Author: ذولقرنین حیدر

  • پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وضاحت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

    پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پاسپورٹ پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تمام پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔

    پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر

    ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کا بیک لاک صرف ایک لاکھ 65 ہزار باقی ہے، چھ عدد نئے ڈیسک ٹاپ مشینیں خرید لی گئی ہیں اس کے علاوہ دو عدد ای پاسپورٹ بلک پرنٹنگ مشین بھی خرید لی ہیں۔

    پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہا ہے، عوام بے بیناد خبروں پر کان نہ دھریں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے، یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔

    وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • سیاسی جماعتوں کا احتجاج  ، شہر اقتدار کا ریڈ زون، داخلی راستے بند

    سیاسی جماعتوں کا احتجاج ، شہر اقتدار کا ریڈ زون، داخلی راستے بند

    اسلام آباد : جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر شہراقتدارمیں ریڈ زون کو کنٹنیر لگا کر سیل کرکے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر شہراقتدار میں ریڈ زون کو کنٹنیر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

    ایکسپریس چوک اور نادرا چوک بھی ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے, صرف متعلقہ افراد کو ہی ریڈ زون جانےکی اجازت دی جاری ہے جبکہ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اہلکار کی تعینات ہیں۔

    راولپنڈی میں بھی انتظامیہ اور پولیس نے فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگادیئے ہیں جبکہ اور مرکزی شاہراہوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

    پنجاب اور اسلام آباد میں گذشتہ روز سے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا ہے جو اٹھائیس جولائی تک نافذالعمل رہے گی۔

    ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامربلوچ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں اورداخلی راستوں کی بندش فسطائیت ہے، عوام کومشکلات سےدوچارنہ کریں،راستےکھولےجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ حکمران طبقےسےہے،عوامی راستےبندنہیں کرناچاہتے، دھرناہر صورت ڈی چوک میں ہی ہو گا۔

    خیال رہے بھاری بھرکم ٹیکسوں اورمہنگی بجلی کےخلاف جماعت اسلامی کا آج اسلام آباد میں دھرنا ہے ، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگرہمیں روکا گیا تو حالات خراب ہوں گے، ذمے دارحکومت ہوگی۔

  • پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ؟  وجہ سامنے آگئی

    پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ؟ وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کے چھاپے کی وجہ سامنے آگئی، حکام نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذکرنیوالےاداروں نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر شواہدکی بنیاد پرچھاپہ مارا، پارٹی دفتر میں ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ چھاپہ پی ٹی آئی انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب سے دی گئی معلومات پر مارا گیا، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے پروپیگنڈاکرنیوالے ملوث لوگوں کو گرفتارکیا۔

    اس سے قبل اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبر درست نہیں۔

    اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سےکمپیوٹراور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔

  • بیرسٹر گوہر کی گرفتاری ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    بیرسٹر گوہر کی گرفتاری ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

    پولیس ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی خبر درست نہیں، صرف رؤف حسن کو حراست میں لیا ہے۔

    پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سےکمپیوٹراور ریکارڈ ضبط کرلیا تاہم پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے اطراف انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل خبر تھی کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی ترجمان کوحراست میں لے لیا ہے۔

    بعد ازاں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے دونوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس والے دونوں کوساتھ لے گئے ہیں، وجہ نہیں بتائی، ان کے موبائل فونزبھی لے لیے ہیں۔

  • اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

    اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی اور کہا گرفتاری کی وجہ ابھی نہیں بتاسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ان کو کس کیس میں گرفتار کیا ابھی نہیں بتا سکتے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے ترجمان پی ٹی آئی کو حراست میں لیا اور مرکزی دفتر سے کمپیوٹراور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے جبکہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے اطراف انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل خبر تھی کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور پارٹی ترجمان کوحراست میں لے لیا ہے۔

    بعد ازاں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے دونوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس والے دونوں کوساتھ لے گئے ہیں، وجہ نہیں بتائی، ان کے موبائل فونزبھی لے لیے ہیں۔

  • پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

    پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

    اسلام آباد : پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن مرکزی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پہنچ گئی ، بیرسٹر گوہر ، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن مرکزی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں۔

    پولیس کی نفری نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے ، اسلام آباد پولیس کیساتھ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت سے مرکزی سیکریٹریٹ کے سرچ وارنٹ بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل: نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان

    190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل: نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے ، ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ضمنی ریفرنس آئندہ نیب ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائے گا اور نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

    نیب ذرائع نے کہا ہے کہ ریفرنس غیر قانونی طریقے سےتحائف حاصل کرنے پر بنایا جائے گا، نیب ٹیم تفتیش مکمل ہونے پر رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجے گی۔

    نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ نجی سوسائٹی میں چھاپے کے دوران ملنےوالےشواہد کوریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

  • صنم جاوید کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    صنم جاوید کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئی جبکہ مقدمہ 9 مئی کو ٹوئٹ کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

    صنم جاوید پر لوگوں کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کے لیے ترغیب دینے کا الزام ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ صنم جاوید کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کے حکم پر اے ٹی سی نے صنم جاوید کی رہائی کیلئے روبکار جاری کی تھی۔

    جسٹس اسجد جاوید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے14 صفحات کاتحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما کو جیل سےفوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تفتیشی افسر کےپاس درخواست گزار کو مقدمے میں نامزدکرنے کےشواہدنہیں، درخواست گزار کیخلاف گوجرنوالہ کامقدمہ بدنیتی کی بنیادپر درج کیا گیا، درخواست گزار کومقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے.

  • حکومت نے فون ٹیپنگ کی اجازت دے دی

    حکومت نے فون ٹیپنگ کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : حکومت نے قومی سلامتی کے پیش نظر اور جرم کے خدشے کے تناظر میں آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) ایکٹ کی دفعہ54کے تحت آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    phone

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کیلئے کم ازکم گریڈ 18 کا آفیسر تعینات کیا جائے گا، مذکورہ آفیسر کو کال، میسج یا کسی بھی کال کو ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

  • پی ٹی آئی جلسے کا این او سی معطل

    پی ٹی آئی جلسے کا این او سی معطل

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا این اوسی معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرصدرات محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

    ایک سیاسی جماعت دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی۔ اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی کی جانب سے اجازت کا سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں ازسرنو جائزہ لیا گیا۔

    چیف کمشنر نے سیکیورٹی خدشات اور سفارشات پر جلسے کا این اوسی معطل کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کے این اوسی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا اسلام آباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کا تحفظ ترجیح ہے۔

    قبل ازیں اسلام آبادمیں ترنول کے مقام پر پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین، رؤف حسن، شہریار ریاض نےجلسہ گاہ کا دورہ کیا۔