Author: زاہد نور

  • انگلش کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    انگلش کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    مانچسٹر: سری لنکا اور پاکستان سے ہوم سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تماشائیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈکرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز میں کیا جائے گا، ای سی بی نے یہ اعلان بذریعہ ٹوئٹر کیا۔

    ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سری لنکا اور پاکستان سیریز کے لئےشائقین کی گنجائش میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، رائل لندن سیریز ون ڈے اور ٹی20میں تماشائیوں میں اضافےکی اجازت ہوگی۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے سیریز کےانتظامات سے متعلق تفصیلات مشاورت کے بعد جاری کی جائینگی۔

    سیکریٹری ثقافت اولیور ڈاوڈن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند بات ہے،زبردست ویکسین رول آؤٹ کے باعث یہ ممکن ہوا، ہم تماشائیوں کیلئےمحفوظ ماحول میں کھیل دیکھنےکےمزید اقدامات کررہےہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو کورونا کے باعث16.1 ملین پاؤنڈز کا خسارہ برادشت کرنا ‏پڑا ہے، خسارے کے باعث بورڈ کے نقد ذخائر 2.2 ملین پاؤنڈز تک جاپہنچے ہیں۔

    چیف فنانشل آفیسر اسکاٹ سمتھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس چیلنجنگ سال رہاہے، گزشتہ برس ‏بورڈ کی ٹکٹس کی فروخت سےحاصل ہونےوالی آمدنی صفر رہی جب کہ بائیوسکیور ماحول کیلئے ‏بورڈ کےاخراجات میں مزیداضافہ ہوا۔

  • برطانوی حکومت کی سفری پابندیوں کے خلاف عدالت میں‌ درخواست دائر

    برطانوی حکومت کی سفری پابندیوں کے خلاف عدالت میں‌ درخواست دائر

    مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ اور نجی ایئرلائن نے حکومت کی جانب سے عائد ہونے والی سفری پابندیوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ اور رائن ایئر نے حکومت ٹریول لسٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریفک لائٹ سسٹم کو عدالت میں چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔

    عدالت میں اس حوالے سے آج درخواست جمع کرائی جائے گی، جس میں ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکاک اور ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’ٹریول ٹریفک لائٹس سسٹم کی شفافیت پر تحفظات ہیں، حکومتی فیصلے کی وجہ سے فضائی انڈسٹری کو  بڑا معاشی دھچکا لگا ہے، حکومت نے ہر تین ہفتے کے بعد لسٹ کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا  مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

    درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹریفک لائٹ سسٹم میں درجہ بندی کا طریقہ کار واضع کرے، وزیر اعظم بورس جانسن درجہ بندی کا سائنسی طریقہ کار  وضع کریں کیونکہ حکومت انتہائی کم انفیکشن ریٹ والے ممالک کو بھی گرین لسٹ میں نہیں ڈال رہی۔

    ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ بہت کم کسیز والے ممالک بدستور امبر لسٹ میں موجود ہیں، برطانیہ کا ٹریفک لائٹ سسٹم شروع سے ہی گھمانے کی پالیسی پر چلایا جارہا ہے‘۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس درخواست میں کئی اور فضائی کمپنیاں بھی فریق بن گئیں ہیں، جنہوں نے درخواست گزاروں کی مکمل معاونت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستانی نژاد ڈاکٹرعبدالحفیظ نے ‘ممبرآف دی برٹش ایمپائر’ کا اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستانی نژاد ڈاکٹرعبدالحفیظ نے ‘ممبرآف دی برٹش ایمپائر’ کا اعزاز حاصل کرلیا

    مانچسٹر : پاکستانی نژاد ڈاکٹرعبدالحفیظ نے ممبرآف دی برٹش ایمپائر کا اعزازحاصل کرلیا ، ڈاکٹرحفیظ ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز  کےبانی اورسی ای او ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر عبدالحفیظ کو میڈیکل کے شعبے میں ’غیر معمولی‘ خدمات پر ملکہ برطانیہ نے ممبر آف دی برٹش ایمپائر اعزاز سے نواز دیا ، جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالحفیظ کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے۔

    ڈاکٹرحفیظ ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزاینڈسرجنز کےبانی اورسی ای او ہیں اور 10سال سے نارتھ ویسٹ میں بطور جنرل فزیشن خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے میڈیکل سکول میں کلینیکل ٹیوٹربھی رہے۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ نے بطور پاکستانی ڈاکٹر اس اعزاز کا ملنا باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں کام کر رہی ہے ۔

  • عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں : اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

    عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں : اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

    مانچسٹر : آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کی چیئر پرسن ڈیبی ابراہمز نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

    یہ بات انہوں نے مانچسٹر میں نمائندہ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سب ممالک پر عالمی پابندیاں لگنی چاہئیں۔

    ڈیبی ابراہم کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے لئے بھی خصوصی معیار قائم کیے جانے چاہئیں اور اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے کر اُس پر بھی پابندیاں لگنی چاہئیں۔

    آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کی چیئر پرسن نے کہا کہ بھارت وادی میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کیلئے عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے اب بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پرامن حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں جن کے لیے پارلیمانی گروپ ہر طرح سے کوششیں کر رہا ہے۔

  • برطانیہ جانے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوش خبری

    برطانیہ جانے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوش خبری

    مانچسٹر: برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیوں کو نرم کرنے اور ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی سیون) کے حوالے سے ہونے والی بیٹھک میں برطانیہ نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا۔

    دنیا کے ساتھ بڑے ممالک جی سیون کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد  برطانیہ نے ویکسین شدہ مسافروں کو جون کے آخر تک سفر اور اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا۔

    جیو سیون اجلاس کے بعد ایئر ٹریفک لائٹ سسٹم  میں کسی پیشرفت کی توقع کا امکان تو نہیں البتہ امید کی جا رہی ہے کہ جی سیون ممالک کے سربراہان کی بیٹھک مسافروں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی۔

    برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ وہ 21 جون کو قومی لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے 7 ترقی یافتہ ممالک کا ٹیکنالوجی کمپنیز پر 15 فیصد ٹیکس لگانے پر اتفاق

    یہ بھی پڑھیں: کرونا صورت حال، برطانیہ کا ایک اور ملک سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    حکومت لاک ڈاؤن کے حاتمے کے بعد ایئرٹریفک سسٹم کے حوالے سے بھی نظر ثانی کرے گی اور 28 جون کو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    فضائی سفری انڈسٹری سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ ویکسینشن والے افراد کو سفر کی اجازت دینے میں کوئی ممانعت نظر نہیں آ رہی کیونکہ جی سیون اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا ہے۔

    گلوبل ائیرلائنز اتحاد نے حکومت سے سفری پابندی پر نظر ثانی اور مسافروں کے داخلے کی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن لگوانے والے مسافروں پر سے قرنطینہ کی شرط ختم کی جائے۔

  • انگلش فاسٹ بالر کا کیریئر شروع ہوتے ہی زوال پزیر ہوگیا

    انگلش فاسٹ بالر کا کیریئر شروع ہوتے ہی زوال پزیر ہوگیا

    لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے نسل پرستانہ اور خواتین سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کرنے پر انگلش فاسٹ بالر اولی رابنسن کو بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا کہ انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن کو متنازعہ ٹوئٹس کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔

    بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اولی رابنسن کو فوری طور پر انگلینڈ ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کی ہدایات کی گئی ہے، اولی رابنسن تحقیقات مکمل ہونے تک انٹرنیشنل کرکٹ سےمعطل رہیں گے۔

    گزشتہ ہفتے اولی رابنسن نے انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں سات وکٹیں اور قیمتی 42 رنز بنائے تھے۔

    یاد رہے کہ اولی رابنسن نے آٹھ سال قبل نسل پرستانہ،خواتین سےمتعلق نازیباٹوئٹس کی تھیں، تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ان کے متعدد پرانے ٹوئٹس سامنے آئے جو نسل پرستانہ، جنس پسندی اور ہم جنس پر مبنی تبصرے پر مشتمل تھے۔

    کاؤئنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے متنازعہ ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے واضح کیا تھا کہ میں نسل پرست نہیں ہوں اور نہ ہی میں جنس پرست ہوں، ماضی میں کئے گئے ٹوئٹس پر مجھے افسوس ہے اور میں نے آج یقیناً اپنا سبق سیکھ لیا ہے۔

    دوسری جانب انگلش کپتان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ٹوئٹس ناقابل قبول ہیں۔

  • بریڈفورڈ میں کورونا کی بھارتی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بریڈفورڈ میں کورونا کی بھارتی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ایشیائی اکثریت والے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے خطرے کی ‏گھنٹی بجا دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بریڈفورڈ میں کوروناوائرس کے بھارتی ویئرینٹ کی تصدیق ہونے پر ‏شہریوں کو ٹیسٹنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    برطانوی محکمہ صحت نے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ‏فوری ٹیسٹ کروائیں، علامات نہ ہونےکی صورت میں بھی ٹیسٹ کرانےکی ہدایات کی گئی ہے۔

    شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا ویکسینیشن کروا چکے ‏ہیں اس کے باوجود وہ کورونا ٹیسٹنگ ضرور کروائیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارتی قسم سے متاثرہ شخص کو 10 روز سے کے لیے آئیسولیشن ‏اختیار کرنا ہوگی۔

    رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ جہاں کیسز کی تصدیق ہوئی وہاں کے رہائشی جلدٹیسٹ ‏کرائیں، مقامی کونسل اور محکمہ صحت سےاس عمل کو تیز کرنےکی بات کروں گی۔

    بریڈفورڈ میں سوا لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں جب کہ بھارتی اور بنگلادیشی شہریوں کی بڑی ‏تعداد بھی مقیم ہے۔

  • ’کرونا کی بھارتی قسم‘ لکھنے پرمودی حکومت تلملا اٹھی، سوشل میڈیا سے مواد ہٹانے کی درخواست

    ’کرونا کی بھارتی قسم‘ لکھنے پرمودی حکومت تلملا اٹھی، سوشل میڈیا سے مواد ہٹانے کی درخواست

    مانچسٹر: کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے خطرناک پھیلاؤ کے بعد بھارت نے  نام کی وجہ سے عالمی ادارۂ صحت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جبکہ انٹرنیٹ کمپنیوں سے نام ہٹانے کی استدعا کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا کی تغیر شدہ بھارتی قسم کے خطرناک پھیلاؤ کا چرچا زبان زد عام ہونے کے بعد مودی حکومت شدید پریشان ہے اور  اس بدنما داغ کو اپنے پر سے ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    بھارتی حکومت نے عالمی ادارۂ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے استدعا کی کہ ’وائرس کی تغیر شدہ قسم کا نام تبدیل کیا جائے اور اس سے بھارت کا نام حذف کیا جائے‘۔

    مزید پڑھیں: مودی سرکار ‘کرونا کی بھارتی قسم’ سے متعلق مواد سوشل میڈیا سے ہٹوانے لگی

    بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کمپنیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر ’بھارتی کرونا وائرس، یا ’انڈین ویئرنٹ وائرس‘ کے الفاظ اور مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

    بھارتی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ’وائرس کے ساتھ انڈیا کا نام جڑنے سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے‘۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا کی قسم ‘بی ون 617’ کو بھارت یا کسی بھی ملک کے نام سے منسوب نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ کرونا کی یہ قسم برطانیہ سمیت اب تک 43 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جہاں کرونا وائرس کی اصطلاح ‘بھارتی قسم’ وسیع پیمانے پر استعمال ہورہی ہے۔

    بھارت میں کرونا کی مذکورہ قسم نے بدترین تباہی مچارکھی ہے جس کے باعث روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کرونا مریض ہلاک اور لاکھوں متاثر ہورہے ہیں، جس کے باعث متعدد ممالک نے بھارت سے آمد و رفت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے وائرس کی مذکورہ قسم پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کرونا کی برازیلین، افریقی، برطانوی اقسام بھی سامنے آچکی ہیں جبکہ کچھ ممالک نے تو کرونا کو ’چینی وائرس‘ کا نام بھی دیا تھا۔

  • کوروناوائرس: برطانیہ بڑی مشکل میں پھنس گیا

    کوروناوائرس: برطانیہ بڑی مشکل میں پھنس گیا

    لندن: برطانیہ میں بھارتی کورونا قسم کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، جہاں اب تک بھارتی کورونا قسم کے 5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے کچھ علاقوں میں نئے مریضوں کی اکثریت بھارتی کورونا قسم سے متاثر ہے۔ لندن میں کرائیڈن، ہونزلو اور ہیلنگڈن میں انڈین ویرئینٹ کے کیسز موجود ہیں۔

    ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی کورونا وائرس قسم بھارت سے واپس آنے والوں کی وجہ سے پھیلی۔

    بھارتی قسم برطانوی کورونا قسم سے50فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ برطانیہ کے 8علاقوں میں انڈین قسم کی وجہ سےنئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    خیال رہے کہ کوروناوائرس کا پھیلاؤ دیکھتے ہوئے حکومت نے ویکسینیشن کا عمل تیز کردیا ہے۔ جبکہ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر ہرصورت عمل کریں۔

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اسرائیل پر پابندیوں اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اسرائیل پر پابندیوں اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    مانچسٹر: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل پر پابندیوں اور فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیڈز سے تعلق رکھنے والے رُکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے برطانوی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

    رچرڈ برگن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھا کر فلسطین میں جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرے۔

    پارلیمان میں اپنے تقریر کے دوران انہوں نے سوالات کیے کہ ’فلسطین کے مزید کتنے بچوں کو مرنا ہوگا، کتنے گھر، اسکول اور اسپتال تباہ ہوں گے تب برطانوی حکومت کوئی ایکشن لے گی؟‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کا سلسلہ بند کرے اور اب ضرورت ہے کہ اسرائیلی حکومت پر پابندیاں عائدکی جائیں کیونکہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے’۔

    مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ، برطانوی مسلمان سراپا احتجاج، اراکین پارلیمنٹ‌ بھی شامل

    انہوں نے ایوان میں یاد دہانی کرائی کہ ’برطانوی پارلیمان میں 2014 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے ووٹ دیا گیا تھا، فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا اُس کا حق ہے لہذا فوری طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے‘۔