Author: ذولقرنین حیدر

  • نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفیٰ دے دیا

    نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفیٰ دے دیا

    نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے استعفیٰ 13 دسمبر کو دیا گیا تھا، ان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج سرفرازبگٹی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

    الیکشن سے پہلے نگراں کابینہ سے مزید استعفوں کا بھی امکان ہے۔ آئندہ الیکشن کیلئے اہل ہونےکیلئے نگراں کابینہ سے استعفے دیئے جا سکتے ہیں۔

    دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ سرفرازبگٹی کی ن لیگ اور پی پی کیساتھ بات چل رہی تھی سرفرازبگٹی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کس جماعت میں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو کویت سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا گرفتار ملزم اعجاز احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم گجرانوالہ پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، ملزم طاہر کے پاسپورٹ پر پُرتگال، استونیہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 2 مختلف ایجنٹوں سے جعلی  ویزے حاصل کئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ جعلی ویزوں کے حصول کے لئے ملزم نے ایجنٹ کو 12 لاکھ ادا کئے تھے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا۔

  • اسلام آباد میں قتل ہونے والی زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ زندہ نکلی

    اسلام آباد میں قتل ہونے والی زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ زندہ نکلی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ زندہ نکلی، طالبہ کے قتل اوراغوا کا مقدمہ جھوٹ پرمبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ کا اسلام آباد میں قتل ڈرامہ نکلا، انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ زندہ ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن رخسار مہدی نے انکوائری رپورٹ آئی جی کو ارسال کر دی، جس میں کہا ہے کہ یکم ستمبر کو طالبہ کے اغوااور قتل کا جھوٹا وقوعہ بنا کر مقدمہ درج کیا گیا، طالبہ کے قتل اوراغوا کا مقدمہ جھوٹ پرمبنی اور ذاتی رنجش پر قائم ہوا۔

    انکوائری رپورٹ میں کہنا تھا کہ طالبہ تہمینہ نہ ہی اغوا ہوئی اور نہ ہی مذکورہ تاریخ کواسلام آباد میں تھی، تفتیش کےمطابق طالبہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضرپائی گئی اور طالبہ تہمینہ کی لوکیشن بھی آبائی گاؤں ٹوبہ ٹیک سنگھ پائی گئی۔

    مقدمے میں نامزد ملزمان کی والدہ کی درخواست پرآئی جی نےانکوائری کاحکم دیا تھا تاہم جھوٹ پرمبنی مقدمہ عدالت سے خارج کردیا گیا اور انکوائری میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، مقدمہ سی ڈی اے افسر افتخار حیدری کے اثررسوخ کی بنیاد پر بنائے گئے۔

  • سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر اشتہاری قرار

    سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر اشتہاری قرار

    اسلام آباد: سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہزاد اکبر کو تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے، سول جج کی عدالت نے اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    شہزاد اکبر کے خلاف فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے۔

    اس سے قبل نیب نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ریفرنس میں نامزد ملزمان کے وارنٹ جاری کیے تھے جن میں شہزاد اکبر سمیت زلفی بخاری، ضیا المصطفیٰ اور فرحت شہزادی شامل ہیں۔

    وارنٹ گرفتاری ڈی جی نیب راولپنڈی، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے۔ چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    قبل ازیں، نیب نے سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس دائر کیا جس میں بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کا نام بھی شامل ہے۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں ریفرنس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

  • اسلام آباد میں پولیس کا چھاپے کے دوران خاتون پر مبینہ تشدد

    اسلام آباد میں پولیس کا چھاپے کے دوران خاتون پر مبینہ تشدد

    اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں مبینہ پولیس گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں چھاپے کے دوران بیوٹی پارلر سے گرفتار خاتون پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا۔

    خاتون نے پولیس پر زیادتی کرنے کی کوشش کا بھی الزام لگادیا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا بیوٹی پارلر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جب بیوٹی پارلر گئی تو وہاں پر لڑائی جھگڑے کی آوازیں آنے لگ گئیں۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے پانچ اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں اور نہ ہی مجھ پر کوئی الزما ہے۔

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے خاتون کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈی پی او صدر کو 24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • فیض آباد دھرنا کیس: تحقیقاتی کمیشن کا پنجاب  اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ

    فیض آباد دھرنا کیس: تحقیقاتی کمیشن کا پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابقیض آباد دھرنے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد کی بیورو کریسی کوطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق آئی جی اسلام آبادخالد خٹک اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کیا جائے گا ، سابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف حسین کو بھی 27 نومبر کوطلب کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد ایاز کو کمیشن کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی کمیشن نے فیض آباد دھرنے کی ویڈیوز کے لئے پیمرا کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا تھا۔

  • ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم دانیال مختار گرفتار

    ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم دانیال مختار گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ماڈلنگ کی آڑ میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت دانیال مختار کے نام سے کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی میں اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم دانیال مختار کو گرفتار کر لیا، ملزم کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا، اور ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ کیا، اور پھر قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔

    ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • چئیرمین پی ٹی آئی سمیت 41  افراد کے  نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    چئیرمین پی ٹی آئی سمیت 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی سمیت 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور وزیر مواصلات شاہداشرف نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ اوردیگر اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

    ذیلی کمیٹی کی بھیجے گئے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جبکہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی۔

    نیب کی سفارش پر چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی، شہزاد اکبر، مراد سعید اور زمین فراہم کرنے والے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جبکہ بیوروکریٹس اور ریونیو افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

    اجلاس میں 13مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے اور عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔

    اس کے علاوہ نظر ثانی کےلئے پیش اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی ہے، تاہم ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئےنگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا

    190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی کی جانب سے آج پھر طلب کیا گیا ہے، نیب نے فرحت شہزادی کو بھی آج طلب کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ سماعت پر سوالنامہ دیا گیا تھا۔

    دوسری طرف بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی و پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ، اور ایف آئی اے، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی پولیس، اینٹی کرپشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں بشریٰ بی بی کا مؤقف ہے کہ ان کے خاوند کو غیر قانونی طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ان کے اور ان کے خاوند کے خلاف خفیہ مقدمات کی بھرمار کی گئی ہے، ہائیکورٹ بھی 22 جون کو بشریٰ بی بی کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہے، تاہم عدالت کے 22 جون کے حکم کے بعد بھی درخواست گزار کو خدشہ ہے کہ لاتعداد خفیہ مقدمات درج کیے گئے ہوں گے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 22 جون کے بعد مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اور استدعا کی جاتی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک تمام فریقین کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکا جائے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل

    اسلام آباد: این سی اے 190 ملین اسیکنڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق این سی اے 190 ملین اسیکنڈل کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئیں تو انہیں 13 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا۔

    سوال نامہ میں پوچھا گیا کہ القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد کیا ہے ؟ آپ ٹرسٹی کےساتھ بطور استاد بھی ذمہ داریاں اداکر رہی ہیں ؟ کیا آپ بطور ٹرسٹی یا استاد کے کوئی تنخواہ لے رہی ہیں ؟ القادرٹرسٹ بنانےکاخیال کس کاتھا اور جگہ کا تعین کس نے کیا؟

    نیب نے وزارت داخلہ سے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی جس پر وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا۔

    دوسری جانب نیب راولپنڈی ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی القادرٹرسٹ نیب ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ریفرنس میں بھی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال دی گئی جب کہ توشہ خانہ اور این سی اےاسیکنڈل میں گرفتاری ڈالی گئی۔