Author: ذولقرنین حیدر

  • اسد عمر کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    اسد عمر کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے انہیں انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کو کچھ گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے وقت اس کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

    تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

  • اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا

    اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں آج صبح انہیں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل کرکے اس جگہ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف کچھ دیر میں القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیسوں کی سماعت شروع ہوگی۔

    پولیس لائن میں میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے اور پولیس لائن کے مرکزی دروازے کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات جب کہ وہاں آنے والے راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں۔

  • عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز  نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

    سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے۔ پولیس تشدد سے زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد نیب پنڈی کے حوالے کردیا گیا نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کو نیب آفس منتقل کر دیا جس کے بعد پولی کلینک میں ان کے میڈیکل کے لیے درخواست دی گئی۔

    فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے  کہ وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی میں احتجاج کی کال دے دی گئی، ٹکٹ ہولڈر،پارٹی عہدیداران،کارکنان فوری لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی جب کہ لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کی حدود کے اندرعمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیشے بھی توڑے گئے، یہ آپ نے کیا کیا ہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے، میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ  15منٹ میں پیش ہوں، اگر 15 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرلوں گا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد سماعت دوبارہ شروع کر دی ہے، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوگئے ہیں جب کہ عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی طلب کر لیا۔

    پولی کلینک نے نیب کی درخواست پر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ کی سربراہی میں سات رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب، جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ماہرین بھی شامل ہیں جب کہ سی سی ایم او پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ہے دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

    عمران خان کے کزن قاسم زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان زخمی ہیں اور ان کے سر پر چوٹ آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ  کے دائرہ برانچ میں موجود وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا، عمران خان کے سر اور ٹانگ پر مارا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے اس کی تردید کی ہے اور ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد نیب کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا اور انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ اسی حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ نیب نے مذکورہ کیس میں یکم مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کئی شہروں میں اہم شاہراہیں بلاک کر دی گئی ہیں اور کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ کراچی میں کل پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سمیت ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں سمیت انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے سخت مذمت کی ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کی صورتحال سے متعلق خبریں دیکھنے کیلیے کلک کریں:

  • پی ٹی آئی کی ریلی، وفاقی پولیس نے ایک ہزار ایف سی کی نفری طلب کرلی

    پی ٹی آئی کی ریلی، وفاقی پولیس نے ایک ہزار ایف سی کی نفری طلب کرلی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی ریلی کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے ایک ہزار ایف سی کی نفری طلب کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہے جلسے جلوس کی اجازت نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کریں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور 12 قیدی وین، تین ایمبولینس بھی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ لیبر ڈے ریلی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جلوسوں، ریلیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں ریلیوں سے قبل مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر انتظامیہ مناسب سیکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرسکے گی۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف نے کل ریلی نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔

  • عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے دوران گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا

    عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے دوران گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا

    اسلام آباد : پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے دوران گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کردیا، 23 کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے دوران گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پولیس نےہائیکورٹ کےاطراف سے 23افرادکوگرفتار کیاتھا،گرفتار افراد زبردستی عدالت کے اندر داخل ہو رہے تھے۔

    یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرامن کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سےمشروط کردیا تھا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت سے آج مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک بے گناہ لوگوں کوچھوڑا نہ جائے۔

  • انتخابات کیلیے فنڈز اجرا معاملہ، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

    انتخابات کیلیے فنڈز اجرا معاملہ، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

    پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو الیکشن کمیشن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے درکار فنڈز تاحال الیکشن کمیشن کو نہیں ملے ہیں۔

     سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن کرانے کا حکم جاری کر رکھا ہے اس کے ساتھ ہی انتخابات کے لیے متعلقہ حکام کو 27 اپریل تک فنڈز الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اسی سے متعلقہ ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں۔

    عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز سماعت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات تو پہلے ہی ہو جانے چاہیے تھے۔ اس حوالے سے عدالتی فیصلے، آئین اور قانون موجود ہے۔ مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی۔ عدالت تو صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تا کہ تنازع کا حل نکلے۔ ہم نہ کوئی ہدایت کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹائم لائن جاری کر رہے ہیں۔ اس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کریں گے اور عدالت مناسب حکم نامہ جاری کرے گی۔

    چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ سیاستدانوں کو خود سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ سازگار مذکرات کے ذریعے حل نہ نکلا تو آئین بھی موجود ہے اور ہمارا فیصلہ بھی جس کے بعد انہوں نے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

  • صارفین کے لئے اچھی خبر،نادرا کی نئی ایپلی کیشن متعارف

    صارفین کے لئے اچھی خبر،نادرا کی نئی ایپلی کیشن متعارف

    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صارفین کو ایک اور نئی سہولت فراہم کردی۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نادرا نےانگلیوں کی شناخت کےجدید ترین نظام "نادر” کا اجرا کر دیاہے یہ جدید نظام نادرا کےاپنے وسائل،سافٹ ویئرانجینئرزکاکارنامہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کامیابی سے پاکستان بھی اس شعبے میں ترقی کرنیوالےچند ممالک میں شامل ہوگیا ہے، نادرا کی یہ کامیابی صرف شناخت کےمیدان میں ہی نہیں ہے، یہ کامیابی تعمیروطن کی جد وجہد کا بھی اہم سنگ میل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نادرا نے بزرگوں کے لیے زبردست سروس متعارف کرا دی

    گذشتہ ماہ نادرا نے ’پاک آئیڈینٹٹی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی جس کے تحت پاکستانی شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوارہے ہیں۔

    اس سلسلے میں ‎چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اور دستاویزات بھی اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔

  • مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے کی وجہ سامنے آگئی

    مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے کی وجہ سامنے آگئی

    سیکریٹریٹ روڈ حادثہ جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور جاں بحق ہوئے اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو ارسال کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ ٹریفک پولیس نےآئی جی اسلام آباد کو بھجوائی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mufti-abdul-shakoor-died-traffic-accident/

    ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ دوسری گاڑی کی تیز رفتاری بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی تیز رفتار تھی، حادثے کی جگہ بریک لگانے کی گنجائش کم تھی۔

    دوسری جانب مفتی عبدالشکور کی میت کا بیرونی پوسٹ مارٹم پولی کلینک میں مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد میت سردخانے منتقل کر دی گئی ہے۔

    پولیس اور اسپتال انتظامیہ نےضابطے کی کارروائی مکمل کر لی ہے اور مفتی عبدالشکور کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیارکر لیا گیا ہے۔

  • عمران خان کے خلاف مقدمہ، پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    عمران خان کے خلاف مقدمہ، پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کے سلسلے میں پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے خلاف مقدمے میں پولیس نے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے، جس کے کنوینئر ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری ہوں گے۔

    قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس قانون کی عمل داری کے لیے کوشاں ہے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات منصوبے کا حصہ ہیں، پولیس نے تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکیورٹی فراہم کی،

    حکام نے کہا کہ مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے ہیں اور ان پر کارروائی ہو رہی ہے، اسلام آباد پولیس قانون کی حکمرانی نافذ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے اہم ان کیمرا اجلاس بلا لیا

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اہم ان کیمرا اجلاس بلا لیا

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اہم ان کیمرا اجلاس بلا لیا ہے یہ اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اہم ان کیمرا اجلاس بلا لیا۔ یہ اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے قومی اسمبلی کے ہال میں منعقد ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں بلائے جانے والے اس اجلاس میں تمام وفاقی وزرا، مشیران اور اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ اعلیٰ عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان شرکا اجلاس کو اس معاملے پر بریف کریں گے۔