نے کہا کہ والدین کو گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موسم گرما کے مہینے جون میں یہ وائرل تیزی سے پھیلتا ہے، ماضی میں بھی ایسی صورت حال دیکھی جا چکی ہے‘۔

    برطانیہ کے رائل کالج نے والدین کے لیے ایک تجویز بھی جاری کی، جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ معمولی بخار کی صورت میں وہ اپنے بچوں کو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے کر نہ آئیں بلکہ عام ڈاکٹرز کو دکھائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جون میں پندرہ سال سے کم عمر 23 ہزار 661 بچوں کو بخار کی شکایت کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیسز مزید بڑھے ہیں، 2018 میں یہ تعداد 15 ہزار کے قریب تھی۔

    ڈاکٹر ڈین منگنوس نے کہا کہ ’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہم بچوں میں بہت مصروف رہے، پیر کے بعد سے چوبیس گھنٹوں میں بچوں میں بخار کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے‘۔

    انہوں نے کہا کہ والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی صورت حال میں محکمہ صحت کے ایمرجنسی نمبر 111 پر کال کر کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں، اس سے والدین اور ڈاکٹرز دونوں پریشانی سے محفوظ رہیں گے۔

  • برطانیہ: انگریزی اور ریاضی مضامین میں فیل ہونے والوں کو یونیورسٹی میں داخلہ نہ دینے کی سفارش

    برطانیہ: انگریزی اور ریاضی مضامین میں فیل ہونے والوں کو یونیورسٹی میں داخلہ نہ دینے کی سفارش

    مانچسٹر: برطانوی محکمہ تعلیم کے سیکریٹری گیون ولیم سن نے سفارش کی ہے کہ لازمی اور بالخصوص ریاضی و انگریزی مضامین میں کامیابی حاصل نہ کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ نہ دیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری تعلیم گیون ولیم سن نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سےقاصر ہیں کہ لازمی مضامین پاس نہ کرنے والے طلبہ کے لئے یونیورسٹی میں داخلے کی شرائط کو کیوں نرم کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ میں جی سی ایس ای میں ناکام ہونے والے طلبہ کے پاس ہونے تک اُن کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    گیون ولیم سن کا کہنا تھا کہ ’ اسکول سے فارغ ہونے والے اُن طلبہ کو یونیورسٹی میں جانے سے روکا جاسکتا ہے جنہوں نے انگریزی اور ریاضی کے مضامین پاس نہیں کیے‘۔

     انہوں نے یونیورسٹی میں داخلےکے لیے خواندگی کا معیار کم کرنے کو ناقابلِ قبول قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ سیکرٹری تعلیم نے ہایئر ایجوکیشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم یونیورسٹی داخلے میں بھی اسی طرح کی سختی کی توقع کرتے ہیں جیسا کہ ہم اعلی تعلیم کے ہر دوسرے شعبے سے کرتے ہیں‘۔

    گیون نے سوال کیا کہ ’ کیا واقعی یہ کسی کے مفاد میں ہے اگر یونیورسٹی داخلے کی پالیسی کو اس قدر نرم کردیا جائے کہ انگریزی یا ریاضی میں ناکام ہونے والے اٹھارہ سالہ طالب علم کو گریجویشن یا آنرز کی ڈگری کے لیے داخلہ دے دیا جائے‘؟۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ یونیورسٹی میں داخلہ اُنہی کو ملےجو اس کے معیار پر پورا اُترتے ہیں۔