Author: ضیاء الحق

  • پرویزخٹک نے ‘پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز’ کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا

    پرویزخٹک نے ‘پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز’ کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا

    پشاور : سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا۔

    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کردیا اور سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی، سابق اراکین کے پی اسمبلی ضیااللہ بنگش، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال پارٹی نئی پارٹی کا حصہ ہیں جبکہ سابق اراکین کےپی اسمبلی ڈاکٹرآسیہ اسد،صومی فلک ناز،ولسن وزیر بھی شامل ہیں۔

    ابراہیم خٹک، احمدحسین شاہ اور احتشام جاوید اکبر بھی اجلاس میں شریک تھے، اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےملک دشمن ایجنڈے کو عوام بلکہ پارٹی قیادت نےبھی مستردکیا، سانحہ9مئی کےواقعات پرمحب وطن سیاستدانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔

    سابق ایم این اےیعقوب شیخ ،اکرام گنڈاپور، پیر مصور شاہ ،صالح محمد ، ارباب وسیم حیات، سید غازی غزن جمال، انورزیب خان ، فرید صلاح الدین ،محب اللہ خان ،عرفان کنڈی ،رمضان شوری ، ہزارہ ڈویژن کے اورنگزیب ،مفتی عبید ،کوہاٹ سے عتیق ہادی بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہیں۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق اہم رہنما پرویزخٹک نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنےکےبعدہم خیال لوگوں کاپہلاباضابطہ اجلاس طلب کرلیا ، ظہرانےپرملاقات ہوگی ،سب اپنی اپنی رائے دیں گے۔

    سابق رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم خیال ساتھیوں کی مشاورت سےسیاسی لائحہ عمل طے کرنےکی کوشش کریں گے تاہم ابھی کوئی نیاگروپ یاکسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

  • دبئی میں زرداری نواز ملاقات پر مولانا فضل الرحمان نے اعتراض اٹھا دیا

    دبئی میں زرداری نواز ملاقات پر مولانا فضل الرحمان نے اعتراض اٹھا دیا

    پشاور: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو پی ڈی ایم کو اعتماد میں لے کر دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی ملاقات سے متعلق اب تک پی ڈی ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کیا صرف تنقید کے لیے ہے؟ اعتماد میں لینا چاہے تھا، ہم اپوزیشن کو توڑنے سے بچانے کے لیے اسمبلی میں گئے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2002 میں مجھے وزیراعظم امیدوار کے طور پر ووٹ دیا تھا، ان کے ووٹ کے باوجود میں الیکشن نہیں جیت سکا تھا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ اگر مجھ پر یہ انکشاف نہ ہوتا کہ وہ مغربی دنیا کا ایجنٹ ہے تو ووٹ کا قرض اتارتا۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اتحاد قائم رکھنے کے لیے حکومت گرائی، عدم اعتماد کے بعد اس نے اپنا مظلومانہ چہرہ پیش کیا، اس نے کاغذ لہرایا پھر بھی میرا موقف تھا انتخابات کروائے جائیں۔

  • اسد قیصر اور پرویز خٹک کو حراست میں لینے کی اطلاع

    اسد قیصر اور پرویز خٹک کو حراست میں لینے کی اطلاع

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک کو حراست میں لینے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ہے اور دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنما کسی میٹنگ میں گئے تھے جہاں سے واپس نہیں آئے ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک کے اہلخانہ نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے نمبرز بھی بند آرہے ہیں۔

    یہ پڑھیں: چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل چوہدری پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب اورپولیس نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ، ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ گاڑی میں بیٹھ کر جارہے تھے۔

    پرویزالٰہی پرمنڈی بہاوالدین اورگوجرانوالہ میں کرپشن کےمقدمات درج ہیں،ضمانت منسوخ ہونے پر پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہورہےتھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو لاہورکی اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہردی پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتارکرکے2جون تک پیش کیا جائے۔

  • پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے شوکت یوسفزئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

    پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے شوکت یوسفزئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

    پشاور: پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے شوکت یوسفزئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل مظاہرین نے اپنے ہی پارٹی رہنما شوکت یوسفزئی کو گھیر لیا، اور ریڈ زون میں داخلے سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    شوکت یوسفزئی مظاہرین کو سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کرتے رہے، تاہم وہ اس تلقین پر بہم ہو گئے اور اپنے ہی رہنما کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر کارکنوں میں شدید اشتعال ہے۔

  • عمران خان نے کے پی یا گلگت بلتستان منتقل ہونے کی تجویز مسترد کردی، مقابلہ کرنے کا اعلان

    عمران خان نے کے پی یا گلگت بلتستان منتقل ہونے کی تجویز مسترد کردی، مقابلہ کرنے کا اعلان

    پشاور : چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے کے پی یا گلگت بلتستان منتقل ہونے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مشکلات کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کو کے پی یا گلگت بلتستان منتقل ہونے کی تجویز دے دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سینئر رہنماؤں نے تجویزمیں کہا کہ انتقامی کارروائی سے بچنے کیلئے عمران خان کو محفوظ جگہ منتقل ہونا چاہیے۔

    چیئرمین عمران خان نے تجاویز مسترد کرکے مشکلات کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،قوموں پر مشکل حالات آتے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

    تحریک انصاف نے ماہ صیام میں زمان پارک کے تحفظ کیلئے پلان بھی تشکیل دے دیا ، ہر ڈویژن سے3،3 یوم تک کارکن زمان پارک میں موجود رہیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ 3 روز بعد کارکنوں کو تبدیل کرکے دوسرے ڈویژن سے کارکن ڈیوٹی دیں گے۔

  • خیبر پختون خوا میں اختیارات کے استعمال پر تناؤ کی صورت حال

    خیبر پختون خوا میں اختیارات کے استعمال پر تناؤ کی صورت حال

    پشاور: خیبر پختون خوا میں اختیارات کے استعمال پر تناؤ کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، صوبے کے چیف سیکریٹری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بات نہ ماننے پر وزیر اعظم کے ذریعے چیف سیکریٹری کے پی کے کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، نئے چیف سیکریٹری کے لیے 3 نام زیر غور ہیں۔

    چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ’’بیوروکریسی اپنی سوچ کے مطابق ہی چلاؤں گا‘‘، جب کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ ’’معاملات میں مداخلت کا جواز نہیں بنتا۔‘‘

    نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کا مؤقف ہے کہ ’’معاملات مینڈیٹ کے مطابق چلائے جائیں، کسی وزیر کو مجھ سے مسئلہ ہو تو متعلقہ سیکریٹری سے بات کرے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہمیں غیر جانب دار رہنا ہے۔‘‘

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان سے ناراض ہیں اور انھوں نے گورنر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

  • ’ہم تو دال روٹی کھانے والے لوگ ہیں، کوئی فرمائش نہیں کی‘

    ’ہم تو دال روٹی کھانے والے لوگ ہیں، کوئی فرمائش نہیں کی‘

    اسلام آباد: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبداالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ہم تو دال روٹی کھانے والے لوگ ہیں کبھی کوئی فرمائش نہیں کی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ ویسے ہی مہمان نواز ہیں ہر پرگرام کے بعد کھانے کا اہتمام ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان اور عید کے موقع پر لوگ زیادہ ہوتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں سب کو ضرور کھانا کھلائیں کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے کھانے کا کوئی بڑا ٹینڈر ہو۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ کوشش ہے کہ اجلاس میں کفایت شعاری پر عمل کیا جائے اتنا بڑا کھانا نہیں کہ اس کے لیے ٹینڈر دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کھانے کے حوالے سے کوئی فرمائش نہیں ہے ہمارے لیے لوگ ہی بہت تکریم دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے بائیس مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ کیلئے سو افراد کے وائی آئی پی کھانوں کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

    ٹینڈر میں سو وی آئی پیز کیلئے گیارہ ڈشیں اور سو عام افراد کیلئے چھ ڈشوں کی تیاری کا تخمینہ طلب کیا گیا۔

    بائیس مارچ کو اوقاف کمپلیکس عیدگاہ چارسدہ روڈ آنے والے اکابرین کیلئے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا جانا ہے جس میں چائے پیٹیس، پیسٹریاں، سینڈوچ اور بسکٹ رکھے جائینگے، بھاری بھرکم ہائی ٹی کےبعد ڈنر کا بھی اہتمام ہوگا جس میں دم پُخت، نارنجی بیف پلاؤ، مکس سبزی، چکن تکہ، بوٹی ۔سیخ کباب، نان، رشین سلاد، تازہ سلاد، حلوہ، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنک شامل ہیں۔

    بعدازاں نگراں وزیر مذہبی امور بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل نے نوٹس لیتے ہوئے ٹینڈر واپس کیا اور کفایت شاری سے کام لینے کی ہدایت کردی۔

  • رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا پرتکلف کھانوں کا مینو منظرعام پر آگیا

    رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا پرتکلف کھانوں کا مینو منظرعام پر آگیا

    پشاور : رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے 22 مارچ کو ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا پرتکلف کھانوں کا مینو منظر عام پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پر تکلف کھانوں کا مینو منظر عام پر آگیا ، 22مارچ کورویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف آفس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہونا ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران کھانوں کے لئے مختلف فرمز سے کھانے کے کوٹیشن طلب کئے گئے۔

    اجلاس میں درجنوں وی آئی پیز اور جنرل پبلک کے کھانے کا کوٹیشن طلب کیا گیا ہے۔

    وی آئی پیز کے لئے مینیو میں چاول، دم پخ، بیف چاول، مکس سبزی، رشین سلاد، حلوہ اور کولڈرنکس شامل ہیں جبکہ عام مہمانوں کے لئے بیف چاول،چکن کڑی، مکس سبزی، نان اور کولڈرنکس شامل ہیں۔

    دستاویز کے مطابق اجلاس کے دوران پرتکلف چائے کا بھی اہتمام ہوگا۔

  • مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیدیا

    مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیدیا

    پشاور: مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئی ہے، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیا ہے۔

    سابق رکن اسمبلی اختیار ولی نے کہا کہ ن لیگ کے بعض وزراکی گردنوں میں سریا ہے، بعض وزرا مسلم لیگ ن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں۔

    اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا مسلم لیگ ن کو پنجاب کے چند اضلاع تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔

  • کن کارکنان کو پارٹی ٹکٹ ملے گا؟ عمران خان کا اہم فیصلہ

    کن کارکنان کو پارٹی ٹکٹ ملے گا؟ عمران خان کا اہم فیصلہ

    پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی پارلیمانی بورڈ کےاجلاس کا احوال سامنے آگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کے پی اسمبلی کے ہر حلقے سے تین سے چار نام پیش کئے گئے، حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی ایم پی اے یا سابقہ وزیر کے خلاف کرپشن کے ثبوت ملے تو اسے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، اس صورت حال میں دس سے بارہ سابقہ ارکان اسمبلی کے کاز لسٹ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزرائے اعلیٰ کے پی محمود خان، پرویزخٹک سمیت سابق صوبائی وزرا تیمورسلیم جھگڑا اوردیگر کو جیل بھروتحریک متحرک کرنے کی ہدایات کی۔

    یہ بھی پڑھیں: پیشگوئی کر رہا ہوں مسلط ٹولہ بھاگنے کی تیاری میں ہے، عمران خان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان مطمئن اور پرعزم دکھائی دیئے،موجودہ گرفتاریوں سے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم سب پارٹی عہدیداراورکارکنان گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں۔

    اجلاس میں عمران خان نے جیل بھرو تحریک کیلئے تحصیل سطح پرتنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان گرفتاریاں دینے کیلئے تیار رہیں، ہم جیلیں بھردیں گے۔