Author: زاہد مشوانی

  • لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

    لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

    پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے اور تحریری درخواست کے ساتھ شواہد جمع کرا دیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں انتخابی عمل شروع ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم پی ٹی آئی کو شکایت ہے کہ اس حوالے سے اس کے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے اور تحریری درخواست کے ساتھ شواہد جمع کرا دیے ہیں۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن انتظار پنجوتھا کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے تاہم ڈی آر اوز اور آر اوز تحریک انصاف کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے اور کئی مقامات پر پولنگ افسران ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولنگ افسران کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری اور وصول کرنے کے لیے ہدایت جاری کریں،

  • ن لیگ کا بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

    ن لیگ کا بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

    ایم کیو ایم پاکستان، جمعیت علمائے اسلام کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعہ 22 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی پہلے ہی اس تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر چکی ہیں اب مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ن لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جو پارٹی کے الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی قائد کی ہدایت پر لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تین دن ناکافی ہیں کیونکہ امیدوار کو نامینیشن فارم کے لیے مطلوب این او سیز لینے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں دو دن کی توسیع کرے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے مطالبات کیے جا چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کتنے ووٹرز؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

    پاکستان میں کتنے ووٹرز؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ہو گئی ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار56 ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرد ووٹرز کا تناسب 53 اعشاریہ 87 فی صد ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کا تناسب 46 اعشاریہ 13 فی صد ہے، اور اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے۔

  • ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پھر سے شروع

    ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پھر سے شروع

    اسلام آباد: ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پھر سے شروع ہو گئی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پھر سے شروع ہو گئی ہے، افسران کی ٹریننگ 19 دسمبر کو مکمل کر لی جائے گی۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 144 ڈی آر اوز، 859 آر اوز کو تربیت دی جا رہی ہے۔

    بلوچستان میں بھی عام انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، مقامی ہوٹل میں کوئٹہ اور رخشان ڈویژن کے اضلاع کے افسران کو تربیت دی جا رہی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

    حکام صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 19 دسمبر کو ڈی آر اوز کی ایک روزہ ٹریننگ ہوگی، ٹریننگ میں ڈی آر اوز حلف بھی لیں گے، بلوچستان میں مجموعی طور پر 4 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہیں، لورالائی، سبی اور خضدار ڈویژنز میں بھی تربیت کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

    الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی لگا دی ہے، افسران و ملازمین اور آر اوز کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریجنل دفاتر ووٹرز لسٹوں اور دوسرے سامان کی فراہمی کے لیے آج کھلے رہیں گے، صوبوں اور وفاق میں سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہو گی۔

    الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 19 دسمبر سے حاصل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

    امیدواروں کی انتخابی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کی جائےگی جب کہ امیدواروں کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک کی جائےگی۔

    کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر 3 جنوری تک اپیل دائر کی  جاسکے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11جنوری 2024 کو جاری کی جائےگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔

    امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری 2024 کو جاری کیےجائیں گے۔ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہو گا۔

  • الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت روک دی

    الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت روک دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت روک دی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت روک دی ہے، یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 11 دسمبر کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری افسران کی بطور آر اوز، ڈی آراو تعیناتی کا ای سی پی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

    یہ فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی نے جاری کیا ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں، عدالت نے کہا کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے قومی سطح پر اثرات ہوں گے۔

    عدالت نے کہا کہ الیکشن پر غریب قوم کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اگر ملک کی بڑی پارٹیاں نتائج قبول نہ کریں تو سب ضائع ہو جائے گا، الیکشن کمیشن کو آزاد شفاف انتخابات کرانے کے لیے تمام امیدوران کو مساوی موقع دینا ہوتا ہے، اور ووٹرز کو بغیر کسی خوف کے ووٹ کاسٹ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

    عدالت نے کہا موجوہ صورت حال میں شاید الیکشن وہ نتائج نہ دے سکے جو جمہوریت کے لیے سوچے جاتے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

    الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جب فنڈزکی ضرورت ہوگی رقم جاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے۔

    وزارت خزانہ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ جولائی میں عام انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کو 10 ارب جاری کئے جاچکےہیں، الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر27 ارب 40 کروڑ کی رقم فراہم کی گئی۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ضروریات کے مطابق فنڈز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، الیکشن کمیشن کو جب فنڈزکی ضرورت ہوگی رقم جاری کی جائے گی۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے مختص فنڈز کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور وزارت خزانہ نے ابتک 10 ارب روپےجاری کئے ہیں، باقی رقم کی فراہمی بغیر کسی جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو8 فروری کےانتخابات کیلئےفوری طورپر17 ارب درکارہیں، رقم کی فراہمی کیلئےالیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا، وزارت خزانہ کو تحریری یاددہانی بھی کرائی، جس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

  • عام انتخابات : ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہو گئی

    عام انتخابات : ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہو گئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہو گئی ، حالیہ انتخابی فہرستوں میں 15 لاکھ کے قریب نئے ووٹر رجسٹرہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے حتمی ووٹر فہرستیں تیار کرلی گئیں۔

    ذرائع بتایا کہ ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہو گئی، حالیہ انتخابی فہرستوں میں 15 لاکھ کے قریب نئے ووٹررجسٹرہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 25 جولائی 2023 تک ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد تھی۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہوئی تھیں، چیف الیکشن کمشنر کے مطابق بغیرتصاویر کے ووٹرفہرستیں موصول ہوئیں۔

    الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن دیگر اضلاع میں کل تک فہرستیں پہنچا دے گا۔

    ذرائع کے مطابق نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کےپاس موجودرہیں، اسی طرح امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو بغیر تصاویر والی فہرست دی جائے گی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی جس میں فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔

    اسد عمر فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا۔

    گزشتہ سماعت پرسیکرٹری داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی تھی، فواد چوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

    اسد عمر نے گزشتہ سماعت میں التوا کی درخواست دائر کی تھی۔