Author: زاہد مشوانی

  • الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود تاحال آئی جی و ڈی سی اسلام آباد کو ہٹایا نہیں گیا

    الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود تاحال آئی جی و ڈی سی اسلام آباد کو ہٹایا نہیں گیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود تاحال آئی جی و ڈی سی اسلام آباد کو ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے لیے دو بار مراسلہ لکھ چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مراسلے میں آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر تبدیل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی، تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تاحال آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کو نہ تو ہٹایا گیا، نہ ہی رپورٹ جمع کرائی گئی۔

    عام انتخابات 2024، سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار

    واضح رہے کہ آئین کے تحت انتخابات سے قبل اداروں کو الیکشن کمیشن کا حکم ماننا ہوتا ہے، آئین میں کہا گیا ہے کہ ادارے ٹرانسفر پوسٹنگ پر الیکشن کمیشن احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

  • عام انتخابات 2024، سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار

    عام انتخابات 2024، سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار

    اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا، جسے الیکشن شیڈول کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو بھی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا ہے، سیاسی جماعتیں امیدوار پاکستان کی خود مختاری کے خلاف بات نہیں کریں گی، اور انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گی۔

    سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی کو دست برداری کے لیے تحائف، لالچ یا رشوت سے گریز کریں گی، اور ان کی جانب سے انتخابی عملے اور پولنگ ایجنٹس کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فی صد خواتین کوٹے پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں گی۔

    سیاسی جماعتیں، امیدوار پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کریں گی، انتخابی مہم کے دوران ہتھیار، آتشیں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، عوامی اجتماعات میں اور پولنگ اسٹیشن کے اطراف ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے، اور قومی اسمبلی امیدوار الیکشن میں 1 کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے، صوبائی اسمبلی امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کر سکیں گے، جب کہ کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں گے۔

  • نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کی 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ روپے کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز  ہیں، انہوں نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

     اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں، نگران وزیراعظم نے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

    دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں، شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ روپے کا گھر ظاہر کیا ہے جس میں ایک پلاٹ کی قمیت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی گئی ہے۔

    نگران وزیر خزانہ نے اثاثوں میں 2 اراضی کو والد سے گفٹ ظاہر کیا، انہوں نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ حاصل کر رکھے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شمشاد اختر کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں، انہوں نے نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انویسٹ کیے ہیں۔

    شمشاد اختر نے ٹی بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے، ٹی ڈی آربینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے۔

    نگران وزیر خزانہ شمشاداختر کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے، کیش رقم میں 19 لاکھ 46 ہزار روپے جبکہ بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار ہیں، انہوں نے اثاثوں میں فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

  • ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے،   نوٹیفیکیشن جاری

    ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری2024 کو عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ عام انتخابات کا اعلان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت کیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عام انتخابات آٹھ فروری 2024 کو ہوں گے، وفاق اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہونگے۔

    اس سے قبل گزشتہ رات گئے تک صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کی گئی اور اٹارنی جنرل نے اس میں کردار ادا کیا۔

    الیکشن کمیشن کی ٹیم ایوان صدر گئی تھی، جس کے بعد آٹھ فروری کو انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کی طرف سے الگ الگ اعلامئے بھی جاری کئے گئے تھے۔

  • عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق ہو گیا

    عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق ہو گیا

    صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ پر اتفاق کر لیا۔

    الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد نے صدر سے ملاقات کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

    صدر اور الیکشن کمیشن وفد کا مشاورتی عمل سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہوا۔ عام انتخابات کی متفقہ تاریخ سے متعلق کل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائےگا۔

    چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

    ملاقات کے بعد وفد واپس الیکشن کمیشن آفس چلا گیا اور چیف الیکشن کمشنرکی سر براہی میں مشاورتی اجلاس دوبارہ ہوا جس میں صدر مملکت کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ، ممبرسندھ نثار درانی، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، ممبر کے پی اکرام اللہ، ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاسمیت قانونی ٹیم کے ارکان شریک ہوئے۔

    صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا جائزہ لینے کے بعد 11 فروری کی تاریخ تجویز کر کے صدر مملکت کو بھیج دی گئی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینےسےقبل صدرمملکت سےمشاورت نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور وکیل الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدرمملکت سے آج ہی رابطہ کریں اور کل تک سپریم کورٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے انتخابات کی جو بھی تاریخ رکھی جائے اس پرسب کے دستخط ہوں اوراس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، جو تاریخ دی جائےاس پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ صدراورالیکشن کمیشن کےاختیارات نہیں لے رہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ادارے ترقی کریں، پارلیمنٹ اپنا کام کرے اور صدراپنا کام کریں، ہرکسی کو اپنا کام خود کرنا ہوگا، ہم دوسروں کاکام نہیں کریں گے۔

  • الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 11 فروری 2024 کی تاریخ تجویز کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تجویز کر دہ تاریخ سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےصدر کو انتخابات کیلئے 11 فروری کی تاریخ تجویز کی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تجویز ہے 11 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جائیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں میں توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ عدالت نے مشاورت کا حکم دیا سپریم کورٹ کاحکم ہےصدر سے انتخابات سے متعلق ملاقات کی جائے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل صدر او رچیف الیکشن کمیشن کی ملاقات طےکرائیں گے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے امید ہے معاملہ ملاقات میں طے پاجائیں گے عدالت نےکہاہےملاقات کی رپورٹ 3نومبرکوعدالت میں جمع کرائی جائے۔

    اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

    ملاقات کے بعد وفد واپس الیکشن کمیشن آفس چلا گیا اور چیف الیکشن کمشنرکی سر براہی میں مشاورتی اجلاس دوبارہ ہوا جس میں صدر مملکت کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ، ممبرسندھ نثار درانی، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، ممبر کے پی اکرام اللہ، ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاسمیت قانونی ٹیم کے ارکان شریک ہوئے۔

    صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا جائزہ لینے کے بعد 11 فروری کی تاریخ تجویز کر کے صدر مملکت کو بھیج دی گئی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینےسےقبل صدرمملکت سےمشاورت نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور وکیل الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدرمملکت سے آج ہی رابطہ کریں اور کل تک سپریم کورٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے انتخابات کی جو بھی تاریخ رکھی جائے اس پرسب کے دستخط ہوں اوراس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، جو تاریخ دی جائےاس پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ صدراورالیکشن کمیشن کےاختیارات نہیں لے رہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ادارے ترقی کریں، پارلیمنٹ اپنا کام کرے اور صدراپنا کام کریں، ہرکسی کو اپنا کام خود کرنا ہوگا، ہم دوسروں کاکام نہیں کریں گے۔

  • عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے 3 تاریخیں دے دیں

    عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے 3 تاریخیں دے دیں

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 3 تاریخیں صدر مملکت عارف علوی کو دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

    الیکشن کمیشن کے وفد نے عام انتخابات کے لیے صدر کو 28جنوری، 4 اور 11 فروری کی تاریخیں دیں۔ ایوان صدر میں تینوں تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

    ملاقات کے بعد وفد واپس الیکشن کمیشن آفس چلا گیا اور کسی حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
    صدر مملکت سے ملاقات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے وفد نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے مشاورت کے معاملے ہر چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری سمیت الیکشن کمیشن کے ممبران شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں ہونیوالی سماعت پر بریفنگ دی ، سیکریٹری الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنرکےساتھ مشاورت کریں گے اور اٹارنی جنرل، صدر مملکت سے ملاقات کا وقت لے کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینےسےقبل صدرمملکت سےمشاورت نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور وکیل الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدرمملکت سے آج ہی رابطہ کریں اور کل تک سپریم کورٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے انتخابات کی جو بھی تاریخ رکھی جائے اس پرسب کے دستخط ہوں اوراس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، جو تاریخ دی جائےاس پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ صدراورالیکشن کمیشن کےاختیارات نہیں لے رہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ادارے ترقی کریں، پارلیمنٹ اپنا کام کرے اور صدراپنا کام کریں، ہرکسی کو اپنا کام خود کرنا ہوگا، ہم دوسروں کاکام نہیں کریں گے۔

  • الیکشن کمیشن کی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید

    الیکشن کمیشن کی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انٹرویر پر ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوراً بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

     ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کسی قسم کا ابہام نہیں، انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ اعتراضات دائر کرنے کا مرحلہ کل مکمل ہو جائے گا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے مید کہا کہ حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت 31،30 اکتوبر سے شروع ہوگی، 30 نومبر کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا، الیکشن کے انعقاد کیلئے ایکشن پلان کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

  • عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا

    عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا، غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کیلیے وزارت خارجہ کے ”پاکستان آن لاٸن پورٹل“ پر کواٸف جمع کرا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کیلیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلیے اوپن ڈور پالیسی ہے،غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکرڈیشن کروانا لازمی ہو گی۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کیلیے وزارت خارجہ کے ”پاکستان آن لاٸن پورٹل“ پر کواٸف جمع کرا سکتے ہیں، غیر ملکی مبصرین کو پاکستان پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کروانا ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایکرڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاٶن لوڈ کیے جا سکتے ہیں تاہم سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا جبکہ غیر ملکی مبصرین کیلیے سیکیورٹی کلیرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

    جاری دعوت نامہ میں کہا گیا ہے غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کراٸیں، غیر ملکی مبصرین رپورٹ میں انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے کیلیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا اور کہا 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرادیئےجائیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا اور حلاقہ بندیوں کی حتمی فہرست30نومبر کو شائع کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کی اشاعت کے54 دن کےبعد جنوری کے آخر ی ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل ملک میں انتخابات سے متعلق غیریقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انتخابات کا قبل ازوقت شیڈول جاری کرنے پرغور شروع کردیا تھا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دسمبر سے شروع ہوگا۔