Author: ذولقرنین حیدر

  • عمران خان کی پیشی کے دوران مشکوک شخص کی نشاندہی

    عمران خان کی پیشی کے دوران مشکوک شخص کی نشاندہی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے دوران ہجوم میں ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے دوران ہجوم میں ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق مشکوک شخص نے کیمو فلاج جیکٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ عمران خان کی گاڑی کے قریب ہی ہے۔

    پولیس نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ ہجوم مت بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف آنسو گیس استعمال کی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب عمران خان کی پیشی سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کر دیا گیا ہے جب کہ کچہری میں داخلے سے قبل شہریوں  کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں اور ایف ایٹ کچہری کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی ایف ایٹ کچہری پہنچا دی گئی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری ایف ایٹ کچہری کے اندر اور باہر موجود ہے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

    اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں لیفیٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو گرفتار کر لیا گیا، امجد شعیب کو تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج ہے، ان پر اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے، ان کے خلاف مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں 153 اے، 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو علی الصبح گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ظاہر شاہ  قائم مقام چیئرمین نیب تعینات

    ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات

    اسلام آباد : حکومت نے ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کر دیا، نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک ظاہر شاہ چیئرمین نیب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو چیئرمین نیب کا اضافی چارج دے دیا۔

    نیب نے ظاہر شاہ کی بطور قائم مقام چیئرمین نیب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک ظاہر شاہ چیئرمین نیب ہوں گے۔

    ظاہر شاہ اس سے پہلے نیب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے تھے۔

    یاد رہے 22 فروری کو آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سلطان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیا تھا۔

    “وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی خدمات کو سراہا اور ان کی ایمانداری اور راست بازی کو سراہا۔

    ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سلطان کو قومی احتساب (ترمیمی) ایکٹ 2022 پر کچھ تحفظات تھے جس نے اینٹی کرپشن واچ ڈاگ کے اختیارات کو محدود کردیا ہے۔

    انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آفتاب سلطان کو گزشتہ سال جولائی میں پی ڈی ایم حکومت نے قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ انہوں نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لی تھی جو چار سال تین ماہ تک چیئرمین نیب رہے۔

  • ’تعلیمی اداروں، مدارس اور مساجد میں خطبوں کی نگرانی ہو گی‘

    ’تعلیمی اداروں، مدارس اور مساجد میں خطبوں کی نگرانی ہو گی‘

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی یونٹ اسلام آباد کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے انسداد انتہا پسندی یونٹ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یونٹ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر سیاسی، مسلکی، لسانی اور مذہبی انتہا پسندی مواد کا جائزہ لے گا۔

    نیا یونٹ آپریشنز اور انٹیلیجنس کے علاوہ قائم کیا گیا ہے۔ یونٹ کا انچارج ایس پی لیول کا افسر ہوگا جو کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے ماتحت کام کرے گا۔

    انتہا پسندی کے تدارک کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ٹیمیں تعلیمی اداروں، مدارس میں جائیں گی۔ مساجد میں خطبوں کی نگرانی کی جائے گی۔

    یونٹ کے لئے لسانی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ اس حوالے سے قانون سازی کے لیے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔ قومی بیانیے کے مطابق نوجوان نسل کی ذہن سازی کی جائے گی۔

    سی ٹی ڈی کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اور فوری ردعمل کو بہتر بنانے کے لئے وزارت داخلہ کو سفارشات بھیجی جارہی ہیں۔ جوائنٹ ایکشن ٹیمیں اور جدید تکنیکی مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی تنظیم نو سے مجموعی کارکردگی، شہر کی سکیورٹی کوموثر بنانے، انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی کے تدارک میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود تیندوے کو پکڑ لیا گیا

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود تیندوے کو پکڑ لیا گیا

    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود تیندوے کو وائلد لائف حکام اور ریسکیو اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وائلد لائف حکام اور ریسکیو اہلکاروں نے تیندوے کو باحفاظت ریسکیو کرلیا، تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹریپر، جال اور ڈاٹ گن کا استعمال کیا گیا۔

    وائلڈ لائف حکام کا بتانا ہے کہ ایک اہلکار کو دوران آپریشن معمولی زخم آئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیندوے کو بطی معائنے کے بعد مسکن میں آزاد کردیا جائے گا جبکہ اس کی سوسائٹی میں موجودگی پر تحقیقات کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ سوسائٹی میں تیندوے کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور شام سے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری تھا۔

    رہائشی سوسائٹی میں موجود تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • تیندوے کا شہری پر حملہ، اہلکاروں نے فائرنگ کردی

    تیندوے کا شہری پر حملہ، اہلکاروں نے فائرنگ کردی

    اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف حکام کی کوششیں جاری ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں تیندوے نے شہری پر حملہ کردیا جس کے بعد اہلکاروں کی جانب سے تیندوے پر فائرنگ کی گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں کی جانب سے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔

    آئی ڈبلیو ایم بی کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پنجاب وائلڈ لائف سمیت ریسکیو کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ تیندوا مختلف گھروں سے چھلانگیں لگا کر ایک گھنٹے سے زیر تعمیر گھر میں چھپا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی اسلام آباد میں چیتے گھس آئے تھے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتے کا حملہ، ایک شخص زخمی

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتے کا حملہ، ایک شخص زخمی

    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتا ایک شخص کو زخمی کرکے ایک گھر میں گھس گیا پولیس اور انتظامیہ چیتے کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریب موجود پارک اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام لوگ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔

    محکمہ وائلڈ لائف حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ تیندوا مختلف گھروں سے چھلانگیں لگا کر ایک گھنٹے سے زیر تعمیر گھر میں چھپا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی اسلام آباد میں چیتے گھس آئے تھے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

  • شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    اسلام آباد: شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے کے کیس میں‌ انھیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، اور ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

    ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین کی آڈیو لیک پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ شوکت ترین کی آئی ایم ایف سے تعاون نہ کرنے کے حوالے سے آڈیو لیک ہوئی تھی، یہ آڈیو شوکت ترین کی سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو پر مبنی تھی۔

    ایف آئی اے نے اس گفتگو پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، یہ مقدمہ دفعہ 124 اے اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

  • ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک

    ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایف نائن پارک زیادتی کیس کے ملزمان پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس مقابلہ ہوا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ایف نائن پارک زیادتی کیس میں مطلوب تھے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس اہل کار فائرنگ سے محفوظ رہے تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہو گئے۔

    دونوں ملزمان کی نعشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ایف نائن پارک زیادتی کیس میں ملوث تھے۔

    ایک ملزم صوابی اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے، ملزمان گزشتہ 8 سال سے جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے، ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا۔

  • ارشد شریف قتل کیس : ملوث 2 ملزمان خرم اور وقار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل

    ارشد شریف قتل کیس : ملوث 2 ملزمان خرم اور وقار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس میں ملوث دو ملزمان خرم اور وقار کے اشتہاری ہونے کے وارنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں ملوث دو ملزمان خرم اور وقار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

    خرم اور وقار کے مقامی عدالت سے اشتہاری ہونے کے وارنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    جے آئی ٹی نے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کیا ، جس کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول ہیڈ کوارٹر کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں دونوں ملزمان کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ خط کےساتھ دونوں ملزمان کے اشتہار بھی ساتھ لگائے گئے ہیں۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردی تھی اور کہا تھا اہم معاملہ ہے بے نتیجہ نہیں چھوڑیں گے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے لیک کی ہمیں پتہ کرکے بتائیں۔

    جسٹس عطا بندیال کا کہنا تھا کہ کس نے یہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کی یہ معلوم کرنا ہے، انکوائری کے نکات ملک کے اندر کیا تھے اور دوسرے ملک میں تحقیقات کا کیا طریقہ اپنایا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تحقیقات شروع ہونے سے پہلے کچھ ایسا ہوا کہہ دونوں ٹیمیں سست ہوگئیں۔