Author: ذولقرنین حیدر

  • جے آئی ٹی کا ارشد شریف کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے فیصلہ

    جے آئی ٹی کا ارشد شریف کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے فیصلہ

    صحافی ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے مقتول کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اسپیشل جے آئی ٹی کی پہلی میٹنگ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی اپنے ٹی او آرز بنائے گی۔

    جے آئی ٹی سب سے پہلے مقتول کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرے گی جبکہ بیان ریکارڈ کے لیے تمام متعلقہ افراد سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    اسپیشل جے آئی ٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کینیا جانے کے لیے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کر دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم

    یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف قتل کیس میں حکومت نے اسپیشل جے آئی ٹی قائم کی ہے جس میں اسلام آباد پولیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہیں۔

    اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گزشتہ روز رابطہ کیا لیکن مقتول کی والدہ نے طبیعت ناسازی کے سبب بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

  • ارشد شریف قتل کیس : اسلام آباد پولیس کا جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    ارشد شریف قتل کیس : اسلام آباد پولیس کا جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران کو شامل کیا جائے گا، جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ایس پی صدرشامل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او بھی شامل ہوگا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی درج کی جبکہ شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرے۔

    سپریم کورٹ کے احکامات پر درج کی جانے والی ایف آئی آر میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ارشد شریف قتل کی رپورٹ 26 اکتوبر کو زیردفعہ 174 کے تحت درج کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : پولیس کی پھرتیاں، ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت کے بغیر مقدمہ درج

    دوسری جانب اس حوالے سے ماہر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں درج نہ کرنا غلط عمل ہے جب مقتول کے وارثان موجود ہوں تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔

  • شہید ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آر سامنے آگئی

    شہید ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آر سامنے آگئی

    اسلام آباد: شہید ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ رمنہ کی مدعیت میں درج ہوئی ہے۔

    مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی میت 26 اکتوبر کو بیرون ملک سے پاکستان پہنچی تو میڈیکل بورڈ سے ارشدشریف کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا کے حوالےکی گئی۔

    ارشدشریف قتل کی رپورٹ 26 اکتوبر کو زیردفعہ 174کے تحت درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق ارشدشریف کی موت آتشی اسلحےکی گولی لگنےسےہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں خرم احمد اور طارق احمد وصی کو نامزد کیا گیا ہے اور تفتیش ہومی سائیڈیونٹ کےحوالےکی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی درج کی ہے۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ارشد شریف کی والدہ نے کہا تھا کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے ایف آئی آر میں درج کراؤں گی حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرے۔

  • پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کا بھارتی انکار، ’کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے‘

    پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کا بھارتی انکار، ’کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے‘

    پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ دینے پر اظہارِافسوس کیا ہے۔

    بھارتی ہائی کمیشن کا پاکستانی بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کرنےکے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے بھارت کو ویزے جاری نہ کرنے پر مایوسی سے آگاہ کیاہے۔

    اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو باضابطہ آگاہ کردیااور بلائنڈ کرکٹ کونسل کوٹیم کے پاسپورٹ وصول کرنے کا کہہ دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-denies-pakistan-blind-cricket-team-visas-for-t20-world-cup/

    بھارتی ہائی کمیشن نے موقف اپنایا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہورہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں نہ ہونے کی وجہ سے ویزہ جاری نہیں کرسکتے۔

    چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا کہ کھیل میں سیاست کرنے پر بھارت کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

    واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو چکا ہے،بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، سری لنکا، جنوبی افریقا، نیپال کی ٹیموں نے شرکت کرنی ہے۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنا پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کےخلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔

  • پولیس کی پھرتیاں، ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت کے بغیر مقدمہ درج

    پولیس کی پھرتیاں، ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت کے بغیر مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی درج کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ارشد شریف کی والدہ نے کہا تھا کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے ایف آئی آر میں درج کراؤں گی حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرے۔

    ان کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی اسلام آباد پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

    ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جبکہ اس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: میرا بیٹا قتل ہوا ہے، ایف آئی آر میں درج کراؤں گی، ارشد شریف کی والدہ کا اعلان

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج شام تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے قتل کی انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ ارشد شریف ایک لیڈنگ جرنلسٹ تھا، ان کی میڈیکل رپورٹ بھی نہیں مل رہی تھی ، ایف آئی آر کی کاپی کل عدالت میں پیش کی جائے۔

    جسٹس عطا عمر بندیال کا کہنا تھا کہ کینیا میں حکومت پاکستان کو رسائی حاصل ہے جبکہ تحقیقاتی رپورٹ تک رسائی سب کا حق ہے، صحافی قتل ہوگیا سامنے آنا چاہیے کہ کس نے قتل کیا۔

     

  • کابل میں‌ پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، سپاہی زخمی، سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ

    کابل میں‌ پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، سپاہی زخمی، سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو نشانہ بنایا گیا فائرنگ سے سپاہی اسرار محمد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی چہل قدمی کررہے تھے۔۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ عملے کے سپاہی اسرار محمد کے سینے پر تین گولیاں لگی ہیں انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کا افغانستان میں موجود سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ

    سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود سفارتی عملے کو وقتی طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی طور طیارہ بھیجا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ آج رات یا کل علی الصبح بھیجا جائے گا، طیارہ زخمی سپاہی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھیجیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے میں ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا، انہیں بچاتے ہوئے گارڈ اسرار محمد شدید زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت حملے کی تحقیقات کرے، افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    سفارتی مشن پر حملہ باعث تشویش ہے، صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ناظم الامور محفوظ ہیں، زخمی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سفارتی مشن پر حملہ باعث تشویش ہے، پاکستانی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا ناظم الامور عبید الرحمان کو ٹیلی فونک رابطہ

    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سفاتکاروں کی سیکیورٹی بنیادی اہمیت کی حامل ہے سپاہی اسرار محمد کو بہادری پر سلیوٹ پیش کرتا ہوں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

  • ڈینگی کی ایکسپائر ٹیسٹ کٹس استعمال کرانے کا انکشاف

    ڈینگی کی ایکسپائر ٹیسٹ کٹس استعمال کرانے کا انکشاف

    اسلام آباد : پولی کلینک اسپتال میں ڈینگی کی ایکسپائرٹیسٹ کٹس استعمال کرانے کا انکشاف ہوا ، 2021 میں تمام ٹیسٹ کٹس کی معیاد ختم ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں ڈینگی کی ایکسپائرٹیسٹ کٹس استعمال کرانے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ایکسپائر کٹس دینے پر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے جونینئراسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا ، مقدمے میں کہا گیا کہ 2019میں آئیڈیل ڈائیگنوسٹک راولپنڈی نے ٹیسٹ کٹس فراہم کیں، پولی کلینک اسپتال کو 27 ہزار 960 ڈینگی ٹیسٹ کٹس فراہم کی گئی تھیں۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ آئیڈیل ڈائیگنوسٹک راولپنڈی نے 7 ہزار 200 سیرولوجی ٹیسٹ کٹس بھی دیں ، 2021 میں تمام ٹیسٹ کٹس کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹینڈر کی شرائط کے مطابق ٹھیکیدار نے میعاد ختم ہونے پر نئی ٹیسٹ آلات دینے تھے۔

    مقدمے کے مطابق ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ ، عابد حسین ڈسپنسر نے ایکسپائر کٹس استعمال کیں، ملزمان نے آئیڈیل ڈائیگنوسٹک کے مالک کو 55لاکھ 96 ہزار کا فائدہ پہنچایا۔

  • دہشتگردی کی نئی لہر،حکومت کو نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز دیدی گئی

    دہشتگردی کی نئی لہر،حکومت کو نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز دیدی گئی

    اسلام آباد: دہشتگردی کی حالیہ نئی لہر کے بعد حکومت کو نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ تجویزنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر کی جانب سے حکومت کوتجویزدی گئی جس میں کہا گیا کہ نیکٹا کے زیر نگرانی نیشنل سی ٹی ڈی وفاق کی سطح پر بنایا جائے جس سے نیشنل اور انٹرنیشنل کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی موثر ہوسکے گی۔

    حکومت کو تجویز  دی گئی کہ وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے اور صوبائی سی ٹی ڈی اپنے طور پر کارروائیاں جاری رکھ سکے گی جب کہ نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کرسکے گی۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل سی ٹی ڈی کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کا تخمینہ ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیشنل سی ٹی ڈی دہشتگردی کے خلاف ایک موثر ادارہ ہو گا۔

    تجویز میں کہا گیا ہےکہ نیشنل سی ٹی ڈی موجودہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت بنایا جائے۔

  • نیب نے شہبازشریف سمیت متعدد ن لیگ رہنماؤں کے کرپشن کیسز بند کر دیئے

    نیب نے شہبازشریف سمیت متعدد ن لیگ رہنماؤں کے کرپشن کیسز بند کر دیئے

    نیب قوانین میں ترامیم کے ثمرات سے موجودہ حکومت نےفائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔

    نیب قانون میں ترامیم کے بعد کرپشن انکوائریاں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف دومقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف بھی دو مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تین سالوں کےدوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔

    ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات پر چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔ نیب نے 2019 میں بہاولپور میں 14ہزار400کینال سرکاری اراضی منتقل کرنے پرانکوائریاں شروع کی تھیں۔ نیب ملتان نے سابق وزیراعلی پنجاب شبہاز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔

    چئیرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیو اتھارٹی کرے گی۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند کر دی گئی ہے۔ ن لیگی رہنما شاہنواز رانجھا اور رانا مشہو د کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی۔

  • عمران خان کا مارچ اسلام آباد نہ پہنچا، سیکورٹی پر کروڑوں پر خرچ

    عمران خان کا مارچ اسلام آباد نہ پہنچا، سیکورٹی پر کروڑوں پر خرچ

    کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے! عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس چلا گیا اور اسلام آباد والے راہ تکتے رہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپےخرچ ہو گئے۔وزارت داخلہ نے 39 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرایا تھا۔

    یہ رقم کینٹینرز لگانے، فورسز کے قیام و طعام اور شیل کی خریداری کے لیے تھی۔ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کینٹینرز تقریبا ایک ماہ رکھے گئے۔

    اسلام آباد میں مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ان میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے۔

    اہلکاروں نے 2442 شیل بھی استعمال کیے۔ سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس اہلکار بھیجنے پر کراچی اور حیدرآباد میں نفری کی کمی کو بنیاد بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شیڈول بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کروائے۔