Author: زاہد نور

  • ’قومی ٹیم کسی بھی وقت حریف کو ہراسکتی ہے‘

    ’قومی ٹیم کسی بھی وقت حریف کو ہراسکتی ہے‘

    کارڈف: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیم کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے مگر بطور ٹیم  پُراعتماد ہے، جب بھی غلطیاں کرتے ہیں تو ان سے سیکھتے بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو پتا ہوتا ہے کہ غلطی کہاں کی ہے، کوشش کریں گے انگلینڈ کے خلاف اگلے میچز میں اچھا کھیلیں اور کم بیک کریں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ کیمپ کا ماحول بالکل نارمل ہے اور اسی طرح انجوائے کررہے ہیں۔

    حارث رؤف نے کہا کہ کوشش کرتے ہیں مینجمنٹ کی طرف سے جو پلان ملا اس پر عمل کریں، کبھی کبھی نتائج پلاننگ کے حساب سے نہیں ملتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے اپنے پلان پر سختی سے عمل کریں تو نتائج مثبت ملتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

  • عماد وسیم نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتا دی

    عماد وسیم نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے گزشتہ روز برمنگھم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ سے 23 رنز کی شکست کے اسباب سے پردہ اٹھا دیا۔

    عماد وسیم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت صرف باتوں سے نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے اچھا کھیل کے بھی دکھانا ہوگا۔ جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظرنہیں آ رہا۔ شروع ہی سےحریف پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

    عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے پریشر ڈالا بھی لیکن ہماری بیٹنگ میں ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے اور افتخار نے لمبی پارٹنر شپ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ اگر ہم وکٹ پر رک جاتے تو یہ میچ ہم جیت سکتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ پلان بدلنا پڑتا ہے اور بولر کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ جیسے جیسے ورلڈ کپ کے قریب جائیں گے، چیزوں کو مزید بہتر کرتے جائیں گے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ میں نئی بال کے ساتھ بھی گیند کر سکتا ہوں۔ محمد عامر، شاہین کے ساتھ میرا بھی ریکارڈ نئی بال کیساتھ اچھا ہے، تاہم جہاں میرا کپتان کہے گا میں وہیں بولنگ کروں گا۔

    آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں شروع میں بولنگ کرتا ہوں یا درمیان میں، بلکہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اچھی بولنگ کروں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے 23 رنز سے فتح حاصل کر کے چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    اس میچ میں عماد وسیم نے پہلے 19 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے بعد بیٹنگ میں 13 گیندوں پر 22 رنز جوڑے۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ ٹاس سے آدھا گھنٹے قبل بارش کے باعث منسوخ کیا گیا، لیڈز میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری تھا۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 ہفتہ 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 28 مئی کو شیڈول ہے جبکہ چوتھا ٹی 20 میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

     واضح رہے کہ گزشتہ روز کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی سیریز ورلڈکپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔

    ان کہنا تھا کہ 3 ہفتے بعد ورلڈکپ ہے اس سیریز سے اچھی چیزیں سیکھیں گے، سیریز جیت کر ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کریں گے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بولنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور ان کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ورلڈکپ کھیلنے سے پہلے اس سیریز سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

  • پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے، سابق کپتان

    پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے، سابق کپتان

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن ٹھیک لگ رہا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جن کھلاڑیوں کو آزمانا ہے آزما لیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک دو نہیں بلکہ زیادہ میچر ونر ہیں، ٹی 20 ایسا فارمیٹ ہے جس میں طے شدہ بیٹنگ آرڈر نہیں ہوتا۔

    یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم فرنٹ سے لیڈ کریں، لیڈر کو صرف اپنی نہیں سب کی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ تیز کھیلنا صرف ایک کھلاڑی کی ذمہ داری نہیں، نوجوانوں اور سینئرز سب پر ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، پاور پلے کو اسی کے مطابق اور مڈل اوورز کو اس کے مطابق کھلیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں مڈل اوورز میں بھی اپنا مومینٹم رکھنا ضروری ہے، 7 سے 14 اوورز کے درمیان بھی تیزی سے رنز بنائیں۔

    پاک بھارت میچ سے متعلق یونس خان نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ففٹی ففٹی سے شروع ہوتا ہے، میچ میں صلاحیت کے ساتھ اعصاب کا بھی مقابلہ ہے، جو اعصاب پر بہتر کنٹرول کرے گا وہ کامیاب ہوگا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، بار بار کھیلیں تو ایک دوسرے سے پریشر کا ماحول بھی کم ہوگا، پاک بھارت سیریز میں جو شاندار کارکردگی دکھاتا ہے وہ ہیرو بنتا ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، بورڈ اور حکومتوں کو باہمی سیریز پر بات کرنی چاہیے۔

  • بابر اعظم کس پوزیشن پر کھیلیں گے؟ کپتان نے بتا دیا

    بابر اعظم کس پوزیشن پر کھیلیں گے؟ کپتان نے بتا دیا

    لیڈز: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلوں گا، ورلڈکپ کا کمبینشن سوچ لیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلات ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شروعات سے پہلے لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی سیریز ورلڈکپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 3 ہفتے بعد ورلڈکپ ہے اس سیریز سے اچھی چیزیں سیکھیں گے، سیریز جیت کر ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بولنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور ان کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ورلڈکپ کھیلنے سے پہلے اس سیریز سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

  • انگلش کپتان جوز بٹلر نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا

    انگلش کپتان جوز بٹلر نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔

    پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل لیڈز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، بولرز کی قابلیت سے آگاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کی بولنگ خطرناک ہے۔

    جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کا بہت مزہ آتا ہے، ان کی کوالٹی بولنگ کے سامنے ہمارا زبردست امتحان ہوگا۔

    گزشتہ روز قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن نے چند اچھی چیزیں بتائی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں فرق نظر آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 22 مئی سے شروع ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

  • قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم جوائن کرلی

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم جوائن کرلی

    لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو لیڈز میں جوائن کرلیا ہے۔

    ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔

    رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے جبکہ قومی ٹیم صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کریگی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

    دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئرز نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے قبل پاکستان مینز کرکٹرسے لیڈز میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹرز نے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، محمد عامر و دیگر سے ملاقات کی جبکہ قومی مرد کرکٹرز نے خواتین کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔

    بنگلورو کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے بعد کوہلی کا اہم پیغام

    سینئر منیجر اور کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ انگلینڈ پر ویمنز کرکٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی قومی کرکٹرز سے ملاقات

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی قومی کرکٹرز سے ملاقات

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئرز نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے قبل پاکستان مینز کرکٹرسے لیڈز میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹرز نے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، محمد عامر و دیگر سے ملاقات کی جبکہ قومی مرد کرکٹرز نے خواتین کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔

    سینئر منیجر اور کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ انگلینڈ پر ویمنز کرکٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف ہیڈنگلے میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی، پاکستان مینز کرکٹ ٹیم 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان ہونے والے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔

    3 میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو انگلش ویمنز ٹیم کے ہاتھوں 53 رنز سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں۔

    قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ کو 3میچوں کی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    لیڈز کے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ہونے والی پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    جواب میں پاکستان کی ٹیم 145 رنز کے تعاقب میں 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عالیہ ریاض19، منیبہ علی 18، سدرہ امین 11 رنز بنا سکیں۔

  • آئرلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    آئرلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ برائن میک نیس سے ملاقات کی جس میں باہمی سیریز پر بات چیت کی گئی۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی جس میں مینز اور ویمنز ٹیموں کی باہمی سیریز پر بات چیت کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرکرکٹ آئرلینڈ اور دیگرحکام بھی موجود تھے

    اس ملاقات میں برائن میک نے پاکستان ٹیم کے آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سووینیئر پیش کیا۔ دونوں ممالک کی مینز ٹیموں کے ساتھ ویمنز ٹیموں کی باہمی سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

    برائن میک نے کہا کہ آئرلینڈ کی مینز ٹیم آئندہ سال اگست ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

    چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے دورہ آئرلینڈ کیلیے بہترین انتظامات پر آئرش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ اور پیار ملا۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کیلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے دورے پر ہے جہاں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔