Author: ذولقرنین حیدر

  • انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کا انکشاف، جعلی کمپنیاں بنانے والا گرفتار

    انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کا انکشاف، جعلی کمپنیاں بنانے والا گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے جعلی کمپنیاں بنانے والے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد منی لانڈرنگ سیل کی ایک بڑی کارروائی میں انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے، نیٹ ورک کا مرکزی ملزم کارروائی میں دھر لیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم افتخار رسول نے 41 جعلی کمپنیاں بنا کر ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔

    حکام کے مطابق ملزم افتخار رسول کی سربراہی میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ ایف آئی اے نے حاصل کر لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے رہائشی افتخار رسول نے شریک ملزم قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ منی لانڈرنگ کی۔

  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کا فٹبال اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

    اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کا فٹبال اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کا فٹبال اسٹیڈیم بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت سے متعلق فیصلے کیے ہیں جس میں اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ میں رین واٹر ہارویسٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

    بلڈنگ کا نقشہ واٹرری چارجنگ ویل اور ٹینک کے بغیر منظور نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول ونگ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول غیرقانونی تعمیرات کو روکے گی۔

    بورڈ نے سینی ٹیشن ڈائریکٹورٹ اور انوائرمنٹ ونگ کے قوانین کی منظوری دیدی۔ سینی ٹیشن ڈائریکٹورٹ کو جرمانے اور سزا کا اختیار بھی دے دیا گیا۔ اسلام آباد میں اسکولوں کےقیام کےلئے پلاٹ لیز پر دینےکی بھی منظوری دی گئی۔ اسکولوں کے پلاٹ رعایتی کرایوں پر 33سال کیلئے لیز پر دیئےجائیں گے اسکول متوسط طبقے اور مڈل کلاس کوسہولت دینےکیلئےکھولےجائیں گے۔

    سی ڈی اے بورڈ نے آغوش ٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری دے دی جب کہ کلچرل کمپلیکس شکرپڑیاں کا نام تبدیل کر کے الحمرا اسلام آباد رکھنےکی منظوری دی۔

  • نو مقدمات کی تفتیش:  وفاقی پولیس نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

    نو مقدمات کی تفتیش: وفاقی پولیس نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی پولیس نے نو مقدمات کی تفتیش کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل طلب کرلیا، عمران خان کو پولیس لائنزہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نو مقدمات کی تفتیش کے لئے وفاقی پولیس نے طلب کرلیا، عمران خان کو تمام مقدمات میں پیش ہونے کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گیے ہیں۔

    نوٹس زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر بھجوائے گئے ہیں، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس لائن ہیڈکوارٹرمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام مقدمات کی تفتیش سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔

    نوٹس میں عمران خان دو مقدمات میں کل اور سات میں بارہ اپریل کو طلب کیا گیا اور کہا ہے کہ عمران خان پیش ہو کر اپنا موقف دیں، پیش نہ ہوئےتو کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں بھی عدالت نے عمران خان کو گیارہ اپریل کو طلب کیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس جلد سماعت کرنے سے متعلق درخواست پر عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گیارہ اپریل کو طلب کیا۔

    عمران خان کو گیارہ اپریل کی صبح 8:30 بجے پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا اور نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت متعلقہ عملے کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پولیس نے نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

    پولیس نے نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آبادپولیس کو سیکیورٹی کےلیے درکار وسائل فراہم نہیں کیےگئے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پی سی بی کی ذمہ داری ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کے پاس جیمرز بھی نہیں ہیں جب کہ مردم شماری، آٹافراہمی اور ماہ رمضان کیلئے پولیس مصروف ہے۔

    حکام کے مطابق سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں پی سی بی کو صورتحال سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان میں5ٹی 20اور 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور سے ہوگا، ٹی 20میچز رات 9بجے ،ون ڈے میچز دوپہر ساڑھے 3بجےشروع ہوں گے۔

    ٹی 20 کے 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔

    ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیوز شیئر کرنے پر مجرم کو 7 برس قید کی سزا

    سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیوز شیئر کرنے پر مجرم کو 7 برس قید کی سزا

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر خصوصی عدالت نے مجرم کو 7 برس قید کی سزا سنا دی۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث اشفاق خلیل نامی مجرم کو 7 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    اشفاق نامی برطانوی شہری کا تعلق جہلم سے ہے، اشفاق نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں، ملزم قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ کے گھر والوں کو بھی بھیج کر بلیک میل کر رہا تھا۔

    سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، جب کہ ملزم کو جون 2022 میں گرفتار کیا گیا۔

    سب انسپکٹر ہانیہ خلیل نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروایا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی ضمانت مسترد ہوئی۔

    مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پیکا کورٹ اسلام آباد کے اسپیشل جج محمد اعظم خان نے اشفاق کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور 150000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

  • وزیرعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل، سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے

    وزیرعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل، سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے

    اسلام آباد : وزیرعظم ہاؤس میں مشکوک شخص کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص کے داخل ہونے کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو حراست میں لےلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کس طرح وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا، سیکورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مشکوک شخص تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیر اعظم ہاؤس داخل ہوا، مشکوک شخص کئ اطلاع پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

    سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ،مشکوک شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔

    سی ٹی ڈی ،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف  ایک اور مقدمہ درج

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ حساس ادارے کے آفیسر سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر درج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، عمران خان کیخلاف مقدمہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج ہوا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان نےانٹرویو میں حساس ادارےکے آفیسر سےمتعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے، حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کے نام لیکر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

    مقدمے میں کہا ہے کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کیلئےسوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتےہیں، ان کا یہ عمل ملک،ریاست کی سالمیت کیلئےخطرہ ہیں، ملزم نےاپنی تقاریرسےفوج ،مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں 18 اپریل تک ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی تھی۔

    اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کی تھی۔

  • وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال پر غور وخوض کیا جائے گا جب کہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • اسلام آباد میں بائیکیا موٹرسائیکل چھیننے والا ’موٹا گینگ‘ پکڑا گیا

    اسلام آباد میں بائیکیا موٹرسائیکل چھیننے والا ’موٹا گینگ‘ پکڑا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں بائیکیا موٹرسائیکل چھیننے والا موٹا نامی گینگ پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شہزاد ٹاؤن پولیس نے بائیکیا موٹر سائیکلیں چھیننے والے ایک گینگ کے سرغنہ کو اس کے دو ساتھیوں سمیت پکڑ لیا۔

    گرفتار ملزمان سے چھینی گئی 7 موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان بائیکیا رائیڈر کو ویرانے کی جانب لے جاتے اور واردات کرتے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹا نامی گینگ کورال، بنی گالہ، اور کھنّہ کے علاقوں میں وارداتیں کر رہا تھا۔ گرفتار ملزمان میں صدام، خالد، عقیل اور سیف علی شامل ہیں

  • عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی رہنما تفتیش میں شامل نہیں ہوتے تو یک طرفہ کارروائی کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات کے معاملے میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلبی کے مزید نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اب تک اس معاملے میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کے بیان قلم بند کر چکی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے بھی جے آئی ٹی عمران خان سمیت 17 رہنماؤں کو طلب کر چکی ہے، لیکن تحریک انصاف کا ایک بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو شامل تفتیش نہیں ہوا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اگر شامل تفتیش نہیں ہوئے تو جے آئی ٹی یک طرفہ کارروائی کرے گی۔