Author: ذولقرنین حیدر

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات : وزارت داخلہ کی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی تعینات کرنےکی ہدایت

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر وزارت داخلہ نے حساس پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے فرنٹیئر کانسٹبلری کی اسٹیٹک تعیناتی کی درخواست کی تھی ، تعیناتی کی تاریخ اور علاقے پر مشاورت کی جائے گی۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت الیکشن کمیشن ، فرنٹیر کانسٹیبلری سے مشاورت کریں گے ، ایف سی اہلکاروں کی پولنگ اسٹیشنز کے باہر اسٹیٹک تعیناتی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن نے 2 ہزار 3 سو سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی سے معذرت کی تھی اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کووزارت داخلہ نے خط لکھ کر آگاہ کیا تھا۔

    وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ فوج اوررینجرزکی تعیناتی کامعاملہ جی ایچ کیوکےساتھ اٹھایا، اتنی بڑی تعدادمیں اسٹیٹک تعیناتی ممکن نہیں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 500 حساس پولنگ اسٹیشنزکی نشاندہی کرے، 500حساس پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی کی جاسکتی ہے۔

  • ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو فنڈز کے اجرا میں تاخیر

    ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو فنڈز کے اجرا میں تاخیر

    اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو دبئی اور کینیا کے دورے کے لئے فنڈز کے اجرا اب تک نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو فنڈز کا اجرا میں تاخیر کا سامنا ہے جبکہ کینیا میں سفارتخانے کا تفتیش کاروں کو سہولت دینے سے متعلق بھی جواب کا انتظار ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ خصوصی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے دبئی اور کینیا کے دورے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 5ارکان کے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے سرکاری عہدیداروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کا حوالہ دیا اور پابندی کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس دورے کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی اور نہ ہی یہ جاری کیے ہیں۔

    خصوصی جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ، فنڈز صرف کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

    اگر وزارت خزانہ کی جانب سے درخواست منظور کر لی گئی تو اسے حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوا دیا جائے گا۔

  • اسلامی یونیورسٹی سے نوجوان کی لاش برآمد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم اسلامی یونیورسٹی سے سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔

    پولیس کے مطابق لاش تین سے چار روز پرانی ہے، مرنے والے کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی عمر 22 سے پچیس سال کے درمیان ہے۔

    پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے لواحقین کو تلاش کیا جارہا ہے، لواحقین سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اسلامی یونیورسٹی میں گذشتہ ماہ طلبا کے دو گروہوں کے درمیان تصادم بھی ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے تھے۔

  • سابق آرمی چیف کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے والے ملزمان نے بیان دے دیا

    سابق آرمی چیف کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے والے ملزمان نے بیان دے دیا

    اسلام آباد : سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے تینوں ملزمان نے عدالت میں بیانات قلمبند کروا دیئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار تینوں ملزمان کے164کے بیانات ریکارڈ کروا دئیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کے164کے بیانات ڈیوٹی مجسٹریٹ انیل سعید نے ریکارڈ کیے، گرفتار ملزمان میں سپرنٹنڈنٹ ارشد قریشی، سپرنٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف شامل ہیں۔

    تینوں افسران محکمانہ انکوائری کے بعد اسلام آباد سے باقاعدہ گرفتار کیے گئے تھے جن سے سابق آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے پر اعلیٰ سطح انکوائری کی گئی تھی۔ اس معاملے کی انکوائری میں ایف بی آر کے ایک درجن سے زائد افسران سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،10 سے زائد کمپیوٹرز قبضے میں لیے گئے جنہیں فرانزک کیلیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلیٰ سطح پر بنائی جانے والی ٹیم تفتیش کر رہی ہے، ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر 2 افسران برطرف

    یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاون خصوصی محصولات طارق پاشا سے اس متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

  • اسلام آباد خودکش دھماکا، سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں

    اسلام آباد خودکش دھماکا، سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں

    اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں آج صبح ہونے والے خودکش دھماکے کی سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا تاہم بارودی مواد گاڑی میں موجود نہیں تھا بلکہ یہ دھماکا حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش جیکٹ میں تقریباً 20 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا اور خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائر کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے متعلق تفصیلات بھی معلوم ہوئی ہیں جس کے مطابق گاڑی کا نمبر ایل ای آئی 7793 ہے اور یہ لاہور میں سید سجاد حیدر کے نام پر رجسٹر ہے۔ گاڑی کے مالک کا تعلق چکوال سے ہے اور گاڑی کی آخری ٹوکن ٹیکس ادائیگی جولائی 2021 میں کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

    گاڑی لاہور میں رجسٹرڈ تھی۔ گاڑی کا نمبر ایل ای آئی 7793 تھا اور یہ سید سجاد حیدر کے نام پر رجسٹر ہے۔ گاڑی کے مالک کا تعلق چکوال سے ہے۔ گاڑی کی آخری ٹیکس ٹوکن ادائیگی جولائی 2021 میں کی گئی تھی۔

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئی 10 میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس نے تصدیق کردی ہے کہ یہ خودکش دھماکا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جس کی شناخت عدیل حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں میں محمد حنیف، محمد یوسف اور محمد بلال شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق سیکٹر آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا۔ ٹیکسی کے رکتے ہیں دھماکا ہوا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا جسم مکمل طور پر اڑ گیا ہے جب کہ گاڑی میں بیٹھے دوسرے شخص کا آدھا جسم اڑا ہے۔ خودکش بمبار کے جسمانی اعضا اور گاڑی کے پارٹس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو پمز اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جب کہ وہاں غیر متعلقہ گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی گئی ہے۔

    دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد جڑوں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ آر پی او نے راوالپنڈی سمیت چاروں اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    انہوں نے ڈی پی اوز کو داخلی اور خارجی راستوں، پبلک مقامات کی کڑی نگرانی، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کا حکم دیا ہے اور اسلام آباد کو ملانے والے راستوں اور ملحقہ آبادیوں ٹیکسلا واہ، پیر ودھائی، نصیر آباد کے علاقوں میں فوری سرچ آپریشن کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فسادات کا خدشہ

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فسادات کا خدشہ

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 سال بعد 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم اس موقع پر دنگے اور فسادات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 سال بعد 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور 101 یونین کونسلز میں اپنے امیدواروں کے انتخاب کے لیے 9 لاکھ 84 ہزار 477 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے تاہم الیکشن کے موقع پر شہر اقتدار میں فسادات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فسادات اور دنگے ہوسکتے ہیں جب کہ جرائم پیشہ افراد اور غنڈوں کی مداختل کا بھی امکان ہے۔ ان اطلاعات کے بعد پورے دارالحکومت کو حساس قرار دے دیا گیا ہے اور وفاقی پولیس نے امن وامان یقینی بنانے کے لیے قواعد تشکیل دے دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ قواعد و ضوابط آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس میں طے کیے گئے ہیں جن کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امیدوار غنڈوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد پورے شہر کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پولنگ سے قبل تمام کیمروں کو فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم، جلسہ یا ریلی متعلقہ تھانے کی اجازت سے مشروط ہوگی اور کوئی امیدوار متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی اجازت کے بغیر جلسہ نہیں کرے گا۔

    بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس افسران کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور تمام تھانیداروں کو حساس مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ارشد شریف قتل کیس : اسپیشل جے آئی ٹی کا علی زیدی کو طلب کرنے کا فیصلہ

    ارشد شریف قتل کیس : اسپیشل جے آئی ٹی کا علی زیدی کو طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی نے پی‌ ٹی آئی رہنما علی زیدی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم طلبی کےنوٹس آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    ارشد شریف کیس پر اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کاچوتھااجلاس آج ہوگا ، جس میں اسپیشل جےآئی ٹی مزید 4 افراد کے بیانات ریکارڈکرے گی۔

    گذشتہ روز ارشد شریف کیس پر اسپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تیسری میٹنگ ہوئی۔

    جس میں ارشد شریف کیس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے جے آئی ٹی کی ملاقات ہوئی اور تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

    اجلاس میں بیانات قلمبند کرنےکیلئے فہرست مرتب کر لی گئی اور شہادتیں قلمبند کرنے کیلئے مزید افراد کو طلب کرلیا گیا۔

    ارشد شریف کی والدہ سے ان کی خرابی صحت کے باعث ایس جے آئی ٹی کی ملاقات ممکن نہ ہوسکی تاہم گواہوں کے بیانات اور شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • پاکستان میں دہشتگردی، بھارت کیخلاف شواہد پر مبنی ڈوزیئر تیار

    پاکستان میں دہشتگردی، بھارت کیخلاف شواہد پر مبنی ڈوزیئر تیار

    حکومت نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پر مشتمل ڈوزیئر تیار کرلیا ہے جس کو وزارت خارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آمنے کے بعد حکومت نے ان شواہد پر مشتمل ڈوزیئر کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس کو وزارت خارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانوں سے بھی رابطہ کیا ہے اور وہ 30 ممالک کے سفرا کو اس حوالے بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بریفنگ میں سیکریٹری خارجہ غیر ملکی سفرا کو بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد دکھائیں گے جب کہ اس ڈوزیئر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو بھی بھجوایا جائے گا۔

    وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی آج پریس کانفرنس کریں گی اور پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں کی تفصیلات سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کا بھانڈا پھوڑا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی دہشت گردی بے نقاب، ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

    عمران محمود نے تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس بزدلانہ حملے میں بھارتی ایجنسی ‘را’ کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے 3 ایجنٹوں سنجےکمار تیواری، وسیم حیدرخان اور اجمل کے ریڈوارنٹ انٹرپول سے جاری ہوچکے۔

  • ارشد شریف کیس، جے آئی ٹی کا شہادتیں ریکارڈ کرنیوالوں کی فہرست بنانیکا فیصلہ

    ارشد شریف کیس، جے آئی ٹی کا شہادتیں ریکارڈ کرنیوالوں کی فہرست بنانیکا فیصلہ

    اسلام آباد: شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خاندان کے علاوہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کرانے والوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید صحافی ارشد شریف کیس سے متعلق جے آئی ٹی کی دوسری میٹنگ سی پی او ہیڈ کوارٹر کے دفتر میں ہوئی جس میں ایس پی صدر کو فوری طور پر ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    میٹنگ میں ایس پی صدر کو رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی اور ارشد شریف کے خاندان کے علاوہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کرانے والوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں جے آئی ٹی کیس کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرے گی جس میں کیس سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔