Author: ذولقرنین حیدر

  • سعودی عرب میں گرفتار 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

    سعودی عرب میں گرفتار 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید چار ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے، مذکورہ پاکستانی وہاں بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گرفتار چار ہزار پاکستانی بھکاریوں کے خلاف اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے سعودی عرب میں قید چار ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ سات سال کے لیے بلاک کردیے۔

    سعودی حکومت نے چارہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں گرفتار کیا تھا۔ ساٹھ فیصد سے زائد کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے ڈی پورٹ کرنے کے لیے قیدیوں کے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کیے جارہے ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملتان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے عملے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عمرہ زائرین کے بھیس میں 8 مبینہ بھکاریوں کو سعودی عرب جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا تھا۔

    اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ شک پڑنے پر دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ یہ گروپ بھیک مانگنے کے مقصد سے سعودی عرب جا رہا ہے، گروپ نے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم جاوید نامی شخص کے حوالے کی جس نے ان کے ویزوں کے حوالے سے کارروائی کی تھی۔

  • ایمان مزاری  شوہر سمیت گرفتار

    ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

    اسلام آباد : سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو شوہر سمیت کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔

    اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سابق وزیر کی بیٹی کو آبپارہ پولیس نے گرفتار کیا گیا ، ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے سابق وزیر کی بیٹی اور ہادی علی کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا ہے، انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران کار سرکارمیں مداخلت کی ، سیکیورٹی رسک پیدا کرنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی کو تھانہ ویمن منتقل کردیا ہے۔

    قبل ازیں 2023 میں ایمان مزاری کو دارالحکومت کی پولیس نے "ریاست کے معاملات میں مداخلت” کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ضمانت دی تھی ، ان کےخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کاکیس تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج تھا۔

  • پاکستان سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    پاکستان سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    اسلام آباد سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والے شہری حماد الرحمان کو اغوا کرلیا گیا، اہلخانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو درخواست بھی دیدی گئی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو برما بارڈر کے قریب رکھا گیا ہے۔

    اغوا شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی، والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔

    والد کا کہنا ہے کہ جس جگہ ان کے بیٹے کو رکھا گیا ہے وہاں اوربھی پاکستانی موجود ہیں، روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور 50ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

    اغوا ہونے کؤوالے شہری کے والد کا کہنا ہے کہ  حماد الرحمان کو ائیر پورٹ سے اغوا کیا گیا، میری حکومت سے درخواست ہے وہ میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔

  • دہشتگردی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ

    دہشتگردی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ

    اسلام آباد: سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم افراد نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ کر دیا۔

    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 3 قیدی وینز پر حملہ کیا گیا تاہم پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوئے تھے، گاڑیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 18 سے 20 تھی، حملہ آوروں میں وزیر بہبود آبادی خیبر پختونخوا کا بیٹا بھی شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 3 قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک منتقل کیا جا رہا تھا،ا حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کا ردعمل

    سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ قیدی وینز پر حملے کا واقعہ پولیس نے خود کروایا ہے، ہمارے ورکرز کی ضمانت ہوگئی تھی اور دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈالی جا رہی ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس کارکنان کو اٹک جیل منتقل کر رہی تھی، پولیس نے فیصل ٹاؤن کے قریب گاڑیاں موڑ کر خود کارروائی کی، 3 قیدی وینز کھڑی کر کے متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے وین کا شیشہ توڑا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو کہا گیا یہاں سے فرار ہو جاؤ، ہمارے کارکنان فرار ہونے کیلیے تیار نہیں ہیں، میڈیا چاہے تو موقع پر جا کر حالات دیکھ سکتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم نے اپنے بیان میں بتایا کہ قیدی وینز میں ایم پی اے لیاقت خان سمیت 164 کارکنان موجود تھے، رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانت ہو چکی تھی۔

    ارباب عاصم کے مطابق پولیس ضمانت کے باوجود ہمارے کارکنوں کو رہا نہیں کرنا چاہتی تھی، کارکنوں کو اٹک منتقل کیا جا رہا تھا اور راستے میں پولیس نے خود حملہ کروا دیا۔

  • سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افراد ہوشیار!  بڑی خبر آگئی

    سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افراد ہوشیار! بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افراد کے لیے بڑی خبر آگئی، سرکاری رہائش کی خلاف ضابطہ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے 4 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری گھروں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے ملوث وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ آفس افسران کو طلب کرلیا۔

    ایف آئی اے میں وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ آفس افسران کیخلاف 6 کیسز زیرتفتیش ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملوث وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ آفس افسران کو طلب کرلیا ہے جبکہ سرکاری رہائش کی خلاف ضابطہ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے 4 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔

    جعلی الاٹمنٹ لیٹر بناکر سرکاری مکانات دلانے والے گروہ کیخلاف کیس بھی شامل ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    دوسری جانب اسٹیٹ آفس میں گریڈ 17 کے افسر کا بغیر ٹیسٹ دیئے بھرتی ہونے کا کیس بھی زیرتفتیش ہے، گریڈ 16 کے افسر پر بھرتی کرانے کیلئے 4 لاکھ روپے لینے کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم کر دیے گئے

    خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم کر دیے گئے

    اسلام آباد: ملک بھر کی صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاسپورٹ آفس کاافتتاح اسپیکراسمبلی ملک محمداحمدخان نےکیا جب کہ سندھ اسمبلی میں قائم پاسپورٹ ڈیسک کا افتتاح اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سےکیا گیا۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاسپورٹ ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں ڈی جی پاسپورٹ بھی شریک ہوئے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیاگیا۔

    بلوچستان اسمبلی میں بھی پاسپورٹ آفس کےقیام کی منظوری دی گئی ہے۔

    ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام اراکین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا، جدید پاسپورٹ دفاتر میں بروقت اور باآسانی پاسپورٹ پراسس ہو سکیں گے۔

  • محسن نقوی نے اسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

    محسن نقوی نے اسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لے لیا۔

    حلف برداری کی تقریب وزارت داخلہ میں منقعد ہوئی۔ اس موقع پر چئیرمین شکیل قرار، وائس چئیرمین نعیم جنجوعہ، صدر قمر المنور اور سیکرٹری جنرل ذوالقرنین حیدر نے حلف اٹھایا۔

    حلف اٹھانے والوں میں سنئیر نائب صدر عادل تنولی، نائب صدور نعیم اصغر، بلال آفریدی، سیکرٹری انفارمیشن ناصر بٹ اور سیکرٹری خزانہ ثاقب سید بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر محسن نقوی نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز اور وزارت داخلہ کو چولی دامن کا ساتھ ہے، رپورٹرز اسلام آباد میں کریمنل مافیا کی نشاندہی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے ایسوسی ایشن پیشہ وارانہ صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    محسن نقوی نے صحافیوں کی دوران کوریج حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد

    پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد

    وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں پی ٹی ایم کو ملک میں امن اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    وفاقی حکومت نے سیکشن 111 بی کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اس جماعت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری پابندی عائد کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

    اس حوالے سے نوٹفیکیشن کے اجرا کے بعد اب پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور نیکٹا کی فہرست میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

    وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دی

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

  • سرکاری ذرائع کی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی سختی سے تردید

    سرکاری ذرائع کی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی سختی سے تردید

      اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈ اپور کو حراست میں لے لیا گیا   جبکہ سرکاری ذرائع نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی ہے

    عمرایوب کا بھی کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پولیس نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ نہیں ہورہا۔

    حکومتی ذرائع نے ان کی گرفتاری کی سختی سے تردید کردی مگر اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف ریاست پرحملہ آور ہونے ، سرکاری املاک کونقصان پہنچانے اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر کارروائی کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : علی امین گنڈ اپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو
    گرفتار کرکے آئندہ سماعت پرعدالت پیش کیاجائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

    علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کیا ہے۔

    علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا بتانا ہے کہ اب تک 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جہاں پولیس، سرکاری اور نجی املاک پر حملے ہورہے ہیں اس کا جواب دیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، موبائل سروس بحال نہیں ہے اس لیے معلومات تاخیر سے مل رہی ہیں۔

    آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سب کام ضابطے میں رہ کر کریں گے، فورس کا مورال بلند ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، پولیس کے پرامن کا ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کس طرح پرامن لوگ جبر کا شکار ہورہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان پر آنسو گیس اور ربر بلٹس کا بے تحاشہ استعمال جاری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، محسن نقوی نے بندوقیں سیاسی کارکنوں کے حوالے کرکے جلوس میں شامل کروایا۔