Author: زاہد نور

  • برطانوی شہرساؤتھ پورٹ میں مسجد کے باہر جلاؤ گھیراؤ، حملے کی کوشش

    برطانوی شہرساؤتھ پورٹ میں مسجد کے باہر جلاؤ گھیراؤ، حملے کی کوشش

    برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں حملے کے بعد پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے، مقامی مسجد کے باہر مظاہرین نے جلاؤگھیراؤ کیا، حملے کی کوشش کی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ساؤتھ پورٹ میں پولیس کی کئی گاڑیاں جلا دی گئیں جبکہ 22 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، شہری حملہ آور سے متعلق فیک نیوز وائرل ہونے پر مشتعل ہوئے، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حملہ آور کو مسلمان ظاہر کیا گیا۔

    تاہم شہر کی پولیس نے ابھی تک حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی، ٹیل ماما نامی تنظیم بھارتی فیک نیوز سے متعلق تفصیلات سامنے لے آئی۔

    مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کیلئے کام کرنے والی تنظیم ٹیل ماما نے بتایا کہ فیک نیوز پھیلانے والا اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہورہا ہے، فیک نیوز کے باعث مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔

    ٹیل ماما تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ غلط معلومات کو انتہاپسندوں نے وائرل کیا، غلط معلومات کو مسلمانوں کے خلاف مظاہروں میں استعمال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں ایک ڈانس اور یوگا ورک شاپ میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں سے 3 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

    برطانوی ایمرجنسی سروسز نے شمال مغربی انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں کم از کم آٹھ افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کریا تھا، وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اس واقعے کو ’گہرا صدمہ‘ قرار دیا تھا۔

    پولیس حکام نے بتایا تھا کہ مسلح اہلکاروں نے صبح 11:50 بجے شمال مغربی انگلینڈ میں ساؤتھ پورٹ میں واقع پراپرٹی میں ایک مرد کو حراست میں لیتے ہوئے چاقو قبضے میں لے لیا تھا۔

    نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس کا کہنا تھا کہ چھریوں سے زخمی ہونے والے آٹھ مریضوں کو ایلڈر چلڈرن ہسپتال، اینٹری یونیورسٹی ہسپتال اور ساؤتھ پورٹ اور فارمبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس تشدد، نئی ویڈیو کے بعد کیس ہی پلٹ گیا

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس تشدد، نئی ویڈیو کے بعد کیس ہی پلٹ گیا

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے نوجوان پرتشدد کے واقعےکی نئی فوٹیج سامنے آنے کے بعد کیس ہی پلٹ گیا۔

    نئی وائرل فوٹیج میں نوجوان کو پولیس اہلکاروں کو مُکے مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ فیملی کے وکیل کیس سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ساتھی کی معطلی اور کیس کو ڈیل کرنے کے طریقے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اہلکاروں نے معطل ساتھی سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ساتھ ہتھیار رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/british-pakistan-family-assaulted-by-police-at-manchester-airport/

    پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوان کو ٹھڈے مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث افسر کو معطل کیا گیا تھا۔

    انڈیپنڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ نے اہلکار کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن کا آغاز کیا تھا۔

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر برطانوی پولیس کے تشدد کے واقعے پر برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹامر نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

    وزیراعظم سرکیئراسٹامر کا کہنا  تھا کہ واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں میں نے خود بھی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہوم سیکرٹری میئر مانچسٹر سےاس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔

    رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ایئرپورٹ پر تشدد کے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں اس واقعے کو لےکربہت غم وغصہ ہے میں نےفوری گریٹر مانچسٹر پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے میری درخواست پر فوری کارروائی کی، امید ہے جلد واقعے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، وزیراعظم کا اہم بیان

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، وزیراعظم کا اہم بیان

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر برطانوی پولیس کے تشدد کے واقعے پر برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹامر کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

    وزیراعظم سرکیئراسٹامر کا کہنا ہے کہ واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں میں نے خود بھی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہوم سیکرٹری میئر مانچسٹر سےاس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔

    رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ایئرپورٹ پر تشدد کے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں اس واقعے کو لےکربہت غم وغصہ ہے میں نےفوری گریٹر مانچسٹر پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے میری درخواست پر فوری کارروائی کی، امید ہے جلد واقعے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔

    British-Pakistan family assaulted by police at Manchester airport - Pakistan Observer

    پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر باکسر عامر خان نے بھی رد عمل دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باکسر عامر خان نے واقعہ کو ناگوار رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ امید ہے جن لڑکوں پر تشدد ہوا وہ خیریت سے ہونگے، انہوں نے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے والدہ کے سامنے بیٹوں پر تشدد کیا، مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایئرپورٹ پولیس کے اہلکاروں نے پاکستانی نژاد فیملی کے 2 نوجوانوں پر تشدد کیا۔ اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

  • ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر تشدد کی تکلیف دہ ویڈیو، میئر مانچسٹر کا رد عمل سامنے آ گیا

    ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر تشدد کی تکلیف دہ ویڈیو، میئر مانچسٹر کا رد عمل سامنے آ گیا

    مانچسٹر: برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر تشدد کے بعد میئر مانچسٹر اینڈی برن ہیم کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے پوسٹ میں میئر مانچسٹر نے کہا کہ انھوں نے واقعے کی تکلیف دہ ویڈیوز دیکھی ہیں، اینڈر برن ہیم نے کہا ’’ہم مانتے ہیں کہ جو ویڈیوز وائرل ہوئیں وہ تشویش ناک ہیں۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا ’’ڈپٹی میئر اور میں نے ڈپٹی چیف کانسٹیبل سے واقعے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، پولیس کے اس عمل کی مکمل تحقیقات کے لیے آزادانہ تحقیقات کی جا رہی ہے۔‘‘

    واقعے پر احتجاج

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس تشدد کے خلاف رات گئے احتجاج کیا گیا، راچڈیل میں پولیس اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

    مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ نفرت اور تعصب پر مبنی واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس تشدد میں ملوث اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ آج میئر مانچسٹر کے آفس پر بھی احتجاج کی کال دے دی گئی۔

    مانچسٹر ایئرپورٹ واقعہ

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس اہلکاروں نے پاکستان نژاد فیملی پر تشدد کیا، انھوں نے اہل خانہ کے سامنے 2 نوجوانوں کو مارا پیٹا، اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے، جب کہ ان کی ماں بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا، جب پولیس موقع پر پہنچی تو ایک شخص نے اس وقت اہلکاروں پر حملہ کیا جب اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس ہاتھا پائی میں 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے، ایک خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، مانچسٹر پولیس کے مطابق اہلکاروں نے 4 افراد کو گرفتار کر کے حالات قابو میں کیے۔

    اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل مانچسٹر پولیس وسیم چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر مانچسٹر پولیس نے تشدد کرنے والے ایک اہلکار کو معطل کر دیا ہے، اور اس سارے معاملے کو انڈیپنڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ کو ریفر کر دیا گیا ہے، تاکہ اس کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکیں۔

  • مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد

    مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد

    برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایئرپورٹ پولیس کے اہلکاروں نے پاکستانی نژاد فیملی کے 2 نوجوانوں پر تشدد کیا۔ اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

    واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقع پر پہنچی، مطلوبہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ہاتھا پائی میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر کے حالات قابو میں کیے، ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کا متعلقہ محکمہ جائزہ لے رہا ہے۔

  • برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں سوشل سروسز کے ذریعے 4 بچوں کو تحویل میں لینے کے معاملے پر ہنگامی پھوٹ پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لیڈز کے ہیئر ہلز نامی علاقے میں سیکڑوں افراد اچانک سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے پولیس کی گاڑی الٹ دی، ایک ڈبل ڈیکر بس کو نذر آتش کردیا گیا۔

    فسادات اس وقت شروع ہوئے جب سوشل سروسز کے اہلکار نے ایک خاندان کے چار بچوں کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی تھی۔

    ویسٹ یارک  شائر محکمہ پولیس کےمطابق تشدد بڑھنے سے قبل پولیس نے بچوں اورادارے کے ملازمین کوبحفاظت علاقے سے نکال لیا تھا۔

    فسادات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔۔ مقامی حکومت نے لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    عینی شاہد خاتون کے مطابق پچاس کے قریب پولیس اہلکار موجود تھے جب ایک ہجوم اکٹھا ہوا اور ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ حالات کو قابو میں کرتے وقت دوسری جگہوں پر بھی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے پیش نظر مزید پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    ہنگامہ آرائی کے دوران سڑکوں پر کچرے اور ملبے کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ کئی سڑکوں کو عام لوگوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

  • پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمرخان نے ماؤنٹ ایلبرس سر کرلی

    پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمرخان نے ماؤنٹ ایلبرس سر کرلی

    پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سر کرلی، یہ پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

    ثمرخان پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایلبرس سرکی اور واپسی پر سنو بورڈ پر نیچے اتریں, واضح رہے کہ ماؤنٹ ایلبرس یورپ کی سب سے بلند پہاڑی ہے جو روس اور یورپ میں واقع ہے۔

    یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی اونچائی 5ہزار642 میٹر ہے، ثمرخان کو اس چوٹی کو سر کرنے کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخوا کا تعاون حاصل تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں ثمر خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی پر پاکستان کا پرچم لہرایا، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

  • چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات

    چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات

    لندن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن و چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گولڈ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی، ملاقات میں محسن نقوی اور رچرڈ تھامسن پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر بات چیت ہوئی اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

    ملاقات کے دوران حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز اور آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اکتوبر میں پاکستان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن کو پاک انگلینڈ سیریز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی اور ٹی 20 کرکٹ سیریز میں بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

    اس ملاقات میں  ٹی20ورلڈ کپ کی تیاریوں پربھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات سے آگاہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیاہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیموں کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، دوسری جانب چیئرمین انگلینڈوویلز کرکٹ بورڈ نے چیمپئنر ٹرافی پر پی سی بی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے لندن سے ڈیلس پہنچ گئی

    قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے لندن سے ڈیلس پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں شرکت کیلیے لندن سے امریکا پہنچ گئی ہے۔

    قومی ٹیم ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس پہنچی ہے، جہاں پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

    پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے، جس میں بھارت، امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

    اس سے قبل لندن میں انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ٹریک پر ہیں، چیزیں کلک نہیں کرپا رہے۔

    سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب چیزیں تبدیل ہوتی ہیں تو ٹریک پر آنے کیلئے ٹائم چاہئے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں اس سے کچھ نا کچھ سیکھتے ہیں، بحیثیت ٹیم ہم کولیپس کرگئے ہیں،ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پرآئے ہیں،جب کسی کھلاڑی کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی کہا جاتا ہے سلیکشن غلط ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جب پرفارم کرے تو کہتے ہیں ٹیم میں کیوں نہیں، ہائی اسکورننگ میچ میں چانس لینا پڑتا ہے، مانتا ہوں ہم نے بولنگ بیٹنگ میں غلطیاں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، انگلینڈ نے 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے فتح حاصل کی۔

    میزبان ٹیم نے 158رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل پورا کرلیا، فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اور ول جیک 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    ’پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں الگ روپ میں نظر آئے گی‘

    پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انگلینڈ نے 16ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔ فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اسکور کیے۔

  • انگلینڈ کے خلاف سیریز کیوں ہارے؟ بابر اعظم نے وجہ بتا دی

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیوں ہارے؟ بابر اعظم نے وجہ بتا دی

    لندن: انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ٹریک پر ہیں، چیزیں کلک نہیں کرپا رہے۔

    سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے با براعظم کا کہنا تھا کہ جب چیزیں تبدیل ہوتی ہیں تو ٹریک پرآنے کیلئے ٹائم چاہئے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں اس سے کچھ نا کچھ سیکھتے ہیں، بحیثیت ٹیم ہم کولیپس کرگئے ہیں،ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پرآئے ہیں،جب کسی کھلاڑی کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی کہا جاتاہے سلیکشن غلط ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جب پرفارم کرے تو کہتے ہیں ٹیم میں کیوں نہیں، ہائی اسکورننگ میچ میں چانس لینا پڑتا ہے، مانتاہوں ہم نے بولنگ بیٹنگ میں غلطیاں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلینڈ نے 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے فتح حاصل کرلی۔

    میزبان ٹیم نے 158رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل پورا کرلیا، فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اور ول جیک 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انگلینڈ نے 16ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔ فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اسکور کیے۔

    بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

    ول جیکس نے 20 رنز بنائے، جونی بیئرسٹو 28 اوربروک 17 رنز پر ناقابل شکست رہے،حارث رؤف نے 38 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔