Author: ذولقرنین حیدر

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم 7 سال بعد عمان سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم 7 سال بعد عمان سے گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے سات سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ملزم عمران علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم سال 2017 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سٹی حسن ابدال میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • اسلام آباد میں پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    اسلام آباد میں پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    اسلام آباد کے علاقے نائنتھ ایونیو پر پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے نائنتھ ایونیو پر پولیس اہلکاروں کے درمیان لڑائی کا ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے نوٹس لے لیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا نے اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

    ایس پی کا کہنا ہے کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، انکوائری میں جو قصور وار پایا گیا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

      واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ پیٹرول پمپ کے قریب مدد گار15 پولیس کے اہلکار آپس میں تلاخ کلامی کے بعد لڑ پڑے تھے، ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دوسرا پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

    زخمی پولیس اہلکار کی شناخت 29 سالہ رب نواز ولد شاکر کے نام سے ہوئی تھی۔ ایس پی مدد گار 15 پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی تھی۔

  • 17 سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والا ملازم گرفتار

    17 سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والا ملازم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے 17 سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے  17سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے ملزم رؤف سہیلگل کو گرفتار کرلیا، ملزم  نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔

    ایف آئی سے ترجمان کے مطابق ملزم رؤف پی آئی اے میں کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا تھا، پی آئی اے نے 2020 میں ملزم کو نوکری سے بر طرف کیا تھا۔

     ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی درخواست پر کارروائی کی، ضمانت منسوخی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم رؤف سہیل کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

  • خواتین کو زدوکوب کرنے والے جتھے کا ایس پی پر حملہ

    خواتین کو زدوکوب کرنے والے جتھے کا ایس پی پر حملہ

    وفاقی دارلحکومت میں خواتین کو زدوکوب کرنے والے منظم جتھے کا ایس پی  پر حملہ، ایس پی  سٹی خان زیب حملے کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

    اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں نے ون فائیو پر کال کی کہ منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا۔ شہریوں کے 15 پر کال کرنے کے ردعمل میں ایس پی سٹی خان زیب موقع پر پہنچےجس پر شر پسندوں نے ایس ایس پی حملہ کیا جس کے دوران وہ زخمی ہوگئے جبکہ شرپسندوں نے ایک پولیس ملازم کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

    منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اسپتال میں زخمی ایس پی سٹی کی عیادت کی ۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن علی رضا  نے بتایا کہ پولیس افسر پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی۔ ملزمان کا تعلق جمعیت طلبا اسلام سے ہے ،آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ملزمان خواتین کو ریسٹورنٹ میں ہراساں کر رہے تھے۔

  • بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی، حکومت نے ایسے پاکستانیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں بڑا فیصلہ کرلیا ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

    اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس نے مراسلہ جاری کیا۔

    مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

  • عوام کیلیے نئی زبردست بسیں آگئیں

    عوام کیلیے نئی زبردست بسیں آگئیں

    پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر ہے کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج سے پہچنا شروع ہو گئیں۔ 160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

     الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچنے کے بعد شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔ کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد، جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں۔

    22 بسیں کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔ ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا۔

    پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی۔ پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔

    دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا۔ دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔

    یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت نہ ہونے والے مقدمات میں گرفتار کرنے کی تیاریاں

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت نہ ہونے والے مقدمات میں گرفتار کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی فہرست تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ضمانت نہ ہونے والے مقدمات میں گرفتار کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 42 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 19 میں ضمانت نہیں لی گئی، شاہ محمود قریشی نے 16 میں سے 3 کیسز میں ضمانت نہیں لی، حماد اظہر کے خلاف 3 مقدمات ہیں جن میں سے کسی میں بھی انھوں نے ضمانت نہیں لی، اور ایک میں وہ عدالتی مفرور ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مراد سعید بھی ایک مقدمے میں مفرور ہیں، جب کہ 8 مقدمات میں سے 2 میں انھوں نے ضمانت نہیں لی، اسد عمر بھی 3 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں، اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 21 کیسز ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مختلف تھانوں میں درج 18 مقدمات میں ملزم نامزد ہیں، ان کو 2 کے علاوہ دیگر تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے 4 اور علی نواز اعوان نے 5 کیسز میں ضمانت نہیں کرائی ہے۔

  • اسلام آباد: غیرملکی سفارتخانے کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی

    اسلام آباد: غیرملکی سفارتخانے کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی

    اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا جہاں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے سگنل توڑ کر گاڑی کانسٹیبل عامر کاکڑ پر چڑھائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے زخمی اہلکار کے بہترین علاج کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان میانوالی روڈ پر ٹرک اور وین میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    ٹریفک حادثہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک اور وین کے درمیان پیش آیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین، 2 بچے اور 1 بچی شامل تھی جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ ٹرک لیہ سے ملتان جبکہ وین ملتان سے لیہ کی طرف جا رہی تھی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    لندن: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا، پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اگر پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

    محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پافارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دیدیا۔

  • اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر قتل

    اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر قتل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کردیا گیا اور موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے دوران واردات شہری کوتشددکانشانہ بھی بنایاگیا اور ڈاکو مقتول سےموٹرسائیکل اورموبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

    یاد رہے اپریل میں اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پاکستانی نژادغیرملکی دوران واردات مزاحمت پر زخمی ہوگیا تھا۔

    پولیس نے ڈکیتی کی دفعات پرمقدمہ درج کرلیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ شہری کو تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا، مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست سے موبائل چھینا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ غیرملکی شہری نے بیگ ، فون چھیننے پرمزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تاہم پولیس نے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔